واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث



علوم حدیث علوم حدیث


ایمانِ کامل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-09-11, 12:01 AM   #1
ایمانِ کامل
عرفان مسلم عرفان مسلم آف لائن ہے 13-09-11, 12:01 AM

ایمانِ کامل


عَنْ أَنَسِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ لَایُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَ وَلَدِہٖ وَالنَّاس أَجْمَعِیْنَ

حضرتِ انس سے روایت ہے کہاانہوں نے( کہ) فرمایا اللہ کے رسول(نے) ایمان والا نہیں تم میں سے کوئی بھی یہاں تک کہ میں ہوجاؤں زیادہ محبوب اس کی طرف(اسے) اس کے والدین سے
اور اس کی اولاد سے اور تمام لوگوں سے


بامحاورہ ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،کہ کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے ماں،باپ،اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔

(صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب حب الرسول من الایمان ،الحدیث۱۵،ج ۱ ، ص ۱۷)

وضاحت:
یہاں مومن سے مراد مومن ِ کامل ہے ۔(مرقاۃ المفاتیح ،ج۱،ص۱۴۴)اور سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زیادہ محبوب ہونے کامطلب یہ ہے کہ حقوق کی ادائیگی میں سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اونچا مانے اس طرح کہ آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کے لائے ہوئے دین کو تسلیم کرے،آپ(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کی تعظیم وادب بجالائے اور ہر شخص اور ہر چیز یعنی اپنی ذات،اپنی اولاد،اپنے ماں باپ،اپنے عزیزواقارب اور اپنے مال واسباب پر آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کی رضا وخوشی کو مقدم رکھے۔
(ماخوذازاشعۃاللمعات، ج۱،کتاب الایمان،فصل اول ،ص۵۰)

یہاں محبوب سے مراد طبعی محبوب ہے نہ کہ صرف عقلی کیونکہ اولاد کو ماں باپ سے طبعی الفت ہوتی ہے ،یہی محبت حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ ہونی چاہے۔
(ماخوذ از مراٰۃ المناجیح،ج۱،ص۳۰)
انسان کبھی اس چیز سے محبت کرتا ہے جس سے اس کے حواس کو لذت حاصل ہوتی ہے مثلاً حسین و جمیل صورتیں، اچھی آوازیں۔ کبھی ان چیزوں سے محبت کرتا ہے جن سے اس کی عقل کو لذت حاصل ہوتی ہے مثلاً علم و حکمت کی باتیں، تقویٰ و طہارت، علماء و متقی لوگ۔ اور کبھی اس شخص سے محبت کرتا ہے جو اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرے اور اس سے شر اور ضرر(یعنی نقصان) کو دور کرے۔
(ماخوذازشرح مسلم للنووی،کتاب الایمان،باب خصائل من اتصف بھنّ وجد حلاوۃالایمان، ج ۱، ص۴۹)

اور چونکہ محبوبِ رب العٰلمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم محبت کئے جانے کے تمام اسباب کے ایسے جامع ہیں کہ آپ کے سوا کوئی دوسرا اس جامعیت کو نہیں پہنچ سکتا لہٰذا آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) ہر مومن کے نزدیک اس کی جان سے بھی زیادہ محبوب ہونے کے مستحق ہیں اور خاص کر اس صورت میں زیادہ محبوب ہیں کہ آپ محبوبِ حقیقی یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول ہیں اور خدا تک پہنچانے والے اور اس کی بارگاہ میں عزت و عظمت والے ہیں۔
(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃالمصابیح،ج ۱،ص۱۴۵)

عرفان مسلم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 241
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (10-10-11), wajee (11-10-11), آبی ٹوکول (13-09-11), احمد نذیر (11-10-11), راجہ اکرام (12-10-11), رضی (11-10-11), سیفی خان (11-10-11)
پرانا 13-09-11, 02:56 AM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (11-10-11)
پرانا 10-10-11, 03:25 PM   #3
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,680
شکریہ: 873
1,314 مراسلہ میں 2,842 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (11-10-11)
پرانا 11-10-11, 06:57 PM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (11-10-11)
پرانا 11-10-11, 09:32 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (11-10-11)
جواب

Tags
color, green, ہوسکتا, کوئی, وقت, وسلم, وضاحت, محبت, اچھی, انسان, اسے, ترجمہ, تعالیٰ, جانے, خدا, رسول, شخص, عقلی, علم, علماء, عزوجل, عزت, عظمت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger