واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم



علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم


امت مسلمہ پرحضرت ابراہیم علیہ السلام کا احسانِ عظیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-09-11, 07:11 AM   #1
امت مسلمہ پرحضرت ابراہیم علیہ السلام کا احسانِ عظیم
عبدالہادی احمد عبدالہادی احمد آف لائن ہے 06-09-11, 07:11 AM

امت مسلمہ پرحضرت ابراہیم علیہ السلام کا احسانِ عظیم
ہم ہر نماز میں درود پڑھتے ہیں تو ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ بھی ضرورکرتے ہیں،لیکن کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں درود پڑھتے ہوئے اور قرآن میں آپ کا نام آنے پراس بات کا احساس ہوتا ہو کہ حضرت ابراہیم ّ ہمارے کتنے بڑے محسن تھے۔ یہ دعائے خلیل اللہ ہی تھی کہ جس کے ایک ایک لفظ کو اللہ تعالیٰ نے شرفِ قبول بخشا اورامت مسلمہ کی ہدایت کا سامان محسن اعظم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شکل میں فرمایا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم عین ان ہی صفات کے ساتھ مبعوث فرمائے گئے جن صفات اور اوصاف کی حضرت ابراہیم نے دعا فرمائی تھی:
رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِكَ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ يُزَكِّيْهِمْ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ("اور اے ربّ ، ان لوگوں میں خود اِن ہی کی قوم سے ایک رسول اٹھائیو ، جو انہیں تیری آیات سنائے ، ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوارے ۔ تو بڑا مقتدر اور حکیم ہے ۔"(البقرہ:129)
چنانچہ قرآن ِپاک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت کو ان الفاظ میں اہل ایمان پر احسان قرار دیا گیا ہے:
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِہ وَ يُزَكِّيْهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ(درحقیقت اہلِ ایمان پر تو اللہ نے یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ اُن کے درمیان خود ان ہی میں سے ایک ایسا پیغمبر اُٹھایا جو اس کی آیات انہیں سناتا ہے ، اُن کی زندگیوں کو سنوارتا ہے اور اُن کو کتاب اور دانائی کی تعلیم دیتا ہے ، حالانکہ اس سے پہلے یہی لوگ صریح گمراہیوں میں پڑے ہوئے تھے۔آل عمران:164)
سورہ بقرہ میں جہاں تحویل قبلہ کا تذکرہ آیا،جو اس امت کے لیے امامت الٰہیہ تفویض کرنےکا اعلان تھا وہاں ایک بار پر ان ہی الفاظ کے ساتھ حضور رسالت ماب کی بعثت کا ذکر فرمایا گیا :
كَمَاۤ اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ يَتْلُوْا عَلَيْكُمْ اٰيٰتِنَا وَ يُزَكِّيْكُمْ وَ يُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ يُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ(جس طرح (تمہیں اِس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ ) ہم نے تمہارے درمیان خود تم میں سے ایک رسول بھیجا ، جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے ، تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے ، تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے ۔البقرہ:151)
سورہ جمعہ میں ایک بار پھر سر زمین عرب کے امیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا گیاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم آئے تو قرآن آیا اورقرآن کی تلاوت وتعلیم کا انتطام ہوا،حضور آئے تو حکمت آئی۔آپ کے تشریف لانے سے زندگیاں سنواری گئیں۔اگر حضور تشریف نہ لائے ہوتے تو انسانیت اسی طرح کھلی گمراہی میں پڑی رہتی جیسے کہ وہ پہلےگمراہ تھی:
ھُوَ الَّذِيْ بَعَثَ فِي الْاُمِّيّینَ رَسُوْلًا مِّنْھُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهھُمْ اٰيٰتِه وَ يُزَكِّيْهھُمْ وَ يُعَلِّمھُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍۙ(وہی ہے جس نے اُمیّوں کے اندر ایک رسول خود اُن ہی میں سے اُٹھایا ،جو اُنہیں اُس کی آیات سناتا ہے ، اُن کی زندگی سنوارتا ہے ، اور اُن کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، حالانکہ اِس سے پہلے وہ کھُلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔“الجمعہ:2)
اے اللہ تو ہمیں تو فیق عطا کر کہ جس طرح ہم محسنِ اعظم،ہادی بر حق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھجتے اور ان کے احسان کو محسوس کرتے اور یاد کرتےہیں،ہم جد انبیاءحضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم ترین دعا پر ان کا احسان بھی یاد کریں،جس کے نتیجے میں وہ محسنِ انسانیت تشریف لائےجن کے ذریعے اللہ نےہمارے لیےجنت کا حصول ممکن بنایا۔اے اللہ توہمیں ابراہیم علیہ السلام سےملاقات کا شرف بھی عطا کر تاکہ ہم ان کے احسان عظیم کا بالمشافہ شکریہ ادا کر سکیں۔

عبدالہادی احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 364
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), احمد نذیر (06-09-11), بلال اویسی (06-09-11), حیدر (06-09-11), حیدر Rehan (06-09-11), حسن قادری (06-09-11), سیفی خان (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:21 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درست فرمایا کہ اگر احسان محسوس کر کے شکریہ ادا کیا جائے یعنی درود پڑھا جائے تو اس کا مزا اور ذائقہ ہی جُدا ہوتا ہے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), احمد نذیر (06-09-11), حسن قادری (06-09-11), سیفی خان (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:45 AM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,134
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب واقعی محسن کا شکریہ ادا کرنا ضروری ھے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), سیفی خان (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 11:47 AM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزا ک اللہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), حسن قادری (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 12:05 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ اچھی شئیرنگ ہے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہماری, کتاب, پہلے, پڑی, قرآن, نماز, نام, ممکن, آیات, ایمان, اللہ, بڑا, بار, تعلیم, خود, خلیل, دے, شکل, عمران, عرب, عظیم, صفات, صریح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger