|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 365
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی وقاص علی ، جزاک اللہ خیرا ، اس طرح علم کی کھوج اچھی بات ہے ، میں آپ کے سوال کا جواب پیش کرتاہوں ، اللہ تعالیٰ اسے میرے لیے ، آپ کے لیے اور ہر قاری کے لیے دنیا اور آخرت کی خیر والا کر دے ، سب سے پہلی بات تو یہ کہ ترجمان نے حدیث کے ایک بنیادی لفظ کا ترجمہ نہیں کیا ، اور اس کی وجہ سے حدیث کا پہلا حصہ بھی اردو دان طبقہ کے لیے واضح نہیں ہوتا ، اور وہ لفظ ہے ،""" الھرج """ یعنی کثرت اور ایسی کثرت جو چیزوں کے ایک دوسرے میں گھل مل جانے کی کیفیت رکھتی ہو ، اب اس ترجمہ کی روشنی میں دیکھیے کہ قاتل کو اس کیفیت والی کثرت کی بنا پر یہ پتہ نہ چلے گا کہ اس نے کسی کو کیوں قتل کر دیا ہے ، اور اسی طرح مقتول بھی یہ نہ سمجھ پائے گا کہ فلاں نے مجھے کیوں قتل کر دیا ، جب کہ اس کے ساتھ میرا ایسا کوئی معامل ہی نہ تھا جس کا یہ نتیجہ نکل سکتا تھا ، اب آتے ہیں آپ کے سوال کی طرف ، تو میرے بھائی اس کا جواب ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی دیگر فرماین مبارکہ میں ملتا ہے ، جو اسی صحیح مسلم میں بھی ہیں ، اور صحیح البخاری میں بھی ، اور احادیث کی دیگر کتابوں میں بھی مختلف الفاظ کے ساتھ صحیح روایات اس کا واضح جواب لیے ہوئے ہیں ، ابی بکرہ الثقفی رضی اللہ عنہ ( یہ ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ نہیں ایک اور صحابی ہیں ) کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ((((( إذا تَوَاجَهَ الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ في النَّارِ ::: اگر دو مسلمان تلوار لیے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں (یعنی لڑ پڑیں ) تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں ))))) ابی بکرہ الثقفی رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا ، یا پوچھا گیا """ يا رَسُولَ اللَّهِ هذا الْقَاتِلُ فما بَالُ الْمَقْتُولِ ::: اے رسول اللہ یہ قاتل (کا معاملہ تو سمجھ میں آیا کہ وہ ) تو (جہنمی ) ہوا لیکن مقتول کا قصور ہوا ؟""" تو ارشاد فرمایا ((((( إنه قد أَرَادَ قَتْلَ صَاحِبِهِ ::: اُس نے بھی (تو ) اپنے سامنے والے کے قتل کا ارداہ کر رکھا تھا )))) صحیح مسلم ، کتاب الفتن و اشراط الساعۃ ، باب 4 ، صحیح البخاری کتاب الایمان ، باب 21 ، وقاص بھائی ، اس مندرجہ بالا روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کئ فرمان مبارک میں آپ کے سوال کا جواب موجود ہے ، اور بالکل واضح ہے کہ وہ مقتول جو لڑائی میں اپنے مقابل کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن قتل کر دیا گیا ، مقتول ہونے کے باوجود جہنمی ہو گا ، نہ کہ وہ مقتول جو کہ بغیر کسی سے لڑے ، یا کسی کو قتل نہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے لڑتا ہوئے مارا گیا وہ اس وعید میں شامل نہیں ، ایک اور نکتہ بھی اس حدیث مبارک میں بیان ہوا کہ ، یہ معاملہ دو مسلمانوں کے آپس میں لڑنےکی صورت میں ہے ، نہ کہ کوئی سے بھی دو انسانوں کا ، ان شا اللہ یہ وضاحت آپ کے سوال کے جواب کے طور پر کافی رہے گی ، اگر اور کوئی اشکال یو تو ضرور سامنے لایے ، اللہ ہم سب کو حق کی پہچان عطا فرمائے ، اور اس کو قبول کر کے اس پر عمل کرتے ہوئے اسی پر ہماری زندگیاں تمام فرمائے، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (05-02-09), چیتا چالباز (26-01-09), میاں شاہد (26-01-09), wajee (26-01-09), تفسیر حیدر (26-01-09), عبداللہ حیدر (26-01-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت بہت شکریہ عادل سہیل بھائی آپ نے بہت وضاحت سے سمجھایا اللہ آپ کو اسکا اجر عطا فرمائے آمین
|
|
|
|
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
الحمد اللہ، جس نے میرے ذریعے آپ کو کوئی بات سمجھا دی ، و ما توفیقی الا باللہ ، اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے وقاص بھائی اور آپ کو بھی ویسا ہی عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| arabic, color, کتابوں, پہچان, اللہ, اردو, اسلام, بھائی, جواب, حدیث, دعا, صحیح, صحابی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان | ابن جلال | خبریں | 21 | 06-06-11 08:45 PM |
| جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! | ابو عمار | گپ شپ | 3 | 13-01-11 08:31 AM |
| wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے" | اویسی | تھانہ | 27 | 23-04-10 04:41 PM |
| پشتونستان سے خیبر پختونخواہ تک | ھارون اعظم | سیاست | 15 | 12-04-10 01:34 PM |
| تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں | The Great | شعر و شاعری | 0 | 26-08-09 11:20 AM |