واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم



علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم


علم الاعداد اور بسم اللہ شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-06-11, 10:42 PM   #1
علم الاعداد اور بسم اللہ شریف
M A Ansari M A Ansari آف لائن ہے 16-06-11, 10:42 PM

علم الاعداد اور بسم اللہ
علم الاعداد ایک وسیع علم ہے اس میں کائنات کے کئی معاملات سے بحث کی جاتی ہے اسی طرح اس علم کا ایک کھلا چیلنج قرآن کریم بھی ہے جو اس علم پر پوری اترتی ہے اور اس کی سچائی کو ببانگ دہل سچا ثابت کرتی ہے ۔
اور دکھائیں گے ہم ان کو اپنی نشانیاں خود انکی ذات میں اور کائنات میں تاکہ ان پر روشن ہوجائے کہ حق ذات وہی ہے ۔قرآن
اب ہم مختصرً ایک عجیب اور حیرت انگیز رازکی طرف آتے ہیں اکثر دیکھا ہوگا کہ لوگ بسم اللہ کے بجائے 786 لکھتے ہیں یہ اعداد بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ہیں جو ان کے حروف کو جوڑ کے بنتے ہیں لیکن مزے کے بات یہ ہے کہ یہ اللہ کا کلام ہے اس میں نہ کوئی چیز زیادہ ہے نہ کوئی کم بسم اللہ میں 19 حروف ہیں جس میں سے یہ 10 حروف ب،س،ا،ل،ہ،ح،ن،ر،ی خالص یعنی ایک مرتبہ استعمال ہوئے ہیں اور باقی 9 حروف مکرر آئے ہیں اور اگر 10 کا 0 ہٹا دیا جائے تو صرف 1 بچتا ہے جو کہ اللہ کی وحدانیت کی طرف اشار ہ ہے اور 9 کا حرف انتہا کی طرف اشارہ کرتا ہے یعنی اول اور آخر اسی کی کار فرمائی ہے اور اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ جو کام اللہ کا نام لے کر یعنی بسم اللہ سے شروع کیا جائے وہ ابتدا سے انتہاتک اللہ کی کفالت میں رہتا ہے ۔
19 کے ہندسے میں ایک دھائی اور نو اکائیاں ہیں ۔ گنتی کے اعتبار سے یہ ایک مکمل جوڑا ہے ایک سب سے چھوٹا عدد ہے اور نو سب سے بڑا عدد ہے ۔ اس کی ایک عجیب خوبی یہ بھی ہے کہ اس کو جس بھی عدد سے ضرب دی جائے جواب آخر میں 9 ہی آئے گا مثلاً
9*1=9
9*2=18 1+8=9
9*3=27 2+7=9
9*4=36 3+6=9
دیکھا آپ نے اسے ٹکڑے نہیں کیا جا سکتا ۔
ہم آپ کو ایک معمہ اور بتاتے چلیں گو کہ یہ ریاضی کے کمالات ہیں مگر ہیں تو 9 سے ہی متعلق پھر ہم آپ کو وہ راز بتائین گے جس کے لئے یہ ساری تمہید باندھی ہے ۔آپ 9 کے ہندسے کے کسی بھی جوڑے کو 12345679 سے ضرب دیتے چلے جائیں جواب حیرت انگیز آئے گا مثلاً2345679*9=111111111
12345679*18=222222222, 12345679*27=333333333, 12345679*36=444444444, وغیرہ وغیرہ اگر اس میں 8 کا بھی اضافہ کر لیں تو کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا صرف سیدھے ہاتھ والے ہندسے کے بعد 0 کا اضافہ ہوجائے گا جیسے 123456789*45=5555555505 ۔یہ ہے اس عدد 9 کا اعجاز جو یقیناً اسی کا متقاضی ہے ۔
اب ہم آتے ہیں اسکے روحانی کمالات کی طرف بات ہو رہی ہے بسم اللہ کے اندر 19 حروف کی جب آپ اسکی تفصیل میں جائیں گے تو آپ بے اختیار پکار اٹھیں گے کہ یقینا یہ انسانی کلام ہر گز نہیں ہے ۔
قر آن پاک میں چھوٹی بڑی سور توں کو ملا کر ان کی تعداد 114 بنتی ہے جو کہ 19 کے عدد سے پوری پوری تقسیم ہوجاتی ہے ۔
جب آپ قرآن کریم کی سورتوں کی گنتی آخر سے شروع کی طرف کرتے ہیں تو 19 ویں سور ۃ سورہ اقراء ہے جو کہ حضور ؐ پر سب سے پہلی وحی نازل ہوئی تھی ۔قرآن کا آغاز بسم اللہ سے ہوتا ہے بسم اللہ شریف کے حروف کی تعداد 19 ہے آپ حیران ہوں گے کہ بسم اللہ شریف میں آنے والے چاروں حروف کی تعداد کو اگر الگ الگ 19 سے تقسیم کیا جائے تو پورے پورے تقسیم ہوجاتے ہیں ۔
لفظ اسم " قرآن میں 19 بار استعمال ہوا ہے جوکہ 19 پر پورا تقسیم ہوجاتا ہے ۔
لفظ " اللہ قرآن کریم میں 2698 بار استعمال ہوا ہے جو کہ 19 پر پورا پورا تقسیم ہو جاتا ہے ۔42/19 ۔
لفظ " رحمٰن قرآن پاک میں 57 مر تبہ آیا ہے کو کہ 19 سے پورا پورا تقسیم ہو تا ہی19 3۔
لفظ " رحیم " قر آن شریف میں 114 بار استعمال ہوا ہے جو کہ 6 مر تبہ تقسیم کرنے سے 19 پر پورا پورا تقسیم ہو جاتا ہے ۔
جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ قرآن پاک میں سور توں کی کل تعداد 114 ہے جو کہ 19 پر پوری تقسیم ہوجاتی ہے اسی طرح قرآن کریم میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی تعداد بھی 114 ہی ہے سورۃ توبہ کے شروع میں بسم اللہ شریف نہیں آئی ہے مگر سورۃ النم میں دو مرتبہ بسم اللہ شریف آئی ہے ایک مرتبہ شروع میں دوسری بار درمیان میں اس طرح بسم اللہ کی تعداد بھی 114 ہی ہو گئی ہے جو کہ 19 پر پوری تقسیم ہوجاتی ہے ۔
اسی طرح اگر اس کے اعداد جوکہ 114 ہیں کے حروف بنائے جائیں تو لفظ " قید بنتا ہے یعنی پوری کائنات اس قرآن کے علوم میں قید ہے اور اب اسے کسی اور علم کی ضرورت نہیں رہتی لفظ " بس بھی اسی طرف اشارہ ہے جو کہ قرآن کے پہلے حرف "ب اور آخری حرف س میں پوشیدہ ہے ۔
یہ تو تھا بسم اللہ کا ایک علمی اور روحانی پہلو اس کا ایک اور بھی حیرت انگیز پہلو ہے جو علم لاعداد سے بحث کرتا ہے ہمارا اصل مقصد آپ کو اسی سے روشناس کرا نا تھا ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ پہلو کون سا ہے اور اسے کس طرح سمجھا جا سکتا ہے ۔اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں بسم اللہ کے حروف کے اعداد کے بارے میں جاننا پڑے گا کہ اس کے اعداد 786کس طرح بنتے ہیں اس کے بعد اس کے اصل راز پر سے پردہ اٹھ سکے گا تو چلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کی ترکیب کیا ہے علم جفر میں ہر حرف کے اعداد متعین کئے گئے ہیں جو میں اپنے کئی تھریڈ میں بتا چکا ہوں ۔ اس وقت میں صرف آپکو انہیں حروف کے بارے میں بتاؤں گا جو بسم اللہ سے متعلق ہیں ۔
ب۔۔ 2
س۔۔0
م۔۔0
ا۔۔
ل۔۔0
ل۔۔0
ہ۔۔
ا۔۔
ل۔۔0
ر۔۔00
ح۔۔
م۔۔0
ن۔۔0
ا۔۔
ل۔۔0
ر۔۔00
ح۔۔
ی۔۔0
م۔۔0
total 786 یہ تو ہے ان کے حروف کے وہ اعداد جو کے جمع کے نے کے بعد حاصل ہوتے ہیں لیکن بسم اللہ میں جو اسم اعظم پوشیدہ ہے وہ اسم اللہ ہے جو بسم اللہ کی اصل ہے لیکن کس طرح آئیے دیکھتے ہیں ۔آئیے ان کو دوبارہ جمع کریں لیکن ٹہرئیے اس دفعہ آپ نے کوئی 0 نہیں جمع کرنا صرف اعداد ہی جوڑنے ہیں زیرو 0 ہٹا کر اب آپ ان کو جمع کر تے جائیں تو آپ پر یہ عقدہ عیاں ہوگا کہ ان کا مجموعہ 66 بن رہا ہے جو کہ اسم اللہ ذات کے اعداد ہیں ا ل ل ہ 1 30 30 5 یعنی 66 اب اس کو اتفاق کا نام مت دے دی جئے گا ورنہ آپ کے ایمان کے لالے پڑ جائیں گے کیوں کہ اللہ رب العزت نے شروع میں ہی فرمادیا ہے کہ یہ وہ بلند رتبہ کتاب ہے جس میں شک کی کوئی جگہ نہیں ۔اگر کوئی شخص اس میں شک کرتا ہے یا یہ نظر یہ رکھتا ہے کہ یہ سب اتفاقاً ہو گیا ہے تو یہ اس کی بھول ہے اللہ کی ذات اتفاق سے بالا تر ہے کیوں کہ اتفاق وہاں ہوتا ہے جہاں علم نہیں ہوتا اور اللہ عالم الغیب ہے

M A Ansari
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 261
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (22-12-11), shafresha (17-06-11)
جواب

Tags
color, کلام, گئی, پاک, وقت, قید, قرآن, لوگ, نظر, مکمل, مقصد, ایمان, اللہ, بے, جواب, دیکھا, شخص, شروع, عقدہ, علوم, علم, علمی, عالم, عجیب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger