واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم



علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم


اپنے مرے ہوئے بھائی كا گوشت كھائے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-11, 07:29 PM   #1
اپنے مرے ہوئے بھائی كا گوشت كھائے
عصمت عصمت آف لائن ہے 07-06-11, 07:29 PM


قرآن مجید ایك مختصر اور رسا ترین جملہ میں بہت ہی دلچسپ انداز سے غیبت كی حقیقت كو بیان كرتا ہے ”
”كیا تم میں سے كوئی اس بات كو پسند كرے گا كہ اپنے مرے ہوئے بھائی كا گوشت كھائے“
مذہبی رہنماؤں نے جس طرح شرك و بیدینی كا مقابلہ كیا ہے اسی طرح اندرونی صفات كی اصلاح كی طرف بہت زیادہ توجہ دی ہے ۔حضور سروركائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: مجھے اس لئے نبی بنا كر بھیجا گیا ہے تاكہ مكارم اخلاق كو منزل كمال تك پہنچا دوں، اسی لئے آپ نے بڑی متین منطق اور سعادت بخش پروگرام كے ذریعہ لوگوں كی رہبری فرمائی ہے اور حدود فضیلت سے باہر جانے كو جرم قرار دیا ہے اور بڑی سختی كے ساتھ اس سے روكا ہے ۔ نہ صرف غیبت كا سننا اور غیبت كرنا گناہ ہے بلكہ شارع اسلام نے شخص غائب كی حیثیت كا دفاع كرنا بھی ہر مسلما ن كا فریضہ قرار دیا ہے ۔ چنانچہ ارشاد رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے: اگر كسی مجمع میں كسی شخص كی غیبت كی جائے تو تمہارا فریضہ ہے كہ جس كی غیبت كی جا رہی ہے اس كا دفاع كرو اور لوگوں كو اس كی غیبت سے روكو اور وہاں سے اٹھ كر چلے جا وٴ ۔
جو شخص بھی اپنے برادر مومن كی عدم موجودگی میں اس كی آبرو كا دفاع كرتا ہے خدا اس كو عذاب جہنم سے بچا لیتا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص كسی مسلمان كی غیبت كرتا ہے خدا چالیس دن تك اس كی نماز اور اس كے روزے كو قبول نہیں كرتا ۔ ہاں جس كی غیبت كی گئی ہے اگر وہ معاف كر دے تب قبول كر لیتا ہے، ایك اور جگہ ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص كسی مسلمان كی ماہ رمضان میں غیبت كرتا ہے خدا اس كے روزے كے اجر كو ختم كر دیتا ہے ۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واقعی مسلمان كی پہچان بتاتے ہوئے فرماتے ہیں: وہی شخص مسلمان ہے جس كی زبان اور جس كے ہاتھ سے تمام مسلمان محفوظ رہیں ۔بہت ہی واضح سی بات ہے كہ غیبت كرنے والا حصار فضیلت سے باہر ہو جاتا ہے ۔ اور اپنے كو انسانیت كی نگاہ میں ذلیل كر لیتا ہے مسلمانوں كا اجماع ہے كہ غیبت گناہ كبیرہ ہے كیونكہ غیبت كرنے والا علاوہ اس كے كہ دستور الٰہی كی مخالفت كرتا ہے وہ حق خدا كی بھی رعایت نھیں كرتا ہے اور حقوق مردم پر تعدی كرتا ہے ۔

جس طرح مردہ جسم اپنا دفاع نھیں كر سكتا اور نہ اپنے بدن پر ہونے والے ظلم كو روك سكتا ہے بالكل اسی طرح شخص غائب اپنی آبرو كی حفاظت نہیں كر سكتا اور نہ اس كا دفاع كر سكتا ہے جس طرح مسلمان جان كی حفاظت ضروری ہے اسی طرح اس كے آبرو كی بھی حفاظت ضروری ہے ۔

************************************************** ************************************************
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-

 
عصمت's Avatar
عصمت
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 239
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-06-11), احمد نذیر (08-06-11), حیدر (08-06-11), راجہ اکرام (08-06-11)
پرانا 08-06-11, 01:49 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بارہاگپ شپ لگاتے لگاتےہم غیبت گوئی کے مرتکب ہونےلگتےہیں اسی لیےارشادہوتاہے
من صمت نجا
جوخاموش رہااس نے نجات پائی
شکریہ ،اپ نےبہت اچھے موضوع پر لکھاہے
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-06-11), حیدر (08-06-11)
جواب

Tags
گئی, پہچان, پسند, نماز, مقابلہ, مجید, مجمع, مسلمان, مسلمانوں, اللہ, انداز, اسلام, بھائی, توجہ, جرم, خدا, دستور, رمضان, شخص, عدم, عذاب, غیبت, غائب, صفات, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دجالي آنكھ جوچاہے دكھائے شمشاد احمد خبریں 6 08-05-11 10:28 AM
حرام آمدنى والے كے گھر سے كھانا چیتا چالباز اسلام اور معاشرہ 1 09-01-09 11:48 AM
اب چلا كے دكھاؤ Atia jamali گپ شپ 3 25-10-08 01:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger