واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات



عبادات عبادات


ایک سوال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-09, 06:08 PM   #1
ایک سوال
حیدر حیدر آف لائن ہے 28-08-09, 06:08 PM

پچھلے دنوں ایک اخبار میں ایک دینی مسئلہ پڑھا کسی نے سوال کیا کہ آجکل ایسے ایس ایم ایس آ رہے ہیں کہ جس میں لکھا ہوتا ہے کہ میںقسم کھاتا ہوں کہ اس ایس ایم ایس کو کم از کم دس لوگوں کو فارورڈ کرون گا۔
تو اسکا جواب یہ تھا کہ اگر آپ نے یہ الفاظ نہیں دوہرائے تو پھر قسم نہیں ہوتی۔لیکن اگر آپ نے یہ الفاظ زبان سے دوہرا لیے تو پھر آپکی قسم ہو جائے گی اور آپکو پوری کرنا ہو گی۔

تو میرے ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ ایس ایم ایس پڑھنے والے کا کیا قصور۔ اسکو تو معلوم نہیں کہ ایس ایم ایس میں کیا لکھا ہے۔ کئیوں کی عادت ہوتی ہے کہ الفاظ کو بلند آواز میں پڑھتے ہیئں۔ اب اگر کوئی ایس ایم ایس میں یہ لکھ کر بھیج دے کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں اور کوئی نادانستگی میں پڑھ بیٹھے تو کیا اسکی طلاق واقع ہو جائے گی؟
مجھے نہیں معلوم اس فتویٰ کی دینی حیثیت کیا ہے ۔لیکن میرا دین مجھے اس کی اجازت دیتا ہے کہ میں اس فتویٰ کی حیثیت پر سوال کر سکوں۔ آپ لوگ اگر اس سلسلہ میں کچھ جانتے ہوں تو میری رہنمائی کریں۔ہو سکتا ہے مجھے مختصر جواب میں سے بات سمجھ نہ آئی ہو۔آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں؟
(میں فقہی اختلاف کی نہیں اجتہادی اختلاف کی بات کرنا چاہتا ہوں) واللہ اعلم بالصواب

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 214
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-08-09), معظم (28-08-09), راجہ اکرام (28-08-09), رضی (28-08-09)
پرانا 28-08-09, 08:08 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
قسم اس وقت واقع ہوتی ہے جب سچے دل سے اور سوچ سمجھ کر اٹھائی جائے۔ اگر اس ایم ایس کو پڑھنےوالا پورے ہوش و حواس کے ساتھ قسم کی نیت سے وہ الفاظ دہراتا ہے تو پھراسے پورا کرنا چاہیے البتہ محض کسئ کے لکھے ہوئے الفاظ پڑھ لینے سے قسم واقع نہیں ہوتی اور نہ اس کا کوئی کفارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
لاَّ يُؤَاخِذُكُمُ اللّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ
(سورۃ البقرۃ آیت 225)
"اللہ تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور اللہ بخشنے والا بردبار ہے"
"لغو قسم" کی تشریح میں امام ابن کثیر اپنی تفسیر القرآن العظیم میں لکھتے ہیں:
وهي التي لا يقصدها الحالف
"یعنی قسم اٹھانے والا جس کا ارادہ نہ کرے"
سورۃ المائدۃ کی آیت 89 میں اس مسئلے کو مزید واضح کر دیا گیا ہے:
لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَـكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ
اللہ تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا
آپ نے جو فتویٰ پڑھا ہے اس کا کوئی لنک وغیرہ ہو تو یہاں دے دیں تا کہ معلوم ہو سکے کہ اختصار بیان کی وجہ سے پڑھنے والے کو غلطی لگی ہے یا مسئلہ غلط چھپ گیا ہے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

Last edited by عبداللہ حیدر; 28-08-09 at 08:54 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-08-09), فیصل ناصر (29-08-09), معظم (28-08-09), حیدر (28-08-09), راجہ اکرام (28-08-09)
پرانا 28-08-09, 10:14 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

روزنامہ امت کراچی میں چھپا تھا کچھ دن قبل۔ میں دیکھتا ہوں اگر آن لائن موجود ہے تو
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (28-08-09)
جواب

Tags
arabic, color, کراچی, قصد, مواخذہ, معلوم, ایس ایم ایس, اللہ, جواب, خلاف, دل, طلاق, عادت, غلطی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger