واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عائلی زندگی



عائلی زندگی عائلی زندگی اور اس کے نشیب و فراز


مُتاثر کُن شخصیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-02-11, 01:23 PM   #1
مُتاثر کُن شخصیت
سیپ سیپ آف لائن ہے 28-02-11, 01:23 PM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مُتاثر کُن شخصیت

کہتے ہیں ایک بچے نے کچھوا پال رکھا تھا، اُسے سارا دن کھلاتا پلاتا اور اُسکے ساتھ کھیلتا تھا۔
سردیوں کی ایک یخ بستہ شام کو بچے نے اپنے کچھوے سے کھیلنا چاہا مگر کچھوا سردی سے بچنے اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے اپنے خول میں چُھپا ہوا تھا۔
بچے نے کچھوے کو خول سے باہر آنے پر آمادہ کرنے کی بُہت کوشش کی مگر بے سود۔ جھلاہٹ میں اُس نے ڈنڈا اُٹھا کر کچھوے کی پٹائی بھی کر ڈالی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔
بچے نے چیخ چیخ کر کچھوے کو باہر نکنے پر راضی کرنا چاہامگر کچھوا سہم کر اپنے خول میں اور زیادہ دُبکا رہا۔
بچے کا باپ کمرے میں داخل ہوا تو بچہ غصے سے تلملا رہا تھا۔
باپ نے بچے سے پوچھا؛ بیٹے کیا بات ہے؟
بچے نے اپنا اور کچھوے کا سارا قصہ باپ کو کہہ سُنایا، باپ نے مُسکراتے ہوتے بچے کا ہاتھ تھاما اور بولا اِسے چھوڑو اور میرے ساتھ آؤ۔ بچے کا ہاتھ پکڑے باپ اُسے آتشدان کی طرف لے گیا، آگ جلائی اور حرارت کے پاس ہی بیٹھ کر بچے سے باتیں کرنے لگ گیا۔ تھوڑی ہی دیر گُزری تھی کہ کچھوا بھی حرارت لینے کیلئے آہستہ آہستہ اُن کے پاس آ گیا۔ باپ نے مُسکرا کر بچے کی طرف دیکھا جو کچھوے کو دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔
باپ نے بچے کو مُخاطب کرتے ہوئے کہا: بیٹے انسان بھی کچھوے کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ اگر تم چاہتے ہو کہ وہ اپنے خول اُتار کر تمہارے ساتھ کھلے دِل سے ملیں تو اُنہیں اپنی مُحبت کی حرارت پہنچایا کرو، ناکہ اُنہیں ڈنڈے کے زور پر یا اپنا حُکم چلا کر۔
پُر کشش اور جادوئی شخصیت والے لوگوں کے پوشیدہ رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ:
زندگی میں لوگوں کو اپنی مُحبت کی حِدت اور اپنے جذبات کی گرمی پہنچا کر اُنہیں اپنا گرویدہ بناتے ہیں، اُن کی تعریف و تحسین اور قدر سے اُن کے دِلوں میں اپنے لئے پیار اور چاہت کے جذبات پیدا کرتے ہیں اور پھر اِنہی جذبات کے بل بوتے پر اُن پر اور اُنکے دِلوں پر حکومتیں کرتے ہیں۔
اور انسانی مخلوق تو ہے ہی ایسی کہ کوئی بھی اُسکے دِل میں گھر نہیں کر سکتا سوائے اِس کے کہ اُس کے ساتھ جذبات کی گرمجوشی، سچے دِل اور روح کی پاکیزگی کے ساتھ مِلا جائے۔
حبیبنا و رسولنا سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی حسرت رکھنے والوں کو احساس، اخلاق اور جذبات کی اہمیت ایسے ارشاد فرمائی ہے:
عن أبي ھریرہ رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم:
إنكم لنتسعوا الناسبأموالكم ولكن يسعھم منكم بسط الوجہ وحسنالخلق
رواہ أبو
یعلٰی والبزار بسند حسن من حدیث أبی ھریرہ رضی اللہ عنہ رفعہ
اِس حدیث مبارک کا ترجمہ کُچھ یوں ہے
: ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم لوگوں کو اپنے کثرتِ مال کے ذریعے مسخر نہیں کرسکو گے۔ ہاں وہ ان سے مسخر ہوں گے جو ان سے خوشیاں بانٹے گا اور حسنِ خلق کا مظاہرہ کرے گا
یہ مضمون عربی سے ترجمہ کرکے آپکی خدمت میں پیش کیا گیاہے، اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

Last edited by shafresha; 03-03-11 at 07:04 AM.. وجہ: موضوع کی تصیح!

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 397
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-03-11), skjatala (11-05-11), ھارون اعظم (28-02-11), مون (12-01-12), معظم (28-02-11), رضی (02-03-11), سحر (02-03-11), عروج (28-02-11), غلام خان (15-03-11)
پرانا 28-02-11, 01:45 PM   #2
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بالکل حقیقت ہے۔ اچھی شئرنگ پر شکریہ قبول کیجئے۔
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-02-11, 02:06 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پُر اثر نقطہ شئیر کیا ھے شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-03-11, 05:29 PM   #4
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,680
شکریہ: 873
1,314 مراسلہ میں 2,842 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گڈ شیئرنگ ۔ ۔ ۔ ۔ شکریہ
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-03-11, 01:34 PM   #5
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,277
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ سب کا شکریہ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
مون (12-01-12)
جواب

Tags
ہیں،, ہوتے, کوئی, کوشش, کچھوا, کرے, کرتے, گھر, وسلم, قصہ, لے, اہمیت, اللہ, انسان, بے, ترجمہ, حدیث, خوش, خدمت, دیکھا, روح, سچے, شام, عربی, غصے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلاول بھٹو زرداری دنیا کی مقبول ترین شخصیت بن گئے، امریکی سروے ابن جلال خبریں 10 11-05-11 10:44 PM
شخصیت پرستی اور شخصیت پسندی Zullu230 گپ شپ 14 14-03-11 09:05 PM
متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت یاسر عمران مرزا دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 2 14-02-11 11:54 AM
انسان کی شخصیت کے پہلو زارا گپ شپ 2 29-01-11 12:19 PM
::::: دوہرا چہرہ ، دوہری شخصیت ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 04-04-09 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger