واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عائلی زندگی



عائلی زندگی عائلی زندگی اور اس کے نشیب و فراز


وہ تم سے پیار کرتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-01-12, 12:09 AM   #1
وہ تم سے پیار کرتا ہے
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آن لائن ہے 29-01-12, 12:09 AM

ایک مرتبہ کہیں دو میاں بیوی رہتے تھے صدق و محبت اور دوستی کے رشتوں میں جڑے ہوئے۔ ایک دوسرے کے قرب کے بغیر تو چین بھی نہ پاتے تھے مگر طبیعتوں کے لحاظ سے ایک دوسرے سے قطعی مختلف، خاوند نہایت پُرسکون اور کسی بھی حالت میں غصہ نہ کھانے والا تو بیوی نہایت ہی تیز و طرار اور معمولی سے معمولی بات پر غصے سے بھڑک اُٹھنے والی۔



ایک بار دونوں میاں بیوی ایک بحری سفر پر نکل کھڑے ہوئے۔ جہاز کئی دن تک تو سمندر میں پُر سکون طریقے سے چلتا رہا مگر ایک دن اُسے طوفانوں نے آ گھیرا۔ ہوائیں مخالف ہو گئیں اور موجوں کے طلاطم نے سب کچھ اُلٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ طوفان سے سمندری پانی جہاز کے اندر تک بھر گیا۔ جہاز پر موجود مسافروں کے چہروں پر تو پریشانی تھی ہی، جہاز کا ناخدا کپتان بھی اپنی پریشانی نہ چُھپا سکا۔ اُس نے مسافروں سے صاف صاف کہہ دیا کہ موجودہ حالات میں تو اللہ کی طرف سے کوئی معجزہ ہی جہاز کو اِس طوفان سے بچا سکتا ہے۔

کپتان کے اِس بیان سے مسافروں کے دِلوں میں بچنے کی رہتی سہتی اُمیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ موت کو قریب پا کر مسافروں نے خوف سے چیخنا اور چلانا شروع کر دیا۔ اُس آدمی کی بیوی پر تو جنونی کیفیت طاری ہو گئی۔ اُسے تو کچھ بھی نہیں سوجھ رہا تھا کہ کیا کرے۔ بھاگتے ہوئے اپنے خاوند کے پاس پہنچی کہ شاید مصیبت کی اِس گھڑی میں فرار و نجات کیلئے وہ کوئی بہتر حل جانتا ہو ، یہ دیکھ کر تو اُسے اور بھی طیش آ گیا کہ گرد و نواح میں مسافروں کے آہ و پُکار سے مچی قیامت سے بے تعلق اُسکا خاوند حسبِ سابق پُر سکون طریقے سے بیٹھا ہوا ہے۔ بیوی نے جِھلا کر خاوند کے گریبان میں ہاتھ ڈالا اور اُسے جھنجھوڑ ڈالا اور چیختے ہوئے بولی کہ تُم کیسے بے حِس انسان ہو۔ اچانک خاوند کی آنکھوں میں سُکون کی جگہ غصے کے آثار دِکھائی دیئے اور اُس نے اپنی جیب سے ایک خنجر نکال کر بیوی کے سینے پر ٹِکا دیا، سپاٹ چہرے اور خشک لہجے میں اُس سے پوچھا: اب بتا، اِس خنجر سے ڈر لگ رہا ہے کیا؟

بیوی نے خاوند کے چہرے پر آئی ہوئی خونخواری کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا: نہیں۔
خاوند نے پوچھا: کیوں؟

بیوی نے جواب دیا: کیونکہ یہ خنجر ایسے ہاتھوں میں ہے جو اُس سے پیار کرتا ہے اور اُسے اِن ہاتھوں پر مکمل بھروسہ بھی ہے۔

خاوند نے مُسکراتے ہوئے کہا: بالکل اِسی طرح ہی تو میری مثال ہے۔
یہ خونخوار اور پُر ہیبت موجیں اُس ہستی کے ہاتھوں میں ہیں جو مجھ سے پیار کرتا ہے اور مُجھے اُن ہاتھوں پر پورا بھروسہ بھی ہے۔

پِھر ڈرنا کِس بات کا، اَگر وہ ذات پاک اِن سب موجوں اور طوفانی ہواؤں پر مکمل تسلط اور قابو رکھنے والی ہے تو؟
.
.
.
ٹھہریئے!
.
اگر آپ بھی زندگی کی موجوں سے لڑتے لڑتے تھک گئے ہیں،
اور حالات آندھیوں کی مانند تمہیں مُخالف سمتوں میں دھکیل دیتے ہیں،
تو مت ڈریئے!
کہ اللہ سُبحانہ و تعالٰی تم سے پیار کرتا ہے۔
وہی تو ہے جسے ہر طوفان اور ہر آندھی پر مکمل قُدرت ہے۔
تو مت ڈریئے!
کہ وہ تمہیں اُس سے بھی زیادہ جانتا ہے جتنا تُم اپنے آپ کو جانتے ہو۔
وہی تمہارے مُستقبل کو سنوارے گا جِس مُستقبل کا تُمہیں تو کُچھ پتہ ہی نہیں مگر وہ تُمہارے سارے رازوں سے واقف ہے۔
اگر تمہیں بھی اُس سے پیار ہے تو اُس پر پورا بھروسہ کیجیئے اور اپنے سارے معاملات اُس پر چھوڑ دیجیئے۔
کیونکہ وہ تم سے پیار کرتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 495
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (29-01-12), Miss Khan (29-01-12), skjatala (29-02-12), نبیل خان (29-01-12), محمدمبشرعلی (16-03-12), مرزا عامر (29-01-12), بنت حوا (31-01-12), تبتیلا انجم (31-01-12), حیدر Rehan (05-03-12), حسن قادری (31-01-12), رضی (29-01-12), سام (01-02-12), عبیدرضا (29-01-12), غلام خان (05-03-12)
پرانا 29-01-12, 01:46 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
عبیدرضا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: تماشاہ گاہِ دنیا
مراسلات: 115
کمائي: 1,446
شکریہ: 68
81 مراسلہ میں 179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ یاسر بھائی
بہت سبق آموز تحریر ہے
اللہ ہم سب کے ایمان میں پختگی عطا فرمائے
آمین
عبیدرضا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبیدرضا کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (29-01-12), نبیل خان (29-01-12), بنت حوا (31-01-12), غلام خان (05-03-12)
پرانا 29-01-12, 02:19 AM   #3
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,206
کمائي: 23,649
شکریہ: 3,776
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت تحریر ہے ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔ بےشک اللہ کے سپرد کردینے سے معاملات سنور جاتے ہیں‌۔۔۔۔۔۔ میرا تو عرصے سے یہی معمول پورا دن پریشان رہوں گی لیکن رات کو 2 رکعت نماز پڑھ کر کام اللہ کے سپرد کیا اور آرام سے سو گئی ، دوسرے دن اٹھی تو وہ کام اللہ ہی کے فضل سے ایسے حل ہوجاتا کہ اللہ پر بہت پیار آتا۔۔۔
Miss Khan آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (29-01-12), نبیل خان (29-01-12), مرزا عامر (29-01-12), بنت حوا (31-01-12), حیدر Rehan (05-03-12), غلام خان (05-03-12)
پرانا 29-01-12, 07:17 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,617
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا اللہ بہت کریم ہے وہ تو ہماری نافرمانی پہ بھی رحم کا معاملہ کرتا ہے ۔
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
بنت حوا (31-01-12), حسن قادری (31-01-12)
پرانا 31-01-12, 04:10 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,139
کمائي: 12,572
شکریہ: 3,450
702 مراسلہ میں 1,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ یاسر بھائی
بہت سبق آموز تحریر ہے

میرا اللہ بہت کریم ہے وہ تو ہماری نافرمانی پہ بھی رحم کا معاملہ کرتا ہے ۔
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا
حیدر Rehan (05-03-12), حسن قادری (31-01-12)
پرانا 31-01-12, 05:14 PM   #6
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,134
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک ،،، اللہ کریم اور علیم ہے ،،،،،،،زبردست تحریر ہے بہت شکریہ
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-03-12, 02:09 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ومن یتوکل علی اللہ فھو حسبہ
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-03-12, 03:42 PM   #8
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شئرنگ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بے شک ۔۔۔اللہ ہر شئے پر قادر ہے
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 30 08-03-12 10:46 AM
پیار ایک پاکیزہ جذبہ :::آیئےپیار سے جیئیں khanamjan میری ڈائری 5 28-10-11 09:16 PM
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 1 20-08-08 08:56 PM
ہند و پاک میں بھائی چارے اور امن کا ایک بڑا قدم رفیع پیر تھیٹر کی پیش کش عبدالقدوس فلمی دنیا 0 27-10-07 10:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger