واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > عمرہ و حج



عمرہ و حج عمرہ و حج


::::::: اپنے لیے وہ چنیے جس میں زیادہ خیر اور نفع ہے :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-10, 02:46 AM   #1
::::::: اپنے لیے وہ چنیے جس میں زیادہ خیر اور نفع ہے :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 29-10-10, 02:46 AM

بسم اللہ و الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ ، اما بعد ،
::::::: اپنے لیے وہ چنیے جس میں زیادہ خیر اور نفع ہے :::::::

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
شرعی اعمال کی درجہ بندی کے مختلف قوانین ہیں ، اوربوقتء عمل ان درجات کے مطابق کسی عمل کو اختیار کرنے اور کسی کو ترک کرنے کے بارے میں بھی قسی طرح قوانین مرتب کیے گئے ہیں ، انہی قوانین میں سے ایک یہ بھی ہے کہ """ إن تعارض الواجب مع المستحب قدم الواجب ::: اگر واجب اور مستحب میں ٹکراو ہو تو واجب کو فوقیت دی جائے گی"""،
یہ بات بالکل معروف اور معلوم ہے کہ بار بار حج اور عمرہ کرنا شرعی واجبات میں سے نہیں ، ایک مُستحب یعنی پسندیدہ نفلی عمل ہے ،
اسکی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا یہ فرمان مبارک ہے کہ جب انہوں نے لوگوں کو حج کا حکم دیا تو ایک صحابی رضی اللہ عنہ ُ نے عرض کیا """ اے اللہ کے رسول ، کیا حج ہرسال کرنا ضروری ہے؟ """
تو ان صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا ((((( اِن قُلتُ نعم لَوَجَبَتْ وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ ::: اگر میں نے ہاں کہہ دیا تو یہ فرض ہی ہوجاتا اور تُم لوگ اس کی طاقت نہ رکھتے)))))صحیح مُسلم/حدیث1337 /کتاب الحج/باب73،
پس زندگی میں ایک دفعہ سے زیادہ حج کرنا نفلی کاموں میں شامل ہوتا ہے ، اور اسی طرح عمرہ بھی ، فقہاء کی اصطلاح میں اسے مُستحبات ، یعنی پسندیدہ کاموں میں شمار کیا جاتا ہے، اور مستحبات نوافل سے ہوتے ہیں ، یعنی فرض نہیں ہوتے ،
لیکن اب معاملہ کچھ یوں ہو چکا ہے کہ اس نفلی کام کو گویا کہ فرائض سے بڑھ کر أہمیت دی جانے لگی ہے اور لوگ بار بار حج اور عمرے کرتے ہیں ، جس کے لیے بسا أوقات وہ قانونی مخالفات کے علاوہ شرعی مخالفات کا شکار بھی ہوتے ہیں،
اس کے مقابلے میں مثال کے طور پر ہم ایک ایسا کام لیتے ہیں جو شرعاً تو فرض ہے لیکن عملی طور پر مسلمانوں میں گویا کہ نفلی بھی نہیں رہا ، وہ ہے غریبوں، یتیموں ، بیواؤں کی مدد کرنا ،
اگر ہم تھوڑا سا غور کریں تو ہمیں یہ دکھائی دیتا ہے کہ ہمارے دینء حق اسلام میں اس مددگاری کو دین کا ایک رُکن بنا دیا گیا ہے ، جی ہاں ، زکوۃ کی ادائیگی غریبوں اور محتاجوں کی مدد گاری ہی کے لیے تو ہے اور زکوۃ اسلام کا ایک رُکن ہے ،
لہذا اگر کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ دُنیا میں کہیں بھی اُس کے مسلمان بھائی بہنوں میں سے لوگ غربت اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے ضروریات ء زندگی تک بھی پوری نہیں کر پا رہے ، ان کی خوراک ، ان کے لباس ، ان کے علاج ، اُن کی رہائش وغیرہ جیسے بنیادی ضروریات کی تکمیل سے بھی وہ لوگ عاجز ہیں ، تو اس پر فرض ہے کہ اُن کی مدد کرے ، اور اس کےء نفلی حج اور عمرے کی ادائیگی پر مُقدم ہے ،
اس بات پراُمت کے سارے ہی عُلماء کا اتفاق ہے کہ مالی اور جسمانی طور پر حج کرنے کی طاقت رکھنے والےمُسلمان پر زندگی بھر میں صِرف ایک ہی دفعہ حج کرنا فرض ہے ،
اس عظیم عبادت میں نفلی طور پر تکرار کرنے کے بارے میں کسی عدد کا کوئی تعین نہیں ، بلکہ یہ ہر شخص کے جسمانی اور مالی حال پر منحصر ہے ، اس کے اِرد گِرد اس کے غریب و نادار ، ضرورت مند رشتہ داروں اور مسلمان بھائی بہنوں کے حالات پر منحصر ہے، کہ ان کی ضروریات کی تکمیل زیادہ أہم ہےکیونکہ اُس میں ساری اُمت کے لیے فائدہ ہے یا اُس ایک اکیلے شخص کا ،
بلکہ اگر وہ شخص اپنے اِرد گِرد اپنے غریب رشتہ داروں ، پڑوسیوں ، اور اپنے مسلمان بھائی بہنوں کو غربت و ناداری میں چھوڑ کر ان نفلی عبادات کے لیے پیسہ خرچ کرنے کی بجائے اُن کی ضروریاتء زندگی پوری کرنے کے لیے وہی پیسہ خرچ کر دے تو کسی اور سے پہلے ان شاء اللہ خُود اس کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو گا ، اور اگر ایسا کرنے میں اس کی نیت صاٖف ہو ، صِرف اللہ کے لیے ہی وہ ایسا کرے تو اِن شاء اللہ نفلی حج اور عمرے سے زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہو گا کیونکہ اس طرح اس کی نیکیاں صِرف اسی کی ذات تک محدود نہ ہوں گی ، بلکہ کئی اور لوگوں میں پہنچیں گی اور ایک لا محدود سلسلہ چل پڑے گا ، جبکہ اُس کے نفلی حج اور عمرےکے اعمال اسی تک محدود اور چند دنوں پر محیط ہوں گے ،
پس ان نفلی عبادات میں اپنا مال ، وقت اور جان خرچ کرنے سے کہیں بہتر یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایسے نیک کاموں میں لگایا جائے جن کا نفع اُس شخص کے لیے دُنیااور آخرت میں کہیں زیادہ ہو ، اور صرف اسی کے لیے ہی نہیں اس کے کئی اور مسلمان بھائیو اور بہنوں کے لیے خیر کا سبب ہو ،
مثلاً ، ایک شخص اپنا فرضی حج تو کر چکا ہے ، اب دوبارہ نفلی حج کرنے کی بجائے وہ کسی ایسے بھائی بہن کی مدد کر دے جو اپنا فرضی حج کرنا چاہتا ہے ، کسی غریب بچی کی شادی کروا دے ، کسی غریب بیوہ ، یتیم، اپاہج ، معذور وغیرہ کو روزگار کا کوئی سلسلہ بنا دے ،غرضیکہ بہت سی ایسی نیکیاں ہیں جن میں اگر وہی اور اُتنا ہی جان مال اور وقت لگایا جایا جتنا نفلی حج یا عُمرے میں لگایا جاتا ہے تو اس کا أجر و ثواب نفلی حج یا عُمرے کے أجر و ثواب سے کہیں زیادہ اورہمیشہ یا دیر تک رہنے والا ہو جائے،
پھر ایک عجیب مصیبت یہ بھی دیکھنے میں آتی ہے کہ کچھ لوگ نفلی حج یا عمرے کے لیے قرض لیتے ہیں ،اُن کا مقصد خواہ کچھ بھی رہا ہو لیکن پریشانی والی بات یہ ہے کہ وہ لوگ کسی ایسے کام کے لیے جو کسی بھی طور ان پر فرض نہیں کو کرنے کے لیے قرض لے کر نکلتے ہیں ،
جبکہ زندگی بھر میں ایک اکلوتا حج بھی اسی وقت فرض ہوتا ہے جب کسی کے پاس اپنے ذاتی مال میں سے، اپنے حج کے سفر کی مدت کے لیے اُس کی ذمہ داری میں رہنے والے اُس کے اھل خانہ کی ضروریات پوری کرنے کے بعد ، اپنے آنے جانے ، وہاں رہنے ، اور دورانء سفر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی مال ہو ،
اپنا ذاتی مال نہ ہونے کی صورت میں تو اکلوتا حج بھی فرض نہیں ہوتا چہ جائیکہ نفلی حج یا عمرے کے لیے قرض لےکر اپنی آخرت کے لیے مزید خطرہ مول لیاجائے ، اور وہ اس طرح کہ اگر قرض کی ادائیگی سے پہلے مر گیا تو اُس کے پاس لاکھوں کڑوڑوں مقبول نیکیاں ہونے کے باوجود جنت میں داخلے سے روکا رکھا جائے گا جب تک کہ صاحبء حق کی طرف سے معاف نہ ہو یا وہ حق ادا نہ ہو ،
پس ہمیں نفلی عبادات ، اور نفلی اعمال کی ادائیگی سے پہلے خوب اچھی طرح سوچنا چاہیے کہ کون سا کام ہمارے لیے ، اور ہمارے رشتہ داروں کے لیے اور ہماری امت کے لیے زیادہ خیر والے ہیں ، اور انہی کاموں کو سر انجام دینا چاہیے۔ والسلام علیکم۔
حج سے متعلق درج ذیل دیگر مضامین بھی یہیں اسی فورمز میں موجود ہیں ،
ان شاء اللہ ان کا مطالعہ سب کے لیے اور بالخصوص حج پر جانے والوں کے لیے مفید ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
::::::: حاجیوں کے لیے کچھ طبی نصیحتیں :::::::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: حج کی اِقسام :::
::::: عمرہ اور حج کا طریقہ صحیح سُنت کے مطابق :::::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ حج اور ہم ::: ماہ حج پہلے دس دِن ::: فضلیت اور احکام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: ماہ حج اور ہم ::: عُمرہ کا طریقہ :::
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 217
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (29-10-10), فیصل ناصر (29-10-10), فاروق سرورخان (29-10-10), شمشاد احمد (29-10-10), ضِرار Derar (30-10-10), عبداللہ حیدر (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 12:09 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ عادل بھائی
بہت اچھے موضوع پر قلم اٹھایا ہے
اللہ اس پیغام کو عام کرے
لوگوں کی مددکرنا اور اُن کے مسائل میں کام آنا بلاشبہ بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
شمشاد احمد (29-10-10), ضِرار Derar (30-10-10)
پرانا 29-10-10, 06:19 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ عادل بھائی
بہت اچھے موضوع پر قلم اٹھایا ہے
اللہ اس پیغام کو عام کرے
لوگوں کی مددکرنا اور اُن کے مسائل میں کام آنا بلاشبہ بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
و ما توفیقی الا باللہ ،
و لہ الحمد المنۃ

فیصل بھائی مبارک ہو آپ کا نام بھی سرخرو ہو گیا ،
اللہ تعالیٰ اس کی رضا کے ساتھ دین دُنیا اور آخرت کی سرخروئی عطا فرمائے ،
اس مضمون کو بھی حج تک کے لیے سرورق پر مناسب نمایاں جگہ دے دی جائے تو ان شاء اللہ اس کے نفع میں کثرت ہو گی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-10-10), شمشاد احمد (29-10-10), ضِرار Derar (30-10-10)
پرانا 29-10-10, 07:08 PM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ۔۔۔ بھائي۔۔۔۔ بہت پيارا موضوع وقت كي ضرورتكے مطابق تحرير كياہے۔۔۔۔اللہ تعالي بہترين جزاء عطا فرمائے۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 08:05 PM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

اللہ تعالی آپکو اجر دے

بہت عُمدہ ٹاپک ہے
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-10-10), ضِرار Derar (30-10-10)
پرانا 29-10-10, 08:41 PM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
جزاک اللہ خیرا و جعلہ فی میزان حسناتک۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-10-10), ضِرار Derar (30-10-10)
پرانا 30-10-10, 09:40 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
ماشا اللہ
اچھی باتیں بولے ہین
اللہ کرے ادھر بھی کوئی پھڈا نہ چالو ہو جائے
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, فورمز, فرض, پسندیدہ, قدم, معلوم, اللہ, اسلام, بھائی, ترک, حکم, حال, حدیث, زندگی, سفر, شخص, علی, علاج, عبادت, غور, غربت, صحیح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی The Great احمد فراز 0 28-08-09 09:00 PM
کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger