واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات



عبادات عبادات


ظرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-03-11, 10:51 PM   #1
ظرف
M A Ansari M A Ansari آف لائن ہے 14-03-11, 10:51 PM

ظرف
میںاس کے ظرف سے پریشان ہوجاتا ہوں ایسا ظرف میں ! میں ایک شخص کو جانتا ہوں جو ایک وقت کی نماز نہیں پڑھتا ڈاڑھی رکھی ہوئی ہے پریشان رہتا ہے ایک دن میں نے اسے دیکھا رمضان کے مہینے میں مسجد میں بیٹھا تھا تراویح کی نماز ہو رہی تھی مگر وہ آخری میں بچو ں کے ساتھ باتیں کر رہا تھا پوری تراویح پو رے رمضان اس نے بغیر تراویح پڑھے گزارہ یہ بھی نہیں کہ اسے نماز نہیں آتی ایسا بھی نہیں ہے ایک دن میں نے اسے مسجد میں دیکھا نماز کے اندر لیکن وہ نماز کے اندر نہیں تھا ایسے جیسے نماز نہ پڑھ رہا ہو کھیل رہا ہو امام صاحب کے سلام سے پہلے ہی اس نے سلام پھیر لیا اور فوراً انگلیاں چٹخانے لگا پریشان رہتا ہے مجھے اس پر اتنا سخت غصہ آیا کہ جا کر اسے اتنا ماروں کہ اس کے ہوش ٹھکانے آجائیں نماز ہی نہیں پڑھتا پڑھتا ہے تو ایسے جیسے کھیل رہا ہو ۔ مگر اس کا ظرف دیکھو اس کو پھر بھی روزی دے رہا ہے ایسا ظرف میں تو ایسے انسان کو جان سے مار دوں اور وہ اسے کچھ کہ ہی نہیں رہا۔
پھر میں ایک اور شخص کو بھی جانتا ہوں آپ اس سے جب بھی ملیں گے اس کے پاس لوگو ںکی شکایات اور اپنی پریشانی کے سوا کوئی بات نہیں ملے گی میری یہ پریشانی ہے میرا یہ مسئلہ ہے وہ شخص ایسا ہے وہ شخص ویسا ہے اس نے میرے ساتھ یہ کر دیا وہ کر دیا اور ہر بات میں گالی لیکن میں اس وقت پہلے سے بھی زیادہ حیران ہوا جب میں نے یہ دیکھا کہ وہ تین ٹائم کھانا کھاتاہے اور اسے بھی روزی مل رہی ہے ۔
wایک دفعہ تو میں حیرت کے مارے مارے مر تے مرتے بچا ہوا کچھ یوں کہ میں ایک جگہ کام کرتا تھا وہاں ایک شخص تھا جس نے اپنا نام شیطان رکھ چھوڑا تھا وہ خدا کو مانتا ہی نہیں تھا برائی اور اچھائی کا اس کے نزدیک کوئی معیار ہی نہیں تھا اور یہ کہ وہ ڈارون کے نظر یہ کا حامل تھا یعنی انسان بندر کی اولاد ہے معاذ اللہ میں نے سوچا اس کو تو اس نے ایسی پٹخنی دی ہوگی یہ تو اس کو مانتا ہی نہیں لیکن جب میں نے اس کے ٹھاٹ باٹ دیکھے تو اس کے ظرف پر مجھے اس بار حیرت کے بجائے بہت پیار آیا یار ایسا ظرف !وہ تو تجھے مانتا ہی نہیں پھر اس پر یہ انعام میری سمجھ سے تو تیری یہ کار گزاری باہر ہے ۔
پھر ایک دن میں نے اس سے پوچھ ہی لیا میری بات سن کے وہ مسکرانے لگا اتنا مسکرایا اتنا مسکرایا کہ میرے آنسو نکل پڑے میں اس کی بات کو سمجھ گیا اور میںبھی مسکرانے لگا مجھے مسکراتا دیکھ کر وہ بھی خوش ہوگیا ۔ کہنے لگا ارے نادان تو کیا سمجھتا ہے ان کے گناہ یا ان کا مجھے نہ ماننا مجھے کچھ نقصا ن دیتا ہے میرے چاہے بغیر تو یہ کچھ کر ہی نہیں سکتے ۔
پھر وہ مجھ سے کہنے لگا سن میں نے ایک دفعہ نوح (علیہ السلام) سے کہا تھا کہ اے نوحؑ مٹی لے کر کچھ کھلونے بنا لے جب بن گئے تو اور بنوائے جب بہت سے کھلونے اکٹھے ہو گئے تو میں نے اس سے کہا کہ اے نوح ؑان سب کو توڑ دے تو جانتا ہے نوح ؑ نے مجھ سے کیا کہا وہ کہنے لگا اے پر ور دگار میں نے اتنی محنت سے یہ کھلونے بنائے ہیں اب تو کہ رہا ہے کہ انہیں توڑ دے میری محنت کیا ہوئی اس وقت جو جواب میںنے نوح ؑ کو دیا تھا وہی جواب تیرے سوال کا بھی ہے میں نے کہا تھا اے نوح جانتے ہو جتنا دکھ تمہیں ا ن کھلونوں کے توڑنے کا ہوا ہے اس سے زیادہ دکھ مجھے اس وقت ہوا تھا جب میں نے تمہاری ایک التجا پر اس ساری بستی کو غرق کر دیا تھا جس کے لئے تم نے مجھ سے دعا کی تھی جانتے ہو میں نے انہیں کتنی محبت سے بنا یا تھا ؟میںاس سے آگے کچھ نہیںسن سکا اور فوراً سجدے میںگر گیا اور رو رو کر عرض کی میرے مالک بس تو ہی تو ہے میںاپنی سوچ کی معافی چاہتا ہو ںتو بڑ اغفور رحیم ہے میرے مالک مجھے معاف کردے میں تو ان سب سے زیادہ گناہ گار ہوں جن کا ذکر میں پیچھے کر آیا ہوں یا الٰہی میری بخشش فر مادی۔ پھر اس نے مجھ سے کہا نیکی کی کو شش کرتے رہنا اور ہدایت کی توفیق مانگتے رہنا لیکن خبر دار ہدایت کوشش سے نہیں توفیق سے ملتی ہے اور توفیق اسے ہی ملتی ہے جو کوشش کرتا ہے ۔اور جو لوگ ہماری راہ میں جدو جہد کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں روشن کر دیتے ہیں ۔اللہ ہم سب کو توفیق دے آمین

M A Ansari
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 406
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (15-03-11), مرزا عامر (14-03-11)
پرانا 15-03-11, 01:23 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,506
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ

بندہ گناہ گار ہے خالق مہربان ہے۔۔۔

پھر تم (اے جن و انس) اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۱۶)
سورہ رحمٰن۔۔۔

اللہ ھمیں شکر، صبر اور توبہ کرنے والا بنائے آمین اللھم آمین۔۔۔
__________________
رب میرا اللہ، دین میرا اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ھیں۔۔۔!!
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
shafirajput کا شکریہ ادا کیا گیا
M A Ansari (15-03-11)
پرانا 15-03-11, 01:47 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
M A Ansari (15-03-11)
پرانا 15-03-11, 07:37 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپ کے صدقے میں مجھے بھی جزائے خیر عطا فر ماے آمین پر خلوص دعاؤں کا طالب
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-03-11, 07:39 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ آپ نیک لوگوں کے صدقے میں مجھ پر بھی اپنا فضل و کرم فرمائے اور آپ کو بھی جزائے خیر دے پر خلوص دعاؤں کا طالب
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-03-11, 07:54 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,222
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, پہلے, یوں, وقت, نماز, نام, نظر, محبت, مسجد, اللہ, انسان, انعام, جواب, حامل, خوش, خبر, خدا, دیکھو, دیکھا, دعا, رمضان, شخص, عرض, غرق, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger