واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عائلی زندگی



عائلی زندگی عائلی زندگی اور اس کے نشیب و فراز


طلاق و خلع کے متعلق چند سوالات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-10-11, 01:21 PM   #1
طلاق و خلع کے متعلق چند سوالات
سحر سحر آن لائن ہے 19-10-11, 01:21 PM

مجھے طلاق و خلع کے متعلق چند سوالات کرنے ہیں تاکہ اس بارے میں ابہام دور ہوں

1 جس طرح نکاح میں ٌلڑکا اور لڑکی دونوں کی مرضی کا ہونا لازمی ہے ۔ لیکن طلاق بیوی کے نا چاہنے کے باوجود بھی اگر شوہر چاہے تو یکط رفہ طور دے سکتا ۔ اس قانون کی کیا مصلحت ہے کہ عورت کی مرضی کی طلاق میں ضرورت نہیں ۔
یاد رہے میں اس قانون پر اعتراض نہیں کررہی ہوں صرف مصلحت معلوم کرنا چاہ رہی ہوں ۔
2 مرد اگر غیر شرعی عذر سے بیوی کو طلاق دیتا ہے تو طلاق تو واقع ہوجائے گی لیکن یہ بیوی پر ظلم تصور ہوگا کیا یہ بات درست ہے اگر درست ہے ۔تو شرعی عذر کیا ہیں طلاق دینے کے
3 کیا شوہر، بیوی کو صرف دوسری شادی کرنے کے لیے طلاق دے سکتا ہے جبکہ پہلی بیوی کو دوسری شادی پر اعتراض نا ہو یا اس نے طلاق کا مطالبہ نہیں کیا ہو ۔
4 کیا کوئی عورت صرف دوسری شادی کی نیت سے اپنے شوہر سے خلع لے سکتی ہے
نوٹ ؛ پلیز یہاں اخلاقیات اور کیا کرنا چاہیے یا کیا نہیں کرنا چاہیے ،پسندیدہ عمل اور ناپسندیدہ عمل کو ڈسکس نہیں کیے گا ، کیونکہ یہ سب کو معلوم ہے کہ طلاق ناپسندہ عمل ہے لیکن اسلام می اس کی اجازت ہے ۔
میں صرف یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ اسلام میں کونسی صورت جائز ہے اور کونسی نا جائز ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

 
سحر's Avatar
سحر
Administrator
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 695
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-10-11), فیصل ناصر (19-10-11), نبیل خان (19-10-11), محمدمبشرعلی (19-10-11), آبی ٹوکول (20-10-11), ابرارحسین (19-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), راجہ اکرام (19-10-11), رضی (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11), عدنان دانی (19-10-11)
پرانا 19-10-11, 01:34 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس موضوع پر اگر کوئی نہ بھی بولے تو میں اکثر اہل سنت دوستوں اور ملنے والوں سے کہتاہوں کہ کبھی طلاق کا مسلہ ہوتو کوئی جلد بازی نہ کرنا
یہ عورت پر ظلم ہے

کسی اہل تشیع کے پاس نہ بھی جانا چاہو تو بہت سے اور دیگر مسالک میں نظریات تبدیل ہوچکے ہیں تبدیل ہونے والے نظریات سے اگر اہل تشیع کا نظریہ واضع ہو رہا ہو تو مہربانی کرنا اس پر تقیہ باز شیعہ کا لیبل نہ لگانا ۔



لوگوں کو ایسے مسائل سمجھنے میں وقت دینا چاہیے ۔
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (19-10-11), فیصل ناصر (19-10-11), نبیل خان (04-11-11), حیدر (20-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 02:12 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے سوالات اٹھائے ہیں سحر بہن
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (19-10-11), مرزا عامر (19-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 02:22 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھے سوالات اٹھائے ہیں سحر بہن
ان سوالات کو بٹھانے کے لیئے جوابات کی بھی ضرورت ہے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (19-10-11), حیدر (20-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 02:26 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے میرے خیال میں طلاق اتنا ناپسندیدہ عمل بھی نہیں ہے جتنا ہمارے معاشرے میں بنا دیا گیا ہے
خاص طور پر طلاق یا خلعہ یافتہ خاتون کے بارے میں تو ہمارا رویہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات تو توہین آمیز تک ہوتا ہے
شاید اسکی بنیادی وجہ بھی وہی ہندوانہ بیک گراؤنڈ ہے جسکا اثر برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں‌ بیشتر جگہوں پر نظر آتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (19-10-11), محمدمبشرعلی (19-10-11), مرزا عامر (19-10-11), آبی ٹوکول (20-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), راجہ اکرام (19-10-11), رضی (19-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 02:30 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
ان سوالات کو بٹھانے کے لیئے جوابات کی بھی ضرورت ہے ۔
بھائی جی میرے جوابات تو "توہین مذہب" کے کھاتے میں شمار کرلئے جائیں گے اس لئے صاحب علم ہی اس پر رائے دیں تو بہتر ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (19-10-11), مرزا عامر (19-10-11), حیدر (20-10-11), راجہ اکرام (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 02:33 PM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بھائی جی میرے جوابات تو "توہین مذہب" کے کھاتے میں شمار کرلئے جائیں گے اس لئے صاحب علم ہی اس پر رائے دیں تو بہتر ہے
فیصل بھائی
میرا نہیں خیال کہ آپ اسلام کے خلاف لکھنا پسند کرتے ہیں ۔
کسی کے کہہ دینے سے توہین مذہب کا مرتکب نہیں ہوتا کوئی ۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اپ حق پر ہیں تو لکھیں ۔ بس اللہ کا خوف ہونا چاہیے باقی جو کوئی کچھ بھی کہتا رہے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-10-11), مرزا عامر (19-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), راجہ اکرام (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 02:41 PM   #8
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ویسے میرے خیال میں طلاق اتنا ناپسندیدہ عمل بھی نہیں ہے جتنا ہمارے معاشرے میں بنا دیا گیا ہے
خاص طور پر طلاق یا خلعہ یافتہ خاتون کے بارے میں تو ہمارا رویہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات تو توہین آمیز تک ہوتا ہے
شاید اسکی بنیادی وجہ بھی وہی ہندوانہ بیک گراؤنڈ ہے جسکا اثر برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں‌ بیشتر جگہوں پر نظر آتا ہے
اور ایسی طلاق میں عورت کو برا سمجھا جاتا ہے جس میں اس کی اپنی مرضی ہی شامل نہیں ہوتی ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-10-11), مرزا عامر (19-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), راجہ اکرام (19-10-11), رضی (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 03:19 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
فیصل بھائی
میرا نہیں خیال کہ آپ اسلام کے خلاف لکھنا پسند کرتے ہیں ۔
کسی کے کہہ دینے سے توہین مذہب کا مرتکب نہیں ہوتا کوئی ۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اپ حق پر ہیں تو لکھیں ۔ بس اللہ کا خوف ہونا چاہیے باقی جو کوئی کچھ بھی کہتا رہے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے ۔
شکریہ سحر بہن
اللہ ایسا وقت نا لائے کے میں کبھی اسلام کے متعلق کس بدگمانی کا سوچ بھی سکوں
میں تو خود داعی اسلام ہوں
مذہب سے میری مراد ہمیشہ "مسلک" ہوا کرتی ہے
اور یقینا اللہ ہی سے ڈرتا اور جو حق سمجھتا ہوں وہی کہتا ہوں
اللہ مجھے ، آپ کو اور سب کو اللہ کے پسندیدہ راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

Last edited by فیصل ناصر; 20-10-11 at 12:11 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), رضی (19-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 04:08 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سولات اھم ھیں اس لیے جوابات کا انتظار رھے گا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (19-10-11), رضی (20-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 19-10-11, 05:37 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
کمائي: 32,018
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,352 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
شکریہ سحر بہن

اور یقینا اللہ ہی ڈرتا اور جو حق سمجھتا ہوں وہی کہتا ہوں
اور یقینا اللہ ہی سے ڈرتا اور جو حق سمجھتا ہوں وہی کہتا ہوں

فیصل بھائی لگتا ہے آپ "سے" لگانا بھول گئے ہیں‌، تصیح‌کر لیں
ابرارحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-10-11), حیدر (20-10-11), رضی (20-10-11), سحر (19-10-11)
پرانا 19-10-11, 06:47 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,424
شکریہ: 2,138
583 مراسلہ میں 1,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عادل سہیل بھائی کا رابطہ کسی کے پاس ہو تو وہ ان کی توجہ اس تھریڈ کی طرف دلائیں
dxbgraphics آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-10-11), سحر (19-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 20-10-11, 11:32 AM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قرآن کےمطابق طلاق اور طلاق سے متعلقہ حقوق
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-10-11), راجہ اکرام (20-10-11), رضی (20-10-11), سحر (20-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
پرانا 20-10-11, 12:46 PM   #14
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
آبی بھائی
انسان کو حق بات کہنے سے کسی کے تبصرہ کی فکر نہیں کرنی چاہیے ۔

لیکن آپ پہلے مراسلہ نمبر 1 کے سوالات اور ان کے جوابات پر روشنی ڈال دیں ۔
جزاک اللہ
جانتا ہوں بہنا مگر کبھی کبھی کچھ چیزیں سمجھ سے باہر لگنے لگتی ہیں خاص طورپر جب ایسی چیزیں بہت پڑھے لکھے اور زمہ دار اشخاص کی طرف سے آئیں تووووووو ۔۔۔۔۔دل دکھتا ہے ۔۔۔ بے جا کا تعصب سمجھ سے بالا تر ہے ۔۔ غلطیاں ہر طبقہ فکر میں موجود ہیں علماء کا طبقہ ان سے بری نہیں ۔۔
بجا کے ان کے مقام کی وجہ سے ان کی زمہ داری بھی زیادہ ہے مگر یہ کیا کہ ہمہ وقت کی "کوسنی " ان کو سنائی جائے ۔۔۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک طرف تو ہم میں وہ طبقہ ہے جو کہ ہر " شخصے " اور عامی کی مجتھدیت کا اس قدر کا قائل کے قرآن وسنت کو ہر ایرے غیرے کے لیے بازیچہ اطفال بنا دینا چاہتا ہے اور دوسری طرف اسی طبقہ کا ایک بالکل متضاد پہلو یہ ہے کہ جوبھی شئے انکے مطالعہ میں پہلی بار آئے اس پر بجائے یہ کہے اپنے قلت مطالعہ کا سہر ا خود کے سر لیں وہ طرہ امتیاز بھی بیچارے " ملاں طبقے " کے سرمنڈھنے پر تُلے بیٹھے ہیں ۔ ۔۔۔ بندہ پوچھے آپ تو جس مطلقا مجتھدیت کے قائل ہیں تو اسی پر قائم رہیے؟؟؟؟؟؟؟ قرآن کا کیا کسی ملاں پر نازل ہوا تھا جو کہ اس میں سے کچھ چھپاتا یا اپنی من پسند کا دکھاتا پھرے آپ خود کیوں نہیں تکلف فرماتے ؟؟؟؟ اور جب نہیں فرماتے کہ اتنی (علمی) اوقات نہیں تو پھر کم از کم کوئی ایک آدھ تو ایسی تفسیر پیش کیجیئے کہ جس میں ملاں طبقہ نے آپکے مبینہ آیات میں سے کسی ایک آدھ آیت کو چھپا یا ہو یا تفسیر سے اجتناب برتا ہو ؟؟؟؟ یا پھر یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہمیں تو مطالعہ قرآن سے بس خدا واسطے کا بیر ہے سو اس کا طرہ بھی ہم ملاں طبقہ کے سر بلا امتیاز رکھ چھوڑتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ خیر آپ نے ایک بار پھر توجہ دلوائی سوالات کہ جوابات کی طرف تو سچ پوچھیے بہنا کہ کل جب آپ کا پی ایم ملا اور اس میں آپ نے خلع اور طلاق کے چند مسائل پر میری رائے مانگی تو میں نے کل اس تھریڈ کا وزٹ نہیں کیا یہ سوچ کر یہ میرا میدان نہیں اور نیز یہ کہ شاید آپ نے چند فقہاء کہ فقہی اختلاف کے پیش نظر مختلف آراء کو موضوع سخن بنایا ہوگا سو یہ فروعی معاملات ہیں جس پر ہر فقیہ کی اپنی اپنی رائے ا سکے ذاتی اجتھاد پر مبنی ہوا کرتی سو ان مسائل کہ مختلف فیہ ہونے کو اوپن فورم میں بطور محل نزاع کیا ڈسکس کرنا ؟؟؟؟ اور دوسری وجہ یہ کہ میرا ذاتی میدان ہمیشہ سے اصول اور اصولی مسائل ہوا کرتے ہیں لہذا فقہی اور اسپیشلی اختلافی فقہی مسائل پر گفتگو کرنا کبھی بھی مناسب نہیں سمجھتا خاص طور پر اوپن فورمز پر الا یہ کہ مجبور کردیا جاؤں تو وہ بھی بجائے اقدامی کے دفاعی گفتگو کرنے کا قائل ہوں مگر آج جب آپ کا تھریڈ بائے دا وے برائے تجسس وزٹ کیا تو معلوم پڑا کہ آپ کے سوالات کا تناظر بجائے فقہی کے منطقی ، مصلحتی اور بعض نفسانی اور شرعی " اعتذاری " پہلؤں کو جاننے کی بابت ہے سو اپنے ذاتی مطالعہ کی بنا پر کچھ عرض کرنا کی کوشش کرتا ہوں پسند آیا تو فبھا وگرنہ ردی کی ٹوکری تو ہے ہی ۔ ۔ ۔۔


اقتباس:
آپکا پہلا سوال
:1 جس طرح نکاح میں ٌلڑکا اور لڑکی دونوں کی مرضی کا ہونا لازمی ہے ۔ لیکن طلاق بیوی کے نا چاہنے کے باوجود بھی اگر شوہر چاہے تو یکط رفہ طور دے سکتا ۔ اس قانون کی کیا مصلحت ہے کہ عورت کی مرضی کی طلاق میں ضرورت نہیں
۔

الجواب : آپکے پہلے سوال کی نوعیت ایک شرعی حکم کی مصلحت کو جاننا ہے جس میں خالص اس بابت استفسار کیا گیا ہے کہ اسلام میں تفویض طلاق کا اختیار عورت کی بجائے مرد کو دیئے جانے کی کیا حکمت و مصلحت ہے ؟؟؟؟
تو اس کے اول اتنا سمجھ لیجیئے کہ دین میں اصل تو طاعت ہی ہے اگرچہ ہر حکم کی کوئی نہ کوئی مصلحت ضرور ہوتی ہے مگر وہ شارع کو تو معلوم ہوتی ہے مگر یہ ضرور ی نہیں کہ مکلفین بھی اس سے آشنا ہوں جہاں تک میرا ذاتی فہم ہے مرد کی بنسبت عورت چونکہ زیادہ جذباتی ہوتی ہے لہذا عورت میں جذبات کی زیادتی کبھی کبھی اسکی معاملہ فہمی کی راہ میں حائل ہوجاتی ہے نکاح چونکہ بنیادی طور پر ایک معاہدہ ہے جو کہ دو لوگو ں کے درمیان یا تو ان دونوں کی ذاتی یا پھر کبھی دو خاندانوں کی باہمی (mutual) انڈراسٹینڈنگ کی بنا پر وجود میں آتا ہے ۔ سو ایسے میں اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے جس معاملہ فہمی کی انتہاء کی ضرورت ہے وہ مرد میں عورت کی بنسبت بخوبی پائی جاتی ہے سو یہی وجہ ہے کہ اس معاہدہ کو فاسد کرنے کا اقدامی پہلو بھی مرد کی دانست میں رکھا گیا ہے یہ تو اس مسئلہ کی میرے نزدیک ایک نفسیاتی حکمت تھی دوسری حکمت کا تعلق معیشت کے ساتھ ہے چونکہ خاندان کا باہمی ادارہ معاشی طور پر مرد کی زمہ داری اور کفالت میں ہوتا ہے لہذا جس معاہدے کہ تحت وہ ادارہ وجود میں آتا ہے اس معاہدے کو ختم کرنے کا اختیار بھی اللہ پاک نے مرد ہی کو دیا ہے مگر اسکے ساتھ یہ بھی یاد رہے اسلام میں حق طلاق دونوں فریقین کو ہے فرق فقط اتنا ہے کہ مردکو بطور اقدام حق طلاق تفویض کیا گیا ہے جبکہ عورت کو بطور دفاع حق خلع ، دونوں کی حقیقت فریقین میں باہمی جدائی ہی کی صورت میں سامنے آتی ہے لہذا ایک طرح سے یہ حق عورت کو بھی حاصل ہے مگر بطور دفاع ۔ ۔ ۔ ۔

اقتباس:
آپکا دوسرا سوال
2 مرد اگر غیر شرعی عذر سے بیوی کو طلاق دیتا ہے تو طلاق تو واقع ہوجائے گی لیکن یہ بیوی پر ظلم تصور ہوگا کیا یہ بات درست ہے اگر درست ہے ۔تو شرعی عذر کیا ہیں طلاق دینے کے

آپکا دوسرا سوال مسئلہ طلاق کی جائز صورت کے شرعی اعتذارت کو جاننے کی بابت ہے اس کے لیے پہلے تو اتنا سمجھ لیجیئے کہ ظلم عد ل کی ضد ہے لہذا ظلم کی ادنی تفسیر یہی ہوگی کہ کسی چیز کو اس کےمحل غیر میں رکھ دیا جائے یعنی جو چیز جس طرح سے اور جس جگہ پر رکھنے کے قابل نہیں اسے اسی طرح اور اسی جگہ پر رکھ دیا جائے کہ جہاں کہ وہ قابل نہ تھی تو یہ ظلم کہلائے گا ۔لہذا مسئلہ طلاق کی جائز صورتوں کے بہت سے شرعی اعتذارات ہوسکتے ہیں مگر ان کی نوعیت جدا جدا ہوسکتی ہے مثلا نفسیاتی ،نفسانی ،معاشی اور معاشرتی ان تمام پہلؤں میں جس کسی بھی پہلو پر میاں بیوی کی آپس میں میچؤل انڈراسٹینڈنگ ناکافی ہو تو ایسے میں دونوں میں سے کسی ایک فریق کو یہ لگے کہ اب دونوں کا ایک ساتھ رہنا ان دونوں یا ان دونوں کی آئندہ آنے والی نسلوں یا انکے پہلے سے موجود خاندانوں کے لیے کسی عار یا مشکل یا گھٹن کا باعث ہوگا تو دونوں میں سے کوئی ایک فریق بھی ایکدوسرے سے خلاصی کے لیے اوپر بیان کی گئی بنیادی انواع میں سے جو بھی ضمنی وجہ پیش کرئے گا وہ شرعی عذر ہی کہلائے گی ۔ ۔ ۔ ۔

اقتباس:
آپکا تیسرا سوال
3 کیا شوہر، بیوی کو صرف دوسری شادی کرنے کے لیے طلاق دے سکتا ہے جبکہ پہلی بیوی کو دوسری شادی پر اعتراض نا ہو یا اس نے طلاق کا مطالبہ نہیں کیا ہو ۔

نہیں دینی چاہیے مگر اگر دے دے تو وہ ظلم ہوگا اور طلاق واقع ہوجائے گی مگر اس کا اس طرح سے طلاق دینا سمجھ سے باہر ہے جبکہ ایک ایک کی بجائے دو دو بیویاں مل رہی ہوں ۔

اقتباس:
آپکا چوتھا سوال
کیا کوئی عورت صرف دوسری شادی کی نیت سے اپنے شوہر سے خلع لے سکتی ہے
آپکے اس سوال کی ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی کہ کس کی دوسری شادی آیا اس کے خاوند کی دوسری شادی یا وہ خود کسی دوسری جگہ خود کی دوسری شادی کی خواہش مند ہے ؟؟؟؟؟ دونوں صورتوں کا جواب بالترتیب یوں ہے کہ اگر عورت کو اپنا خاوند پسند نہیں اور وہ کسی اور جگہ اپنی دوسری شادی کرنا چاہتی ہے تو شرع نے اسے خلع کا حق دیا ہے جبکہ اگر عورت محض اپنے خاوند کی دوسری شادی کی وجہ سے خلع لینا چاہتی ہے تو شرعا اسکا ایسا کرنا ناپسندیدہ ہوگا کہ شرع نے اسکے شوہر کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق دیا ہے مگر تاہم وہ اس صورت میں بھی خلع کا مطالبہ کرنے کا حق بحرحال ضرور رکھتی ہے ۔۔۔۔ والسلام
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
asakpke (20-10-11), فیصل ناصر (20-10-11), بلال اویسی (21-10-11), حیدر (20-10-11), راجہ اکرام (20-10-11), رضی (20-10-11), سیفی خان (20-10-11), سحر (20-10-11), شمشاد احمد (20-10-11), عبداللہ حیدر (20-10-11)
پرانا 20-10-11, 01:14 PM   #15
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آبی بھائی
جزاک اللہ خیر ، آپ نے تمام سوالات کے جوابات بہت تفصیل سے اور اچھی طرح سے دیے ۔
میں یہاں چند وضاحت کرنا چاہوں گی
پہلا سوال آپ میرا سمجھ نہیں پائے ۔
میرے پہلے سوال کا مطلب عورت کو طلاق کا اقدامی حق دینے کی بابت نہیں ہے ۔
بلکہ اس متعلق ہے کہ فرض کریں اگر شوہر طلاق دے اور بیوی طلاق لینے سے انکار کردے ۔ تو طلاق واقع نا ہو ۔
مطلب طلاق کا نکاح کی طرح میچول ایگریمنٹ کی طرح نا ہونے میں کیا مصلحت ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-10-11), آبی ٹوکول (20-10-11), حیدر (20-10-11), حیدر Rehan (20-10-11), رضی (20-10-11), شمشاد احمد (20-10-11)
جواب

Tags
کوئی, پہلی, لڑکی, لے, لازمی, چند, چاہیے, مرد, معلوم, اپنے, اجازت, اسلام, بیوی, تصور, دور, دے, سکتی, شوہر, شادی, ضرورت, طور, طلاق, عورت, عذر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علم غائب کے متعلق ایک سوال منتظمین اسلام اور عصر حاضر 35 22-05-10 04:01 PM
جہاد سے متعلق پچاس سوالات اور ان کے جوابات sahj جہاد 48 25-04-10 12:05 AM
زکوٰۃ کے متعلق سوال ؟ فیصل ناصر زکوٰۃ 23 13-09-09 04:38 AM
تعلیمِ نسواں اور اِسلام محمدخلیل عورت کہانی 1 13-05-09 11:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger