| علوم قرآن کریم علوم قرآن کریم |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 352
|
||||
| 3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 | ||||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیر ا بھائی فاروق سرور ،
کچھ وضاحتیں درکار ہیں ، ملاحظہ فرمایے ، اقتباس:
دامن بچا کر چلنے سے کیا مراد ہے ؟ تقویٰ کسے کہا جاتا ہے ؟ اقتباس:
ایمان کیا ہے ؟ جس کا وجود کافر سے مسلمان ہونے کے حکم کا سبب بنتا ہے ، اور جس کا عدم وجود مسلمان کے یا کسی کے بھی کافر ہونے کا سبب بنتا ہے ؟ نماز ’’’قائم کرنا‘‘‘ کیا ہے ؟ اقتباس:
آخرت پر کامل یقین سے کیا مراد ہے ؟ اقتباس:
فاروق بھائی ، آپ قران سے متعلقہ سارے مراسلات ’’’ اسلام اور عصر حاضر ‘‘‘ میں ارسال کر رہے ہیں ، زیادہ مُناسب یہ ہے کہ موضوع کی مناسبت سے یہ مراسلات ’’’ علوم قران کریم ‘‘‘ میں ارسال کیے جائیں ، سوائے ایسے موجوعات کے جو عصر حاضر سے متعلقہ ہوں اور ان پر دینی قواعد کے روشنی میں گفتگو مطلوب ہو ، اگر آپ میری اس رائے سے اتفاق کریں تو آپ کے شروع کیے ہوئے ان دھاگوں کو بمع تمام اندرورنی مراسلات ’’’ علوم قران کریم ‘‘‘ میں رکھ دیا جائے ؟ و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
||||
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (27-10-08), میاں شاہد (28-10-08), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), عبداللہ حیدر (27-10-08) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
جناب عادل سہیل صاحب، سلام
آپ کے سوالات اور کمنٹس کا بہت بہت شکریہ۔ 1۔ آپ یہ تمام دھاگہ علوم قرآنی میں منتقل کرسکتے ہیں۔ 2۔ ان تمام سوالات کو میں نظریات اور نکات سمجھ کر حوالہ جات آئندہ آرٹیکلز میں فراہم کرنے کی کوشش گا، انشاء اللہ ۔ اگر آپ اس ضمن میں کسی بھی سوال پر قرآن سے حوالہ جات فراہم کرنا چاہیں تو یہ ہم سب کے لئے معلومات خیز ہوگا۔ مزید یہ کہ آپ اپنی احادیث کی معلومات و علم سے ان تفکرات ، عام فہم اور غیر عام فہم خیالات میں مزید اضافہ فرما سکتے ہیں۔ آپ یقیناً جانتے ہیں کہ یہ حوالہ جات میں کسی مناظرہ کے لئے پیش نہیںکررہا بلکہ ایک عام آدمی ، ہمارے بچوں اور مستقبل کے قارئین کو ریفرنس کی آسانی کے لئے فراہم کررہا ہوں اور انشاء اللہ کرت رہوں گا۔ اس میں آپ جو بھی حصہ ڈال سکیں ، اللہ تعالی اس کا آپ کو اجر کریم عطا فرمائیں۔ میرے ذاتی کمنٹس پر تائید و تنقید میں خوش دلی سے قبول کروںگا۔ والسلام Last edited by فاروق سرورخان; 27-10-08 at 09:47 PM. |
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ حیدر (27-10-08) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
سلام مسنون۔
ایسا بہت ممکن ہے کہ مجھ سے کوئی آیت رہ جائے۔ اگر آپ کو کسی بھی موضوع پر کوئی ایسی آیت نظر آئے جو مجھ سے رہ گئی ہو تو ضرور اضافہ فرمائیے برادر عادل سہیل سوال کرتے ہیں: متکرر سوال ::: کیا قُران صرف انہی لوگوں کے لیے اُتارا گیا جن کی نشانیاں یا خصوصیات ان مذکورہ آیات میں بیان کی گئی ہیں ؟ اللہ تعالی سے بڑھ کر حکمت کا دعوی کوئی نہیںکرسکتا۔ اس کتاب کی دوسری سورۃ کی ابتداء اللہ تعالی ان الفاظ سے فرماتے ہیں۔ (یہ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پرہیزگاروں کے لئے ہدایت ہے، جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز کو (تمام حقوق کے ساتھ) قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے (ہماری راہ) میں خرچ کرتے ہیں، اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا (سب) پر ایمان لاتے ہیں، اور وہ آخرت پر بھی (کامل) یقین رکھتے ہیں، بیشک جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے ان کے لئے برابر ہے خواہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے تو یہ کتاب جن لوگوںکے لئے ہدایت ہے ان کے اوصاف کی تعریف (ڈیفینیشن) اللہ تعالی نے اپنے الفاظ میں یہی فرمائی ہے۔ اس کی تفسیر میں تو بہت کچھ کہا جاسکتا ہے لیکن ریفرنس میں اللہ تعالی کی آیات ہی درکار ہونگی۔ یہ کتاب مزید کن اوصاف کے لوگوں کے لئے ذریعہ ہدایت ہے، کیا آپ اس بارے میں اللہ تعالی کی مزید آیات کا ریفرنس فراہم کرسکتے ہیں؟ آپ کو ایسی آیات ضرور مل جائیں گی جو یہ کہتی ہیں کہ اور اﷲ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرما دیتا ہے یا کچھ لوگوں کو ہدایت یافتہ قرار دیا جانا جیسے اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں یا اللہ کی طرف چن کر سے رہنمائی اور ہدایت کہ یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے رہنمائی فرماتا ہے، یا اس کی طرف رجوع کرنے والے جیسے کہ جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے اپنی جانب رہنمائی فرما دیتا ہے یا جو رسولوں کی پیروی کرے جیسے تم میری پیروی کرو میں تمہیں سیدھی راہ دکھاؤں گا لیکن ایسی کوئی آیات مزید نہیں ملتی ہیں جو کہ مزید آپ کو یہ بتاتی ہوں کہ قرآن مزید کن اوصاف والے لوگوں کے لئے ہدایت ہے؟ اگر ہم تفسیر یا تفہیم کررہے ہوںتو فلسفہ کا استعمال ممکن ہے۔ لیکن جب ریفرنس دیں تو ہم کو اللہ تعالی کے الفاظ ہی استعمال کرنے ہونگے۔ (اصل عربی الفاظ یا ان کو سمجھنے کے لئے ان کا ترجمہ)۔ میرا اس ضمن میں صرف یہی سوال ہے کہ اگر آپ کے علم میں ہے تو ہم سب کی معلومات کے لئے ان مزید آیات کا ریفرنس ضرور عطا فرمائیے جو ہم کو اللہ تعالی کے الفاظ میں یہ بتاتی ہوںکہ اس کتاب سے ہدایت پانے کے لئے اللہ تعالی نے مزید کیا شرائط بتائی ہیں؟ یا یہ کتاب مزید کن لوگوں کے لئے ذریعہ ہدایت ہے؟ آپ اس پرضرور روشنی ڈالئے۔ والسلام |
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (28-10-08) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
دامن بچا کر چلنے سے کیا مراد ہے ؟ تقویٰ کسے کہا جاتا ہے ؟
صرف معانی کو اجاگر کرنے کے لئے تقوی کے لغوی معانی واضح کئے ۔ تقوی کے لغوی معانی ہیں بچ بچ کر چلنا، کانٹوں سے دامن بچا کر چلنا۔ انسانی زندگی میں دامن کو کانٹوں سے بچا کر چلنے کے مترادف پرہیزگاری یعنی برائیوں اور گناہوں سے دور رہنے کے معنوںمیں لیا جائے گا۔ میرا خیال ہے کہ آپ اس کی ایک اچھی تفسیر پہلے فرما چکے ہیں۔ والسلام |
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (28-10-08) |
|
|
#6 | |||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
فاروق بھائی ، میں اس موضوع پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اللہ تعالی نے میرا مقصد پورا فرما دیا ، الحمد للہ ، اور آپ کو میری بات سمجھ آ گئی ، اس لیے آپ نے اس دھاگے کا عنوان تبدیل کر دیا ، اقتباس:
