واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث



علوم حدیث علوم حدیث


دل کا حال خدا جانتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-11, 07:47 PM   #1
دل کا حال خدا جانتا ہے
عرفان مسلم عرفان مسلم آف لائن ہے 15-08-11, 07:47 PM

دل کا حال خدا جانتا ہے

عن أسامۃ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : بعثنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فی سریۃ فصبحنا الحرقات من جھینۃ فأدرکت رجلا فقال لا إلہ إلا اللہ فطعنتہ فوقع فی نفسی من ذلک فذکرتہ للنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : أ قَالَ لاَ إلٰہَ إلاّ اللہُ وقتلتہ قال : قلت یا رسول اللہ ! إنما قالہا خوفا من السلاح قال : أ فَلاَ شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِہٖ حَتٰی تَعلمَ أقالَہا أم لا، فمازال یکر رہا علی حتی تمنیت أنی أسلمت یومئذ

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمکو ایک سریہ میں روانہ فرمایا۔ ہمارا قبیلۂ جہینہ کی ایک شاخ حرقات سے مقابلہ ہوا، میں نے ایک شخص پر حملہ کیا اس نے بیساختہ کلمئہ طیبہ لا الہ الا اللہ پڑ ھا لیکن میں نے اسے نیزہ مار کر ہلاک کر دیا ۔ پھر میرے دل میں یہ بات کھٹکی تو میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے اس کا تذکر ہ کیا۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا اس نے لا الہ الا اللہ پڑ ھا تھا اور تم نے اس کو قتل کر دیا؟ میں نے عرض کیا ۔ یا رسول اللہ ! اس نے ہتھیار کے خوف سے پڑ ھا ۔ حضور نے فرمایا تو تم نے اس کا دل چیر کر کیوں نہیں دیکھ لیا ؟ کہ تم جان لیتے کہ صدق دل سے پڑ ھا یا یونہی محض خوف سے ۔ حضور یہ ہی جملہ بار بار فرماتے رہے یہاں تک کہ اس تشدید ی حکم سے متأثر ہو کر میں تمنا کرنے لگا کہ کاش میں آج ہی مسلمان ہواہوتا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
الصحیح لمسلم ، کتاب الایمان ۶۷ باب تحریم قتل الکافر بعد قولہ لا الہ الا اللہ
السنن لابی داؤد کتاب الجہاد ، ۱/۳۵۵
السنن لابن ماجہ ، کتاب الفتن ، ۲/۲۹۰
المسند لاحمد بن حنبل ، ۴/۴۳۹ ، ۵/۲۰۷

عرفان مسلم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 432
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (15-08-11), فیصل ناصر (15-08-11), محمد یاسرعلی (15-08-11), احمد نذیر (15-08-11)
جواب

Tags
color, green, quot, کتاب, یا, وسلم, لگا, لیا, مقابلہ, مسلمان, آج, اللہ, اسے, بار, تمنا, تعالیٰ, حکم, حملہ, حال, خدا, دیکھ, دل, رسول, شخص, عرض


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger