| 15 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (20-02-12), نیلم خان (01-02-12), نبیل خان (24-01-12), محمد یاسرعلی (24-01-12), مرزا عامر (24-01-12), احمد نذیر (24-01-12), تبتیلا انجم (25-01-12), حیدر (30-01-12), حیدر Rehan (26-01-12), راجہ اکرام (25-01-12), رضی (05-02-12), زارا (24-01-12), سحر (24-01-12), عبیدرضا (28-01-12), غلام خان (26-01-12) |
|
|
#61 |
|
Senior Member
![]() |
انسان سے یوم الست میں کئے گئے وعدہ کی بنیاد ھدایت پر ہی تھی مطلب یہی ہوا کہ علم ھدایت ہے اور ھدایت علم ہے
اگر یہ مان لیا جائے کہ انسان علم کے دونوں قسموں سے یعنی علم وہبی اور علم اکتسابی سے محروم یعنی جاہل پیدا کیا گیا ہے تو وہ علم کہاں ہےیعنی وہ ھدایت کو کیا کہیں گئے ؟ اور اگر ہمیں اس کا علم ہی نہی ہے تو کیا اس کا سوال نہی ہوگا؟ کیون نہ ہوگا جب کوئی وعدہ کیا گیا ہے تو ضرور پوچھا جائےگا. ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ تمام انبیا علیہ سلام اور کتب سماوی کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ہمیں وہ وعدہ یاد دلانے کے لیے ہی آئے ہیں جو ہماری اروحوں نے یوم الست کو کیا ۔۔۔لیکن چونکہ ہماری نفوس اسقدر گناہوں سے آلودہ ہوچکے ہیں کہ ہمیں لاکھ یاد دہانی کے باوجود کچھ یاد ہی نہی آرہا یعنی کچھ ریٹریو Retrieve نہی ہوپارہا۔ علم وہبی میں اضافہ و ریٹریو کرنا ۔۔مزید آسانی کے لیے ایک لفظ Retrieveاور شامل کیا ہے اس لیے اس کو ایک مثال سے سمجھیں کہ جیسے ہم ہارڈ ڈسک میں سے خاص میموری کو Retrieve کرتے ہیں اسی طرح ہم علم وہبی میں اضافہ کرنا سے مراد یہ بھی ہے کہ ہم اپنے علم کو ریٹریو کرنے کی کوشش کرتے ہیں یعنی اپنے ڈی این اے میں موجود علم وہبی کو Retrieve کرتے ہیں اور اضافہ کرتے ہیں. یعنی کیا جس کوصرف فطرت کہہ کر ٹھکانے لگادیا گیا ہے وہ علم وہبی تو نہی ؟؟ کہتے ہیں کہ انسان اپنے خالق اور اس کی ربوبیت کے جس شعوراورخیروشرکی جس معرفت کے ساتھ اس دنیامیں آتا ہے اسے فطرت کہتے ہیں تو پھر ہم فطرت کو ’علم وہبی‘ کیوں نہ کہیں ؟ کیونکہ دین کی بنیاد علم پر ہے اس لیے کہتے ہیں کہ دین کی بنیاد فطرت پرہے سورہ روم ایت 30 ’پس تم اپنارخ یک سوہوکر دین حنیفی کی طرف کرو ، اس (دین)فطرت کی پیروی کروجس پراللہ نے لوگوں کوپیداکیا۔‘‘ کیا ’علم وہبی‘ انسان میں ودیعت کردہ اسی فطرت کا ہی نام نہی ؟کیونکہ اسی فطرت کی طرف اشارہ ہے کہ اس کی پیروی کرو سورۂ اعراف آیت نمبر172۔۔ترجمہ اُ س وقت کو یاد کرو جب تمھارے پروردگار نے اولادِ آدم کی صلب سے ان کی ذریت کو لیا اور اُنھیں اُن کے اپنے نفسوں پر گواہ بنادیا (اور پھر اُن سے سوال کیا) کیا میں تمھارا پروردگار نہیں ہوں ۔ اُنھوں نے کہا ہاں ہم گواہی دیتے ہیں ۔ (خدا نے ایسا کیوں کیا) اس لئے کہ وہ قیامت کے دِن یہ عذر پیش نہ کریں کہ ہمیں معلوم نہ تھا (اور توحید اور خدا کو جاننے کے فطری عہدسے بے خبر تھے) ۔ اللہ نے اپنےتعارف کے بعد یعنی انسانوں کوخالق اور رب کی مکمل معرفت کے بعد اس دنیا میں بھیجا ہے اور فطرت گواہ ہے کہ یہ نقش مٹے نہی ہیں۔تو کیا یہ وہی علم وہبی نہی ہوسکتا ؟؟ سورہ شمس ایت 7 سے 10 اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور جس نے اسے درست کیا۔ پھر اسے فجو ر و تقویٰ ( خیر و شر)کاالہام کیا۔ کہ جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا وہ فلاح پاگیا ( اور رست گار ہوا۔ اور جس نے اپنے نفس کو معصیت اور گناہ سے آلودہ کیاوہ ناامید اور محروم ہوا۔ علم وہبی/فطرت یہ بتاتا ہے کہ انسان اس دنیامیں اندھانہیں آیا، بلکہ یہ بات واضح ہے کہ انسان پہلے ہی دن سے اپنے خالق کا ایک مکمل شعور اورنیکی اوربدی کا ایک واضح تصور رکھتا ہے اسی لیے اسلام کو دین فطرت کہا جاتا ہے۔ ایمان و اخلاق کی جس دعوت کواسلام پیش کرتا ہے اس کی اساس انسان میں پہلے ہی دن سے موجودہے۔ حدیث رسول ص ہے کہ : ہربچہ فطرت پرپیدا ہوتا ہے پھریہ اس کے والدین ہیں جواسے یہودی ، نصرانی اورمجوسی بنادیتے ہیں۔ اس حدیث سے بھی قرآن کریم کے بیان کی تائیدہوتی ہے ۔ اس کے مطابق ہربچہ دین فطرت یعنی اسلام پرپیدا ہوتا ہے۔یعنی اس کے اندراپنے خالق کی توحید کامکمل شعور اور خیروشرکی اساس موجود ہوتی ہے۔ اوراگر یہ سراسر علم نہی تو پھر کیا ہے ؟ سورہ طہ ایت 50 (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہمارا رب وہی ہے جس نے ہر چیز کو (اس کے لائق) وجود بخشا پھر (اس کے حسبِ حال) اس کی رہنمائی کی. ہمارے پروردگار(اللہ) نے ہر شئی کو اس کا مکمل وجود عطا کیا(فرائض بجالانے) کی اس ہدایت دی۔ یعنی ھدایت دی گی ہے اگر یہ ھدایت علم نہی ہے اور یہ علم وہبی نہی ہے تو پھر کیا ہے ?? علم وہبی میں اضافہ و ری بیک/ Retrieve کرنا صرف اور صرف عقل کی روشنی میں ممکن ہے اور عقل جس جس کو دی ہے اسی سے سوال ہوگا۔ خدا کی طرف سے انبیا علیہ سلام کا آنا اور پچھلی امتوں میں مختلف صحیفہ جات کا نزول اور خود قران پاک کا نازل ہونا اور یہ بھی کہ خدا کا یہ کہنا کہ چاند ستاروں پر غور کرو ، دن و رات کے آنے جانے پر غور کرو اس بات کی دلیل ہے کہ ایڈشنل سپورٹ چاہئے تاکہ وہ درست مقام تک پہچنے میں مذید آسانی ہو |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| الٰہی تصور کائنات | صرف علی | توحید | 14 | 23-06-09 03:33 PM |
| ہندو مذہب میں خدا کا تصور و اجتماعی طبقہ بندی، گوتم بدھ، کنفیوشس کے تعلیمات | Real_Light | کفروشرک | 8 | 16-05-09 08:35 PM |
| اقبال کا تصور تعلیم | خرم شہزاد خرم | شاعر مشرق علامہ اقبال | 1 | 16-09-07 12:02 PM |
| اسلام کا تصورِ علم حصہ اول | زبیر | اسلامی نظریہ حیات | 2 | 17-08-07 01:08 PM |
| اسلام کا تصورِ علم حصہ دوم | زبیر | اسلامی نظریہ حیات | 0 | 17-08-07 03:18 AM |