بھائی جی ، تفسیر کرنا تو سمجھ میں آیا یہ تفہیم کرنا کیا ہوا ؟؟؟ بہرحال جو بھی ہو ، ہم اللہ کے دین میں کسی قسم کے فلسفے کا استعمال روا نہیں رکھتے ، جی ہاں اگر ریفرنس اللہ کی بات کا دینا ہو گا تو یقینا اللہ کے الفاظ ہی استعمال ہونا چاہیں ، خواہ قران سے لیے جائین یا کسی صحیح حدیث قُدسی سے ، اصل عربی الفاظ ہی اللہ کے الفاظ ہیں ، ترجمے ، ترجمانوں کے الفاظ ہیں ، نہ کہ اللہ تعالی کے ، جی ہاں بات کو کسی حد تک سمجھنے کے لیے صرف ترجمے کام آ سکتے ہیں ، لیکن احکام و مسائل کو فقط تراجم کے ذریعے نہیں سمجھا جا سکتا ، و السلام علیکم۔ اقتباس:
|
|||
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,841
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
فاروق بھائی ، ’’’ تقویٰ ‘‘‘ کا لغوی معنی ’’’ بچ بچ کر چلنا ‘‘‘ ، انا للہ و انا الیہ راجعون ، بھائی ، یہ کون سی لغت میں ہے ؟؟؟ اگر اتنی لمبی تفسیر یا شرح کرنے کی بجائے آپ واقعتا ’’’ لغوی ‘‘‘ معنی اور قران و حدیث میں سے اس کا مفہوم لیتے تو اتنا کہنا کافی ہوتا کہ ’’’ اللہ کے عذاب سے بچنا ‘‘‘ محترم بھائی ، آپ کا شروع کردہ یہ سلسلہ بہت اچھا ہے ، آپ لوگوں کے لیے مختلف موضوعات سے متعلقہ آیات ایک جگہ پیش کرنا چاہ رہے ہیں ، بہت اچھا ارادہ ہے ، اگر اس میں ، یہ مذکورہ بالا قسم کی تفاسیر شامل نہ کی جائیں ، تو ان شا اللہ یہ کہیں زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے ، اور ہماری اس قسم کی گفتگو سے محفوظ بھی ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی عادل سہیل، سلام،
میں آپ کے مضامیں پڑھتا رہتا ہوں۔ آپ کی معلومات کو اعتراف کرنے میں مجھے بہت خوشی ہے۔ آپ کے جو کنسرن ہیں ان پر میںآپ کا شکر گزار ہوں۔ اسی طرح نظر رکھئے تاکہ کوئی غیر معمولی انقلابی نظریہ نشونما نہ پائے۔ اپ نے فرمایا کہ "مزید سوچ لیجئے" ۔ کیا بہتر نہ ہوگا ہم کو اس سسپنس میں مبتلا کرنے کے بجائے آُ ہماری معلومات میںاضافہ فرمائیں اور اللہ تعالی کا قرآن میں مزید وہ فرمان جو ہم کو یہ بتاتا ہے کہ قرآن کس کے لئے ہے اس کا ریفرنس عطا فرمادیجئے۔ جیسا کہ آپ نے سمجھا ہے درست ہے۔ کہ ہم جب قرآن پڑھتے جاتے ہیںتو مختلف مضامین اور موضوعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک عام قاری کو یاد نہیں رہتا کہ اس خاص موضوع کا حوالہ کس آیت اور سورۃ میںتھا۔ تو ایک ایسا ریورس انڈیکس جو آپ کو موضوعات سے آیات کا ریفرنس فراہم کرتا ہو یقیناً کچھ نہ کچھ فائیدہ مند ہوگا۔ اگر آپ مہربانی فرمائیں تو آپ سے دو عدد سوالات میں نے یہاں کئے ہیں۔ ان کا مقصد آپ کا امتحان نہیں بلکہ اپنے اس نکتہ کو اجاگر کرنا ہے کہ اس قسم کے ریفرنس کی کیوں ضرورت ہے۔ عموماً آپ کو آیات کی تفاسیر وہیں پر مل جاتی ہیں ۔ لیکن ایک ہی موضوع کی آیات اگر ڈھونڈنا ہوں تو تھوڑی سی مشکل ہوتی ہے۔ یہ ریفرنس ایک موضوع کی آیات کو یکجا کرنے کی کوشش کرے گا۔ میری مکمل کوشش ہے کہ میں کوئی اپنی تفسیر پیش نہ کروں۔ آپ اور تمام برادران و خواہران کسی بھی موضوع پر میرے تمام کمنٹس نظر انداز کرسکتے ہیں عام طور پر میں ایک مختصر سا سوال، کسی آیت یا آیت کے مجموعے کے بارے میں لکھ دیتا ہوں کہ ان آیات کا مرکزی خیال واجح ہوجائے۔ جہاں تک میں آپ کے آرٹیکلز سے آپ کو جانتا ہوں تو میں یہ وثوق سے کہہ سکتا ہوںکہ ان ریفرنسز میں آپ کوئی انقلابی یا نیا خیال نہیںپائیں گے کہ میرے اور آپ کے نظریات میں صرف ایک فرق ہے۔ وہ فرق یہ ہے۔ گو کہ آپ اور میں دونوں یہ سمجھتے ہیںکہ خلاف قرآن روایات قابل قبول نہیں۔ لیکن آپ کے اور میرے معیار میں کہ کونسی روایت قابل قبول ہے ۔ تھوڑا سا فرق ہے۔ اس پر ایک الگ دھاگہ میں بحث کرچکے ہیں اور مزید بھی کرسکتے ہیں۔ خیالات کے اس فرق کے باوجود میں آپ کی اور آپ کے نظریات کی عزت کرتا ہوں کہ جیسا آپ کا بحیثیت مسلمان حق ہے۔ اس ضمن میں میں اپنے خیالات کا اظہار ایمانداری سے کرتا رہوں گا تاکہ آپ کے علم میں رہے کہ کس قسم کی روایات کو قبول کرنے میں فرق ہے۔ مزید آپ کو شاید ہی کسی نظریہ میں کوئی فرق نظر آئے۔ چونکہ یہ حوالہ جات یا ریفرنسز صرف عام فہم نظریات سے قرآن کی آیات کی طرف ہیں۔ تو یہاں مجھے توقع نہیںکہ آپ کے اور میرے نظریات کا فرق کسی طور پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ بہر صورت آپ نظر رکھئے، کہ ایک اور مسلمان کا اطمینان مجھے کسی نادانستہ گناہ سے بچاکر رکھے گا۔ والسلام Last edited by فاروق سرورخان; 29-10-08 at 09:35 AM. |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
متقی و تقوی کے معانی کسی اہل قریش سے دریافت فرمالیجئے۔ اور میری رہنمائی بھی فرما دیجئے۔ درج ذیل روایت بھی دیکھ لیجئے، ممکن ہے کہ میری عربی کی کمزوری تقوی کی مثال جیسے "کانٹوں سے بچ کر چلنے" کی وجہ سے ہو؟ آپ دیکھ لیجئے۔
"سئل أمير المؤمنين عمر رضي الله عنه أبيّ ابن كعب فقال له : ما التقوى ؟ فقال أبيّ : يا أمير المؤمنين أما سلكت طريقاً فيه شوك ؟! فقال : نعم ، قال : فماذا فعلت ؟ قال عمر: أُشمّر عن ساقي و أنظر الى مواضع قدميا و أقدم قدماً و أؤخر أخرى مخافة أن تصيبني شوكه ، فقال أبيّ ابن كعب : تلك هي التقوى ". اللہ تعالی اپنی لا متناہی حکمت کے ساتھ قرآن کریم میں "الْمُتَّقُونَ" کم از کم درج ذیل شرائط ہر پورا اترنے والوں کے لئے فرماتے ہیں۔ مزید احکامات بھی ہیں، جو کسی مناسب موضوع میں شامل کروں گا انشاء اللہ تعالی۔ لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّآئِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُواْ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَـئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ یقیناً اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے یا اس کے عذاب سے ڈرنے والوں کے لئے بھی یہ لفظ استعمال ہوئی ہے جیسے 65:5 ذَلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا یہ اللہ کا امر ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل فرمایا ہے۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ اُس کے چھوٹے گناہوں کو اس (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دیتا ہے اور اَجر و ثواب کو اُس کے لئے بڑا کر دیتا ہے اس کی مزید تفصیل ہم ---- قران کیا کہتا ہے؟ تقوی کیا ہے ---- کے موضوع میں آیات کے حوالے سے مزید تفصیلات شامل کرلیں گے ، انشاء اللہ والسلام Last edited by فاروق سرورخان; 29-10-08 at 11:03 AM. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| arabic, color, پہچان, قواعد, قرآن, قرآنی, قران, نماز, منتقل, ممکن, مسائل, آدمی, ایمان, اللہ, اسلام, بھائی, بچوں, جواب, حکم, حدیث, خوش, زندگی, شخص, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نئے گورنر پنجاب کے لئے اعتزاز سمیت 9 ناموں پر غور | گلاب خان | خبریں | 4 | 07-01-11 02:48 AM |
| اسلامی کتابوںکی ایک لائیبریری | طارق اقبال | کتاب گھر | 2 | 17-10-10 01:30 AM |
| اب اخلا قی رقص ہوںگے! | جاویداسد | خبریں | 0 | 25-08-10 10:45 PM |
| پاگلوںکی انجمن | عبدالقدوس | دلچسپ اور عجیب | 3 | 17-11-08 07:30 PM |
| ’نواز شریف سے حرف بہ حرف متفق ہوں‘ | محمدعدنان | خبریں | 0 | 04-05-08 05:44 AM |