واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث



علوم حدیث علوم حدیث


مدینۃ المنورّہ سے دمشق کا سفر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-11, 12:27 AM   #1
مدینۃ المنورّہ سے دمشق کا سفر
عرفان مسلم عرفان مسلم آف لائن ہے 30-08-11, 12:27 AM

مدینۃ المنورّہ سے دمشق کا سفر

حضرتِ سیِّدُنا کثیر بن قیس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں حضرتِ سیِّدُنا ابودرداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ دمشق کی مسجد میں بیٹھا تھا تو ایک آدمی نے آکر کہا :''اے ابودرداء!بے شک میں تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے شہر مدینہ طیبہ سے یہ سن کر آیا ہوں کہ آپ کے پاس کوئی حدیث ہے جسے آپ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور میں کسی دوسرے کام کے لیے نہیں آیا ہوں۔'' حضرت ابو درداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص علم (دین)حاصل کرنے کے لیے سفر کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے جنت کے راستوں میں سے ایک راستے پر چلاتا ہے اور طالب علم کی رضا حاصل کرنے کے لیے فرشتے ا پنے پروں کو بچھا دیتے ہیں اور ہر وہ چیز جو آسمان و زمین میں ہے یہاں تک کہ مچھلیاں پانی کے اندر عالم کے لیے دعائے مغفرت کرتی ہیں اورعالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی فضیلت ستاروں پر، اور علماء انبیائے کرام علیہم السلام کے وارث و جانشین ہیں۔ انبیائے کرام علیہم السلام کا ترکہ دینار و درہم نہیں ہیں۔ انہوں نے وَرَاثَت میں صرف علم چھوڑا ہے تو جس نے اسے حاصل کیا اس نے پورا حصہ پایا۔''

(سنن ابوداوٗد، کتاب العلم ، باب الحث علی طلب العلم، الحدیث ۳۶۴۱، ج۳، ص۴۴۴)

عرفان مسلم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 158
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا
کنعان (30-08-11), آبی ٹوکول (30-08-11), رضی (30-08-11), عبداللہ آدم (31-08-11)
جواب

Tags
color, green, کوئی, کرتے, وسلم, قیس, چاند, مسجد, آدمی, اللہ, بے, جیسی, حدیث, حصہ, خدا, رات, سفر, شہر, شخص, طلب, علم, علماء, عالم, عابد, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger