واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات



عبادات عبادات


اسلام کا تصور علم و تعلیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-12, 05:49 PM   #1
اسلام کا تصور علم و تعلیم
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 24-01-12, 05:49 PM

((( السلام علیکم::

صاحبان پاک نیٹ !اسلام کی اساس اور اسلامی تحریک پر کچھ مضامین لکھنے کا ا رادہ کیا ہے، اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ اس کم علم اور کم عمل کو توفیق اور مدد سے نوازے ، بے شک اس کی مدد اور معیت کے بغیر کسی نیکی کو انجام نہیں دیا جا سکتا اور کسی برائی سے بچا نہیں جاسکتا.

تمہید سے بھی پہلے یہ پوسٹ اسلام کے تصور علم کی ہمہ جہتی سے کچھ پردہ اٹھائے گی، تاکہ سب سے پہلے ذہنوں میں تصور علم درست ہو سکے، اور آئندہ کے مضامین میں جو بھی پیش کیا جائے ، اسے محض ""بہت اچھی تحریری کاوش"" اور ""جزاک اللہ "" سے آگے بڑھ کر دیکھا اورسمجھا جا سکے.

یہ تحریر پروفیسر خورشید صاحب کے ایک لیکچر سے ماخوذ ہے، جو پچھلے دنوں پیر ساب کے گیٹ ٹؤ گیدر پر دیا گیا. یا یہ کہہ لیں کہ گیٹ ٹو گیدر اس موقع پر رکھا گیا !!!چونکہ یہ ایک تقریر تھی،اور نوٹس وہیں پر لیے گئے، اس لیے ممکن ہے کہ اس میں تحریر والی روانی اپ کو نہ مل سکے، بہرحال نفس مضمون پر غور فرمائیں، ان شاءاللہ فائدہ ہو گا. ((((


اسلام کا تصور علم و تعلیم.

پہلی اہم بات یہ سمجھنے کی ہے کہ ہمارا اس دنیا میں مقام کیا ہے؟؟ اس کے بعد ہی ہم اگے بڑھ سکتے ہیں .

حقیقت واقعہ یہ ہے کہ آدم اور اولاد آدم کو استخلاف کی ذمہ داری سونپی گئی، خلیفہ وہ ہوتا ہے جو اصل مالک کے اختیار کو اس کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرے اور مالک کو جواب دہ ہو.
اس نیابت اور خلافت کے سلسلے میں ہمیں دو چیزیں دی گئی ہیں ::
علم الاشیاء اور علم الھدایۃ
علم الاشیاء :: اشیاء کی حقیقت کو سمجھنے کا علم، جاننے کا شعور اور صلاحیت دی گئی
علم الھدایۃ:: صحیح و غلط کی تمیز
فاِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّيْ هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ.
جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت پہنچے تو (اس کی پیروی کرنا کہ) جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

یہی وہ دو چیزیں ہیں جو حضرت انسان کو خلیفۃ اللہ ہونے کا صحیح معنوں میں اہل بناتی ہیں .

علم کا منبع اور مرکز اللہ کی ذات ہے، اور یہ ہر دو علم اللہ کی عنایت رحمت اور حکمت اس لیے ہیں کہ استخلاف کی ذمہ داری ان کے بغیر ادا نہیں ہو سکتی.
...........................................

علم محض ایک ذہنی کیفیت کا نام نہیں ہے . بلاشبہ ذہن علم و حکمت کا مرکز ہوتا ہے لیکن فرمایا گیا کہ صرف جاننا ہی نہیں اس کا اقرار بھی کرنا ہے اور اس کو پہنچانا بھی ہے، ((بلغ ما انزل الیک من ربک((. . . سانپ بن کر نہیں بیٹھ جانا بلکہ اظہار اور ابلاغ بھی علم کا لازمی حصہ ہیں .

اب یہ بتایا کہ اس اعتبار سے تین میزان ایسے ہیں جن میں تمہیں کارفرما ہونا ہے::


اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا


1:: دنیائے کائنات:: ((باسم ربک الذی خلق(( کائنات اور جو کچھ اس میں ہے.

2::انسان خود :: "انفس" ((خلق الانسان من علق((. انسان ، حیاتیاتی دنیا.

3::ٹیکنالوجی:: ((الذی علم بالقلم((قلم استعارہ ہے ٹیکنالوجی کا، انسان کی جولان گاہ کا.

یہ تینوں علم کی مختلف جہتوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہی سے اسلام ان تینوں کو اللہ سے منسلک کرنے کی خصوصیت کی بنا پردنیا کی تمام تہذیبوں اور مذاہب سے ممتاز ہوتا ہے کہ کسی نے ایک ،کسی نے دو ، اور اگر کسی نے تینوں کو بھی لیا تو پھر بھی انہیں رب العالمین سے منسلک نہیں کیا. . . یہ طرہ امتیاز صرف اور صرف اسلام ہی کا ہے!!!
یہ ہے جامع اسلامی تصور علم.

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللہ سے منسلک ہوئے بغیر یہ علم کیاحیثیت رکھتے ہیںِ؟؟ تو علم تو یہ پھر بھی رہتے ہیں لیکن اس صورت میں یہ اسلام کے تصور علم سے نہیں ہوں گے اور اسلام کے مطلوبہ نتائج دینے سے آخری حد تک قاصر بھی رہتے ہیں .

Last edited by عبداللہ آدم; 24-01-12 at 11:33 PM..

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 980
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (20-02-12), نیلم خان (01-02-12), نبیل خان (24-01-12), محمد یاسرعلی (24-01-12), مرزا عامر (24-01-12), احمد نذیر (24-01-12), تبتیلا انجم (25-01-12), حیدر (30-01-12), حیدر Rehan (26-01-12), راجہ اکرام (25-01-12), رضی (05-02-12), زارا (24-01-12), سحر (24-01-12), عبیدرضا (28-01-12), غلام خان (26-01-12)
پرانا 24-01-12, 06:45 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلامی علم کے امتیازات::


1::حقانیت::
اسلام میں علم مبنی بر حق یقین کا نام ہے، جبکہ مغربی دنیا اور یونان علم کے آغاز کو شک سے مشروط کرتے ہیں.

بلاشبہ جستجو علم کا ایک حصہ ہے، اور اسلام کا متیاز یہ ہے کہ اس نے بندوں کو یہ علم دیا، لیکن ٹامک ٹوئیاں مارنے کو نہیں بلکہ یقین، نور اور تیقن کا !!! چنانچہ حق اور صداقت اس کی پہلی بنیاد ہے
سبق پڑھ پھر صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا کام تجھ سے دنیا کی امامت کا

ایمان اور یقین ایک ہی بات کے دو رخ ہیں ، تو ہم کسی شک کی بنیاد پر نہیں کھڑے بلکہ ایک((firm foundation (( پختہ بنیاد پر قائم ہیں اور یہی امتیاز ہے.

2:: کلیت::

انسانوں نے ہمیشہ زندگی کو خانوں میں بانٹا ہے اور پھر ایک ہی خانے کو کل قرار دے کر سارے مسائل کو اسی حساب سے حل کرنے کی کوشش کی ہے نتیجتاٹھوکر کھائی ہے اور یہی وجہ ہے بگاڑ اور خرابی کی.

زندگی کے تمام روحانی اور مادی پہلو اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں اور اسی سے منسلک ہیں، چنانچہ کلیت اور جامعیت اسلام کے علم کا امتیاز ہے اور جب ہم نے اس علم کو بانٹ دیا تو ہمارا حال آپ کے سامنے ہے !!!

3::نافعیت::

نبی علیہ السلام کی مشہور دعا ہے کہ ((اللھم انی اسئلک علما نافعاً(( یا اللہ میں تجھ سے فائدہ دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں. اس حوالے سے علم نافع اور غیر نافع کو جانچنا پڑے گا.
((یہ پہلو شاید مزید توجہ چاہتا ہے، عبداللہ((

4::حرکیت::

زندگی کے رنگ ڈھنگ اور زمانہ بدلتا ہے. شب و روز کی تبدیلی سے جو اثرات پڑتے ہیں . . . ٹیکنالوجی کی ترقی اور تمدن کے تنوع سے نئے نئے مسائل اور معاملات ابھر کر سامنے اتے ہیں ، چنانچہ اصول و اقدار کے معاملے میں اصل سے پیوستہ بھی رہنا اور اس کے ساتھ سات خیر میں اگے بھی بڑھتے چلے جانا""سابقوا فی الخیرات""، اجتہاد کی طرف یہی رہنمائی حدیث معاذ میں کی گئی ہے.

اگر بظاہر راہنمائی نہیں ہے تو شریعت کا منشا دیکھو، اور اسی کے لیے ہمارے بزرگوں نے اجتہاد قیاس او استحسان پر کام کیا لیکن یہ بگٹٹ دوڑنا نہیں ہے بلکہ اسی فریم وک کے اندر آگے بڑھنا ہے.

معلوم کے ساتھ نامعلوم کو معلوم کے دائرے میں لانا اور حالات کے حساب سے اس سے استفادہ کرنا.....تلاوت کتاب کے ساتھ تعلیم الکتاب اور پھر ہے تعلیمِ حکمت، اور تعلیم حکمت نام ہے تعلیم کتاب کو اپنے حالات پر اپلائی کرتے ہوئے اگے چلنے کا
((جاری ہے((

Last edited by عبداللہ آدم; 24-01-12 at 07:20 PM.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (24-01-12), rana ammar mazhar (20-02-12), نیلم خان (01-02-12), نبیل خان (24-01-12), محمد یاسرعلی (24-01-12), احمد نذیر (24-01-12), تبتیلا انجم (25-01-12), حیدر (30-01-12), حیدر Rehan (26-01-12), راجہ اکرام (25-01-12), رضی (05-02-12), سحر (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 07:37 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

5::عملیت::

علم اور عمل میں ناقابل انقطاع رشتہ ہے.اگر یہ رشتہ ٹوٹ جائے تو علم،عمل کے بغیر ثمر اور نہیں ہے اور عمل، علم کے بغیر گمراہی کی طرف کے جانے والا.

6::مقصدیت::

معرفت الٰہی ، معرفت نفس، دنیا اور آخرت کی فلاح. . . . خیر و شر کا امتیاز، یہ علم اسلامی کی مقصدیت ہے اور یہ دنیا اور آخرت دونوں پر محیط ہے.
""علم کا مقصد یہ ہے کہ دنیا اور آخرت کی فلاح و سعادت حاصل ہو""، جیس اکہ امام غزالہ نے احیائ العلوم کے شروع میں فرمایا ہے کہ "اصل السعادۃ فی الدنیا و الآخرۃ ھو العلم".

.................................................. .

چنانچہ علم سے سفر حیات کا آغاز ہوا،
علم کے لیے جو استعداد چاہیے تھی وہ دی گئی اور جو راہنمائی چاہیے تھی اس سے بھی نوازا گیا.....
یہ بتایا گیا کہ کس طرح سے علم کو زندگی کو سنوارنے اور روشن کرنے کا ذریعہ بننا ہے ....
پھر اس بنیاد پر بیٹھ نہیں رہنا بلکہ اس مقصد کی طرف بڑھنا ہے جو استخلاف کی شکل میں ہمیں سونپا گیا ہے !!!

..اسلام ہی نے علم کو حیات انسانی کا اغاز مقرر کیا.
..انسان کی مادی اور روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ اگاہی دی.
..اور علم کو فریضہ قرار دیا. . . چنانچہ علم دین فرض عین اور باقی علوم فرض کفایہ ، اور یہ مل کر اسلامی معاشرے کی ضروریات پورا کرتے ہیں.

یہ ہے شہادت حق اور استخلاف کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری علم،مسلم معاشرے ایک لمبا عرصہ فرد اور ریاست دونوں سطح پر حصول علم، تحقیق اور جستجو میں لگے ہوئے تھے. . .جیسے ہی اس معاملے میں ہم پیچھے ہوئے تو پسپا ہوتے چلے گئے !!!

جاری ہے

Last edited by عبداللہ آدم; 24-01-12 at 07:40 PM.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (24-01-12), rana ammar mazhar (20-02-12), نبیل خان (24-01-12), محمد یاسرعلی (24-01-12), احمد نذیر (24-01-12), تبتیلا انجم (25-01-12), حیدر (30-01-12), حیدر Rehan (26-01-12), راجہ اکرام (25-01-12), سحر (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 10:54 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نظام تعلیم::

تعلیم اس نظام کا نام ہے جس کے ذریعے یہ تمام مہارتیں ایک نسل دوسری نسل کو منتقل کرتی ہے اور یہ ایک انسانی اور اسلامی ضرورت ہے.
انسانی اسطرح کہ حیوانات تک کو اللہ نے ان کی بقا کے لیے خود سکھا دیا ہے لیکن انسان مہد سے شروع ہو کر لہد میں اتارے جانے تک سیکھنے میں دوسروں کا محتاج ہے اور یہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے ذات،خاندان اور معاشرے کی حیثیت میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنائے.

اسلام میں تعلیم کا تصور ایک خاص وقت کے ساتھ محدود نہیں ہے بلکہ یہ نام ہے انسان سازی کا، ضرورت کے مطابق صحیح وقت پر صحیح راہنمائی کا..... انسان کو انسان اور مومن بنانا،تزکیہ، تربیت، علم و فضل، علم و عمل، علم و حکمت....اور یہ زندگی کے ہر پہلو کو "کور"کرتا ہے !!!
البتہ ہر مرحلے میں اس کے مطابق علم کی ضرورت ہے:

معلومات:
جبلت اور تعلیم کے ذریعے، ماضی میں جو کچھ انسان حاصل کر چکا ہے اسے پھر سے حاصل نہیں کرنا بلکہ اس سے آگے بڑھنا ہے.. . . .. اسلام اس سے ایک قدم آگے برھ کر کہتا ہے کہ "خود سے آگے بڑھنے کی صلاحیت" بھی پیدا کرنی ہے.. . . عقل جستجو ایجاد، اختراع......... اس کے مغیر ترقی نہیں ہو سکتی،چینی ضرب المثل ہے کہ اگر آپ ایک شخص کی بھوک مٹانا چاہتے ہو تو اسے مچھلی کھانے کو دو لیکن اگر اسے زندہ رکھنا چاہتے ہو تو اسے مچھلی پکڑنا سکھا دو !!!

کردار، استعداد اور معلومات مل کر اسلام کے نظام تعلیم کی تشکیل کرتی ہیں اور ہمیشہ ان سب کا لحاظ رکھا گیا ہے. ہاں اسلام ساتھ یہ ضرور بتاتا ہے کہ یہ سب کن اصولوں اور اقدار کی روشنی میں استوار ہوں.

آج ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم منتشر ہو گئے ہیں، چنانچہ سیکولر نظام تعلیم صرف پیٹ پالنے کو ہے، مذہبی تعلیم اپنے دائرے میں قید اور کردار کسی شمار قطار میں ہی نہیں !!! تین متوازی نظام تعلیم چلانے والا ہمارا یہ معاشرہ سرکاری، مذہبی اور بدیسی طرز تعلیم، طریق تعلیم اور مزاج تعلیم کے ذریعے تین یکسر مختلف مخلوقات دھڑا دھڑ پیدا کر رہا ہے.

ہماری تاریخ میں مختلف شعبہ ہائے علم کس طرح دینی ضرارتوں سے پھوٹے: چند مثالیں::

1::تحریر::قرآن کی کتابت، اور اس کو پائیدار ترین بنانے کے لیے روشنائی کو انمٹ بنانے کی تگ و دو ...... کاغذ سازی اور اس سے پہلے ہڈی پتھر کا استعمال....... کیمسٹری کہ جس سے دوات اور سیاہی کا محلول. . . صرف ایک ضرورت کے لیے اتنی چیزیں.... !!!

2::نماز کے اوقات:: علم الافلاک

3::قبلے کی سمت::جغرافیہ

4::احادیث کی حفاظت::علم الروایۃ ، اسماء الرجال، جرح و تعدیل وغیرہ اور یہ سب خالص آج کل کی سائنسی بنیادوں پر ہوا!!!

5:: طب نبوی صلی اللہ علیہ و سلم::"کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی دوا نہ ہو" (الحدیث(....علم النباتات.

خلاصہ یہ کہ انساپئریشن ساری اسی ایک منبع و مرکز سے ہی آتی ہے، اسی نور سے راستوں کو روشن کرتے ہوئے ان سب سمتوں میں دنیاو آخرت کی فوز و فلاح کو مقصد بنا کر پیش قدمی کی جائے.
یہی اسلامی نظام تعلیم کی غرض و غالیت ہے اور یہی اس کا منتہائے کمال ہے.

واقول قول ھذا واستغفراللہ لنا ولکم ولسائر المسلمین العامین، واستغفروہ انہ ھو الغفور الرحیم.

Last edited by عبداللہ آدم; 24-01-12 at 11:01 PM.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (20-02-12), نیلم خان (01-02-12), محمد یاسرعلی (24-01-12), احمد نذیر (25-01-12), تبتیلا انجم (25-01-12), حیدر (30-01-12), حیدر Rehan (26-01-12), راجہ اکرام (25-01-12), سحر (25-01-12)
پرانا 25-01-12, 04:42 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
:ٹیکنالوجی:: ((الذی علم بالقلم((قلم استعارہ ہے ٹیکنالوجی کا، انسان کی جولان گاہ کا.
قلم ٹیکنالوجی کا استعارہ کیسے ہے ۔ وضاحت درکار ہے ۔
جہاں تک میری نولج ہے ۔ قلم اللہ نے تخلیق کیا ہے ۔ اور قلم ہے علم کو سیکھنے کا ذریعہ ۔
جیسے اس آیت میں ہے کہ اس نے سکھایا قلم کے ساتھ ۔
قلم علم کے ساتھ لازم ہے ۔
اور ٹیکنولجی ہے اللہ کے عطا کردہ علم کے ذریعے انسان کی تخلیق کردہ
اگر میں غلط ہوں تو تصحیح کردیں
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (20-02-12), حیدر Rehan (26-01-12), راجہ اکرام (26-01-12), رضی (05-02-12)
پرانا 26-01-12, 11:22 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اور ٹیکنولجی ہے اللہ کے عطا کردہ علم کے ذریعے انسان کی تخلیق کردہ
جس زمانے میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی تھی اس وقت قلم اور کاغذ کی کیا صورتحال تھی؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (20-02-12), سحر (26-01-12), غلام خان (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 11:31 AM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
جس زمانے میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی تھی اس وقت قلم اور کاغذ کی کیا صورتحال تھی؟
اس پر تو عبداللہ بھائی ہی روشنی ڈال سکتے ہیں ۔
اس پر میرا ایک سوال اور ایڈ کرلیں کہ
اس آیت میں جو قلم لفظ استعمال ہوا ہے کیا اس کے معنی وہیں ہیں جو معنی ہم آج کل کے قلم یعنی پین کے سمجھتے ہیں ۔
یعنی ایسی شئی جو لکھنے کے کام آئے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (20-02-12), حیدر Rehan (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 12:28 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ رب العالمین نے یہ بھی فرمایا: ( ویخلق مالا تعلمون۔۔۔۔۔۔۔)
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 01:45 PM   #9
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
[COLOR="Blue"]
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

.
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

اس آیت سے مراد ہے کہ غور کیا جائے کہ
اللہ نے انسان کو کسی طریقے سے اور کسی وسیلہ سے علوم و فنون سکھائے ہیں۔

قلم وہ ہے کہ جس کے زریعے ’خدا کا علم‘ ظاہر ہوا اور انسان نے بھی اُسی قلم کے زریعے علم سیکھا۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (05-02-12)
پرانا 26-01-12, 02:11 PM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
قلم وہ ہے کہ جس کے زریعے ’خدا کا علم‘ ظاہر ہوا اور انسان نے بھی اُسی قلم کے زریعے علم سیکھا
اس جملے کو ذرا تفصیل سے سمجھائیں گے ؟
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
حیدر Rehan (27-01-12), رضی (05-02-12)
پرانا 26-01-12, 02:16 PM   #11
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
اس جملے کو ذرا تفصیل سے سمجھائیں گے ؟
ایک طویل گفتگو سے اقتیباس …

امام جعفر صادق علیہ سلام سے سفیان (راوی) کہتا ہے:
یابن رسول اللہ (ص) مجھے لوح محفوظ، سیاہی اور اس قلم کے بارے میں وضاحت سے بتائیے اور وہ سب کچھ جو اللہ نے آپکو سکھایا ہے۔

امام (ع) نے جواب دیا اے ابن سعید اگر تم اس جواب کے قابل نہ ہوتے تو میں تمھیں کبھی جواب نہ دیتا (سنو) ‘ن‘ وہ فرشتہ ہے جو قلم کو حرکت دیتا ہے (اسکی ھدایت کرتا ہے) جو خود (یعنی قلم) بھی ایک فرشتہ ہے۔

اور قلم لوح محفوظ کو ھدایت دیتا ہے اور وہ بھی ایک فرشتہ ہے ۔۔۔ لوح محفوظ اسرافیل کو ھدایت دیتی ہے اور اسرافیل میکائیل کو ھدایت دیتے ہیں اور میکائیل جبرائیل کو اور جبرائیل انبیاء و رسل کو پہنچاتے ہیں۔۔

راوی کہتا ہے: پھر انہوں نے فرمایا: ‘سفیان اٹھ جا! اس سے آگے تیرے لئے بہتر نہیں (محفوظ نہیں)

معانی الاخبار ، باب 1 معنى الحروف المقطعہ في أوايل السور من القرآن
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 02:24 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کرنے سے پہلے قلم پیدا کیا اور لوح محفوظ میں تمام انسانوں کی تقدیریں لکھیں گئیں ۔
کیا یہ بات ٹھیک ہے ۔
لکھنے میں کچھ غلطی ہوسکتی ہے کیونکہ مجھے یاد نہیں کہ یہ میں نے کہاں پڑھا تھا ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 02:29 PM   #13
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بے شک اللہ نے انسان کو خلق کرنے سے پہلے ’قلم‘ کو پہلے خلق کیا ہے وہ قلم نور سے ہے
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 02:56 PM   #14
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ

اس آیت میں کس قلم کا ذکر ہے ؟
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-12, 03:16 PM   #15
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ

اس آیت میں کس قلم کا ذکر ہے ؟
ابتدائی آیات ہیں اس لیے یہ بات سب سے زیادہ قابل تعریف شئے یعنی ’قلم‘ کی طرف جائے گی


اسی سورہ کی آیت پر بھی غور کریں ۔۔۔۔کہ اگر کچھ بتا دیں تو کیا ہوگا ؟

کَلاّ إِنَّ الإِنْسانَ لَیَطْغى (6)
ایسانہیں کہ انسان حق شناس ہو، یقیناوہ سر کشی کرتا ہے ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (20-02-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الٰہی تصور کائنات صرف علی توحید 14 23-06-09 03:33 PM
ہندو مذہب میں خدا کا تصور و اجتماعی طبقہ بندی، گوتم بدھ، کنفیوشس کے تعلیمات Real_Light کفروشرک 8 16-05-09 08:35 PM
اقبال کا تصور تعلیم خرم شہزاد خرم شاعر مشرق علامہ اقبال 1 16-09-07 12:02 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ اول زبیر اسلامی نظریہ حیات 2 17-08-07 01:08 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ دوم زبیر اسلامی نظریہ حیات 0 17-08-07 03:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger