واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > عقیدہ رسالت




شان رسالت صحیح احادیث کی روشنی میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-09, 12:28 AM   #1
شان رسالت صحیح احادیث کی روشنی میں
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 29-08-09, 12:28 AM

اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو جو مقام و مرتبہ عطا فرمایا وہ کسی دوسرے انسان کو نصیب نہیں ہوا۔ آئیے صحیح احادیث کی روشنی میں شان رسالت کے تذکرے سے اپنے دلوں کو منور کریں۔
جب نبوت محمدی لکھی گئی

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ مَيْسَرَةَ الْفَجْرِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى كُتِبْتَ نَبِيًّا قَالَ وآدَمُ عَلَيْهِ السَّلَام بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ
(مسند احمدمسند البصرین حدیث میسرۃ الفجر، سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ حدیث نمبر 1856)
"میسرۃ الفجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے عرض کیا "یارسول اللہ! آپ کب نبی لکھ دیے گئے تھے (یعنی آپ کی نبوت کب لکھی گئی)؟"
فرمایا:
"(میری نبوت اسی وقت لکھ دی گئی تھی ) جب آدم (علیہ السلام) ابھی روح اور جسد کے درمیان تھے"

چھے فضیلتیں:

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " فضلت على الأنبياء بست : أعطيت جوامع الكلم ونصرت بالرعب وأحلت لي الغنائم وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا وأرسلت إلى الخلق كافة وختم بي النبيون " . رواه مسلم
"مجھے دوسرے انبیاء پر چھے فضیلتیں دی گئیں:
1۔ مجھے جوامع الکلم عطا کیے گئے۔
2۔ رعب سے میری مدد کی گئی۔
3۔ میرے لیے مال غنیمت حلال کیا گیا۔
4۔ (ساری) زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور پاک بنا دی گئی۔
5۔ مجھے تمام مخلوق کی طرف رسول بنایا گیا۔
6۔ مجھ پر نبوت ختم کر دی گئی"

متبعین کی کثرت

قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَوَّلُ شَفِيعٍ فِي الْجَنَّةِ لَمْ يُصَدَّقْ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ مَا صُدِّقْتُ وَإِنَّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيًّا مَا يُصَدِّقُهُ مِنْ أُمَّتِهِ إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ
صحیح مسلم کتاب الایمان باب فی قول النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم انا اول الناس یشفع)
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا:
میں جنت میں سب سے پہلا شفیع ہوں گا، مجھ سے قبل جتنے نبی آئے ان میں سے کسی کی اس (کثرت) سے تصدیق نہیں کی گئی جیسی میری تصدیق کی گئی۔ نبیوں میں سے کچھ نبی تو ایسے تھے جن کی تصدیق کرنے والا ان کی امت میں سے ایک ہی آدمی تھا"

سب سے پہلے جنت کے دروازے کھلوانے والے

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آتِي بَابَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَسْتَفْتِحُ فَيَقُولُ الْخَازِنُ مَنْ أَنْتَ فَأَقُولُ مُحَمَّدٌ فَيَقُولُ بِكَ أُمِرْتُ لَا أَفْتَحُ لِأَحَدٍ قَبْلَكَ
صحیح مسلم کتاب الایمان باب فی قول النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم انا اول الناس یشفع)
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی‌آلہ وسلم نےفرمایا:
"میں‌قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور دروازہ کھولنے کے لیے کہوں گا، تو نگران کہے گا "آپ کون ہیں"۔ میں‌ کہوں گا "محمد"۔ تو وہ کہے گا "مجھے یہ حکم دیا گیا تھا کہ آپ سے سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں'۔


اولاد آدم کے سردار صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم

حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَوَّلُ مَنْ يَنْشَقُّ عَنْهُ الْقَبْرُ وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَأَوَّلُ مُشَفَّعٍ صحیح مسلم کتاب الفضائل باب تفضیل نبینا علی جمیع الخلائق)
"ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا:
"میں قیامت کے دن تمام اولاد آدم کا سردار ہوں۔ اور پہلا شخص ہوں جس کی قبر شق کی جائے گی۔ اور پہلا شفاعت کرنے والا اور پہلا مشفع (جس کی شفاعت قبول کی جائے)ہوں"۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


Last edited by عبداللہ حیدر; 29-08-09 at 12:33 AM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 805
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-12-10), shafresha (29-08-09), Student (02-09-09), فیصل ناصر (29-08-09), خرم شہزاد خرم (29-08-09), شکیل احمد (30-08-09), شعبان نظامی (30-12-11), عبداللہ آدم (07-12-10)
پرانا 29-08-09, 12:30 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بھتیجے
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید، اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 30-08-09, 05:14 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھتیجے ،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے رسول کا حقیقی محب اور متبع بنائے اور ہمارا سب کچھ ان کی عزت اور شان ہر قربان ہونا قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
شکیل احمد (30-08-09), شعبان نظامی (30-12-11)
پرانا 03-12-10, 03:18 PM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,994
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ بھائی عبداللہ حیدر
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-12-10, 05:16 PM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
آپ سب کا بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ‌سب مسلمانوں‌کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا سچا متبع اور محب بنائے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
arabic, color, کریم, پاک, وسلم, وعلی, نبی, محب, آلہ, آدمی, اللہ, السلام, انسان, بھائی, حکم, حیدر, حدیث, سردار, شخص, علی, عبداللہ, عرض, عزت, غنیمت, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger