|
علم الاعداد اور نورِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم

16-06-11, 10:31 PM
علم کوئی سا بھی ہو اس کی ایک اپنی اہمیت ہوتی ہے لیکن بات جب علم الاعداد کی آتی ہے تو اس کی افادیت تسلیم کرتے ہی بنتی ہے اس علم سے بڑے بڑے کام لئے جاتے ہیں سورۃ کے اعداد کے نقوش بنائے جاتے ہیں لیکن ہمارا موضوع یہاں اس کا یہ پہلو نہیں ہے بلکہ ہم اس کا جو پہلو اجاگر کرنا چاہ رہے ہیں وہ ہے اس کا مادی پہلو جو اپنے سچ ہونے کا خود چیلنج کرتا ہے چاہے کوئی مانے یا نا مانے ۔
اس سے پہلے بھی میں نے اس علم کے بارے میں ایک تھریڈ لکھا تھا جس کو تنقید اور تحقیق دونوں طرح سے نوازا گیا لیکن جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ تنقید کرنے والے آٹے میں نمک کی طرح ہیں ورنہ اکثر لوگ علم الاعداد کی افادیت سے واقف ہیں دور کیوں جاتے ہو اس دوور کی سب سے بڑی ایجاد کمپیوٹر جو کہ اعداد کے بغیر ایک قدم نہیں چل سکتا اس کا اول اور آخر سب اعداد کا کھیل ہے آپ کا دیکھنا ،سننا ،کرنا سب کا سب اعداد ہی ہے جو کہ 0 اور 1 پر مشتمل ہے جوکہ بائینری سسٹم کہلاتا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ ویجول لینگویج بھی ہیں جن میں کوڈ کی جگہ کچھ تحریری ضابطے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن وہ اصل میں کوڈ ہی ہوتے ہیں جو بعد ازاں مشینی لینگویج میں تبدیل ہوکر بائنری میں تبدیل ہوجاتے ہیں تان آخر اعداد پر ہی آکر ٹوٹتی ہے ۔
ہم کمپیوٹر میں ہزارون چیزین کرتے ہیں دیکھتے ہیں مثلا رنگ برنگی چیزیں دیکھتے ہیں تحریریں دیکھ رہے ہیں حرکات ہوتی دیکھ رہے ہیں کچھ لکھ رہے ہیں کچھ سن رہے ہیں سوال یہ ہے کہ یہ سب کچھ کیا ہے کیا یہ رنگ ،حرکات،آوازیں ،اسٹائل ، تحریریں 0 اور 1کے علاوہ بھی کچھ ہے آواز اعداد کیسے ہو سکتی ہے رنگ اعداد کیسے ہوسکتے ہیں ؟ جی ہاں ہو سکتے ہیں بلکہ ہیں۔
یہ تو تھی کمپیوٹر کی کائنات جس میں ساری کارستانی اعداد کی ہے ایک ہماری اپنی بھی کائنات ہے جس کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ میں نے اسے اپنے نور سے پیدا کیا ہے فرمایا میں نے سب سے پہلے محمد ؐ کے نور کو پیدا کیا پھر اس سے ساری کائنات کو بنایا آیئے دیکھتے ہیں کہ اللہ نے حضور کے نور سے کائنات کو کیسے پیدا فرمایا ہی۔
ہم اس معمہ کو علم الاعداد کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں سب سے پہلے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ لفظ محمد ؐ کے اعداد کتنے ہیں اس کام میں ہمیں اعداد کی جدول کی ضرورت پڑے گی جو کہ یہ ہے ۔
ا = 1
ب،پ 2
ج۔چ 3
د،ڈ 4
ہ،ھ 5
و 6
ز 7
ح 8
ط 9
ی،ے 10
ک،گ 20
ل 30
م 40
ن 50
س 60
ع 70
ف 80
ص 90
ق 100
ر 200
ش 300
ت 400
ث 500
ذ 600
خ 700
ض 800
ظ 900
غ 1000
یہ ہر حرف کے متعین کردہ نمبر ہیں کو کسی بھی حرف کو جفار نے الاٹ کئے ہیں ان ہی حروف کو جوڑ کی کسی بھی اعداد کے نمبر معلوم کئے جاتے ہیں اور اسی سے کسی کے نام کا اسم اعظم معلوم ہوتا ہے مثلا میرا نام منصور ہے م ،ن،ص،و،ر -- 40,50,90,6,200 = 386 اب اللہ کا جو اسم ان اعداد کے برابر ہوگا وہ اس شخص کا اسم ِ اعظم ہوگا ۔
اب ہم تلاش کرتے ہیں کہ کس طرح نور محمد کائنات کی ہر شے میں جلوہ گر ہے ہم کائنات کی کسی بھی شے کے اعداد نکالتے ہیں اور یہ بات یاد رہے کہ ہم جو بھی جوڑ توڑ کر رہے ہیں وہ محمد کے اعداد جوکہ 92 ہیں اسی کے گر د اور انہیں اعداد کے اندر کر رہے ہیں مثلا اس میں جو اعداد استعمال ہونگے وہ ہیں 4,5, جو کہ 9 کو توڑنے سے حاصل ہوا ہے 2 جوکہ اس میں پہلے سے موجود ہے 20 جوکہ 9*2=18+2=20 حاصل ہوا ہے اس میں 92 کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے یعنی سارا کھیل صرف 92 میں ہی پوشیدہ ہے جو کہ محمد کے اعداد ہیں ۔
اب ہم ایک عجیب اور حیرت انگیز راز کی طرف چلنے لگے ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ پوری کائنات کے حروف 92 میں کس طرح اپنا اظہار کرتے ہیں اور کس طرح اس کا اقرا ر کرتے ہیں کہ ہمارا وجود نور محمدی ہی سے قائم ہے تو آئیے دیکھتے ہیں ۔
سب سے پہلے ہمیں کائنات کے کسی بھی چیز کے اعداد نکالنے پڑیں گے تاکہ اس کے بعد ہم اس پر وہ فارمولا اپلائی کریں جو ابھی ہم آپ کو بتانے والے ہیں چلیں جی تو ابتدا " پاک ڈوٹ نیٹ " ہی سے کرتے ہیں پ،ا،ک،ڈ،و،ٹ،ن،ی،ٹ 2,1,20,4,6,400,50,10,400 = 893 اب ہمیں ،پاک ڈوٹ نیٹ کے اصل اعدادحاصل ہوگئے ہیںجوکہ 893ہیں ۔
893*4+2*5=17870/20 باقی بچے 10 ، 10*9+2=92
سب سے پہلے اس جدول کی مدد سے کائنات کی کسی بھی شے کے اعداد نکالیں ان اعداد کو چار سے ضرب دیں پھر اس میں دو جمع کریں اور پھر پانچ سے ضرب دیں جو جواب آئے اسے بیس سے تقسیم کردیں جو باقی بچے اس کو پھر نو سے ضرب دیں اور دو جمع کردیں جواب 92 اور صرف 92 آئے گا شرط لگا لیں اب بتائیں کہ کائنات میں حضور کہاں شامل نہیں ہیں یہ کائنات تو بنی ہیں حضور ؐ کے صدقے میں ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔
|
M A Ansari
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|