واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عائلی زندگی



عائلی زندگی عائلی زندگی اور اس کے نشیب و فراز


اف اللہ! یہ شیشہ پیتی لڑکیاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-11, 05:23 PM   #1
اف اللہ! یہ شیشہ پیتی لڑکیاں
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 02-08-11, 05:23 PM

برگد کے سائے تلے بیٹھا گرموبابا آواز لگا رہا ہے اوئے شرفو! چلم دہکا کرلے آ۔ اب کرمو بابا منج کی چارپائی پر بیٹھا حقے کی لمبی ناڑ کے ساتھ کش لگا رہا ہے۔ حقے کے پانی کی گڑ گڑ آواز آ رہی ہے۔ پاس ہی بیوی بیٹھی ہے، وہ بھی باتوں کے دوران کبھی کبھی حقے کا کش لگا لیتی ہے، گاﺅں کے ماحول میں ہم اکثر اوقات دیکھا کرتے کہ گاﺅں کی اکثر عورتیں حقہ پی لیا کرتی تھیں یا بڑی بوڑھی عورتیں سگریٹ پھونکتیں اور بہانہ کیا خوب ہوتا کہ پیٹ میں گیس ہو گئی تھی، حالانکہ یہ چیزیں تو پیٹ کے امراض کا سبب ہیں۔ سگریٹ والی ڈبی پر حکومت کی طرف سے یہ الفاظ نمایاں درج ہوتے ہیں۔
”سگریٹ نوشی صحت کے لئے مضر ہے“
حالیہ صورتحال یہ ہے کہ سگریٹ نوشی عام ہو گئی ہے، لڑکیوں میں وہ طبقہ جنہیں اللہ نے مال و دولت کی نعمت سے نواز رکھا ہے، سرعام سگریٹ نوشی اور شیشہ پیتی دیکھی جاتی ہیں، منشیات کا استعمال فیشن بنتا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں کی بعض طالبات اور اپر کلاس کی خواتین بھی زندگی میں چارم اور تھرل لانے کے لئے فیشن کے طور پر رگوں میں منشیات کا زہر اتار کر زندگی تباہ کر رہی ہیں۔ ایک روز میری بیٹی جب سکول سے واپس آئی تو مجھے بتانے لگی امی آج پانچ چھ لڑکیوں کو سکول میں سزا ہوئی۔ میں نے پوچھا! بیٹا کس لئے؟ کہنے لگی یہ سب لڑکیاں چوری چھپے سکول سے باہر گئی تھیں واپس آئیں تو چوکیدار کی نظر میں آ گئیں۔ وہ انہیں پرنسپل کے پاس لے گیا۔ مزید بتلانے لگی کہ میں نے ان سے پوچھا کہ کہاں گئی تھیں تو بڑی ڈھٹائی سے اور مردانہ لہجہ اختیار کر کے بولیں، یار! کچھ بھی تو نہیں بس قریب ہی شیشہ گھر میں تو گئی تھیں، شیشہ پینے کے لئے ، پڑھائی سے دل اکتا جاتا ہے تو دل کو سکون دینے کے لئے دو کش شیشے کے لگا لیتی ہیں۔ بیٹی نے جب انہیں نصیحت کی کہ کیوں اپنے والدین کو دھوکہ دے رہی ہو تو ڈھٹائی سے کہنے لگیں۔ چھوڑ بوڑھوں والی نصیحتیں اور پھر ناک چڑھا کر ایک طرف کو چل دیں۔
قارئین کرام! یہ شیشہ ایک ماڈرن حقے کا نام ہے، حقے کا استعمال سب سے پہلے انڈیا کے شہروں بھوپال اور گجرات میں ہوا۔ انڈیا تمباکو برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اب پوری دنیا میں حقہ ”شیشے“ کے نام سے مشہور ہو گیا ہے، دبئی میں بہت زیادہ شیشہ سنٹر ہیں، کیونکہ وہاں بہت سے انڈین آباد ہیں۔ اب پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں بھی جا بجا شیشہ سنٹر موجود ہیں۔ جو ریستورانوں اور کیفوں کے اندر بنائے گئے ہیں، نوجوان نسل دھڑا دھڑ اس طرف کا رخ کر رہی ہے۔ کچھ سال پہلے چھ فیصد عورتیں شیشہ پیتی تھیں اب یہ شرح 16 فیصد ہو گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی یہ تعداد نوجوان نسل کی ہے جن کی عمریں 13 سال سے 19 سال کے درمیان ہیں۔ یہ لڑکیاں شیشہ گھروں میں بیٹھی دنیا و مافیھا سے بے نیاز شیشے کے پائپ سے کش لگاتی ہیں، ناک اور منہ سے دھویں کے مرغولے بنا کر نکالتی ہیں، لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہیں۔ دھویں کو ایک دوسرے کے منہ میں داخل کرنا ان کا مشغلہ ہے اور کیفے میں بجتی غفلت بھری دھن میں مدہوش ایک دوسرے کا سہارا لئے بیٹھی ہوتی ہیں۔ یہ نوجوان نسل کہ جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود! ایک سروے کے مطابق سکول و کالج کی طالبات شیشے کو نقصان دہ یا صحت کے لئے خطرناک سمجھتی ہی نہیں۔ وہ جانتی ہی نہیں کہ شیشے میں استعمال ہونے والا تمباکو اور مختلف قسم کے 46 ذائقے (Flavour) صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں، جو کیمیکل سے تیار ہوتے ہیں، ان کے رنگ خوبصورت ہوتے ہیں، یہ تو ایسا ہی ہے جیسے گندگی پر چاندی اور سونے کے ورق لگا دیئے جائیں یا عطر چھڑک دیا جائے۔ یاد رہے ایک گھنٹہ شیشہ پینا 100سگریٹ پینے کے برابر ہے، تمباکو نوشی کی دوسری قسم سگریٹ نوشی ہے۔ سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرنے والی عورتیں ناروے، سویڈن اور نیوزی لینڈ میں پائی جاتی ہیں۔ تمباکو ساز کمپنیاں عورتوں کے لئے خصوصی برانڈز بناتی ہیں۔ وہ سگریٹ انتہائی باریک، لمبے اور لائٹ کلر کے ہوتے ہیں، یعنی عورتوں کے لئے کمپنیاں پرکشش سگریٹ تیار کرتی ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں بھی سگریٹ نوش عورتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سگریٹ ساز کمپنیاں ایلیٹ کلاس کے سکولوں کے ٹین ایجز لڑکے لڑکیوں کو فری سگریٹ پیش کرتی ہیں۔ این جی اوز میں کام کرنے والی بعض خواتین مختلف کانفرنسوں میں سگریٹ کے کش لگاتی دکھائی دیتی ہیں، عورتوں کو حقوق دلانے والیاں ایسا سبق سکھا رہی ہیں۔ حقہ اور سگریٹ پہلا زینہ ہے جو نشے کی طرف لے جاتا ہے، جب اس کی طلب زیادہ بڑھ جاتی ہے تو منشیات کا استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ منشیات کی سمگلر خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو فائیو سٹار ہوٹلوں میں منشیات سپلائی کرتی ہیں پھر ایسی عورتیں بھی دکھلائی دیتی ہیں جو گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کو ورغلا کر نشے کا عادی بنا دیتی ہیں۔ خواتین گھریلو اور خاندانی مسائل، تھکن، پریشانی، احساس کمتری اور ذہنی دباﺅ سے نجات کے لئے منشیات کا سہارا لیتی ہیں۔ امیر گھرانوں کی لڑکیاں والدین کی عدم توجہی اور اسلامی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کرتی ہیں۔
آہ.... کاش وہ جان لیں.... اَلَا بِذِ کرِ اللَّہِ تَطمَئِنُّ القُلوُب....(خبردار دلوں کو سکون اللہ کی یاد سے ملتا ہے)
پاکستان میں ساڑھے چار ارب روپے سالانہ تمباکو نوشی کے لئے استعمال ہوتے ہیں، قرآن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ”بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں اور شیطان تو اپنے رب کا ناشکرا ہے“۔

اور پھر صحت کی بربادی الگ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تحقیق ہے کہ وہ لوگ جو کم عمری میں سگریٹ پیتے ہیں اور اسے جاری رکھتے ہیں، طبعی عمر سے 25`20 سال پہلے مر جاتے ہیں۔ ان لوگوں کی بہ نسبت جو سگریٹ نہیں پیتے، کیونکہ انہیں سگریٹ پینے کی وجہ سے بہت سی بیماریاں لگ جاتی ہیں، جو موت کا سبب بن جاتی ہیں۔ آیئے! تمباکو نوشی سے لگنے والی بیماریاں ملاحظہ کرتے ہیں! -1 زبان کا کینسر، -2 چنبل جلدی بیماری، -3 موتیا، -3جھریاں پڑنا، -4 بالوں کا گرنا، -5 پھیپھڑوں کا کینسر، -6دانت گلے اور منہ کی بیماریاں اور ٹی بی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے والے یہ کون لوگ ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کو کون برباد کر رہاہے؟ منشیات کی آئٹم کہاں سے آتی ہیں؟ عوامی سطح پر اس کے استعمال کا ذمہ دار کون ہے؟ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سسکتی بلکتی زندگیاں سوالیہ نشان ہیں۔
میرے ان سارے سوالوں کا جواب اور بربادیوں کے ذمہ دار انڈیا اور امریکہ ہیں جن کی این جی اوز نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر پورا زور لگا رہی ہیں اور اب تو امریکہ نے پاکستان میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوششیں بھی شروع کر دی ہیں۔ ہمارے ملک کی اخلاقی اقدار کو مٹا دینا اور اس کی نوجوان نسل کو بے راہ روکر دینا، یہ ان کافروں کی سازشیں ہیں ہمیں ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ اپنی قوم کو بربادیوں سے بچانا ہو گا، ہم سب کا فرض ہے کہ اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اپنی اولاد پر گہری نظر رکھیں، یاد رکھیں سگریٹ ہی وہ پہلا زینہ ہے، جہاں سے چرس اور ہیروئن جیسی لعنتوں کا آغاز ہوتا ہے، لہٰذا اس ابتدائی زینے پر ہی اپنی اولاد کو چڑھنے نہ دیں، اے اللہ! ہماری اولادوں کی حفاظت فرما اور ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا۔ (آمین)

بشکریہ ،، ہفت روزہ جرار
والسلام ،، علی اوڈ راجپوت
ali oadrajput
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

Last edited by shafresha; 02-08-11 at 10:22 PM.. وجہ: آیت کی تصیح!

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 573
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (05-08-11), shafresha (02-08-11), فیصل ناصر (02-08-11), فخر بٹ (14-08-11), گلز (09-08-11), ھارون اعظم (06-08-11), نیلم خان (05-08-11), احمد بلال (03-08-11), سام (03-08-11), سامیہ بٹ (14-08-11), سحر بٹ (03-08-11), عروج (28-09-11)
پرانا 02-08-11, 05:38 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آہ.... کاش وہ جان لیں.... اَلَا بِذِ کرِ اللَّہِ تَطمَئِنُّ القُلوُب....(خبردار دلوں کو سکون اللہ کی یاد سے ملتا ہے)

یہ آیت کریمہ ٹھیک سے لکھی ہوئی نظر نہیں آ رہی مجھے
__________________
محتاج اصلاح و دعا


Last edited by shafresha; 02-08-11 at 10:23 PM. وجہ: آیت کی تصیح!
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-08-11), احمد بلال (03-08-11), عبداللہ آدم (09-08-11), عروج (28-09-11)
پرانا 05-08-11, 11:11 PM   #3
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی پوسٹ ہے تھینکس
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (05-08-11), عروج (28-09-11)
پرانا 05-08-11, 11:56 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے

بہت شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلز (09-08-11)
پرانا 09-08-11, 11:10 AM   #5
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ..بہت عمدہ معلومات دی ہے ...
گلز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-08-11, 06:29 AM   #6
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے
بہت عمدہ معلومات ہیں
بہت شکریہ
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-08-11, 08:39 AM   #7
Senior Member
مقبول
 
سامیہ بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 119
کمائي: 2,031
شکریہ: 243
74 مراسلہ میں 197 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی پوسٹ ہے
بہت شکریہ
سامیہ بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-08-11, 12:36 PM   #8
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,134
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی باتیں ھیں غور کرنے والوں کیلے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-08-11, 12:39 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,617
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فری, فرض, کالج, کراچی, پاکستان, قرآن, لوگ, نظر, موت, ماں, مسائل،, آج, اللہ, امیر, امریکہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, خواتین, دل, دبئی, روزہ, زندگی, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کشت امل نہ اجڑے کھیتی ہری بھری ہو جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 1 15-04-11 06:01 PM
چھیتی کرو،ہن اپنی جان بچانی ایں جاویداسد خبریں 0 19-09-10 01:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger