واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عائلی زندگی



عائلی زندگی عائلی زندگی اور اس کے نشیب و فراز


:::::::عقل مند عورت کی ذہانت مرد کے دل کی چابی ہے :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-11, 03:20 AM   #1
:::::::عقل مند عورت کی ذہانت مرد کے دل کی چابی ہے :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 01-09-11, 03:20 AM

:::::::عقل مند عورت کی ذہانت مرد کے دل کی چابی ہے :::::::سب مَرد ایک جیسے نہیں ہوتے ، دوسرے اور کچھ واضح الفاظ میں یہ کہا جانا چاہیے کہ سب ہی مردوں کے دِل ایک جیسے نہیں ہوتے ، کچھ مَرد ایسے ہوتے ہیں جِن کے دِل تک رسائی صِرف محبت آمیز چند الفاظ ہی کے ذریعے ممکن ہوتی ہے ، اور کچھ مَرد ایسے ہوتے ہیں جو حُسن جمال کے پیکروں کے لیے بھی مشقت آزما کوششوں کا میدان کھول دیتے ہیں اور قابو ہی نہیں آتے ، اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جِن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اُن کے دِل کی راہ اُن کی جیب میں سے ہوتی ہے ، اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جِن پر یہ بات پوری ہوتی ہے کہ اُن کے دِل کا دروازہ ان کے معدے میں ہوتا ہے ، کسی مَرد کو پہنچاننا اور پہچان کر اس کے دِل تک پہنچنا یقیناً ایک عقل مند عورت کا ہی کام ہے ، جو اپنے خاوند کے دِل میں داخل ہونے کا راستہ اپنی عقل مندی سے جان لیتی ہے اور پھر مزید عقل مندی اور ذہانت و فراست کے ذریعے اپنے خاوند کے دِل میں براجمان ہو جاتی ہے ، ایسی عورت اپنے اخلاق ، کردار اور ذات کو انہی انداز و اطوار میں ڈھال لیتی ہے جو اُس کے خاوند کی دِل کے ہر دریچے و در کو اس کے لیے کھول دیتے ہیں اور وہ کسی روکاٹ اور مشکل کے بغیر اس میں داخل رہتی ہے ، مَرد کی فطرت کے مطابق وہ عورت اپنے خاوند کی ہر جائز طلب پوری کرنے میں چاک و چوبند رہتی ہے اور اسے یہ احساس دلاتی رہتی ہے کہ وہ اس کے لیے بہت أہم ہے جِس کے نتیجے میں وہ شخص خود ایک ذمہ دار شخصیت جاننے لگتا ہے اور اپنی بیوی کی محبت کو پہچاننے لگتا ہے اور اس پر اعتماد کرنے لگتا ہے اور ایک یقنی نتیجے کی صُورت میں اس سے محبت کرتا ہے ، اب اگر کوئی عورت اپنی کج عقلی اور بد اخلاقی کی بنا پر معاملہ الٹا کیے رکھے اور اپنے خاوند کا اعتماد حاصل کرنے ، اس کی خدمت کرنے ، اس کو اپنی زندگی کی أہم شخصیت بنانے کی بجائے زبردستی اس سے اپنا آپ منوانے کی کوشش کرے، سچ بات کرنے کی بجائے اپنی خواہشات اور اپنے خیالات کو منوانے کے لیے جھوٹ بولے ، اچھائی کی راہ میں خاوند کی حوصلہ أفزائی کرنے کی بجائے جیسے بھی ہو اپنی خواہشات کی تکمیل کا ہی مطالبہ رکھے،خاوند کی پریشانی یا تنگی کا خیال کیے بغیر اپنی خوشیوں اور آسانیوں کے حصول کا مطابہ ہی رکھے ، تو یقیناً وہ اپنے خاوندکے لیے ایک نا پسندیدہ ہستی ہی بنے گی ، لیکن اگر وہ پہلے والے معاملے پر عمل پیرا ہوتی ہو تو ان شاء اللہ جلد ہی وہ اپنے خاوند کو اپنی انگلی میں انگوٹھی کی طرح اپنے ساتھ پائے گی ، اِن شاء اللہ ،
مَردوں کے دِلوں کی چابیوں میں سے ایک چابی گھریلو مشکلوں اور کاموں سے مَرد کو دُور رکھنا بھی ہے ، ایسے کام جو خالصتاً عورتوں کے کرنے کے ہوتے ہیں ، ایسے کاموں میں مَردوں کو شامل نہ کرنا اور ان کو ایسے کاموں سے دُور آرام کی حالت مہیا کرنا ، اور گھر میں داخل ہوتے ہی کسی مشکل یا کام کی خبر نہ کرنا ، عموماً مَردوں میں گھر میں رہنے کی رغبت پیدا کرنے کے اسباب میں سے ہے ، اور خاوند کو اپنے باہر کے معاملات بھی بیوی کے ساتھ ذِکر کرنے کے اسباب میں سے ہے جو میاں بیوی کے ایک انوکھے اعتماد اور محبت کو اجاگر کرنے والا عمل ہے ،اِن شاء اللہ ،
اور ان سب سے بڑھ کر یہ کہ اگر گھر میں کوئی مشکل یا پریشانی واقع ہو ، یا کوئی ایسا کام آن پڑے جو مَرد کے بھی مشکل اور بھاری ہو اور بیوی اس میں کچھ مدد کرنے کی صلاحیت نہ بھی رکھتی ہو تو بھی وہ خاوند کی مدد کے لیے خود کو پیش کرے ، اس کو اچھے مشورے دے ، اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کسی طور راحت و سکون کا انتظام کیے رکھے ، ایسا کرنا خاوندکو اُس کے بارے میں اُس کی بیوی کی محبت ، عقل مندی ، خوش اخلاقی اور دردمندی کا گرویدہ بناتا ہے ، باذن اللہ ،
کچھ مَرد ایسے بھی ہوتے ہیں جو خود کو حاکم و سربراہ کی حیثیت میں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ، ایسے مَردوں کے دِلوں کا دروازہ صِرف ان کی اطاعت سے ہی کھل جاتا ہے کہ بیوی ہر معاملے میں خاوند سے اجازت طلب کر لیا کرے ، اور اس کی بات ماننے میں زیادتی رکھے اور اس کے بات نہ ماننے میں کمی رکھے تو نہ صِرف وہ اس کے دِل میں پہنچ جاتی ہے بلکہ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ وہ اُس سے اپنی بات اس طرح منوانے لگتی ہے کہ وہ اُسے اپنا حکم ہی سمجھتا ہے ،
گھر پر اپنی اپنی حکومت کے لیے بحث مباحثے ، لڑائی جھگڑے اور زور آزمائی مَرد و عورت کے مابین محبت کے لیے زہر ء قاتل سے کم نہیں ہوتے ، عقل مند عورت ہمیشہ ان کاموں سے اجتناب برتتی ہے اور اگر اس کا خاوند ہی پہل کرنے اور زیادتی کرنے والا ہو تو بھی صبر کرتی ہے، کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کا خاوند ان مَردوں میں سے ہے جو تند روئی اور تلخ کلامی برداشت نہیں کرتے ، اس کے صبر کے نتیجے میں اِن شاء اللہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ عملی طور پر گھر کی حاکم بن جاتی ہے اور خاوند بھی اس پر راضی ہوتا ہے اور اس سے محبت رکھتا ہے ،
قصہ مختصر پتے کی بات یہ ہے کہ کسی مَرد کے دِل تک پہنچنا اور اس میں گھر کرنا کسی عقل مند اور ذہین عورت کے لیے کچھ مشکل نہیں ہوتا ۔
اللہ تعالیٰ سب مسلمان خواتین کو ان کی گھر گھرہستی اور گھر والے کو مثبت انداز میں سنبھالے رکھنے کی توفیق دے ۔ و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by منتظمین; 31-10-11 at 12:11 AM..

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 728
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (24-11-11), Miss Khan (30-10-11), فیصل ناصر (21-11-11), نیلم خان (01-09-11), نبیل خان (21-11-11), ایکسٹو (21-11-11), احمد نذیر (05-09-11), ارشد کمبوہ (21-11-11), بنت حوا (21-11-11), حیدر (28-09-11), شالا (21-11-11), عبداللہ آدم (11-09-11), عروج (28-09-11), غلام خان (28-09-11)
پرانا 01-09-11, 03:45 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ
جزاک اللہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (21-11-11)
پرانا 28-09-11, 02:41 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ بہت اچھے وجھد مبذولہ ومشکورہ
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (21-11-11), بنت حوا (21-11-11)
پرانا 28-09-11, 03:02 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فونٹ مشکل قسم کا ہے۔ پڑھا ہی نہیں جا رہا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (21-11-11)
پرانا 28-09-11, 03:12 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ بھائی جان کیا پَتے کی باتیں مگر عام فہم میں بتائی ھیں۔ جزاک اللہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (21-11-11), بنت حوا (21-11-11), حیدر (28-09-11)
پرانا 30-10-11, 08:46 PM   #6
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,206
کمائي: 23,649
شکریہ: 3,776
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اعلٰی مضمون ہے جناب ، بہترین ، جزاک اللہ
Miss Khan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (21-11-11), بنت حوا (21-11-11)
پرانا 21-11-11, 12:08 PM   #7
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,803
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاکم اللہ خیرا۔
منتظمین بھائی کو چاہیے تھا کہ ایڈیٹنگ کی وجہ بھی لکھ دیتے۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (21-11-11), بنت حوا (21-11-11)
پرانا 21-11-11, 03:59 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,572
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین جزاک اللہ
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-11-11, 06:35 PM   #9
Member
اجنبی
 
شالا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مقام: دعاوں میں
عمر: 25
مراسلات: 44
کمائي: 139
شکریہ: 102
37 مراسلہ میں 127 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھامضمون لکھا آپ نے۔ تھینک یو برادر
شالا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-11-11, 08:04 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,617
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب جی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-11-11, 11:39 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
پسند کرنے پر سب بھائیوں بہنوں کو شکریہ ، یہ سب اللہ ہی کی توفیق سے ہے ، اپنی دعاوں میں یاد رکھا کیجیے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-11-11, 12:02 AM   #12
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-11-11, 01:53 AM   #13
Senior Member
 
جاسوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: آس پاس
عمر: 18
مراسلات: 465
کمائي: 5,290
شکریہ: 1
339 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا مضمون لکھا ہے بھائی
شیئر کرنے کا شکریہ
جاسوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-11-11, 03:10 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام محترم عادل سہیل صاحب

ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھا مضمون لکھا ھے ۔ اتنا اچھا کہ میں پڑھ کر خاموشی سے گزر نہ سکی اور تبصرہ کرنے پہ مجبور ھو گی ۔ آپ نے تو ھر قسم کے مردوں کے دل کی جانب جانے والی ھر چھوٹی بڑی گلی اور موٹر وے کا پتا بتا دیا جس پہ چلتے ھوئے کوئ بھی عقل مند عورت مرد کے دل تک با آسانی پہنچ سکتی ھے -

میں نے بہت سے فورم پہ مرد حضرات کے لکھے ھوئے ایسے مضامین پڑھیں جن میں خواتین ایسے ھی پیش قیمت مشوروں سے نوازا گیا ھوتا جس میں مرد کے دل تک پہنچنے کے راستوں کا پتا بتایا گیا ھوتا ھے پتا نہیں یہ میری بد قسمتی ھے کہ میری نظر سے ایسا کوئ مضمون نہیں گزرا جس میں کسی مجازی خدا نے عرش سے اتر پر فرش پہ اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھ اس کے دل تک پہنچنے کے راستوں پہ بھی غور کیا ھو اور عقل مند مردوں کو بتایا ھو یہ وہ راستے ھیں جن پہ وہ چل کر بیوی کے دل تک پہنچ سکتے ھیں اگر ایسا کوئ تھریڈ لکھا گیا ھو تو اس بندی ناچیز سے ضرور شئیر کریں ورنہ مجھے ھی کچھ لکھنا پڑے گا

وسلام سعدیہ سحر
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (24-11-11), فیصل ناصر (24-11-11), سحر (24-11-11)
پرانا 24-11-11, 03:39 PM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سعدیہ بہن آپ کے لکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے
آپ اپنی رائے یہیں دے سکتی ہیں
یا چاہیں تو نیا تھریڈ بنا لیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (24-11-11)
جواب

Tags
color, کوششوں, پہچان, پسندیدہ, قصہ, ممکن, محبت, مسلمان, اللہ, بیوی, جھوٹ, جلد, حکم, خواتین, خبر, دل, راستہ, زندگی, شخص, عورت, عورتوں, عقل, عقلی, صلاحیت, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے پاکستانی عوام کے اجتماعی شعور سے زیادہ طاقتور نہیں عارف اقبال خبریں 1 18-04-11 11:22 PM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
عوج بن عوج کی عمر کتنی تھی؟ عرفان حیدر آئیے ذہانت آزمائیے 24 14-04-09 02:40 PM
’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘ چاچا کمال خبریں 1 07-04-08 06:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger