واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > عقیدہ رسالت




نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذی شان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-08, 12:39 PM   #1
نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذی شان
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 14-02-08, 12:39 PM

ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سید الانبیاء اورخاتم النبیین ہیں، آپ پر قرآن جیسی حکیمانہ کتاب نازل ہوئی، آپ کی شریعت تمام پچھلی شریعتوں کو منسوخ کرتی ہے، قرآن گزشتہ تمام کتابوں کو منسوخ کرتا ہے، آپ کی امت تمام امتوں میں افضل ہے، آپ کو اللہ تعالی نے محشر میں مقام محمود، لواء الحمد، حوض کوثر اور جنت میں سب سے اعلی وافضل مقام 'وسیلہ' عطا فرمایا ہے، انبیاء و رسل میں آپ ہی جنت کا دروازہ کھولیں گے اورسب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آپ کی امت تمام امتوں میں سب سےپہلے جنت میں داخل ہوگی، اللہ تعالی نے خود آپ کی بلند اخلاقی کی شہادت دی ہے، اللہ تعالی اور اس کے تمام ملائکہ آپ ہی پر درود وسلام بھیجتے ہیں، اللہ نے آپ کو آپ کی دنیوی زندگی ہی میں معراج سے سرفراز کیا، آپ کی دیانت وامانت کی شہادت آپ کے جانی وبدترین دشمن ابو جہل اور قریش بھی دیتے تھے۔ آپ کی صداقت کی شہادت مکہ کے شجر وحجر بھی دیتے تھے، آپ کی شجاعت وبہادری پرغزوہ حنین اور مدینہ کی خوف ناک رات شاہد عدل ہیں، آپ کی عفت وپاک دامنی کی شہادت ازواج مطھرات دیتی ہیں، آپ کی عدالت کی شہادت اسامہ کے والد اور چچا دیتے ہیں، آپ کے تحمل وبردباری کی گواہی عرب کے بدو، مدینہ کے یہودی اور ثمامہ بن اثال دیتے ہیں، آپ کے افضل ترین میزبان ہونے کی شہادت وہ اعرابی دیتا ہے جس نے آپ کے بسترہ و کمرہ کو پاخانہ کی غلاظت سے آلودہ کردیا تھا، آپ کے دینی استقامت کی شہادت اسامہ کی سفارش والا واقعہ دیتا ہے، آپ کی شب بیداری وتہجد گزاری کی شہادت آپ کے سوجے ہوئے قدم دیتے ہیں، آپ کے حسن عبادت کی شہادت ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت دیتی ہے، آپ کے حسن سلوک کے بارے دس سالہ انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کرو، آپ کے حسن اخلاق کے بارے معلوم کرنا ہو تو قرآن کے سورہ القلم کا مطالعہ کرو، آپ کے عفو ودرگزر کا دریا مشاہدہ کرنا ہو تو فتح مکہ کے وقت مکہ کے خون کے پیاسے باسیوں سے دریافت کرو، آپ کا مقام ومرتبہ معلوم کرنا ہو تو آیت (فلا وربک لایؤمنون حتی یحکموک فیما شجر بینہم) الخ کی تفسیر پڑھو، یہ داخلی شہادت نمونہ مشتے از خروارے کے مصداق ہے ورنہ اہل علم نے آپ کی سیرت پر کتابوں کے پشتارے لگا دیئے ہیں، غرض آپ کی کس خوبی کا ذکر کریں اور کس کو ترک کریں، ماحصل یہ ہے کہ:

حسن یوسف ، دم عیسی، ید بیضا داری آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری

اور سب کا خلاصہ یہ ہے کہ:

یا صاحب الجمال ویا سید البشر من وجھک المنیر لقد نور القمر

لا یمکن الثناء کما کان حقہ بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

ممکن ہے کچھ لوگ کہیں کہ یہ تو اپنوں کی شہادت ہے اور اپنے تو تعریف میں آسمان وزمین کے قلابے ملا دیتے ہیں، غیر کی شہادت اس معاملہ میں زیادہ معتبر مانی جاتی ہے، مشہور عربی کہاوت ہے: 'والفضل ما شہدت بہ الاعداء' تو ایسے بیمار ذہن لوگوں کی ضیافت طبع کے لئے غیروں کی درج ذیل شہادت پڑھئے، اطمینان ہوجائے گا ان شاء اللہ:

مشہور فلسفی اور مفکر جارج برناڈشا نے یہ شہادت دی ہے:

" اگر آئندہ سو سال کے اندر کسی مذہب کے انگلستان بلکہ پورے یورپ میں عوام کے ذہن وفکر پر چھانے کا امکان ہے تو وہ صرف اسلام ہی ہوسکتا ہے۔ دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی میری نگاہ میں بڑی قدر ومنزلت ہے اور اس کی وجہ اس مذہب کی اثراندازی اور اس کی طاقت ہے، اس مذہب کی تعلیمات میں ایسی جامعیت اور ہمہ گیریت ہے کہ وہ ہر دور میں زندگی کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر دور میں انسان کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ میرا راسخ عقیدہ ہے کہ اگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان اس عالم نو میں کلی اختیارات حاصل کرلے تو بنی نوع انسان کےتمام مسائل اس طرح حل ہوسکتے ہیں کہ امن وآشتی، خوش حالی اور فارغ البالی کی منزل تک انسان کی رسائی ہوسکتی ہےجس کی تلاش میں انسان آج در بدر اور خاک بسر ہے "۔ (محمد رسول اللہ- 283)۔

انگریزی سیاح سر ویلیم میور اپنی مشہور کتاب "لائف آف محمد" میں رقم طراز ہیں:

ہمارے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی اتباع اور اس کا احترام مناسب ہے، آپ اپنے متبعین کے ساتھ ہمیشہ نرمی اور احترام سے پیش آتے، آپ تواضع وخاکساری، محبت ورافت اور عاجزی وانکساری اور سخاوت وبھائی چارگی کا سر چشمہ تھے"۔ (اسلام اور پیغمبر اسلام اہل انصاف کی نظر میں: 165) ۔

یہی انصاف پسند محقق سر ولیم میور نے اپنی مذکورہ کتاب میں آگے یہ اعتراف کیا ہے:

" محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا جب مطالعہ کیا گیا تو یہی حقیقت سامنے آئی کہ وہ نیک طبیعت ، ستھری نیت، بلند اخلاق اور تمام خوبیوں کا مجسم تھے ۔ ان خوبیوں کی ماضی، حال اور مستقبل میں کلی طور پر کوئی نظیر نہیں مل سکتی ہے "۔ (اسلام اور پیغمبر اسلام اہل انصاف کی نظر میں: ص 211)۔

لندن یونیورسٹی میں مشرقیات کے سابق پروفیسر الفریڈ گلیوم نے اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا ہے:

" سب سے پہلے اس بات کا یقین کرنا ضروری ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ کی عظیم شخصیت تھے، آپ کو تمام سماجی مسائل کی گتھیاں سلجھانے میں خرق عادت قسم کی قدرت حاصل تھی "۔ (اسلام اور پیغمبر اسلام اہل انصاف کی نظر میں: 171)۔

ویانا یونیورسٹی کے لاء فیکلٹی کے پرنسپل پروفیسر چارل نے سن 1937ءمیں حقوق کے موضوع پر منعقد ایک کانفرنس میں کہا تھا:

" انسانیت کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسی شخصیت کی نسبت کا فخر حاصل ہے، کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے امی ہونے کے باوجود آج سے تقریبا تیرہ سو سال قبل ایسی شریعت پیش کی کہ اگر ہم دو ہزار سال بعد بھی اس چوٹی تک پہنچ جائیں تو ہم جیسے اہل یورپ کے لئے باعث سعادت ہوگا "۔ (اسلام اور پیغمبر اسلام اہل انصاف کی نظر میں: ص209)۔

جرمن شاعر گوئٹے نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سنا تو کہہ اٹھا:

" اگر اسلام یہی ہے تو ہم سب مسلمان ہیں اور ہر صاحب فضل اور صاحب شریعت انسان مسلمان تھے "۔ (اسلام اور پیغمبر اسلام اہل انصاف کی نظر میں:ص 213)۔

ٹریپٹی کالج آکسفورڈ کے فیلوریوزنڈ باسورتھ اسمتھ نے سن 1874ء میں اپنے ایک لیکچر میں کہا:

" عیسائی دنیا میں جانوروں اور پرندوں کی جان کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے، لیکن یہ پیغمبر اسلام کی تعلیم کا اثر ہے کہ آج دنیا میں پرندوں کو قابل رحم سمجھا جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت جب یورپ پہنچی تو یورپ نے جن اچھی باتوں کو اپنایا ان میں جانوروں اور پرندوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی بھی شامل تھی "۔ (اعتراف حق ص 16۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد شادیوں کے بارے میں یہی انصاف پسند مصنف کہتا ہے:

" یہ بات ذہن میں رکھنے کی ہے کہ آپ کی بیشتر شادیاں مخصوص حالات کے تحت ہوئیں، یہ شادیاں جذبہ رحم کا نتیجہ تھیں، بیشتر شادیاں ان خواتین سے ہوئیں جو بعض وجوہات اور واقعات کی بنا پر قابل رحم حالت میں تھیں، بیشتر خواتین جن سے آپ نے شادیاں کیں بیوائیں تھیں جو صاحب ثروت بھی نہیں تھیں اور خوبصورتی میں بھی قابل ذکر نہیں تھیں بلکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ بے سہارا تھیں۔ آپ پاکبا‌ز اور صالح انسان تھے، آپ کا دامن ہمیشہ پاک اور بے داغ رہا ، حالانکہ اس معاشرہ میں عورتیں بے وقعت اور کھلونا تھیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بے وقعت مخلوق کو وقار بخشا "۔

(بشکریہ اسلام ہاؤس ڈاٹ کام)
http://www.islamhouse.com/tp/73375

Last edited by عبداللہ حیدر; 24-08-09 at 08:03 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 6362
Reply With Quote
23 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
Arabian (26-06-09), KKTT9MM (21-08-09), rabab (04-07-10), shafresha (26-06-09), فیصل ناصر (26-06-09), پیاسا (18-08-08), میاں شاہد (25-08-08), منتظمین (15-02-08), مجاہد حسین (14-02-08), محمد عاصم (04-07-10), مسٹر شیف (23-08-09), آبی ٹوکول (21-08-09), الطاف ذکی (06-09-09), ابن افضل (14-04-08), بلال اویسی (03-07-10), تفسیر حیدر (23-08-09), حیدر Rehan (30-06-09), خرم شہزاد خرم (21-08-09), راجہ اکرام (26-06-09), رضی (27-06-09), سحر (25-06-09), عادل سہیل (28-03-08), عرفان حیدر (06-03-08)
پرانا 17-08-08, 07:05 PM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذ

بہت زبر دست
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), پیاسا (18-08-08)
پرانا 17-08-08, 08:44 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذ

جزاک اللہ ماشاء اللہ بہت خوش رہیں بھائی
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), پیاسا (18-08-08)
پرانا 18-08-08, 01:42 AM   #4
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 247
کمائي: 5,376
شکریہ: 243
177 مراسلہ میں 390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذ

اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے
بہت اچھا طرز بیان ہے آپ کا۔
الھم صلی علی محمد و آل محمد
ماسٹر مقسود آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), پیاسا (18-08-08)
پرانا 18-08-08, 11:39 AM   #5
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,859
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذ

پیاسا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پیاسا کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), رضی (27-06-09)
پرانا 25-08-08, 03:05 PM   #6
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,201
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذ


ماشا اللہ، سبحان اللہ

آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں
اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
آپ کا بہت بہت شکریہ
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), رضی (27-06-09)
پرانا 10-03-09, 12:55 PM   #7
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذی شان

مراسلہ دیکھیں
اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم صل وسلم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلم لک دائما ابدا۔
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما۔۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

Last edited by عبداللہ حیدر; 25-06-09 at 10:45 PM.
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (25-06-09), rabab (04-07-10), کنعان (21-08-09), ایس اے نقوی (22-08-09)
کمائي نے طارق راحیل کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
21-08-09 کنعان DAROOD SHARIF 100
پرانا 11-03-09, 12:57 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مرتبہ ذی شان

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
مراسلہ دیکھیں
اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
اللھم صل وسلم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلم لک دائما ابدا۔
آمین اللّھُمَ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما۔۔
آمین اللّھُمَ آمین

Last edited by عبداللہ حیدر; 25-06-09 at 10:46 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), فیصل ناصر (11-03-09)
پرانا 25-06-09, 10:45 PM   #9
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

طارق راحیل زندہ باد تم جئوھزاروں سال اوراک سال کےدن ھوں دس ھزار۔
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), shafresha (26-06-09), کنعان (21-08-09), ایس اے نقوی (22-08-09), طارق راحیل (29-06-09)
پرانا 25-06-09, 10:49 PM   #10
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی طارق راحیل لمبے عرصے سے غائب ہیں۔ فورم کے نئے قوانین کے مطابق طارق راحیل بھائی اور چچا جان کے مراسلوں میں ترمیم کی ہے۔ جناب آصف ویرانی اس دھاگے کے اصل موضوع پر بھی کچھ ارشاد فرمائیے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
muhammad asif virani (25-06-09), rabab (04-07-10), shafresha (26-06-09), فیصل ناصر (26-06-09), شاہ جی 90 (26-06-09)
پرانا 26-06-09, 01:05 AM   #11
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاباش بھائی اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (04-07-10)
پرانا 29-06-09, 05:47 PM   #12
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
شاباش بھائی اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین
شاہ جی آپ کا شکریہ۔
حلقہ یاراں میں ہم بھی شاہ جی کہلاتے ہیں، ۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), شاہ جی 90 (29-06-09)
پرانا 29-06-09, 08:21 PM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
شاہ جی آپ کا شکریہ۔
حلقہ یاراں میں ہم بھی شاہ جی کہلاتے ہیں، ۔
تو آج سے ہم بھی آپ کو شاہ جی ہی کہیں گے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), عبداللہ حیدر (29-06-09)
پرانا 29-06-09, 10:58 PM   #14
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
تو آج سے ہم بھی آپ کو شاہ جی ہی کہیں گے
بہت شکریہ۔ ۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rabab (04-07-10), شاہ جی 90 (30-06-09)
پرانا 21-08-09, 05:48 AM   #15
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,725
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سید الانبیاء اورخاتم النبیین ہیں، آپ پر قرآن جیسی حکیمانہ کتاب نازل ہوئی، آپ کی شریعت تمام پچھلی شریعتوں کو منسوخ کرتی ہے، قرآن گزشتہ تمام کتابوں کو منسوخ کرتا ہے،

مشہور فلسفی اور مفکر جارج برناڈشا نے یہ شہادت دی ہے:


انگریزی سیاح سر ویلیم میور اپنی مشہور کتاب "لائف آف محمد" میں رقم طراز ہیں:


یہی انصاف پسند محقق سر ولیم میور نے اپنی مذکورہ کتاب میں آگے یہ اعتراف کیا ہے:


لندن یونیورسٹی میں مشرقیات کے سابق پروفیسر الفریڈ گلیوم نے اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا ہے:


ویانا یونیورسٹی کے لاء فیکلٹی کے پرنسپل پروفیسر چارل نے سن 1937ءمیں حقوق کے موضوع پر منعقد ایک کانفرنس میں کہا تھا:


جرمن شاعر گوئٹے نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سنا تو کہہ اٹھا:


ٹریپٹی کالج آکسفورڈ کے فیلوریوزنڈ باسورتھ اسمتھ نے سن 1874ء میں اپنے ایک لیکچر میں کہا:


مسٹر پیر کریٹس قرآن کی تعلیم حجاب کو اس �%b
(بشکریہ اسلام ہاؤس ڈاٹ کام)
جناب عبداللہ حیدر صاحب
آپ نے جو یہ مٹیریل اسلام ہاؤس ڈاٹ کام سے لیا ھے کیا آپ کو پتہ ھے کہ یہ ویب کوئی قادیانی تو نہیں آپریٹ کر رہا

صاحب علم مضمون پڑھ کے ہی اندازہ کر لیتا ھے

اس ویب آنر کا نام بمہ اڈریس دے رہا ہوں
تسلی کر لیں



islamhouse.com

9 Rua Dr. Brito Câmara

n 20, 1 floor
Funchal, Madeira 9000-039
Portugal
PT

کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, contact, email, فورم, کنعان, گذارش, پاک, معلوم, معاشرہ, اللہ, انتظامیہ, انسان, بھائی, جھوٹ, جواب, حل, حدیث, خرم, درخواست, دعا, رمضان, شخص, صاف, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::::: اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے ::::::: عادل سہیل عقیدہ رسالت 16 23-08-11 01:39 AM
بھروسہ فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 10 28-04-11 06:39 PM
ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین آبی ٹوکول عمومی بحث 2 31-03-11 08:11 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
سب سے بڑے قائد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 6 11-03-09 12:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger