واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات



عبادات عبادات


داڈھی رکھنا واجب ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-08-11, 07:38 PM   #1
داڈھی رکھنا واجب ہے
نبیل خان نبیل خان آن لائن ہے 20-08-11, 07:38 PM

مردوں کے لیے داڑھی رکھنا واجب ہے ۔اور داڑھی رکھنا تمام انبیا علیہم السلام کی سنت ہے اسلامی اور قومی شعار، شرافت اور بزرگی کی علامت ہے ۔ اسی سے مردانہ شکل کی تکمیل اور صورت نورانی ہوتی ہی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کوداڑھی رکھنے کا تاکیدی حکم فرمایا ہے [۔چناچہ(۱) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
دس چیزیںفطرت میں داخل ہیں ان میں ایک یہ بھی ہے مونچھوں کا کٹوانا اور داڈھی کا بڑھانا)

(۲) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مونچھوں کو کٹواو اور داڈھی کو بڑھاو (صحیح مسلم ج۱
) اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھوں کوکٹوانے اور داڈھی بڑھانے کا حکم فرمایا۔۔
(۳)حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے رویت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
مشرکوں کی مخالفت کرو ،داڈھیاں بڑھاو اور مونچھیں کٹواو (مشکوۃ شریف
)
(۴) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
مونچھیں کٹواو اور داڈھی بڑھاو، اور مجوسیوں کی مخالفت کرو (صحیح مسلم ج۱)

(۵)حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مونچھیں نہ کٹوائے وہ ہم میں سے نہیں (رواہ احمد والترمزی)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
اللہ کی لعنت ہو ان مردوں پرجو عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں ،اور اللہ کی لعنت ہو ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت کرتی ہیں (رواہ البخاری ،مشکوۃ

۱: پہلی حدیث سے معلوم ہوا کہ مونچھیں کٹانا اور داڈھی بڑھانا انسان کی فطرت سلیمہ کا تقاضا ہے ،اور مونچھیں بڑھانا اور داڈھی کٹانا خلاف فطرت ہی،اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ فطرۃ اللہ کو بگاڑتے ہیں۔قرآن مجید میں ہے کہ شیطان نے اللہ سے کہا تھا کہ میں اولاد آدم گمراہکروں گا ،اور انہیںحکم دوں گا کہ وہ اللہ کی تخلیق کو بگاڑا کریں ۔تفسیر حقانی اور بیان القرآن میں ہے داڈھی منڈوانا بھی تخلیق خداوندی کوبگاڑنے میں داخل ہے ۔کیونکہ اللہ نے مردانہ چہرے کو فطرۃ داڈھی کی ز ینت و وجاہت عطا فرمائی ہے
۲: دوسری حدیث میںمونچھیں کٹوانے اور داڈھی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے اور حکم نبوی کی تکمیل ہر مسلمان پر واجب اور اسکی مخالفت حرام ہے ۔پس اس وجہ سے بھی داڈھی رکھنا واجب اور اسکا منڈانا حرام ہوا ۔
۴: اور تیسری اور چوتھی حدیث میں فرمایا گیا ہے مونچھیں کٹوانا اور داڈھی رکھنا مسلمانوں کا شعار ہے اس کے بر عکس مونچھیں بڑھا نا اور داڈھی منڈانا مجوسیوں اور مشرکوں کا شعار ہے ا ور۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو مسلمانوں کا شعار اپنانے اور مجوسیوں کے شعار کی مخالفت کرنے کی تاکید فرمائی ہے ۔
چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : من تشبہ بقوم فھومنھم ۔
جو شخص جس قوم کی مشابہت کرے وہ انہی میں سے ہو گا۔(جامع صغیر ج۲)

پس جو لوگ داڈھی منڈواتے ہیں وہ مسلمانوں کا شعار ترک کر کے اہل کفر کاشعار اپناتے ہیں ۔ جس کی مخالفت کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا ۔ اس لیے ان کو وعید نبوی سے ڈرنا چا ہیی۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو داڈھی منڈوانے کے گناہ سے اس قدر نفرت تھی کہ جب شاہ ایران کے قاصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان کی داڈھیاں منڈی ہوی اور مونچھیں بڑی ہوئی تھیں پسنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف نظر کرنا پسند نہ کیا اور فرمایا تمہاری ہلاکت ہو تمیں یہ شکل بگاڑنے کا کس نے حکم دیا ہر ۔ وہ بولے یہ ہمارے رب یعنی شاہ ایران کا حکم ہے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیکن میرے رب نے تو مجھے داڈھی بڑھانے اور مونچھیں کٹوانے کا حکم فرمایا ہی۔پس جو لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رب کے حکم کی خلاف ورزی کر کے مجوسیوں کے خدا کے حکم کی پیروی کرتے ہیں ان کو سو بار سوچنا چاہیے کہ قیامت کے دننبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کیا منہ دکھائینںگئے ۔اور اگرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں کہ تم اپنی شکل بگاڑنے کی وجہ سے ہماری جماعت سے خارج ہو تو شفاعت کی امید کس سے رکھیں گئے ۔
داڈھی رکھنا واجب ہے
داڈھی رکھنا واجب ہے مگر اس کا ثبوت سنت یعنی حدیث سے ہے ۔اسی لیے بعض لوگ سنت کہ دیتے ہیں ۔چناچہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃاللہ علیہ تحریر فر ماتے ہیں ۔یہ جو کہا جاتا ہے کہ داڈھی سنت ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ اسلامی طریقہ ہے یا اس کا واجب ہونا حدیث سے ثابت ہوا ہی۔بلکہ ہر واجب سنت ہی سے ثابت ہوتا ہی۔جیسے کہ در مختار باب وتر میں ہے یعنی نماز وتر کے واجب ہونے کا ثبوت سنت سے ثابت ہوا ہے نہ کہ قرآن سی(لمعات شرح مشکوۃ)
داڈھی کو سنت کہنا ایسا ہے جیسے کہ قربانی کوسنت ابراہیم علیہ اسلام کہا جاتا ہے ۔پس جب کہ قربانی کو سنت ابرہیمی کہنے سے یہ قربانی فرض ہونے سے نکل کر مستحب نہیں بن جاتی ۔اسی طرح داڈھی کو سنت رسول کہدینے سییہ واجب ہونے سے نہیں نکل جاتی بلکہ اس کا منڈوانا حرام ہی رہتا ہے ۔
داڈھی منڈوانے کی تاریخ
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلے یہ عمل قوم لوط علیہ اسلام سے شروع ہوا ۔اغلب یہی ہے وہ مرد پرست تھے جب ان کے مردوں کی داڈھیاں آجاتی تھیں تو امرد ہی رہنے کی غرض سے وہ داڈھی منڈوایا کرتے تھے ۔چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ا رشاد فرمایا کہ دس برے کاموں کی وجہ سے قوم لوط ہلاک کی گئی ہے ن میں سے ایک لواطت ہے،اور شراب پینا ،اور داڈھی منڈوانا ،اور مونچھیں بڑھانا بھی شامل ہے ۔(در منثورج۴،روح المعانی )
ان تمام نصوص کے پیش نظر فقہائے امت اس پر متفق ہیں کہ داڈھی بڑھانا واجب ہے ،اور یہ اسلام کا شعارہی،اور اس کامنڈانایا کترانا جبکہ حد شرعی سے کم ہو حرام اور گناہ کبیرہ ہے ،جس پرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت وعیدیں ارشاد فرمائی ہیں ۔ اللہ تعالٰی ہر مسلمان کو اس فعل حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Last edited by نبیل خان; 20-08-11 at 08:11 PM..

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,521 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1013
Reply With Quote
24 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (21-08-11), Miss Khan (07-10-11), skjatala (22-08-11), کنعان (23-08-11), کاشف اکرم وارثی (03-10-11), قاسمی (06-10-11), ننھا بچہ (22-08-11), محمد عاصم (06-10-11), محمدمبشرعلی (22-08-11), محمدعدنان (20-08-11), مرزا عامر (06-10-11), ام احمد (03-10-11), ابوسعد (23-08-11), ابن آدم (22-08-11), احمد نذیر (12-11-11), احمد بلال (23-08-11), اسراراحمد چوہدری (22-08-11), راجہ اکرام (22-08-11), رضی (02-10-11), سیفی خان (20-08-11), شھزادباجوہ (03-10-11), شمشاد احمد (20-08-11), عادل سہیل (01-10-11), عبداللہ آدم (03-10-11)
پرانا 20-08-11, 07:53 PM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 65
کمائي: 1,226
شکریہ: 196
39 مراسلہ میں 81 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا مدلل تحریر ہے
bashirahmed98 آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے bashirahmed98 کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-08-11), قاسمی (06-10-11), نبیل خان (20-08-11), ام احمد (03-10-11), ابن آدم (22-08-11), شھزادباجوہ (03-10-11), شمشاد احمد (22-08-11), عبداللہ آدم (03-10-11)
پرانا 20-08-11, 08:12 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,617
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جزاک اللہ خیرا مدلل تحریر ہے
حوصلہ افزائی کا سکریہ
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (20-08-11), skjatala (22-08-11), قاسمی (06-10-11), ابن آدم (22-08-11), شمشاد احمد (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 12:30 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیر مکرمی برادرم نبیل
اللہ علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔۔ آمین
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-08-11), قاسمی (06-10-11), نبیل خان (22-08-11), ابن آدم (22-08-11), رضی (06-10-11), سیفی خان (22-08-11), شمشاد احمد (22-08-11), عبداللہ آدم (03-10-11)
پرانا 22-08-11, 01:28 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 201
کمائي: 2,381
شکریہ: 108
142 مراسلہ میں 285 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال سے داڑھی بس ایک تہزیب کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
اور اس کو کٹانا یا بڑھانا ہی تھا تو خدا نے دارڈی دی ہی کیوں
داڑھی ایسے ہی ہے جیسے سر کے بال۔
پیارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-08-11, 01:40 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیارا مراسلہ دیکھیں
میرے خیال سے داڑھی بس ایک تہزیب کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
اور اس کو کٹانا یا بڑھانا ہی تھا تو خدا نے دارڈی دی ہی کیوں
داڑھی ایسے ہی ہے جیسے سر کے بال۔
میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گا ۔۔ بس آپ ایسا کریں اپنا مندرجہ ذیل مراسلہ پڑھ لیں، اپنی علمی حیثیت کو سامنے رکھیں اور پھر داڑھی کے متعلق اپنی رائے پر غور کریں۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیارا مراسلہ دیکھیں
میں نے ایک فیصلہ کر لیا ہے ۔۔ اوریہ غلط ہے
میں نے یہاں ایک رائے دی تھی اور وہ سہی تھی یا غلط
اس پر بحث کرنی تھی
چونکہ یہاں پر لوگوں کا علم اتنا زیادہ نہیںہے کہ ایسا مسائل میں بات کریں۔ اور پھر بھی ہر بندہ نے لاحاصل اور سیر حاصل بحث کی۔
اس لیے میں نے سب سےپہلے بھی یہی کہا تھا کہ ایسی باتین کرنے کا لائسنس ہونا چاہیے
اس لیے کہ ہر ایرہ غیرہ اسلام پر منہ اٹھائے بات نہ کر سکے۔
لیکن مجھے داد دینی پڑھے گی اپ کے علمی زہن کی بات کو کہاں سے کہاں لے گئے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-08-11), نبیل خان (01-12-11), محمد عاصم (06-10-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (22-08-11), سام (03-10-11), شمشاد احمد (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 02:41 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہی مراسلہ اصل والے تھریڈ میں بھی لگا دیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-08-11), نبیل خان (01-12-11), احمد بلال (23-08-11), رضی (02-10-11)
پرانا 22-08-11, 02:55 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 201
کمائي: 2,381
شکریہ: 108
142 مراسلہ میں 285 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گا ۔۔ بس آپ ایسا کریں اپنا مندرجہ ذیل مراسلہ پڑھ لیں، اپنی علمی حیثیت کو سامنے رکھیں اور پھر داڑھی کے متعلق اپنی رائے پر غور کریں۔۔
ہان تو ٹھیک ہے بھائی اس میں برا ہی کیا ہے ۔
پیارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے پیارا کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (01-12-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 07:30 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,617
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جزاک اللہ خیر مکرمی برادرم نبیل
اللہ علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔۔ آمین
پیر صاحب بندہ آپ کی دعاؤں کا محتاج ہے
بہت بہت شکریہ جی سرکار جی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (06-10-11), احمد بلال (23-08-11), راجہ اکرام (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 11:15 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیارا مراسلہ دیکھیں
ہان تو ٹھیک ہے بھائی اس میں برا ہی کیا ہے ۔
جی اس میں کچھ برا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کہ یہ بات آپ نے اپنے گہرے علم و تجربے کی بنیاد پر کی ہے

ہاں یہی بات اگر کوئی اور کرتا تو وہ جاہل، کم عقل، بے پرکی اڑانے والا اور نہ جانے کیا کیا ہوتا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (23-08-11), احمد بلال (23-08-11), شمشاد احمد (23-08-11)
پرانا 23-08-11, 12:34 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 241
کمائي: 4,549
شکریہ: 97
163 مراسلہ میں 441 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

داڑھی کے وجوب پر عملی ثبوت
حضرت حسان بن بلال رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ میں حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کی تو اپنی داڑھی میں خلال بھی کیا آپ سے عرض کیا گیا یہ کیا بات ہے آپ داڑھی میں خلال فر مارہے ہیں ۔حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے جواب دیا جب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ چکا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ریش مبارک میں خلال فر مایا کرتے تھے ،تو مجھے اپنی داڑھی میں خلال کرنے سے کون سی بات روک سکتی ہے ۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی یہی روایت کرتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ریش مبارک میں خلال فر مایا کرتے تھے ۔ابو عیسیٰ ترمذی فر ماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما راویت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو
فر ماتے تھے تو رخسار مبارک کو کس قدرملا کرتے تھے پھر ''ریش مبارک'' میں انگلیاں نیچے کی طرف سے داخل کرکے جال سا بنا کر خلال کیا کرتے تھے ۔ابن سکن نے اس روایت کی تصحیح فر مائی ہے ۔ نوٹ یہ روایتیں متعدد صحابہ رضوان اللہ اجمعین سے ابوداؤد، ترمذی ، ابن ماجہ ، بیہقی، دار قطنی وغیرہ محدثین نے ذکر فر مائی ہیں ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر مبارک میں اکثر تیل لگایا کرتے تھے ،اور ریش مبارک میں کنگھی کیا کرتے تھے ۔
یزید بن فارسی جو کہ مصاحف لکھا کرتے تھے انھوں نے فر مایا کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا تو میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ذکر کیا کہ میں نے جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فر مایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فر ما یا کرتے تھے کہ ''شیطان میری صورت '' نہیں بنا سکتا اسلئے جس شخص نے بھی مجھ کو خواب میں دیکھا اس نے مجھ ہی کو دیکھا ۔ کیا تم اس شخص کا جس کو خواب میں دیکھا ہے حلیہ بیان کر سکتے ہو میں نے کہا ہاں! وہ متوسط بدن اور قامت کے تھے ،گندم گو سفیدی مائل ،سر مگیں آنکھوں والے اچھا ہنسنے والے ،چہرہ کے خوبصورت دائروں والے ان کی داڑھی نے یہاں سے یہاں تک ( دائیں سے بائیں تک)کے حصے کو بھر دیا ہے اور سینہ کو بھر دیا ہوا ہے (پہلے کلام میں داڑھی کو چوڑائی اور دوسرے کلام میں لمبائی بتلائی ہے )قال عوف ولا ادری ما کان مع ھذ النعت راوی عوف نے کہا کہ اسکے علاوہ جو چیزیں حلیہ کی ذکر کی تھیں ان کو میں اس وقت بھول گیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فر مایا کہ اگر تم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جاگتے ہوئے دیکھتے تو اس سے زیادہ بیان نہ کر سکتے تھے ۔ (ترمذی فی الشمائل)
یہ روایت صاف بتلا رہی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی لانبی اور چوڑی اتنی تھی کہ سینہ مبارک کی لمبائی اور چوڑائی کو اس نے ڈھانک لیا تھا ۔ان احادیث مبارکہ سے دو باتیں مستنبط ہیں ۔فافھہم۔والسلام
__________________
ہندوستان کا پہلا اردواسلامی فورم ‌http://www.algazali.org

Last edited by gazali; 23-08-11 at 06:27 AM.
gazali آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے gazali کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-08-11), کاشف اکرم وارثی (03-10-11), نبیل خان (01-12-11), احمد بلال (23-08-11), راجہ اکرام (03-10-11), رضی (02-10-11), شمشاد احمد (23-08-11)
پرانا 23-08-11, 01:36 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیارا مراسلہ دیکھیں
میرے خیال سے داڑھی بس ایک تہزیب کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
اور اس کو کٹانا یا بڑھانا ہی تھا تو خدا نے دارڈی دی ہی کیوں
داڑھی ایسے ہی ہے جیسے سر کے بال۔
بات تو آپکی ٹھیک ہے کہ داڑہی کے بھی بال ہوتے ہیں سر کے بالوں کی طرح۔
لیکن آپکا خیال ٹھیک نہیں ہے۔ داڑہی کس تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے ہے؟؟تہذیب تو سکھوں کی بھی ہے یہ؟؟
بھیا یہ سنت رسول ہے ۔ ہم پر کتنی سختی سے واجب/فرض ہے وہ آپ پہلا مراسلہ پڑہ کے اندازہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اتفاق نہیں کرتے تو کسی دلیل (قرآن و حدیث) ثابت کرنے کی کوشش کریں۔

غصہ نہ کرنا یار ، آپ واقعی ٹسیٹ‌کلیئر کر کے ہی خیال ظاہر کیا کرو۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-08-11), ھارون اعظم (02-10-11), نبیل خان (23-08-11), محمد عاصم (06-10-11), احمد نذیر (12-11-11), رضی (02-10-11), سام (03-10-11)
پرانا 01-10-11, 09:17 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ خیر مکرمی برادرم نبیل
اللہ علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔۔ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
پیر صاحب بندہ آپ کی دعاؤں کا محتاج ہے
بہت بہت شکریہ جی سرکار جی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
سب سے پہلے تو بھإئی نبیل خاں صاحب کو اتنی اچھی اور مدلل باتیں لکھنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمإئے اور مزید خیر کی توفیق دیتا رہے ،
اس کے بعد بھإئی راجہ اکرام صاحب سے شکوہ ہے کہ ہم سے کیا ناراضگی ہے کہ ہمیں اپنے حلقہ ارادت کی خبر تک نہ کی
چلیے اب یہ بتا دیجیے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کچھ دیے اور خرچے بغیر آپ کی مرشدی پانے کا کیا طریقہ ہے ،
میں نے تو ایک نعرہ بھی سوچ لیا ہے ،
پیراں دا راجہ ، راجہ پیر
و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-10-11), کنعان (02-10-11), ھارون اعظم (02-10-11), قاسمی (06-10-11), نبیل خان (01-12-11), احمد نذیر (03-10-11), حیدر (03-10-11), راجہ اکرام (01-10-11), رضی (02-10-11), عبداللہ آدم (03-10-11)
جواب

Tags
color, فرض, پسند, لوگ, نفرت, نماز, نظر, مجید, معلوم, ایران, اللہ, انسان, اسلامی, تحریر, ترک, حکم, حدیث, خلاف, داڑھی, داڑھی رکھنا واجب, شخص, عباس, عبداللہ, صحیح, صغیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فائل کوپی نہیں ہورہے ہیں۔ ahadar002 مائیکروسوفٹ ونڈوز 2 29-12-10 10:55 AM
روھی میں‌گزارا 1 دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 32 22-12-10 09:12 PM
بڈھی دے تھلے لگا محمدعمر مزاحیہ شاعری 11 05-02-10 12:50 AM
درودیوار وھی ھیں Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 09-11-09 10:12 AM
لیاری ٹاؤن، لانڈھی اور بلدیہ کے سالانہ بجٹ پیش کر دیئے گئے عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger