واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > عقیدہ رسالت

نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-08, 04:59 PM   #1
نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 23-06-08, 04:59 PM

کچھ دیرکے لئے جسمانی آنکھیں بند کرکے تصور کی آنکھیں کھول لیجئے اورایک ہزارچارسوبیس برس پیچھے پلٹ کر دنیا کی حالت پرنظرڈالئے۔ یہ کیسی دنیا تھی‘انسان اورانسان کے درمیان تبادلہٴ خیالات کے وسائل کس قدر کم تھے ۔قوموں اورملکوں کے درمیان تعلق کے ذرائع کتنے محدود تھے۔انسان کی معلومات کس قدرکم تھیں۔ اس کے خیالات کس قدرتنگ تھے ‘اس پروہم وتوحش کاکس قدر غلبہ تھا‘جہالت کے اندھیرے میں علم کی روشنی کتنی دھندلی تھی۔ اس اندھیرے کودھکیل دھکیل کر کتنی دقتوں کے ساتھ پھیل رہی تھی۔ دنیامیں نہ تارتھا‘نہ ٹیلی فون تھا‘نہ ریڈیوتھا‘ نہ ریل اورہوائی جہازتھے اور نہ مطابع اور اشاعت خانے تھے۔ مدرسوں اورکالجوں کی کثرت تھی نہ اخبارات اوررسالے شائع ہوتے تھے۔ کتابیں کثرت سے لکھی جاتی تھیں‘نہ کثرت سے ان کی اشاعت ہوتی تھی۔ اس زمانے کے ایک عالم کی معلومات بھی بعض حیثیات سے موجودہ زمانے کے ایک عامی کی بہ نسبت کم تھیں۔ اس زمانے کی ایک اونچی سوسائٹی کاآدمی بھی موجودہ زمانے کے مزدوروں کی بہ نسبت کم شائستہ تھا۔ اس زمانے کاایک روشن خیال آدمی بھی آج کل کے تاریک خیال آدمی سے زیادہ تاریک خیال تھا۔ جو باتیں آج ہرکس وناکس کومعلوم ہیں‘اس زمانے میں برسوں کی محنت اورتلاش وتحقیق کے بعدبھی بمشکل معلوم ہوسکتی تھیں۔ جوباتیں آج روشنی کی طرح فضا میں پھیلی ہوئی ہیں اورہربچے کوہوش سنبھالتے ہی حاصل ہوجاتی ہیں‘ان کے لئے اس زمانے میں سینکڑوں میل کے سفرکیے جاتے تھے اورعمریں ان کی جستجومیں بیت جاتی تھیں۔ جن باتوں کوآج اوہام وخرافات سمجھا جاتاہے‘وہ اس زمانے کے ”حقائق“ تھے۔ جن افعال کو آج ناشائستہ اوروحشیانہ کہاجاتاہے‘ وہ اس زمانے کے عام معمولات تھے۔ جن طریقوں سے آج انسان کاضمیرنفرت کرتاہے‘وہ اس زمانے کے اخلاقیات میں نہ صرف جائز تھے بلکہ کوئی شخص یہ خیال بھی نہ کرسکتاتھاکہ ان کے خلاف بھی کوئی طریقہ ہوسکتا ہے۔ انسان کی عجائب پرستی اس قدربڑھی ہوئی تھی کہ وہ کسی چیز میں اس وقت تک کوئی صداقت‘ کوئی بزرگی‘ کوئی پاکیزگی تسلیم ہی نہیں کرسکتاتھاجب تک کہ وہ فوق الفطرت نہ ہو‘ خلاف عادت نہ ہو‘ غیرمعمولی نہ ہوحتیّٰ کہ انسان خوداپنے آپ کواس قدر ذلیل سمجھتاتھاکہ کسی انسان کاخدارسیدہ ہونا اورکسی خدا رسیدہ ہستی کاانسان ہونااس کے تصورکی رسائی سے بہت دور تھا۔
اس تاریک دورمیں زمین کاایک گوشہ ایساتھاجہاں تاریکی کاتسلط اوربھی زیادہ بڑھا ہواتھا۔ جوممالک اس زمانے کے معیارتمدن کے لحاظ سے متمدن تھے‘ ان کے درمیان عرب کاملک سب سے الگ تھلگ پڑاہواتھا۔ اس کے اردگرد‘ ایران ‘ روم اور مصرکے ملکوں میں علوم وفنون اورتہذیب وشائستگی کی کچھ روشنی پائی جاتی تھی مگرریت کے بڑے بڑے سمندروں نے انہیں عرب سے جدا کررکھاتھا۔عرب سوداگراونٹوں پرمہینوں کی راہ طے کرکے ان ملکوں میں تجارت کے لئے جاتے تھے اور صرف اموال کامبادلہ کرکے واپس آجاتے تھے۔ علم وتہذیب کی کوئی روشنی ان کے ساتھ نہ آتی تھی۔ ان کے ملک میں نہ کوئی مدرسہ تھا اور نہ کتب خانہ تھا۔ نہ لوگوں میں تعلیم کاچرچاتھا‘نہ علوم وفنون سے کوئی دلچسپی تھی۔ تمام ملک میں گنتی کے چند آدمی تھے جنہیں کچھ لکھنا پڑھنا آتاتھامگروہ بھی اتنانہیں کہ اس زمانے کے علوم وفنون سے آشناہوتے۔ ان کے پاس ایک اعلیٰ درجے کی باقاعدہ زبان ضرورتھی جس میں خیالات کواداکرنے کی غیر معمولی صلاحیت تھی۔ ان میں بہترین ادبی مذاق بھی موجودتھا مگر ان کے لٹریچر کی جوبھی باقیات ہم تک پہنچی ہیں‘ ان کودیکھنے سے معلوم ہوتاہے کہ ان کی معلومات کس قدر محدود تھیں‘ تہذیب وتمدن میں ان کادرجہ کس حدتک پست تھا۔ ان پراوہام کا کس قدر غلبہ تھا۔ان کے خیالات اوران کی عادات میں کتنی جہالت اوروحشت تھی‘ان کے اخلاقی تصورات کتنے بھدّے تھے۔
وہاں کوئی باقاعدہ حکومت نہ تھی‘کوئی ضابطہ اورقانون نہ تھا۔ہرقبیلہ اپنی جگہ خودمختار تھا اورصرف ”جنگل کے قانون“ کی پیروی کی جاتی تھی۔ جس کاجس پر بس چلتا‘ اسے مارڈالتا اور اس کے مال پرقابض ہوجاتا۔یہ بات ایک عرب بدوکی فہم سے بالاترتھی کہ جوشخص اس کے قبیلے کانہیں۔ اسے وہ کیوں نہ مارڈالے اوراس کے مال پرکیوں نہ متصرف ہوجائے۔
اخلاق اورشائستگی کے جوکچھ بھی تصورات ان لوگوں میں تھے وہ نہایت ادنیٰ اورسخت ناتراشیدہ تھے۔ پاک وصاف‘ جائز وناجائز‘شائستہ اور ناشائستہ کی تمیز سے وہ تقریباً ناآشنا تھے۔ ان کی زندگی نہایت گندی تھی۔ ان کے طریقے وحشیانہ تھے۔ زنا‘جوا‘شراب‘چوری‘رہزنی اور قتل وغارتگری ان کی زندگی کے معمولات تھے۔ وہ ایک دوسرے کے سامنے بے تکلف برہنہ ہوجاتے تھے۔ان کی عورتیں ننگی ہوکر کعبے کا طواف کرتی تھیں۔وہ اپنی لڑکیوں کواپنے ہاتھ سے زندہ دفن کردیتے تھے‘محض اس جاہلانہ خیال کی بناء پر کہ کوئی ان کاداماد نہ بنے۔ وہ اپنے باپوں کے مرنے کے بعداپنی سوتیلی ماؤں سے نکاح کرلیتے تھے۔ انہیں کھانے‘لباس اورطہارت کے معمولی آداب بھی معلوم نہ تھے۔
مذہب کے باب میں وہ ان تمام جہالتوں اورضلالتوں کے حصہ دارتھے جن میں اس زمانے کی دنیا مبتلا تھی۔ بت پرستی‘ ارواح پرستی‘کواکب پرستی‘ غرض ایک خداکی پرستش کے سو ا اس وقت دنیامیں جتنی ”پرستیاں“ پائی جاتی تھیں‘وہ سب ان میں رائج تھیں۔ انبیائے قدیم اوران کی تعلیمات کے متعلق کوئی صحیح علم ان کے پاس نہ تھا۔ وہ اتناضرورجانتے تھے کہ ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام ان کے ہیں مگریہ نہ جانتے تھے کہ دونوں باپ بیٹوں کادین کیاتھا اوروہ کس کی عبادت کرتے تھے۔ عاد اور ثمودکے قصے بھی ان میں مشہور تھے مگران کی روایتیں عرب مؤرخین نے نقل کی ہیں‘ان کوپڑھ جائیے۔ کہیں آپ کو صالح علیہ السلام اورہود علیہ السلام کی تعلیمات کانشان نہ ملے گا۔ ان کویہودیوں اور عیسائیوں کے واسطے سے بنی اسرائیل کی کہانیاں بھی پہنچی تھیں مگر وہ جیسی کچھ تھیں‘ ان کااندازہ صرف ایک نظراسرائیلی روایات پر ڈال لینا کافی ہے جومفسرین اسلام نے نقل کی ہیں۔آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اہل عرب اور خود بنی اسرائیل جن انبیاء سے واقف تھے‘وہ کیسے انسان تھے اور نبوت کے متعلق ان کاتصور کتنا گھٹیادرجے کاتھا۔
ایسے زمانے میں‘ ایسے ملک میں‘ایک شخص پیداہوتا ہے۔ بچپن ہی میں ماں باپ اور دادا کاسایہ اس کے سر سے اٹھ جاتاہے۔ اس لئے اس گئی گزری حالت میں ایک عرب بچے کو جو تھوڑی بہت تربیت مل سکتی تھی‘ وہ بھی اس کونہیں ملتی۔ ہوش سنبھالتا ہے تووہ بدوی لڑکوں کے ساتھ بکریاں چرانے لگتاہے ۔ جوان ہوتا ہے توسوداگری میں لگ جاتاہے۔ اٹھنا‘بیٹھنا ‘ملنا جلنا سب کچھ انہی عربوں کے ساتھ تھا‘جن کاحال اوپر آپ نے دیکھ لیا۔ تعلیم کانام تک نہیں حتیّٰ کہ پڑھنا لکھنا تک نہیں آتا۔ کسی عالم کی صحبت بھی میسر نہ ہوئی کہ ”عالم“ کاوجود اس وقت تمام عرب میں کہیں نہ تھا۔ چند مرتبہ اسے عرب سے باہر قدم نکالنے کااتفاق ضرور ہوا مگر یہ سفرصرف شام کے علاقے کے تھے اور ویسے ہی تجارتی سفرتھے ‘جیسے کہ اس زمانے میں عرب کے تجارتی قافلے کیا کرتے تھے۔ بالفرض اگر ان اسفار کے دوران میں اس نے کچھ آثار علم وتہذیب کامشاہدہ کیا اورکچھ اہل علم سے ملاقات کااتفاق بھی ہوا توظاہر ہے کہ ایسے منتشر مشاہدات اور ہنگامی ملاقاتوں سے کسی انسان کی سیرت نہیں بن جاتی۔ ان کااثر کسی شخص پراتنازبردست نہیں ہوسکتا کہ وہ اپنے ماحول سے بالکل آزاد ‘بالکل مختلف اور اتنابلند ہوجائے کہ اس میں اوراس کے ماحول میں کچھ نسبت ہی نہ رہے۔ ان سے ایسا علم حاصل ہونا ممکن ہی نہیں ہے جوایک ان پڑھ بدوی کوایک ملک کانہیں تمام دنیا کااور ایک زمانے کانہیں تمام زمانوں کا لیڈر بنادے۔اگربہ فرض محال اس نے باہر کے لوگوں سے استفادہ کیا بھی ہوتوجومعلومات اس وقت دنیا کے کسی فرد کو حاصل ہی نہ تھیں‘ مذہب ‘اخلاق‘تہذیب اور تمدن کے جوتصورات اور اصول اس وقت دنیا میں کہیں موجود ہی نہ تھے‘انسانی سیرت کے جونمونے اس وقت کہیں پائے ہی نہیں جاتے تھے‘ان کے حصول کاکوئی ذریعہ نہیں ہوسکتاتھا۔
صرف عرب ہی کانہیں ‘تمام دنیاکاماحول پیش نظررکھئے اور دیکھئے کہ یہ شخص جن لوگوں میں پیدا ہوا ‘جن میں بچپن گزارا‘ جن کے ساتھ پل کر جوان ہوا‘جن سے اس کامیل جول رہا‘ جن سے اس کے معاملات رہے‘ ابتدا ہی سے عادات میں‘ اخلاق میں وہ ان سب سے مختلف نظرآتاہے۔ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا ‘اس کی صداقت پر اس کی ساری قوم گواہی دیتی ہے۔ اس کے کسی بدترین دشمن نے بھی کبھی اس پریہ الزام نہیں لگایاکہ اس نے فلاں موقع پرجھوٹ بولاتھا۔ وہ کسی سے بدکلامی نہیں کرتا‘کسی نے اس کی زبان سے کبھی گالی یاکوئی فحش بات نہیں سنی ۔ وہ لوگوں سے ہرقسم کے معاملات کرتاہے مگر کبھی کسی سے تلخ کلامی اور توتومیں میں کی نوبت نہیں آتی۔ اس کی زبان میں سختی کی بجائے شیرینی ہے اوروہ بھی ایسی کہ جوکوئی اس سے ملتا ہے ‘گرویدہ ہوجاتاہے۔ وہ کسی سے بدمعاملگی نہیں کرتا۔ کسی کی حق تلفی نہیں کرتا۔برسوں سوداگری کاپیشہ کرنے کے باوجودکسی کاایک پیسہ بھی ناجائز طریقے سے نہیں لیتا۔ جن لوگوں سے اس کے معاملات پیش آتے ہیں‘وہ سب اس کی ایمانداری پرکامل بھروسہ رکھتے ہیں۔ ساری قوم اس کوامین کہتی ہے۔ دشمن تک اس کے پاس اپنا قیمتی مال رکھواتے ہیں اور وہ ان کی بھی حفاظت کرتاہے۔ بے حیاء لوگوں کے درمیان وہ ایسا حیادار ہے کہ ہوش سنبھالنے کے بعد کسی نے اسے برہنہ نہیں دیکھا۔ بداخلاقوں کے سامنے وہ ایسا پاکیزہ اخلاق ہے کہ کبھی کسی بدکاری میں مبتلا نہیں ہوتا۔شراب اورجوئے کوہاتھ نہیں لگاتا۔ناشائستہ لوگوں کے درمیان وہ ایساشائستہ ہے کہ ہر بدتمیزی اورگندگی سے نفرت کرتاہے اوراس کے ہرکام میں ستھرائی اورپاکیزگی پائی جاتی ہے۔ سنگدلوں کے درمیان وہ ایسا نرم دل ہے کہ ہرایک کے دکھ درد میں شریک ہوتا ہے۔ یتیموں اور بیواؤں کی مددکرتاہے۔کسی کو اس سے دکھ نہیں پہنچتا اور وہ دوسروں کی خاطر دکھ اٹھاتاہے۔ وحشیوں کے درمیان وہ ایسا صلح پسندہے کہ اپنی قوم میں فسادوخونریزی کی گرم بازاری دیکھ کر اس کواذیت ہوتی ہے۔ اپنے قبیلے کی لڑائیوں سے دامن بچاتاہے اور مصالحت کی کوششوں میں پیش پیش رہتاہے۔ بت پرستوں کے درمیان وہ سلیم الفطرت اورصحیح العقل ہے کہ زمین وآسمان میں کوئی چیز اسے پوجنے کے لائق نظرنہیں آتی ۔کسی مخلوق کے آگے اس کاسرنہیں جھکتا۔ بتوں کے چڑھاوے کاکھانابھی وہ قبول نہیں کرتا۔ اس کادل خودبخود شرک اورمخلوق پرستی سے نفرت کرتاہے۔
اس ماحول میں یہ شخص ایسا ممتازنظرآتاہے کہ جیسے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ایک شمع روشن ہے یا پتھروں کے ڈھیر میں ایک ہیراچمک رہاہے۔
تقریباً چالیس سال تک ایسی پاک صاف شریفانہ زندگی بسرکرنے کے بعداس کی زندگی میں ایک انقلاب شروع ہوتا ہے۔وہ اس تاریکی سے گھبرا اٹھتاہے جو اس کوہرطرف سے محیط نظر آرہی تھی۔وہ جہالت ‘بداخلاقی‘بدکرداری‘ بدنظمی‘شرک اور بت پرستی کے اس ہولناک سمندر سے نکل جاناچاہتاہے جو اس کو گھیرے ہوئے تھا۔ اس ماحول میں کوئی چیز بھی اس کواپنی طبیعت کے مناسب نظر نہیں آتی۔ وہ سب سے الگ ہوکر آبادی سے دورپہاڑوں کی صحبت میں جاجاکربیٹھنے لگتاہے۔تنہائی اور سکون کے عالم میں کئی کئی دن گزارتاہے۔روزے رکھ رکھ کر اپنی روح اوراپنے دل ودماغ کواورزیادہ پاک صاف کرتاہے۔ سوچتاہے ‘غوروفکر کرتاہے‘کوئی ایسی روشنی ڈھونڈتاہے جس سے وہ اس چاروں طرف چھائی ہوئی تاریکی کودور کردے۔ ایسی طاقت حاصل کرناچاہتاہے جس سے اس بگڑی ہوئی دنیاکو توڑپھوڑ کرپھرسے سنواردے۔
یہ تھاوہ پیغام جسے لے کروہ غارحرا سے نکلا۔
جاہل قوم اس کی دشمن ہوجاتی ہے‘ گالیاں دیتی ہے‘ پتھر مارتی ہے۔ایک دن دودن نہیں‘اکٹھے تیرہ برس تک اس پر سخت سے سخت ظلم توڑتی ہے۔ یہاں تک کہ اسے وطن سے نکال باہر کرتی ہے اورپھرنکالنے پربھی دم نہیں لیتی ۔جہاں وہ جاکر پناہ لیتاہے‘وہاں بھی اسے ہرطرح ستاتی ہے۔ تمام عرب کواس کے خلاف ابھاردیتی ہے اورکامل آٹھ برس اس کے خلاف برسرپیکار رہتی ہے۔وہ ان سب تکلیفوں کوسہتاہے مگر اپنی بات سے نہیں ٹلتا۔
یہ قوم اس کی دشمن کیوں ہوئی؟ کیازراورزمین کا کوئی جھگڑا تھا؟کیا وہ ان سے دنیاکی کوئی چیز مانگ رہاتھا؟ نہیں‘ ساری دشمنی صرف اس بات پرتھی کہ وہ ایک خدا کی بندگی اور پرہیزگاری اورنیکوکاری کی تعلیم کیوں دیتاہے؟ بت پرستی‘شرک اور بدعملی کے خلاف تبلیغ کیوں کرتاہے؟پجاریوں اورپروہتوں کی پیشوائی پرکیوں ضرب لگاتاہے؟سرداروں کی سرداری کا طلسم کیوں توڑتاہے؟انسان اورانسان کے درمیان سے اونچ نیچ کافرق کیوں مٹاناچاہتاہے؟ قبائلی اور نسلی تعصبات کوجاہلیت کیوں قراردیتاہے؟ زمانہٴ قدیم سے سوسائٹی کاجونظام بندھا چلا آرہاہے‘اسے کیوں توڑناچاہتاہے؟ قوم کہتی تھی ‘یہ باتیں جوتو کہہ رہاہے‘یہ سب خاندانی روایات اور قومی طریقے کے خلاف ہیں توان کوچھوڑدے ورنہ ہم تیرا جینا بھی مشکل کردیں گے۔
اچھاتواس شخص نے یہ تکلیفیں کیوں اٹھائیں؟ قوم اس کو بادشاہی دینے پرآمادہ تھی۔دولت کے ڈھیراس کے قدموں میں ڈالنے کوتیارتھی بشرطیکہ وہ اپنی تعلیم سے بازآجائے مگر اس نے ان سب کوٹھکرادیا اوراپنی تعلیم کی خاطر پتھرکھانا اورظلم سہنا قبول کیا۔ یہ آخرکیوں؟کیا ان کے خداپرست اورنیکوکار بن جانے میں اس کاذاتی فائدہ تھا؟کیاکوئی ایسافائدہ تھاجس کے مقابلے میں ریاست‘امارت‘دولت اورعیش کے سارے لالچ بھی ناقابل التفات تھے؟کیاکوئی ایسافائدہ تھا جس کی خاطر ایک شخص سخت سے سخت جسمانی اورروحانی اذیتوں میں مبتلاہونا اورکامل21سال مبتلارہنا بھی گواراکرسکتاہو؟غورکرو۔ کیانیک نفسی‘ایثار اورہمدردی بنی نوع انسان کااس سے بھی بلند تر کوئی مرتبہ تمہارے تصورمیں آسکتاہے کہ کوئی شخص اپنے کسی فائدے کی خاطرنہیں‘دوسروں کے بھلے کی خاطرتکلیفیں اٹھائے؟ جن کی بھلائی اور بہتری کے لئے وہ کوششیں کرتاہے‘وہی اس کو پتھر ماریں‘گالیاں دیں‘ گھر سے بے گھرکردیں‘ غریب الوطنی میں بھی اس کا پیچھانہ چھوڑیں اوران سب باتوں پربھی وہ ان کا بھلا چاہنے سے بازنہ آئے۔
پھردیکھو!کیاکوئی جھوٹا شخص کسی بے اصل بات کے پیچھے ایسی مصیبتیں برداشت کرسکتاہے ؟کیا کوئی تیرتکے لڑانے والا انسان محض گمان وقیاس سے کوئی بات کہہ کر اس پر اتنا جم سکتا ہے کہ مصیبتوں کے پہاڑ اس پرٹوٹ جائیں‘زمین اس پر تنگ کر دی جائے‘ تمام ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘بڑی بڑی فوجیں اس پرامنڈ امنڈ کرآئیں‘ مگروہ اپنی بات سے یک سرِموہٹنے پرآمادہ نہ ہو؟یہ استقامت ‘یہ عزم‘یہ ثبات خودگواہی دے رہاہے کہ اس کواپنی صداقت پرکامل یقین تھا۔اگر اس کے دل میں شک وشبہ کاادنیٰ شائبہ بھی ہوتا تووہ مسلسل اکیس سال تک مصائب کے پے درپے طوفانوں کے مقابلے میں کبھی نہ ٹھہرسکتا۔(اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات از سید مودودی)

عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1011
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
کارتوس خان (08-08-08), پیاسا (08-08-08), ھارون اعظم (31-12-10), میاں شاہد (26-06-08), ملک زوالفقار (01-01-12), محمد عاصم (13-01-11), عُکاشہ (08-08-08), عمیر نعیم (24-06-08), عادل سہیل (08-08-08), عروج (30-12-10), غلام خان (31-12-10)
پرانا 23-06-08, 08:18 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت

بھائی بہت ہی خوبصورت پوسٹ ہے۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-08-08, 04:18 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ث

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، اللہ آپ کو اپنی شان رحیمی کے مطابق اجر عطا فرمائے ، بھائی ایسی اچھی اچھی باتیں ارسال کرنے کے بعد مجھے ان کی کچھ خبر بھی کر دیا کریں یہ فورمز کا خود کار نظام تو ہر کس و ناکس کو دھکیلے چلا جاتا ہے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عبداللہ حیدر; 08-08-08 at 06:35 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
arslansun (11-03-09), میاں شاہد (08-08-08), عبداللہ حیدر (06-11-08), غلام خان (31-12-10)
پرانا 08-08-08, 04:21 PM   #4
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ث

بہت بہتر عادل چچا۔ اب آپ حکم کیا کریں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-08-08, 04:41 PM   #5
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,201
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ث

بھئی یہ چچا بھتیجے میں کیا سرگوشیاں ہو رہی ہیں بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-08-08, 05:08 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ث

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
بھئی یہ چچا بھتیجے میں کیا سرگوشیاں ہو رہی ہیں بٹن دباکے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، شاہد بھائی یہاں سرگوشیاں بھی چلاتے ہوئے نظر آ جاتی ہیں ، ڈیجیٹل سرگوشیاں ! ، اللہ کا کرم ہے فورمز کی کمائی میں ایک بھتیجا مل گیا اور بہت سے بھائی ، و للہ الحمد ، و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 08-08-08 at 05:19 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (13-08-08), عبداللہ حیدر (08-08-08), غلام خان (31-12-10)
پرانا 08-08-08, 05:36 PM   #7
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 41
کمائي: 507
شکریہ: 203
32 مراسلہ میں 56 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ث

وعلیکم السلام !
اقتباس:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، شاہد بھائی یہاں سرگوشیاں بھی چلاتے ہوئے نظر آ جاتی ہیں ، ڈیجیٹل سرگوشیاں ! ، اللہ کا کرم ہے فورمز کی کمائی میں ایک بھتیجا مل گیا اور بہت سے بھائی ، و للہ الحمد ، و السلام علیکم۔
بھتیجا،، سچ مچ کا یا ۔۔ ویسے یہ بات تو صحیح‌ہے پاک نیٹ‌پر صحیح العقیدہ بھائی ملے ۔ اللہ ان کی دین کی خدمت کو قبول فرمائے ۔

Last edited by عادل سہیل; 09-08-08 at 02:02 AM.
عُکاشہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عُکاشہ کا شکریہ ادا کیا
کارتوس خان (08-08-08), عادل سہیل (09-08-08), عبداللہ حیدر (08-08-08), غلام خان (31-12-10)
پرانا 09-08-08, 02:06 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ث

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عُکاشہ مراسلہ دیکھیں
وعلیکم السلام !

بھتیجا،، سچ مچ کا یا ۔۔ ویسے یہ بات تو صحیح‌ہے پاک نیٹ‌پر صحیح العقیدہ بھائی ملے ۔ اللہ ان کی دین کی خدمت کو قبول فرمائے ۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، عکاشہ بھائی ، اللہ کا ایک بندہ برضا و رغبت بلا جبر و اِکراہ مجھے اپنا چچا مان رہا ہے ، تو گویا سچ مچ کا بھتیجا ہی ہوا ناں ، اور ابن اخی بل ابن اخینا جمعیا ، تو یوں بھی بھتیجا ہوا ،
اللہ تعالی آپ کی دعا قبول فرمائے اور ہم سب سے جو خدمت لے رہا اسے قبول بھی فرما لے و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
عُکاشہ (10-08-08), عبداللہ حیدر (06-11-08), غلام خان (31-12-10)
پرانا 10-03-09, 12:56 PM   #9
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت

مراسلہ دیکھیں
اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم صل وسلم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلم لک دائما ابدا۔
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ۔۔
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما۔۔
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا نور من نور اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی یا خیر خلق اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا شفیع المذنبین
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی رحمۃ اللعٰلمین

جشن عید میلاد النبی مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-03-09, 01:08 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
مراسلہ دیکھیں
اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
اللھم صل وسلم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلم لک دائما ابدا۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ۔۔
آمین اللّھُمَ آمین
رسولک صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سیدنا ::: اے اللہ تمہارے رسول مُحمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ہمارے سردار ہیں ::: و انت مولانا و لا مولا لنا غیرک ::: اور تو ہمارا مولا ہے اور تیرے سوا ہمارا کوئی مولا نہیں
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما۔۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یارسول اللہ
الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ سید الأولین و الآخرین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
وعلٰی آلک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ
و علی آلہ و أصحابہ و أزواجہ و ذریتہ و من تبعھم باحسان الی یوم الدین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا نور من نور اللہ
الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ ، و لم یکن نورٌ مِن نور اللہ کام عبدٌ للہ و لم یکن جُزء مِن اللہ ::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اللہ کے نور میں سے نور نہ تھے اللہ کے بندے تھے نہ کہ اللہ کا جُز ::: و ماذا یکون الشرک بعد ذلک؟ ::: ایسی بات کے بعد اور شرک کیا ہو گا ؟ ::: نور اللہ صفۃ من صفات اللہ و لا شریک لہ فی ذاتہ و لا فی صفاتہ::: اللہ کا نور یعنی روشنی اللہ کی صفات میں سے ایک صفت ہے اور اللہ کا کوئی شریک نہیں نہ اس کی ذات میں اور نہ ہی اس کی صفات میں :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی یا خیر خلق اللہ
و علی آلہ و أصحابہ انہ کان خیر خلقہ و لا ریب
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا شفیع المذنبین
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی رحمۃ اللعٰلمین
الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ ، شفیعُ المُذنِبِین ، و رحمۃ للعالمین ، و علی آلہ و أصحابہ أجمعین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
جشن عید میلاد النبی مبارک
بدعت کبھی مبارک نہیں ہوتی ، بلکہ جس رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی محبت میں یہ جشن یا اس قسم کی دوسری بلا دلیل و حجت رسمیں منائی جاتی ہیں ان کا فیصلہ ہے ((((( کل بِدعۃ ضلالۃ و کُلّ ضلاۃ فی النار ::: ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں ہے )))))
"""" عید میلاد النبی اور ہم """" کا مطالعہ کیجیے ،
پاک نیٹ کی انتظامیہ اپنے طے کردہ قوانین کے نفاذ کی طرف توجہ کرے ،
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (30-12-10), محمد عاصم (13-01-11), عروج (30-12-10), غلام خان (31-12-10)
پرانا 30-12-10, 04:34 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، اللہ آپ کو اپنی شان رحیمی کے مطابق اجر عطا فرمائے ، بھائی ایسی اچھی اچھی باتیں ارسال کرنے کے بعد مجھے ان کی کچھ خبر بھی کر دیا کریں یہ فورمز کا خود کار نظام تو ہر کس و ناکس کو دھکیلے چلا جاتا ہے ، و السلام علیکم۔
شکریہ۔ اچھی شئیرنگ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-12-10, 02:02 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
مراسلہ دیکھیں
اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم صل وسلم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلم لک دائما ابدا۔
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ۔۔
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما۔۔
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا نور من نور اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی یا خیر خلق اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا شفیع المذنبین
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی رحمۃ اللعٰلمین

جشن عید میلاد النبی مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
طارق بھائی اتنی جلدی بھی کیا ہے کہ ماہ صفر بھی شروع نہیں ہوا

سال نو کی دیتے تو بھی اچھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-12-10, 02:09 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لکم جزیل الشکر والعرفان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
آمین اللّھُمَ آمین

آمین اللّھُمَ آمین

آمین اللّھُمَ آمین

آمین اللّھُمَ آمین
رسولک صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سیدنا ::: اے اللہ تمہارے رسول مُحمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ہمارے سردار ہیں ::: و انت مولانا و لا مولا لنا غیرک ::: اور تو ہمارا مولا ہے اور تیرے سوا ہمارا کوئی مولا نہیں

آمین اللّھُمَ آمین

الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ سید الأولین و الآخرین

و علی آلہ و أصحابہ و أزواجہ و ذریتہ و من تبعھم باحسان الی یوم الدین

الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ ، و لم یکن نورٌ مِن نور اللہ کام عبدٌ للہ و لم یکن جُزء مِن اللہ ::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اللہ کے نور میں سے نور نہ تھے اللہ کے بندے تھے نہ کہ اللہ کا جُز ::: و ماذا یکون الشرک بعد ذلک؟ ::: ایسی بات کے بعد اور شرک کیا ہو گا ؟ ::: نور اللہ صفۃ من صفات اللہ و لا شریک لہ فی ذاتہ و لا فی صفاتہ::: اللہ کا نور یعنی روشنی اللہ کی صفات میں سے ایک صفت ہے اور اللہ کا کوئی شریک نہیں نہ اس کی ذات میں اور نہ ہی اس کی صفات میں :::

و علی آلہ و أصحابہ انہ کان خیر خلقہ و لا ریب

الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ ، شفیعُ المُذنِبِین ، و رحمۃ للعالمین ، و علی آلہ و أصحابہ أجمعین

بدعت کبھی مبارک نہیں ہوتی ، بلکہ جس رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی محبت میں یہ جشن یا اس قسم کی دوسری بلا دلیل و حجت رسمیں منائی جاتی ہیں ان کا فیصلہ ہے ((((( کل بِدعۃ ضلالۃ و کُلّ ضلاۃ فی النار ::: ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں ہے )))))
"""" عید میلاد النبی اور ہم """" کا مطالعہ کیجیے ،
پاک نیٹ کی انتظامیہ اپنے طے کردہ قوانین کے نفاذ کی طرف توجہ کرے ،
و السلام علیکم۔
الاخ عادل سھیل مساک اللہ بالخیر والنور والسعادہ والسرور

واشکرک علی تعلیقاتکم الجمیلہ بشان "الصلوہ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم" اسال اللہ ان یجعل فی میزان حسناتکم

ننتظر من سعادتکم المزید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ

والسلام
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (13-01-11)
جواب

Tags
گمان, قدم, موجودہ, ممکن, ماں, آبادی, آج, ایران, اللہ, الزام, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بہترین, بچپن, بندگی, تعلیم, جھوٹ, خلاف, زندگی, شام, شخص, عالم, عبادت, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتدا وحی سے ہوئی زارا دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 0 11-02-11 11:28 AM
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا موت ہے! علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ ALI-OAD اسلام اور عصر حاضر 6 03-01-11 09:22 PM
موسم کا سکوت خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 11:40 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger