واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > عمرہ و حج



عمرہ و حج عمرہ و حج


حج بیت اللہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-11-11, 06:19 PM  
حج بیت اللہ
بنت آدم بنت آدم آف لائن ہے 03-11-11, 06:19 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



تمام ممبرز کو ماہِ ذی الحج بہت بہت مبارک ہو

اس دھاگے "یعنی تھریڈ" میں ہم انشاء اللہ عزوجل حج کے متعلقہ مواد کا اشتراک کریں گے

جزاک اللہ عزوجل

نیکسٹ پوسٹ سے انشاء اللہ سلسلہ شروع کرتی ہوں
__________________



 
بنت آدم's Avatar
بنت آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 465
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-11-11), قاسمی (05-11-11), نبیل خان (04-11-11), مہتاب (05-11-11), معظم (05-11-11)
پرانا 03-11-11, 06:36 PM   #16
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


حج کا وقت مقرر ہے




يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُواْ الْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُواْ الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

(اے حبیب!) لوگ آپ سے نئے چاندوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، فرما دیں: یہ لوگوں کے لئے اور ماہِ حج (کے تعیّن) کے لئے وقت کی علامتیں ہیں، اور یہ کوئی نیکی نہیں کہ تم (حالتِ احرام میں) گھروں میں ان کی پشت کی طرف سے آؤ بلکہ نیکی تو (ایسی الٹی رسموں کی بجائے) پرہیزگاری اختیار کرنا ہے، اور تم گھروں میں ان کے دروازوں سے آیا کرو، اور اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ

They ask thee concerning the New Moons. Say: They are but signs to mark fixed periods of time in (the affairs of) men, and for Pilgrimage. It is no virtue if ye enter your houses from the back: It is virtue if ye fear Allah. Enter houses through the proper doors: And fear Allah: That ye may prosper.


پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 189

بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (12-11-11), نبیل خان (04-11-11), معظم (05-11-11)
پرانا 03-11-11, 06:36 PM   #17
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default


حج اسپیشل



بوڑھے کمزور مرد اور عورت کا حج و عمرہ جہاد کے برابر ہے

سنن نسائی
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (12-11-11), نبیل خان (04-11-11), معظم (05-11-11)
پرانا 03-11-11, 06:37 PM   #18
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



حج کے ارکان

حج کے چار ارکان ہیں

1۔ وقوف عرفہ

2۔ طواف افاضہ یا زیارت

3۔ احرام باندھنا

4۔ صفا مروہ کی سعی
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
معظم (05-11-11)
پرانا 03-11-11, 06:38 PM   #19
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


حج کے متعلق




الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللّهُ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَا أُوْلِي الْأَلْبَابِ

حج کے کئی مہینے ہیں جانے ہوئے تو جو ان میں حج کی نیت کرے تو نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو نہ کوئی گناہ نہ کسی سے جھگڑا حج کے وقت تک اور تم جو بھلائی کرو اللّٰہ اسے جانتا ہے اور توشہ ساتھ لو کہ سب سے بہتر توشہ پرہیزگاری ہے اور مجھ سے ڈرتے رہو اے عقل والو

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 197

شان نزول: بعض یمنی حج کے لئے بے سامانی کے ساتھ روانہ ہوتے تھے اور اپنے آپ کو متوکل کہتے تھے اور مکہ مکرمہ پہنچ کر سوال شروع کرتے اور کبھی غصب و خیانت کے مرتکب ہوتے ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی اور حکم ہوا کہ توشہ لے کر چلو اوروں پر بار نہ ڈالو سوال نہ کرو کہ بہتر توشہ پرہیزگاری ہے ایک قول یہ ہے کہ تقویٰ کا توشہ ساتھ لو جس طرح دینوی سفر کے لئے توشہ ضروری ہے ایسے ہی سفر آخرت کے لئے پرہیز گاری کا توشہ لازم ہے۔




حجاج کرام کے احباب متعلق





حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی حج کرنے والے سے تمہاری ملاقات ہو تو اس کے اپنے گھر پہنچنے سے پہلے اس کو سلام کرو مصافحہ کرو اور اس سے مغفرت کی دعا کیلیے کہو کیونکہ وہ اس حال میں ہے کہ اس کے گناہوں کی مغفرت کا فیصلہ ہو چکا ہے

مسند احمد
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
معظم (05-11-11)
پرانا 03-11-11, 06:39 PM   #20
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


آج کی آیت مبارکہ ۔۔۔۔۔ حج صاحب استطاعت پر فرض ہے



فِيهِ آيَاتٌ بَيِّـنَاتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَن دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا وَلِلّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ الله غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ


اس میں کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جو اس میں آئے امان میں ہو اور اللّٰہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو اللّٰہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے

پارہ 4 سورہ 3 سورہ العمران آیت 97



قرآن پاک میں۔۔۔۔۔۔۔۔ احرام کے متعلق

الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللّهُ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَا أُوْلِي الْأَلْبَابِ

حج کے کئی مہینے ہیں جانے ہوئے تو جو ان میں حج کی نیت کرے تو نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو نہ کوئی گناہ نہ کسی سے جھگڑا حج کے وقت تک اور تم جو بھلائی کرو اللّٰہ اسے جانتا ہے اور توشہ ساتھ لو کہ سب سے بہتر توشہ پرہیزگاری ہے اور مجھ سے ڈرتے رہو اے عقل والو

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 197






قرآن پاک میں۔۔۔۔۔۔۔۔ احرام کے متعلق ۔۔۔۔ دوسری آیت



يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَوْفُواْ بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلاَّ مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ إِنَّ اللّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ

اے ایمان والو اپنے قول پورے کرو تمہارے لئے حلال ہوئے بے زبان مویشی مگر وہ جو آگے سنایا جائے گا تم کو لیکن شکار حلال نہ سمجھو جب تم احرام میں ہو بے شک اللّٰہ حکم فرماتا ہے جو چاہے

پارہ 6 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 1



قرآن پاک میں۔۔۔۔۔۔۔۔ احرام کے متعلق ۔۔۔۔ تیسری آیت

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَقْتُلُواْ الصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ وَمَن قَتَلَهُ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَو عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ عَفَا اللّهُ عَمَّا سَلَف وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ اللّهُ مِنْهُ وَاللّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ


اے ایمان والو شکار نہ مارو جب تم احرام میں ہو اور تم میں جو اسے قصداً قتل کرے تو اس کا بدلہ یہ ہے کہ ویسا ہی جانور مویشی سے دے تم میں کے دو ثقہ آدمی اس کا حکم کریں یہ قربانی ہو کعبہ کو پہونچتی یا کفارہ دے چند مسکینوں کا کھانا یا اس کے برابر روزے کہ اپنے کام کا وبال چکھے اللّٰہ نے معاف کیا جو ہو گزرا اور جو اَب کرے گا اللّٰہ اس سے بدلہ لے گا اور اللّٰہ غالب ہے بدلہ لینے والا

پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 95






السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کی حدیث مبارکہ

ایمان اور جہاد کے بعد سب سے افضل عمل حج مبرور ہے

بخاری و مسلم
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
معظم (05-11-11)
پرانا 03-11-11, 06:41 PM   #21
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default


انشااللہ عزوجل مزید حج سے متعلقہ مواد کا اشتراک کروں گی اور روزانہ آیات مبارکہ اور احادیث بھی حج کے حوالے سے
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-11, 09:47 PM   #22
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

احرام کی پابندیاں اور کون کون سی احتیاط لازم




جب کسی مرد نے احرام کی نیت کر کے تلبیہ "لبیک" پرھ لیا تو اس پر احرام کی یہ پابندیاں لگ گئیں

1۔ پہلی پابندی ۔۔۔۔ مرد احرام کی حالت میں کسی قسم کا سلا ہوا کپڑا نہیں پہنیں البتہ چادر تبدیل کرنے کی جرورت پیش آئے تو چادر کی جگہ دوسری چادر ہی استعمال کرے اس لیے اپنے ساتھ ایک دو چادریں زائد لے جائیں البتہ خواتین ہر قسم کا سلا ہوا کپڑا پہن سکتی ہیں عورت کو سر کے بال چھپانا بھی ضروری ہے لہاذا احرام کے وقت دوپٹہ کی جگہ رومال بندھوایا جاتا ہے تا کہ چہرہ کو نہ لگے اس رومال کے اتارنے اور کھولنے سے اضحرام نہیں ٹوٹتا اس لیے خواتیں وضو کرتے وقت رومال کھول کر بالوں کا مسح کریں


2۔ دوسری پابندی ۔۔۔ مرد احرام کی حالت میں اپنا چہرہ اور سر نہیں ڈھانپے رات کو سوتے وقت بھی سر اور چہرہ کھلا رہے جبکہ عورت صرف چہرے پر کپڑا نہ لگنے دے اس کا مطلب یہ نہیں کہ پردہ نہ کرے لیکن چہرے کے آگے کتاب ہاتھ کا پانکھا رکھ سکتی ہے

3۔ تسیسری پابندی یہ ہے ۔۔ کہ احرام کی ھالت میں مرد و عورت بدن کے کسی بیھ حصے کے بال نہ کاٹیں نہ موڑیں گے اور نہ توڑیں گے مرد وضو کرتے وقت چہرے پر آہستہ ہاتھ پھیریں آحرام کی ھالت میں وضو یا غسل کرتے وقت بدن اور سر کو ضور سے نہ رگڑیں اگر رگڑنے کی وجہ سے بال ٹوٹیں گے تو صدقہ دینا ہوگا ۔ پس اگر تین بال سے زیادہ ہو تو صدقہ میں پونے دو سیر گہیوں یعنی گندم دیدیں اگر تین بال یا اس سے کم ہوں تو پھر کوئی معمولی صدقہ بھی کافی ہے اگر کسی شخص کے بال خود بخود گر جاتے ہوں تو اس پر کفارہ واجب نہیں احتیاطا کچھ دے دے تو بہتر ہے

4۔ چوتھی احتیاط ۔۔۔ حالت احرام میں مرد و عورت ناخن نہیں کاٹیں گے

5۔ پانچویں احتیاط۔۔۔۔ حالت احرام میں مرد و عرت دونوں کے لیے ہر قسم کی خوشبو لگانا منع ہے البتہ نیت کرنے اور تلبیہ پڑھنے سے پہلے ہلکی سی خوشبو بدن کپڑوں پر لگا سکتے بلکہ اس وقت خوشبو لگانا مستحب ہے لیکن اس کا نشان اور دھبہ باقی نہ رہے حتی کہ خوشبو دار میوہ سونگنا بھی مکروہ ہے

6۔چھٹی احتیاط ۔۔۔۔ حالت احرام میں مرد حضرات دستانے اور موزے نہیں پہنے گے جس میں پاؤں کے اوپر کی درمیانی ہڈی اور دائیں بائیں کا حصہ چھپ جائے اس لیے یا تو کھلا جوتا پہنے یا ہوائی چپل پہنیں البتہ خواتین اگر پہنا چاہیں تو پہن سکتی ہیں

7۔ ساتویں احتیاط۔۔۔۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ ہے تو احرام کی حالت میں بیوی کے ساتھ شہوت کی بات کرنا حرام ہے

جزاک اللہ

لکھنے میں کمی زیادتی ہوئی ہو تو اللہ عزوجل معاف فرمائے آمین
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-11-11, 01:10 PM   #23
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کی آیت مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالت احرام میں جنگلی جانوروں کا شکار حرام ہے



پہلی آیت:-


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللّهُ بِشَيْءٍ مِّنَ الصَّيْدِ تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ لِيَعْلَمَ اللّهُ مَن يَخَافُهُ بِالْغَيْبِ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ


اے ایمان والو ضرور اللّٰہ تمہیں آزمائے گا ایسے بعض شکار سے جس تک تمہارے ہاتھ اورنیزے پہونچیں کہ اللّٰہ پہچان کرادے ان کی جو اس سے بن دیکھے ڈرتے ہیں پھر اس کے بعد جو حد سے بڑھے اس کے لئے دردناک سزا ہے

O ye who believe! Allah doth but make a trial of you in a little matter of game well within reach of game well within reach of your hands and your lances, that He may test who feareth him unseen: any who transgress thereafter, will have a grievous penalty.

پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 94



آج کی آیت مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالت احرام میں جنگلی جانوروں کا شکار حرام ہے



دوسری آیت:-


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَقْتُلُواْ الصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ وَمَن قَتَلَهُ مِنكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَو عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ عَفَا اللّهُ عَمَّا سَلَف وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ اللّهُ مِنْهُ وَاللّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ

اے ایمان والو شکار نہ مارو جب تم احرام میں ہو اور تم میں جو اسے قصداً قتل کرے تو اس کا بدلہ یہ ہے کہ ویسا ہی جانور مویشی سے دے تم میں کے دو ثقہ آدمی اس کا حکم کریں یہ قربانی ہو کعبہ کو پہونچتی یا کفارہ دے چند مسکینوں کا کھانا یا اس کے برابر روزے کہ اپنے کام کا وبال چکھے اللّٰہ نے معاف کیا جو ہو گزرا اور جو اَب کرے گا اللّٰہ اس سے بدلہ لے گا اور اللّٰہ غالب ہے بدلہ لینے والا

O ye who believe! Kill not game while in the sacred precincts or in pilgrim garb. If any of you doth so intentionally, the compensation is an offering, brought to the Ka'ba, of a domestic animal equivalent to the one he killed, as adjudged by two just men among you; or by way of atonement, the feeding of the indigent; or its equivalent in fasts: that he may taste of the penalty of his deed. Allah forgives what is past: for repetition Allah will exact from him the penalty. For Allah is Exalted, and Lord of Retribution.

مسئلہ : مُحۡرِم پر شکار یعنی خشکی کے کسی وحشی جانور کو مارنا حرام ہے ۔ مسئلہ : جانور کی طرف شکار کرنے کے لئے اشارہ کرنا یا کسی طرح بتانا بھی شکار میں داخل اور ممنوع ہے ۔ مسئلہ : حالتِ احرام میں ہر وحشی جانور کا شکار ممنوع ہے خواہ وہ حلال ہو یا نہ ہو ۔ مسئلہ : کاٹنے والا کتّا اور کوّا اور بچھو اور چیل اور چوہا اور بھیڑیا اور سانپ ان جانوروں کو احادیث میں فواسق فرمایا گیا اور ان کے قتل کے اجازت دی گئی ۔ مسئلہ : مچّھر ، پسّو ، چیونٹی ، مکھی اور حشراتُ الارض اور حملہ آور درندوں کو مارنا معاف ہے ۔ (تفسیرِ احمدی وغیرہ)

پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 95




آج کی آیت مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالت احرام میں پانی کا شکار جائز ہے



أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا وَاتَّقُواْ اللّهَ الَّذِيَ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ


حلال ہے تمہارے لئے دریا کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے اور مسافروں کے فائدے کو اور تم پر حرام ہے خشکی کاشکار جب تک تم احرام میں ہو اور اللّٰہ سے ڈرو جس کی طرف تمہیں اٹھنا ہے

Lawful to you is the pursuit of water-game and its use for food,- for the benefit of yourselves and those who travel; but forbidden is the pursuit of land-game;- as long as ye are in the sacred precincts or in pilgrim garb. And fear Allah, to Whom ye shall be gathered back.

اس آیت میں یہ مسئلہ بیان فرمایا گیا کہ مُحۡرِم کے لئے دریا کا شکار حلال ہے اور خشکی کا حرام ، دریا کا شکار وہ ہے جس کی پیدائش دریا میں ہو اور خشکی کا وہ جس کی پیدائش خشکی میں ہو ۔

پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 96





آج کی حدیث مبارکہ۔۔۔ جو مُحرم احرام میں فوت ہو جائے
"یعنی احرام میں"




حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے کہ ایک شخص جو احرام باندھے ہوئے تھا اونٹ سے گرا اور گردن ٹوٹ جانے کی واجہ سے فوت ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے بیری کے پتوں اور پانی سے غسل دے دو انہی کپڑوں میں کفن دے دو اور اس کا سر نہ ڈھکو کیونکہ قیامت کے دن یہ اسی طرح تہلیل یا تلبیہ کہتے ہوئے اٹھایا جائے گا

"راوی کو شک ہے کہ تہلیل فرمایا یا تلبیہ دونوں کے معنی ایک ہی ہیں"

یہ حدیث حسن صحیح ہے

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الحج حدیث 838


بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (04-11-11)
پرانا 04-11-11, 03:13 PM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم بنت آدم
بہت خوب جزاک اللہ خیرا
اللہ کریم آپ کی کاوش کو شرف قبولیت سے سرفراز فرمائے آمین

Last edited by نبیل خان; 04-11-11 at 04:58 PM.
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-11, 04:00 PM   #25
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کی آیات مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منٰی کی حاضری اور اعمال



وَاذْكُرُواْ اللّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ فَمَن تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ لِمَنِ اتَّقَى وَاتَّقُواْ اللّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

اور اﷲ کو (ان) گنتی کے چند دنوں میں (خوب) یاد کیا کرو، پھر جس کسی نے (منیٰ سے واپسی میں) دو ہی دنوں میں جلدی کی تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے (اس میں) تاخیر کی تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں، یہ اس کے لئے ہے جو پرہیزگاری اختیار کرے، اور اﷲ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم سب کو اسی کے پاس جمع کیا جائے گا

Celebrate the praises of Allah during the Appointed Days. But if any one hastens to leave in two days, there is no blame on him, and if any one stays on, there is no blame on him, if his aim is to do right. Then fear Allah, and know that ye will surely be gathered unto Him.

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 203



آج کی آیات مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عرفات کی حاضری



لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُواْ فَضْلاً مِّن رَّبِّكُمْ فَإِذَا أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُواْ اللّهَ عِندَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّآلِّينَ

تم پر کچھ گناہ نہیں کہ اپنے رب کا فضل تلاش کروتو جب عرفات سے پلٹو تو اللّٰہ کی یاد کرو مشعر حرام کے پاس اور اس کا ذکر کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی اور بیشک تم اس سے پہلے بہکے ہوئے تھے

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 198

شان نزول :بعض مسلمانوں نے خیال کیا کہ راہِ حج میں جس نے تجارت کی یا اونٹ کرایہ پر چلائے اس کا حج ہی کیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی ' مسئلہ : جب تک تجارت سے افعال حج کی ادا میں فرق نہ آئے اس وقت تک تجارت مباح ہے۔

عرفات ایک مقام کا نام ہے جو مَوقَف ہے ضحاک کا قول ہے کہ حضرت آدم و حوا جدائی کے بعد ۹ذی الحجہ کو عرفات کے مقام پر جمع ہوئے اور دونوں میں تعارف ہوا اس لئے اس دن کا نام عرفہ اورمقام کا نام عرفا ت ہوا ایک قول یہ ہے کہ چونکہ اس روز بندے اپنے گناہوںکا اعتراف کرتے ہیںاس لئے اس دن کا نام عرفہ ہے مسئلہ :عرفات میںوقوف فرض ہے کیونکہ افاضہ بلا وقوف متصور نہیں۔





آج کی حدیث مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح کے وقت منٰی سے عرفات جاتے ہوئے لبیک اور تکبیر کہنے کا بیان


حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ وہ دونوں صبح کو منٰی سے عرفات جا رہے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ لوگ آج کے دن کس طرح کرتے تھے؟ انس رضی اللہ عنہ نے بتلایا کوئی ہم میں سے لبیک پکارتا ہوتا اس پر کوئی اعتراض نہ کرتا اور کوئی تکبیر کہتا اس پر بھی کوئی انکار نہ کرتا

"اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حاجی کو اختیار ہے لبیک پکارتا رہے یا تکبیر کہتا رہے"

بخاری شریف جلد 3 کتاب الحج حدیث 1659





آج کی حدیث مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرفات میں دو نمازوں "ظہر اور عصر" ملا کر پڑھنا


حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ عرفہ کے دن وقوف میں آپ کیا کرتے ہیں؟ اس پر سالم رضی اللہ عنہ بولے کہ اگر تو سنت پر چلنا چاہتا ہے تو عرفہ کے دن نماز دوپہر ڈھلتے ہی پڑھ لینا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سالم نے سچ کیا صحابہ رضہ اللہ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ظہر اور عصر ایک ہی ساتھ پڑھتے تھے میں نے سالم سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ نے بھی اسی طرح کیا تھا؟ سالم نے فرمایا اور کس کی سنت پر اس مسئلہ میں چلتے ہو

بخاری شریف جلد 3 کتاب الحج حدیث 1662

بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-11, 06:28 PM   #26
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,680
شکریہ: 873
1,314 مراسلہ میں 2,842 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہن
بہت محنت اور محبت سے آپ نے لکھا اور بہت خوب لکھا ، اللہ پاک آپکو جزائے خیر عطا فرمائے
آپ کا بہت بہت شکریہ
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-11-11, 12:57 AM   #27
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کی آیت مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔ وقوفِ مزدلفہ



فَإِذَا أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُواْ اللّهَ عِندَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّآلِّينَ

پھر جب تم عرفات سے واپس آؤ تو مشعرِ حرام (مُزدلفہ) کے پاس اﷲ کا ذکر کیا کرو اور اس کا ذکر اس طرح کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی، اور بیشک اس سے پہلے تم بھٹکے ہوئے تھے

Then when ye pour down from (Mount) Arafat, celebrate the praises of Allah at the Sacred Monument, and celebrate His praises as He has directed you, even though, before this, ye went astray.

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 198

آج کی آیت مبارکہ۔۔۔۔۔۔۔ منٰی کی حاضری اور اعمال



وَاذْكُرُواْ اللّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ فَمَن تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ لِمَنِ اتَّقَى وَاتَّقُواْ اللّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

اور اﷲ کو (ان) گنتی کے چند دنوں میں (خوب) یاد کیا کرو، پھر جس کسی نے (منیٰ سے واپسی میں) دو ہی دنوں میں جلدی کی تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے (اس میں) تاخیر کی تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں، یہ اس کے لئے ہے جو پرہیزگاری اختیار کرے، اور اﷲ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم سب کو اسی کے پاس جمع کیا جائے گا

Celebrate the praises of Allah during the Appointed Days. But if any one hastens to leave in two days, there is no blame on him, and if any one stays on, there is no blame on him, if his aim is to do right. Then fear Allah, and know that ye will surely be gathered unto Him.

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 203

آج کی آیت مبارکہ ۔۔۔۔۔۔ سر کے بال منڈوانے اور کتروانے کا بیان



ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ

پھر انہیں چاہئے کہ (احرام سے نکلتے ہوئے بال اور ناخن کٹوا کر) اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں (یا بقیہ مناسک) پوری کریں اور (اﷲ کے) قدیم گھر (خانہ کعبہ) کا طوافِ (زیارت) کریں

"Then let them complete the rites prescribed for them, perform their vows, and (again) circumambulate the Ancient House."

پارہ 17 سورہ 22 سورہ الحج آیت 29



آج کی حدیث مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترکِ حج پر وعید

حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- جو شخص توشے "زاد راہ" اور ایسی سواری کی ملکیت رکھتا ہو کہ اسے بیت اللہ تک پہنچا سکے اور اس کے باوجود اس نے حج نہیں کیا تو اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی یا نصرانی ہو کر مرے

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الحج حدیث 710

Last edited by بنت آدم; 06-11-11 at 01:06 AM.
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-11-11, 12:59 AM   #28
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج کی آیت مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قربانی



لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ

تمہارے لئے ان (قربانی کے جانوروں) میں مقررہ مدت تک فوائد ہیں پھر انہیں قدیم گھر (خانہ کعبہ) کی طرف (ذبح کے لئے) پہنچنا ہے

In them ye have benefits for a term appointed: in the end their place of sacrifice is near the Ancient House.

پارہ 17 سورہ 22 سورہ الحج آیت 33



آج کی دوسری آیت مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قربانی




وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ

اور ہم نے ہر امت کے لئے ایک قربانی مقرر کر دی ہے تاکہ وہ ان مویشی چوپایوں پر جو اﷲ نے انہیں عنایت فرمائے ہیں (ذبح کے وقت) اﷲ کا نام لیں، سو تمہارا معبود ایک (ہی) معبود ہے پس تم اسی کے فرمانبردار بن جاؤ، اور (اے حبیب!) عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں

To every people did We appoint rites (of sacrifice), that they might celebrate the name of Allah over the sustenance He gave them from animals (fit for food). But your god is One God: submit then your wills to Him (in Islam): and give thou the good news to those who humble themselves,-

پارہ 17 سورہ 22 سورہ الحج آیت 34



آج کی تیسری آیت مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قربانی



وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُم مِّن شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

اور قربانی کے بڑے جانوروں (یعنی اونٹ اور گائے وغیرہ) کو ہم نے تمہارے لئے اﷲ کی نشانیوں میں سے بنا دیا ہے ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے پس تم (انہیں) قطار میں کھڑا کر کے (نیزہ مار کر نحر کے وقت) ان پر اﷲ کا نام لو، پھر جب وہ اپنے پہلو کے بل گر جائیں تو تم خود (بھی) اس میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھے رہنے والوں کو اور سوال کرنے والے (محتاجوں) کو (بھی) کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے انہیں تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم شکر بجا لاؤ

The sacrificial camels we have made for you as among the symbols from Allah: in them is (much) good for you: then pronounce the name of Allah over them as they line up (for sacrifice): when they are down on their sides (after slaughter), eat ye thereof, and feed such as (beg not but) live in contentment, and such as beg with due humility: thus have We made animals subject to you, that ye may be grateful.

پارہ 17 سورہ 22 سورہ الحج آیت 36



آج کی چوتھی آیت مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قربانی

لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنكُمْ كَذَلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ



ہرگز نہ (تو) اﷲ کو ان (قربانیوں) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون مگر اسے تمہاری طرف سے تقوٰی پہنچتا ہے، اس طرح (اﷲ نے) انہیں تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم (وقتِ ذبح) اﷲ کی تکبیر کہو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی ہے، اور آپ نیکی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں

It is not their meat nor their blood, that reaches Allah: it is your piety that reaches Him: He has thus made them subject to you, that ye may glorify Allah for His Guidance to you and proclaim the good news to all who do right.

پارہ 17 سورہ 22 سورہ الحج آیت 37




آج کی حدیث مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عیدالفطر اور عید الاضحی اور کھانے کے متعلق



حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے لیے اس وقت تک نہ جاتے جب تک کچھ کھا نہ لیتے جب کہ عید الاضحیمیں اس وقت تک کچھ نہ کھاتے جب تک نماز نہ پڑھ لیتے

علماء حضرات کا مسلک یہی ہے کہ عیدالفطر میں نماز سے پہلے کچھ کھا لینا مستحب ہے پھر اگر کھجور کھائے تو یہ اس سے بھی بہتر ہے لیکن عیدالاضحی میں نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا مستحب ہے

ترمذی شریف جلد 1 کتاب العیدین حدیث 472




آج کی حدیث مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک راستے سے جانا دوسرے راستے سے واپس آنا




حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم سلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز کے لیے جس راستے سے جاتے اس سے واپس تشریف نہ لاتے بالکہ دوسرے راستے سے واپس آتے

ترمذی شریف جلد 1 کتاب العیدین حدیث 471






آج کی حدیث مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواتین اور عید کی نماز

حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کے لیے کنواری لڑکیوں جوان خواتین عورتوں پردہ دار عورتوں اور عذر والیوں کو نکلنے کا حکم دیا کرتے تھے عذر والی عورتیں عیدگاھ سے باہر رہتیں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شریک ہوتی ان میں سے ایک نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر کسی عورت کی چادر نہ ہو تو؟

فرمایا:" اسکی بہن اسے اپنی چادر عارۃ "ادھار" دے دے

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں اگر رسول اللہ عورتوں کی ان چیزوں کو دیکھتے جو انہوں نے نئی نکالی ہیں تو انہیں مسجد جانے سے منع فرما دیتے

جس طرح بنو اسرائیل کی عورتوں کو منع کر دیا گیا

بغیر زینت عورت عید گاہ جائے ممانعت نہیں زینت کر کے جائے تو ممانعت ہے واللہ اعلم

ترمذی شریف جلد 1 کتاب العیدین حدیث 470

بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-11, 04:25 PM   #29
Senior Member
 
بنت آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Sialkot Pakistan
عمر: 25
مراسلات: 606
کمائي: 4,107
شکریہ: 17
194 مراسلہ میں 526 بارشکریہ ادا کیا گیا
بنت آدم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں بنت آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شکریہ بہت بہت آپ سب کا اس دھاگے کو پسند کرنے کے لیے اور اللہ عزوجل کا بھی لاکھوں کڑوڑوں دفعہ شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مدد فرمائی اور مکمل کیا ٹاپک

کچھ لکھنے بیان کرنے میں کمی زیادتی ہوئی ہو تو اللہ عزوجل معاف فرمائے آمین
بنت آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, size, special, کرتی, پوسٹ, یعنی, مواد, ممبرز, ماہِ, مبارک, متعلقہ, اللہ, الحج, السلام, انشاء, اشتراک, بیت, تھریڈ, تمام, حج, ذی, سلسلہ, شروع, عزوجل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger