واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > پاکیزگی > طہارت و نجاست



طہارت و نجاست طہارت و نجاست


کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-08, 06:24 AM   #1
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!
وجدان وجدان آف لائن ہے 27-02-08, 06:24 AM

جناب،
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا جائز نہیں‌ہے،

مسئلہ یہ ہے کہ عام طور پر گھروں میں یا دفاتر میں انگلش ٹوئلٹ سیٹ لگی ہوتی ہے جس کو استعمال کرنا بھی ایک طرح کا فن ہے۔ اس معاملے میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کے بارے میں کیا کیا جائے۔

شکریہ

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1867
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 27-02-08, 07:27 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

بڑی آسانی سے بیٹھ کر پیشاب کر سکتے ہیں۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
ضِرار Derar (23-06-10)
پرانا 17-03-08, 08:43 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اس بات کی کوئی دلیل نہیں‌کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرناناجائز ہے۔ صرف چھنیٹوں سے احتراز ضروری ہے۔ اس معاملے میں کسی بھی عالم سے پوچھ لیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-03-08, 10:03 AM   #4
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

سلام،

جناب کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے منع کیا گیا ہے،

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-03-08, 05:47 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ صرف چھینٹوں‌سے بچنے کا حکم ہے-
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-03-08, 06:48 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ صرف چھینٹوں‌سے بچنے کا حکم ہے-
السلام علیکم ، بھائی متنظمین کی یہ مندرجہ بالا بات درست ہے ، پیشاب کی چیھنٹوں سے بچنے کا حُکم ہے کیونکہ یہ عذاب قبر کے بڑے اسباب میں سے ہے ، تفصیل """ فِکر آخرت ::: عذاب قبر کے اسباب """ میں‌دیکھی جا سکتی ہے ، اور پیشاب پاخانے سے فراغت کے وقت خیال رکھی جانے والی دوسری بات یہ ہے کہ قبلہ کی طرف نہ منہ ہو نہ پیٹھ ، اس سے منع کیا گیا ہے ، اور تیسری بات یہ کہ اپنی شرمگاہ کسی کے سامنے نہ ظاہر کی جائے ، یہ بھی ممنوع ہے ۔ چوتھی بات کھڑے پانی میں پیشاب کرنا ممنوع ہے ، پانچویں بات کسی بِل ( زمین ، پتھر ، درخت وغیرہ کے سوراخ ) میں پیشاب کرنا ممنوع ہے ، مزید تفصیل پھر کبھی انشا اللہ تعالیٰ ۔
بھائی عرفان حیدر ، کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی بلا سبب ، مطلق ممانعت کی کیا دلیل ہے ؟ ہمیں ضرور آگاہ فرمائیے ۔
و السلام علیکم ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عادل سہیل; 19-03-08 at 06:50 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
وجدان (20-03-08), محمدمبشرعلی (01-03-10), ضِرار Derar (23-06-10)
پرانا 20-03-08, 04:15 AM   #7
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,151
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

بھائی عادل آپ نے بہت اچھا لکھا،شکریہ
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-03-08, 06:47 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وجدان مراسلہ دیکھیں
بھائی عادل آپ نے بہت اچھا لکھا،شکریہ
السلام علیکم ، بھائی وجدان جزاک اللہ خیر ، مندرجہ ذیل رابطہ ملاحظہ فرمائیے ، اور اِس کو زیادہ سے زیادہ نشر کجیئے ، اللہ قبول فرمائے ،
http://forums.com.pk/showthread.php?t=12972
والسلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-04-08)
پرانا 29-03-08, 05:20 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اسلام علیکم دوستو !!!

کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اس کا طبعی نقصان بھی جومیں نے ایک جگہ پڑھا تھا پر کیا تھا وہ ابھی یاد نہیں اس کے علاوہ انسان کے سب سے ذیادہ جراثم پیشاب میں آتے ہیں ۔اور اس لئے اسکی چیھنٹوں سے بچنے کا حُکم ہے۔ اور طہارت کرتے وقت اُلٹا ہاتھ بھی اس لئے استعمال کرنے کا حکم ہے ۔
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-04-08)
پرانا 29-03-08, 07:24 AM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اکرام مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم دوستو !!!

کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اس کا طبعی نقصان بھی جومیں نے ایک جگہ پڑھا تھا پر کیا تھا وہ ابھی یاد نہیں اس کے علاوہ انسان کے سب سے ذیادہ جراثم پیشاب میں آتے ہیں ۔اور اس لئے اسکی چیھنٹوں سے بچنے کا حُکم ہے۔ اور طہارت کرتے وقت اُلٹا ہاتھ بھی اس لئے استعمال کرنے کا حکم ہے ۔
اس بات کا کوئی وجود نہیں بلکے طبعی اسلامی میں کچھ بیماریوں کے علاج کے لیے کھڑے ہو کر پیشاب کا کہا گیا ہے۔
سعودی مفتی اعظم "عبدالعزیز بن باز" (فرقہ وہابیت) میں ان کا اونٹ کے پیشاب سے علاج کا فتوی بھی موجود ہے۔ جس پر وہ ہمیشہ قائم رہے ہیں۔

میں جناب عادل سہیل صاحب سے اس بارے میں مزید تفصیل کی گزارش کروں گا۔


والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-03-08, 06:46 AM   #11
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

سلام،

اقتباس:
س بات کا کوئی وجود نہیں بلکے طبعی اسلامی میں کچھ بیماریوں کے علاج کے لیے کھڑے ہو کر پیشاب کا کہا گیا ہے۔
حدیث سے ثابت کریں

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-04-08)
پرانا 30-03-08, 07:06 AM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

مجھے ابھی حدیث تو یاد نہیں‌ہے لیکن‌ایک دفعہ کسی شخص کو کوئلوں پیشاب کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ اس کو اس کی بیماری سے نجات ملے۔۔۔۔
وضاحت تو اب عادل صاحب ہی کر سکتے ہیں کہ یہ بات درست ہے یا غلط۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-04-08)
پرانا 01-04-08, 07:03 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سعودی مفتی اعظم "عبدالعزیز بن باز" (فرقہ وہابیت) میں ان کا اونٹ کے پیشاب سے علاج کا فتوی بھی موجود ہے۔ جس پر وہ ہمیشہ قائم رہے ہیں۔
والسلام
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ،
بھائی منتظمین صاحب ، مجھے شیخ ابن باز رحمۃُ اللہ علیہ کے اُس فتوے کا تو عِلم نہیں جِس کی طرف آپ نے اِشارہ فرمایا ہے ، لیکن اُونٹ کے پیشاب کو بطورِ دوا اِستعمال کرنے کی اجازت رسول اللہ صلی الہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے دی گئی ہے ،
انس ابن مالک سے روایت ہے کہ [[[کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے پاس آئے اور اِسلام قبول کیا ، اور مدینہ میں رُکے، اور اُن لوگوں کو مدینہ کی ہوا راس نہ اور وہ لوگ کمزور ہو گئے اور اپنی اِس حالت کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے کی ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اُن لوگوں کو اُونٹوں کا دُدوھ اور پیشاب پینے کی اجزت فرماتے ہوئے اِرشاد فرمایا ( اَفَلَا تَخرُجُونَ مع رَاعِینَا فی اِبِلِہِ فَتُصِیبُونَ مِن اَلبَانِہَا وَاَبوَالِہَاَ ) ( تُم لوگ ہمارے چرواہے کے ساتھ اُس کے اُونٹوں کے پاس کیوں نہیں جاتے کہ تُم لوگ اُن کے دُودھ اور پیشاب میں سے کچھ پا لو ) تو اُن لوگوں نے کہا ::: کیوں نہیں ::: اور چرواہے کے ساتھ اُونٹوں کے پاس جا رہے اور ''''' اُونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیتے رہے '''' اور ٹھیک ہو گئے اور اُس چرواہے کو قتل کر کے مویشی چرا کے لے گئے ،،،،،،، ]]] صحیح البُخاری / کتاب الدیات /باب٢١ ، کتاب الزکاۃ /باب ٦٧ ، کتاب الطب /باب ٦ ، صحیح مُسلم /کتاب القسامہ و المحاربین و القصاص و الدیات /باب٢، (ترجمے میں واقعہ اِن سب مختلف روایت سے بیان کیا گیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے اِلفاظ مُبارک صحیح البُخاری کی کتاب الدیات والی روایت کے ہیں )
یہاں ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک واحد چیز ہے جو حرام ہونے کے باوجود عِلاج کے لیے اِستعما ل کی جا سکتی اِس کے عِلاوہ کوئی بھی حرام چیز دوا کے طور پر بھی اِستعمال نہیں کی جا سکتی اِس موضوع کی تفصیل میرے جادُو سے متعلق مضامین میں ہے ،

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
مجھے ابھی حدیث تو یاد نہیں‌ہے لیکن‌ایک دفعہ کسی شخص کو کوئلوں پیشاب کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ اس کو اس کی بیماری سے نجات ملے۔۔۔۔
وضاحت تو اب عادل صاحب ہی کر سکتے ہیں کہ یہ بات درست ہے یا غلط۔
منتظمین بھائی ، آپ کی ذِکر کردہ اِس مندرجہ بالا بات کی درستگی کا مجھے کوئی عِلم نہیں ، اور نا دُرستگی کا کوئی یقینی عِلم نہیں ، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی دیگر تعیلماتِ مُبارکہ اور احکام شریف جو اِنسان کو اپنے ہی پیشاب، اُس کی چھینٹوں اور اُس کی بدبُو سے بچنے کے بارے میں ملتے ہیں اُن کی موجودگی میں یہ بات دِل قبول نہیں کرتا ، لیکن اپنے یا کِسی کے دِل کی قُبُولیت یا نا قُبُولیت کو بُنیاد بنا کر میں کِسی معاملے خاص طور پر دِین کے معاملے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، اِنشاء اللہ جیسے ہی آپ کی ذِکر کردہ اِس مندرجہ بالا بات کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوئیں آپ تک پُہنچاوں گا ،
اور ایک گذارش سب بھائیوں سے یہ ہے کہ فرقہ ، مذہب و مسلک کا فرق روا رکھا جائے کیونکہ شرعی حُکم میں یہ بہت مختلف چیزیں ہیں ، اِس موضوع پر ایک مضمون میں ارسال کر چُکا ہوں ، اللہ کی رحمت سے اُمید کرتا ہوں اُسے پڑہنے سے یہ بات سمجھنے میں آسانی ہو گی ، اِنشاء اللہ تعالیٰ ،
اُس مضمون کاعنوان """ دینی ، دُنیاوی ، مذہبی """ ہے
و السلام علیکم ورحمۃُ اللہ و برکاتہُ۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
وجدان (04-04-08), ابن افضل (07-04-08), ضِرار Derar (23-06-10)
پرانا 03-06-08, 02:03 AM   #14
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!

انگریزی طریقے مسلمانوں سے مختلف ہیں اور ان کے غسلخانوں‌میں اونچا بیٹھ کر اور کھڑے ہو کر پیشاب کے اوزار نصب ہوتے ہیں۔ سائنسی اصول اور فطرت کا قانون ہے کہ انسان پاؤں کے بل بیٹھ کر پیشاب کرے تو انکا بدن زیادہ اچّھی طرح حاجت فارغ ہوتا ہے بہ نسبت ان کے جوکرسی پر بیٹھتےاور کھڑے کھڑےپیشاب کرتے ہیں۔ اُنکے طریقے طہارت سے متصادم ہیں کیونکہ انکا پیشاب کے یا گندے پانی کے قطروں سے ذاتی طور پر بچنے یا کراہت کے علاوہ کوئی اور پاکی کا عمل مانع نہیں‌ ہے ۔ بہتر ہوگا کہ سنّت کے مطابق بیٹھ کر ہی پیشاب کیا جائے۔ اس میں دراصل یہ بات مشکل لگتی ہے کہ انگریزی لباس یعنی پتلون پہننا عام ہے جس کے ساتھ ایک شخص بیٹھ کر پیشاب نہیں‌ کر سکتا۔ مزید یہ تکلیف اس لباس میں ہے کہ پتلون پہنا شخص اپنے آپ کو مکمل طور پر سُکھا بھی نہیں سکتا جو مسلمان کے لئے ایک لازمی امر ہے۔ بالکل اسی طرح شلوار پہنے ہوئے کو کھڑے ہو کر پیشاب میں دقّت ہوتی ہے جو ایک ہاتھ سے شلوار تھامے رہتا ہے اور ایسے موقعہ پر کچھ ناڑا منہ میں پکڑے خود کو درست کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پتلون انگریزوں کا لباس ہے جسکی مناسبت سے کھڑے ہو کر پیشاب کی جگہیں بنائی جاتی ہیں۔ پتلون کا زیرجامہ بھی ایسی چیز ہے جو صاف شائد ہی رہ سکتی ہے۔ ایک تو ان لوگوں کا ختنہ نہیں ہوتا اور دوسرے ناپاکی کی پرواہ نہیں ہوتی تو بے غم فارغ ہو کر جلد چلے جاتے ہیں۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا
وجدان (30-06-08), محمدمبشرعلی (01-03-10)
پرانا 12-06-08, 12:07 PM   #15
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,202
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا!!!!



عن عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت من حدثکم أن ألنبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یبول قائماً فلا تصدقوہ ما کان یبول الا قاعداً [مشکواۃ : ص 43]

حضرت عائیشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اگر تمہیں یہ خبر پہنچے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا تو ہر گز اس کی تصدیق نہ کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر پیشاب کیا کرتے تھے۔

اسی صفحے پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی مروی ہے کہ نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام نے اُنہیں کھڑے ہوکر پیشاب کرتے دیکھا تو اس سے منع فرمایا۔
مذکورہ بالا تفصیلات و روایات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا ، ناتو نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کی عادت مبارکہ تھی اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پسند کرتے تھے، بلکہ حضرت عمر کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے منع فرماتے تھے، البتہ بخاری شریف میں ایک روایت ایسی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا جسکے راوی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ہیں ، تاہم مذکورہ حدیث کی شرح کے مطالعے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ امر کسی عذر کی وجہ سے تھا اور اس جگہ پر ایک سے زیادہ وجوہات کی جانب اشارہ بھی ملتا ہے جن کی بنا پر نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام نے اس ایک موقع پر کھڑے ہوکر پیشاب کیا وگرنہ اس کے علاوہ تمام سیرت کے مطالعے سے کہیں بھی ایسی کوئی روایت نہیں ملتی جس سے یہ اندازہ ہو کہ یہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام کی عادت تھی جبکہ اسکے برعکس حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی روایات جو کہ مشکواۃ شریف کے صفحہ 43 پر مذکور ہیں ان سے یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ نہ تو کھڑے ہوکر پیشاب کرنا نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کی عادت تھی اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پسند فرماتے تھے، اور ہمیشہ کسی معاملے میں نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کے اکثریتی عمل کو اختیار کیا جاتا ہے نہ کہ ایسے عمل کو جو صرف ایک آدھ بار کیا گیا ہو اور وہ بھی کسی عُذر کی بناء پر۔

چناچہ کھڑے ہوکے پیشاب کرنا بغیر کسی عُذر کے تو فقہاء کے نزدیک مکروہ ہے البتہ اگر کوئی عُذر لاحق ہو تو بخاری شریف کی روایت کے تحت اس کی کراہت ختم ہوجاتی ہے تاہم نجس چھینٹوں سے بچنا ایک الگ مسئلہ ہے اور اس کی پابندی کرنا ہر حال میں ضروری ہے ۔
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (01-03-10), مسٹر گرزلی (12-06-08), مسلم (12-06-08)
جواب

Tags
color, com, php, فن, گذارش, قرآن, لوگ, مکمل, اللہ, انگلش, انسان, انشا, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, جلد, حکم, حدیث, شخص, علاج, عالم, غم, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 30 08-03-12 10:46 AM
پیار ایک پاکیزہ جذبہ :::آیئےپیار سے جیئیں khanamjan میری ڈائری 5 28-10-11 09:16 PM
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 1 20-08-08 08:56 PM
ہند و پاک میں بھائی چارے اور امن کا ایک بڑا قدم رفیع پیر تھیٹر کی پیش کش عبدالقدوس فلمی دنیا 0 27-10-07 10:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger