واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث



علوم حدیث علوم حدیث


رائے شماری کا نتیجہ دیکھیں: اس موضوع کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے
کارآمد 3 60.00%
مزید درکار ہے 1 20.00%
عام 1 20.00%
برا 0 0%
ووٹ دینے والے: 5. آپ شائد اس میں ووٹ نہیں ڈال سکتے

سبق 1 (درایت حدیث)احادیث اور جھوٹی باتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 25-02-10, 11:18 AM   #1
سبق 1 (درایت حدیث)احادیث اور جھوٹی باتیں
نورالدین نورالدین آف لائن ہے 25-02-10, 11:18 AM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے غلط بات کو منسوب کرنے کا معاملہ بہت ہی نازک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محدثین نے اس ضمن میں نہایت ہی احتیاط برتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے منسوب احادیث کی چھان بین کے لئے محدثین نے جو اصول وضع کیے ہیں، ان میں سے کچھ اصولوں کا تعلق حدیث کی سند سے ہے۔ ان اصولوں کو تفصیل سے "تیسیر مصطلح الحدیث" کے مصنف ڈاکٹر محمود طحان نے بیان کیا ہے۔ آپ ان اصولوں کا پچھلے یونٹس میں مطالعہ کر چکے ہیں۔ حدیث کی سند کی تحقیق کے عمل کو "روایت حدیث" کہا جاتا ہے۔

حدیث کی سند کے علاوہ اس کے متن کی تحقیق بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ متن کی تحقیق کے اس عمل کو "درایت حدیث" کہا جاتا ہے۔ احادیث کو جب روایت کے اصولوں کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے تو احادیث کی غالب تعداد کے بارے میں نہایت ہی اطمینان کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان احادیث کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی طرف درست ہے یا نہیں۔

بسا اوقات کوئی حدیث روایت کے اصولوں کے مطابق صحیح قرار پاتی ہے لیکن اس کے متن میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس بات کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی درست نہیں ہو سکتی۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک ثقہ سے ثقہ اور محتاط سے محتاط شخص بھی بھول چوک یا غلطی سے پاک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روایت کے اصولوں پر پرکھنے کے بعد بعض احادیث کو درایت کے اصولوں پر پرکھنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے تاکہ حدیث کی سند کے ساتھ ساتھ اس کے متن کی تحقیق بھی کر لی جائے کہ یہ بات واقعتاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے درست طور پر منسوب ہوئی ہے یا نہیں۔

درایت حدیث کے اصول بھی عقل و دانش کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ اصول روایت حدیث کی بحث میں بھی بیان کیے جا چکے ہیں۔ درایت کے اہم ترین اصول یہ ہیں:

· حدیث کا شذوذ سے پاک ہونا ضروری ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ حدیث میں کہی گئی بات قرآن مجید، سنت متواترہ اور دیگر صحیح احادیث میں کہی گئی بات کے خلاف نہ ہو۔

· حدیث علم و عقل کے مسلمات کے خلاف نہ ہو۔

· حدیث کو اپنے ورود کے موقع و محل اور سیاق و سباق میں رکھ کر سمجھنے کی کوشش کی جائے۔

· حدیث کو اسی موضوع سے متعلق قرآنی آیات اور دیگر احادیث کے ساتھ ملا کر سمجھا جائے کیونکہ ایک حدیث کی وضاحت دوسری حدیث میں ہو جاتی ہے۔
یہ مواد اس ویب سائٹ سے ماخوذ کیا گیا ہےIntroduction to Logical Criteria of Hadith Evaluation درایت حدیث کا تعارف
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 25-02-10 at 11:24 AM..

نورالدین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 341
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-02-10), فیصل ناصر (25-02-10), کنعان (25-02-10), ھارون اعظم (26-02-10), مباح (25-02-10), عادل سہیل (25-02-10), عبداللہ آدم (25-02-10), عبداللہ حیدر (25-02-10), غلام مجتبی جان (25-02-10)
پرانا 25-02-10, 11:44 AM   #2
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کافی مفعد سلسلہ شروع کیا ہے اللہ آپ کو جزاء خیر دے۔ اس سلسلے کو جاری رکھنے کی امید کی جاتی ہے۔
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (26-02-10)
پرانا 25-02-10, 02:39 PM   #3
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ برادر جزاک اللہ خیرا۔
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
مباح کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (26-02-10)
پرانا 25-02-10, 05:44 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھائی نور الدین ، اللہ تعالیٰ آپ کی محنت قبول فرمائے اور خیر نشر کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے ، والسلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-02-10), فیصل ناصر (25-02-10), نورالدین (26-02-10), مباح (25-02-10)
پرانا 25-02-10, 09:46 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مبشر نذیر کو اللہ اجر دے ان کا مضامین میں پڑھتا رہتا ہوں
نور بھائی اتنی اچھی شئرنگ کا شکریہ
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (26-02-10), مباح (26-02-10), عبداللہ حیدر (25-02-10)
پرانا 25-02-10, 10:50 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (26-02-10)
جواب

Tags
color, green, introduction, logical, ہے۔, کوشش, گئی, پاک, ویب, وضاحت, قرآن, قرآنی, موقع, معلوم, اللہ, تعارف, حدیث, خلاف, شخص, عقل, علم, غلط, غلطی, غالب, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ازدواجی زندگی خوشگواربنانے کےلئے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر اندازی کریں جاویداسد عمومی بحث 1 15-05-11 01:37 PM
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
چھوٹی چھوٹی باتیں وسیم قہقہے ہی قہقے 0 29-11-08 05:56 PM
چھوٹی چھوٹی کتنی باتیں ایسی ہیں پاکستانی یہی ہے رختِ سفر 3 09-08-07 03:25 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger