(( عن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قال سمعت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول (( من صلی الصبح فی جماعۃ فکانما صلی اللیل کلہ ))
( مسلم ، کتاب المساجد ، باب فضل صلاۃ العشاءوالصبح فی جماعۃ )
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ ” جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کی گویا اس نے تمام رات نماز پڑھنے میں گزار دی ۔ “
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری