واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > عقیدہ رسالت




::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی عِزت و تعظیم و توقیر :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-03-08, 04:04 PM   #1
::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی عِزت و تعظیم و توقیر :::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 28-03-08, 04:04 PM


::::::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عِزت و تعظیم :::::::
الحَمدُ لِلَّہِ وَحدَہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نَبِيَّ وَ لا مَعصُومَ بَعدَہُ ، وَ عَلیٰ آلہِ وَ ازوَاجِہِ وَ اصَحَابِہِ وَ مَن تَبعَھُم باِحسَانٍ اِلیٰ یَومِ الدِین،
خالص اور حقیقی تعریف اکیلے اللہ کے لیے ہے ، اور اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو محمد پر جِنکے بعد کوئی نبی اور معصوم نہیں ، اور اُن صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر ، اور مقدس بیگمات پر اور تمام اصحاب پر اور جو اُن سب کی ٹھیک طرح سے مکمل پیروی کریں اُن سب پر ،

جب کِسی سے مُحبت کی جاتی ہے تو لا مُحالہ یا تو اُس کی عِزت کی جاتی ہے اور اُس کے ساتھ مہربانی والا رویہ رکھا جاتا ہے ، یااُس کی تعظیم و توقیر ، یا عِزت وتعظیم و توقیرکی جاتی ہیں ، جِس طرح اللہ تعالی نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مُحبت فرض کی اُسی طرح اُن کی عِزت و توقیر بھی اُمت کے ہر فرد پر فرض کی ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ( لِتُؤمِنُوا بِاللَّہِ وَرَسُولِہِ وَتُعَزِّرُوہُ وَتُوَقِّرُوہُ وَتُسَبِّحُوہُ بُکرَۃً وَاَصِیلاً) ( لازم ہے کہ تُم لوگ اللہ پر اِیمان لاؤ اور رسول پر اور اُس کی عِزت کرو اور اُس کی توقیر کرو اور صُبح اورشام اللہ کی پاکیزگی بیان کرو ) سورت الفتح / آیت ٩ ،
قُران پاک میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عِزت و توقیر و تعظیم اور مکمل تابع فرمانی کے بارے میں بہت سے احکامات نازل فرمائے ہیں ( جو میں نےاپنے عقیدے کا جائزہ لیں سوال رقم ٧ میں ذِکر کیے تھے )
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی مُحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ، اورہمارے اعمال میں اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عِزت و توقیر کا اندازہ کریں کہ ہم اُن کی شان میں گُستاخی کرنے والوں کے خِلاف کیا کرتے ہیں ؟ کیسی مُحبت ہے اور کیسی عِزت ہے ؟ دوستیاں اُن گستاخوں سے ، معاشرت ،معیشت ، رنگ ڈھنگ ، انداز و اطوار حلیہ و لباس ، سب کچھ اُن جیسا ، اور دعویٰ مُحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ، اگر اور کچھ نہیں کرتے تو کم از کم اُن کافروں کے مالِ تجارت اور اُن کی معاشرت کو تو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی سزا کے طور پر اپنی زندگیوں میں مکمل طور پر خارج کریں ،
ذرا دیکھیں تو کہ ہم کافروں کے خِلاف اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی فتح و نصرت کے لیے اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی کیا مددکرتے ہیں ، کیا ہماری مُحبت یہی ہے کہ ان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طریقے کو چھوڑ کر دوسرے طریقوں کے پیچھے چلتے رہیں یا گانوں کی طرز پر اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا ذِکر کرتے رہیں ، جبکہ اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت میں گانا حرام قرار دِیا گیا ہے (اِس کی تفصیل موسیقی والے مضمون میں بیان کی جا چکی ہے ) اور یہ سب کچھ کر کے یہ سمجھیں کہ اِس طرح ہم اپنی مُحبت و عِزت و توقیرِ رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ثبوت دے رہے ہیں ، اور کافر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان میں واقعی ہی گستاخیاں کرتے رہیں ، اُن کی طرف ہم توجہ ہی نہ دیں ، اُن کے خِلاف بات کرتے ہوئے بھی ہمیں بہت سے ڈر اور مصلحتیں یاد آئیں ، لیکن اللہ کے حُکم کی خِلاف ورزی کرتے ہوئے آپس میں لڑتے ہوئے ، بغیر کِسی صحیح دلیل کے اِختلاف کرتے ہوئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کے خِلاف اپنی آراء کے مُطابق کام کرتے ہوئے ، ہمیں یاد نہ آئے کہ اِس کا انجام کیا ہے ،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نافرمانی کا انجام ::: ایک مثال :::
آئیے ذرا دیکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کی نافرمانی کی وجہ سے آج ہم بھی اُسی ہزیمت کا شکار ہو رہے جِس کا ایک دفعہ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ہوئے ، جب جہادِ اُحد کے موقع پر تیر انداز صحابہ رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ایک حُکم پر عمل نہ کیا اور کچھ دیگر مالِ غنیمت کی تقسیم میں اِختلاف کا شِکار ہوئے اور اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حُکم کی نافرمانی اور آپس کے اِختلاف کی سزا کے طور پر مُسلمانوں کی کامیابی ناکامی میں بدل دی اور مُسلمانوں کو ایک سخت ترین امتحان اور عظیم نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،
اِمام ابن القیم نے اپنی معروف کتاب ''' زاد المعاد ''' میں لکھا ''' جب صحابہ رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نافرمانی اور اپنے اختلاف اور ناکامی کا ذائقہ چکھا تو پھر اُس کے بعد وہ لوگ بے عِزتی کے (اِن اور دیگر تمام ) اسباب سے بہت ہوشیار رہنے لگے '''
دیکھیئے ، صرف ایک نافرمانی کی سزا کے طور پر مُسلمانوں کو کتنا شدید نُقصان اُٹھانا پڑا ، اور کتنا سخت سبق ملا کہ ستر بڑے صحابہ رضی اللہ عنہم شہید ہوئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پیشانی مُبارک پر زخم آئے اور اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا پاکیزہ خون اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے چہرہ مُبارک پر بہہ نکلا ، فِداہُ کُلّ ما رزقنی اللَّہ ، اللہ نے مجھے جو کچھ بھی عطاء کیا ہے سب اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر فِدا ہو جائے ،
آج کے مُسلمانوں کا معاملہ بھی جِہادِ اُحد میں ہونے والی اُس غلطی سے کچھ مختلف نہیں ، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کی نافرمانیوں پر نافرمانیوں کرتے چلے جا رہے ہیں ، اور بے عِزتی اور ہزیمت کا شِکار ہوتے چلے جا رہے ہیں ، کِسی ایک دو ، دس بیس نہیں ، کئی معاملات میں اِختلاف کیے چلے جا رہے ہیں ، لیکن اصل سبب کی طرف توجہ کرنے کی بجائے اور اور فضولیات اور فلسفیات پر بھروسہ کرتے چلے جا رہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان میں گُستاخیاں ہوتی رہیں ہماری جان مال اور جِسے ہم عِزت سمجھتے ہیں اُس پر کوئی آنچ نہ آئے ، اِس حال و کیفیت میں رہتے ہوئے کیسے یہ اُمید بھی جائے کہ اللہ کی مدد ملے گی ، دُنیا و آخرت کی عِزت و آسائش ملے گی؟؟؟
""" اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے """" کی طرف واپسی
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عبداللہ حیدر; 19-05-08 at 04:59 PM..

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1822
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ابن افضل (30-03-08), ضِرار Derar (22-06-10), عرفان حیدر (29-03-08)
پرانا 22-06-10, 12:55 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
عادل‌صاحب
چھوٹی موٹی نافرمانی تو چل سکتی ہے نا
جیسے شیو کرنا
اب تو مولوی لوگ بھی شیو کرتے ہین
میرے پاس ایک حافظ صاھب
مدرسے کے سرٹیفکٹ والے
پر شیو کرتے ہین
اور شاید الٹے استرے سے کرتے ہین
تو آپ یہ بتاو عادل‌صاحب
کہ اتنی چھوٹی چھوٹی باتین بھی نقصان کرتی ہین
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, php, فرض, کرتے, لوگ, چل, مکمل, موقع, مسائل, آج, اللہ, السلام, امتحان, اتنی, جلد, حل, خون, سکتی, شاید, صُبح, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا ویرانی صاحب کو عظیم علماء کرام کی توہین کرنے کی اجازت ھے؟؟؟ sahj تجاویز اور شکایات 1 12-01-11 01:02 PM
چینی خواتین کو توڑ پھوڑ کی اجازت گلاب خان عورت کہانی 7 12-01-11 12:52 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
پارٹی نے اجازت دی تو صدر پرویز سے رابطے کا سوچا جائے گا،آصف زرداری عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger