واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > عمرہ و حج



عمرہ و حج عمرہ و حج


::::::: حاجیوں کے لیے کچھ طبی نصیحتیں :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-10, 10:46 PM   #1
::::::: حاجیوں کے لیے کچھ طبی نصیحتیں :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 27-10-10, 10:46 PM

بِسّمِ اللہ الرّ حمٰنِ الرَّحیم
الحَمدُ لِلّہ ِ وحدہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نبیَّ و لا مَعصُومَ بَعدَہ ُمُحمد ا ً صَلی اللہ عَلیہ ِوعَلیٰ آلہِ وسلّم و مَن أَھتداء بِھدیہِ و سلک َ عَلیٰ مَسلکہِ ::: اکیلے اللہ کے لیے ہی ساری خاص تعریف ہے اور رحمت اور سلامتی اس پر جِس کے بعد کوئی بنی نہیں اور کوئی معصوم نہیں وہ ہیں محمد ، اور رحمت اور سلامتی اُس پر جو اُن کی ہدایت کے ذریعے راہ اپنائی اور اُن کی راہ پر چلا:
::::::: حاجیوں کے لیے کچھ طبی نصیحتیں :::::::
حج کے دِنوں میں مکہ المکرمہ میں حاجیوں اور وہاں موجود دیگر لوگوں میں عموماً نزلہ ، ز ُ کام ، بخار ، حلق اور گلے کی مختلف بیماریاں اور تکلیفیں پھیل جاتی ہیں ، عام طور پر اس کی وجہ وہاں لاکھوں حاجیوں کا موجود ہونا مانی جاتی ہے ، بیماریوں کے ظاہر ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب کی حیثیت سے تو بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے ، لیکن طبی اور علمی طور پر اُن بیماریوں کے پھیلنے کا صرف یہ ہی ایک سبب نہیں ، اور نہ ہی یہ اصل بنیادی سبب ہے ،
ان بیماریوں کے انتشار کا اصل بنیادی سبب حاجیوں کا وہاں موجود ہونا یا اُن کی کثرت نہیں ، بلکہ چند ایسی غلطیاں ہیں جو کبھی عادتاً واقع ہوتی ہیں، کبھی لا علمی کی وجہ سے اور کبھی لاپرواہی کی بنا پر ، جن کا حاجی بھائی بہنیں خیال نہیں رکھتے ، اور اپنے اور دوسروں کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں،
یہاں مختصر طور پر میں اُن غلطیوں کا ذکر کروں گا ، تا کہ میرے اس پیغام کو پڑھنے والے حاجی بھائی بہنیں ، اور دیگر احباب ان کو پہچان لیں اور ان سے ہر ممکن حد تک گُریز کریں ، اللہ اس عمل کو سب کی صحت کے اسباب میں قبول فرما لے اور اللہ تعالیٰ سب حاجیوں کو با خیر و عافیت ان کے گھروں میں واپس پہنچائے ، اور مکہ المکرمہ اور اِرد گِرد رہنے والوں کو بھی ہر بیماری اور تکلیف سے محفوظ رکھے ،
::::: (1) ::::: مختلف درجہءحرارت (ٹمپریچر ، Temperature)میں فوراً منتقل ہونا :::::
بیماریوں کے ظاہر ہونے کے اسباب میں سے عام طور پر ایک سبب یہ ہے کہ حاجی صاحبان ، اور دیگر لوگ بھی اکثر کافی ٹھنڈی رہائش گاہوں یا جگہوں پر رہتے ہیں اور وہاں سے نکل کر کسی اور ایسے مُقام میں فوراً ہی منتقل ہو جاتے ہیں جہاں کافی گرمی ہوتی ہے ، اور کبھی کبھار اس کے بر عکس بھی ہوتا ہے کہ شدید گرمی میں سے ایک دم ہی کسی کافی ٹھنڈی جگہ میں داخل ہو جاتے ہیں ، درجہء حرارت کی یہ فوری تبدیلی ایسی بیماریوں کے ظاہر ہونے کے بنیادی اسباب میں سے ایک ہے،
اِس کا حل یہ ہے کہ تمام حاجی صاحبان اور ان کے ارد گرد رہنے والے سب ہی لوگ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ معتدل موسم والی جگہوں میں رہیں کہ اگر فورا اِدھر اُدھر ہونا بھی ہو تو کوئی فرق نہ پڑے ،اِن شاء اللہ ،
::::: (2) ::::: یخ بستہ مشروبات اور کھانے کی چیزوں کا استعمال :::::
حلق کی بیماریوں کے بنیادی ترین اسباب میں سے بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات اور کھانوں کا استعمال ہے ، لہذا تمام حاجی صاحبان اور مکہ المکرمہ میں رہنے والوں کو ایسی چیزوں کے استعمال سے بالکل دُور ہی رہنا چاہیے ، اور اپنی پیاس بُجھانے کے لیے معمولی ٹھنڈک والے مشروبات استعمال کرنے چاہیں ،
::::: (3) ::::: بھیڑ بھاڑ میں بد احتیاطی :::::
گو کہ حج کے موقع پر ہر جگہ ہی رش ہوتا ہے پھر بھی حاجیوں کو چاہیے کہ جس قدر ممکن ہو رش اور تنگی والی مقامات سے بچیں اور جہاں کہیں اس سے بچنا ممکن نہ ہو تو وہاں اپنے منہ ُ اور ناک کو کپڑے یا کسی اور نقاب (ماسک)وغیرہ سے ڈھانپ لیا کریں ، تا کہ ان کا نظامء تنفس ایک دوسرے کے سانسوں میں پائے جانے والے جراثیموں، اور ہوا میں پائے جانے دیگر ایسے مواد سے محفوظ رہیں جو سانس وغیرہ کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر مختلف بیماریوں خا ص طور پر نزلہ ، ز ُکام ، کھانسی ، بخار وغیرہ کا سبب بنتے ہیں،
::::: (4) ::::: برداشت کی حد سے زیادہ تھکاوٹ :::::
حاجیوں کو چاہیے کہ اپنے جسموں کا ضرورت کے مطابق آرام مہیا کریں ، نہ کہ بلا وجہ اور بلا ضرورت تھکاوٹ کا شکار ہوتے رہیں ، کہ جسم کی برداشت سے زیادہ تھکاوٹ جسم کی قوت ء مدافعت کو کم کر دینے کا بڑا سبب ہوتی ہے اور جسم بڑی آسانی سے معمولی سے جراثیم کا بھی شکار ہو جاتا ہے ، حاجی صاحبان اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا یہ فرمان مبارک یاد رکھنا چاہیے کہ (((((فإن لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا::: اور بے شک تمہارے جِسم کا تُم پر حق ہے ))))) اوراِس پر عمل بھی کرنا چاہیے،
::::: (5) ::::: مناسب خوراک استعمال نہ کرنا ::::: اکثر حاجی صاحبان ، حج کے ایام میں ، اور اپنے حج کے سفر میں اپنی خوراک اپنے عام معمولات کے مطابق رکھتے ہیں ، جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ اپنی مصروفیات کے مطابق ، اپنے رہنے کی جگہ اور حالات کے مطابق اپنی خوراک میں مناسب تبدیلی کرتے رہیں ،
اور ایسی خوراک استعمال کریں جن میں وٹامینز ، نمکیات اور غذائیت تو وافر ہو لیکن ہاضمے کے لیے بھاری اور تکلیف دہ نہ ہوں،
::::: (6) ::::: بوقتء ضرورت دوا استعمال نہ کرنا ، یا مناسب طور پر استعمال نہ کرنا :::::
اکثر حاجی صاحبان بوقتء ضرورت یا تو دوا استعمال ہی نہیں کرتے یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مناسب طور پر استعمال نہیں کرتے ، اس کا سبب کبھی تو ان کی ذاتی سمجھ داری ہوتی ہے ، اور کبھی کوئی غلط عقیدہ جسے وہ توکل سجھتے ہیں ، اور کبھی سستی اور کاہلی ، قطع نظر اس کے کہ ایسا کرنے کا سبب کیا ہو تا ہے ، ہماری نصیحت یہ ہے کہ اگر حاجی صاحبان میں سے کسی کو ایسی حالت کا سامنا کرنا پڑ جائے جس میں دوا کا استعمال ضروری ہو تو انہیں چاہیے کہ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دوا استعمال کریں ،
کچھ حاجی صاحبان ایسے بھی ہوتے ہیں جو مستقل کسی دوا کے استعمال کے ضرورت مند ہوتے ہیں ، مثلاً بلڈ پریشر ، Blood pressure) )ذیا بیطس یعنی شوگر (Sugar) اور نظام انہضام (Digestive System) کی گڑ بڑ کے مریض لوگ تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے تمام سفر میں اپنی ادوایات کا استعمال باقاعدگی سے کرتے رہیں ، یا اللہ ہم سب کو ہر بیماری سے محفوظ رکھے اور ہر مسلمان کو ہر مرض سے نجات دے ۔
::::: (7) ::::: جِسم کے درجہ حرارت کے بڑھنے کی طرف سے غافل رہنا ، یا اس کی پرواہ نہ کرنا :::::
حاجی صاحبان کو خود پر یہ لازم کرنا چاہیے کہ وہ دھوپ میں چھاتے کے بغیر سفر نہ کریں ، اور پیدل چلتے ہوئے جب زیادہ گرمی محسوس کریں تو کہیں رُک کر کچھ دیر آرام کریں ، تا کہ ان کی جسم کا درجہ حرارت اتنا نہ بڑھ جائے کہ جو کسی قسم کے نقصان یا بیماری کا سبب بن جائے ،
خاص طور پر ٹھنڈے علاقوں سے آنے والے حاجی صاحبان کو اس معاملے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ، اللہ انہیں اور سب ہی حاجیوں کو ہر تکلیف سے محفوظ رکھے۔
اگر کسی کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے تو اسے فوراً ٹھنڈا پانی ڈال کر معتدل کرنے کی کوشش کی جائے اورزیادہ سے زیادہ مشروبات پلائے جائیں ، اور پھر جلد از جلد کسی ڈاکٹر کے پاس لے جایا جائے ، اور ڈاکٹر کی نصیحت کے مطابق عمل کیا جائے ۔
::::: (8) ::::: تمباکو نوشی ، اور دھواں دار خوشبویات :::::
تمباکو نوشی سے تو ہر مسلمان کو مکمل گریز کرنا ہی چاہیے کیونکہ یہ حرام بھی ہے اور اپنی اور دوسروں کی صحت کے لیے انتہائی مُضر بلکہ قاتل بھی ہے ، اور حاجی صاحبان کو تو بدرجہ اولیٰ اس سے باز رہنا چاہیے کہ وہ اپنا مال ، وقت اور جان خرچ کر کے اللہ کی ایک خاص عبادت کرنے اور اسلام کا ایک رکن ادا کرنے اللہ کے مقدس مقامات پر رہتے ہوئے، اپنے اپنے کو ہلاکت میں ڈالنے ، اپنے ارد گرد موجود اپنے دوسروں مسلمان بھائی بہنوں کو ہلاکت میں ڈالنے اور انہیں ، اور فرشتوں کو تکلیف پہنچانے کے گناہ کماتے رہیں گے ،
اسی طرح ایسی خوشبوؤں کے استعمال سے بھی گریز کرنا چاہیے جنہیں آگ یا کوئلوں یا گرم چیزوں پر رکھ کر دھوئیں کی صورت میں منتشر کیا جاتاہے کیونکہ طبی طور پر اِن خوشبوؤں کا اس طرح کا استعمال ناک اور حلق کی تکلیف کا باعث بننے کے اسباب میں سے ہے۔
::::: (9) ::::: ایک دوسرے سے ملتے ہوئے فاصلے پر نہ رہنا :::::
کچھ حاجی صاحبان اپنے اپنے روایتی انداز میں ایک دوسروں سے ملتے ہوئے یا تو ایک دوسرے کا ماتھا چومتے ہیں ، یا گلے ملتے ہیں ، یا گال سے گال ملاتے ہیں، وغیرہ وغیرہ ، ایسی تمام عادات سے گریز کرنا چاہیے ، خاص طور پر حج کے موقع پر کیونکہ یہ بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بنتی ہیں ، اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حکم اور سُنّت کے مطابق مُصافحہ کرنے یعنی ہاتھ ملانے پر ہی اکتفاء کرنا چاہیے۔
::::: (10) ::::: دھیمی آواز کی بجائے اونچی آواز میں بات ،یا قرأت یا تلبیہ یا ذِکر و أذکار وغیرہ کرنا :::::
حاجی صاحبان کو چاہیے کہ وہ اپنی عبادات اور اپنی گفتگو دھیمی آواز میں کریں کیونکہ اونچی آواز میں یہ کام کرنا حلق اور سینے کے اوپری حصے کے نرم پٹھوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتے ہیں جو بتدریج بیماری کی صورت اختیار کرجاتی ہے۔
::::::: حامل عورتوں کے لیے خصوصی ہدایات :::::::
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہماری کچھ حاملہ بہنیں بھی اپنی حالتء حمل میں ہی حج کرنا چاہتی ہیں، اور اس پر اِصرار کرتی ہیں ، اور اپنی صحت اور جسمانی حالت کا لحاظ نہیں رکھتی ہیں ، اور ان میں سے اکثر ایسی مُشقت کو زیادہ أجو و ثواب کا سبب سمجھ رہی ہوتی ہیں ، جب کہ اپنے آپ کو جان لیوا ، یا اپنے اند موجود کسی اور وجود کےلیے خطرہ پیدا کرتے ہوئے کی گئی ایسی عبادت جسے بعد میں بھی کیا جاسکتا ہو ، کے لیے کوئی پُر خطر مُشقت کرنا مُناسب نہیں ،
چونکہ یہاں میں ان باتوں کو شرعی نکتہ نظر سے بیان نہیں کر رہا ،بلکہ یہ گفتگو طبی نکتہ نظر سے ہے اس لیے اس موضوع کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ ایسی خواتین کے لیے طبی طور پر بھی یہی نصیحت ہے کہ وہ اپنی اور اپنی ہونے والی اولاد کی صحت اور جسمانی بہتری کے لیےحمل کی حالت میں حج کرنے سے گریز کریں،
اور اگر کسی کو کوئی مجبوری ہو کہ اُسے حج کرنا ہی ہے تو ، اگر ممکن ہو تو ، طبی طور پر مُناسب ترین یہ ہے کہ وہ اپنے حمل کے درمیانی حصے میں حج کے لیے جائے اور اس میں ہی واپس اپنے گھر پہنچنے کی کوشش کرے ، وہ درمیانی حصہ حمل کے نو مہینوں میں سے تین درمیان والے مہینے ہیں، یعنی چوتھا ، پانچواں اور چھٹا مہینہ ،
اوپر بیان کی گئی تمام ہدایات کے ساتھ ساتھ حامل عورتوں کے لیے اضافی ہدایات یہ ہیں کہ دیگر حجاج کی نسبت بھیڑ بھاڑ اور گرمی اور جسمانی مشقت سے کہیں زیادہ بچیں ، اور اپنے لباس ڈھیلے ڈھالے رکھیں ، اور سائل یعنی پانی جیسی چیزیں پینے کی کثرت رکھیں ،
انہیں زیادہ دیر کھڑے رہنے ، اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے ، حتیٰ کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے پیٹ کے نچلے حصے میں درد اور اکڑاؤ کی شکایت ہو سکتی ہے ، اور کمر کے نچلے حصے میں بھی درد کی شکایت ہو سکتی ہے ،
لہذا انہیں اپنے حمل کی مناسبت سے مناسب ڈاکٹرز سے اپنے لیے ادویات لے کر اپنے پاس رکھنا چاہیں اور بوقتء ضرورت انہیں ضرور استعمال کرنا چاہیے اور معمول کی تکلیف میں کسی بھی اضافے کی صورت میں جلد از جلد کسی مناسب ڈاکٹر تک پہنچنا چاہیے ،
[RIGHT]اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ اپنی رحمت کے ساتھ اپنے مہمانوں کی حفاظت فرمائے ، ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں با خیر وعافیت ان کے گھروں اور گھر والوں میں واپس پہنچائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برقی نسخہ """ یہاں """ سے نازل کیجیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حج سے متعلق درج ذیل دیگر مضامین بھی یہیں اسی فورمز میں موجود ہیں ،
ان شاء اللہ ان کا مطالعہ سب کے لیے اور بالخصوص حج پر جانے والوں کے لیے مفید ہو گا۔
::: حج کی اِقسام :::
::::: عمرہ اور حج کا طریقہ صحیح سُنت کے مطابق :::::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ حج اور ہم ::: ماہ حج پہلے دس دِن ::: فضلیت اور احکام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: ماہ حج اور ہم ::: عُمرہ کا طریقہ :::
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 687
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-10-10), فیصل ناصر (28-10-10), کنعان (28-10-10), قاسم شاہ (28-10-10), مرزا عامر (27-10-10), سحر (28-10-10), ضِرار Derar (30-10-10), عبداللہ حیدر (28-10-10)
پرانا 28-10-10, 09:48 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,788
شکریہ: 82
310 مراسلہ میں 836 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ ۔اللہ پاک سب کو بار بار وہاں جانے کی سعادت نصیب فرمائے اور وہاں مانگی جانے والی تمام دعاؤں کو قبول فرمائے اور ان دعاؤں میں ہمارا بھی حصہ فرمائے
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔
قاسم شاہ آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-10-10), مرزا عامر (28-10-10), عادل سہیل (29-10-10)
پرانا 28-10-10, 10:08 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت بہت شکریہ عادل صاحب!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (28-10-10), عادل سہیل (29-10-10)
پرانا 28-10-10, 10:36 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-10-10), فیصل ناصر (28-10-10), مرزا عامر (28-10-10), عادل سہیل (29-10-10)
پرانا 28-10-10, 01:32 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق پر جلد لگانے کی سفارش ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-10-10), مرزا عامر (28-10-10), ضِرار Derar (30-10-10), عادل سہیل (29-10-10)
پرانا 28-10-10, 01:46 PM   #6
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,725
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

اپنے مقامی جگہ سے اگر آپ کسی دوسرے شہر کا سفر کریں یا کسی ملک کا وہاں کی آب و ہوا اور پانی نمکیات و معدنیات سے انسان بیمار ضرور ہوتا ھے اس لئے اس سے بچنے کے لئے جب آپ کسی دوسرے شہر یا ملک پہنچیں تو بغیر کچھ کھائے پیئے سب سے پہلا کام یہ کرنا ھے کہ تھوڑا سا پیاز کاٹ کر کچا ہی کھا لیں، پھر دیکھیں آپ بیمار نہیں ہونگے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-10-10), مرزا عامر (28-10-10), ضِرار Derar (30-10-10), عادل سہیل (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 02:33 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاکم اللہ خیرا جمعیاً ،
کنعان بھإئی کی طرف سے ایک اچھا نسخہ شامل کرنے پر خصوصی شکریہ ،
ان شاء اللہ یہ بھی اچھی احتیاطی تدبیر ہو سکتا ہے،
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (29-10-10), ضِرار Derar (30-10-10)
پرانا 30-10-10, 09:44 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابھی تک ادھر ہی ہے
سرورق پر تو اگلے حج کے لیے لگانا جناب
ادھر تو جا کر Titles پھس ہی جاتے ہین
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, document, system, فورمز, کمر, پہچان, نظر, مکہ, مکمل, موقع, منتقل, ممکن, اللہ, اسلام, بھائی, جلد, حکم, خواتین, خصوصی, سفر, عبادت, صحیح, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک ماں کی اپنی بیٹی کے لیے دس نصیحتیں یاسر عمران مرزا ازدواجی زندگی 22 22-11-11 09:09 PM
اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں سیپ میری ڈائری 13 31-10-11 03:15 PM
طیارہ حادثہ،2امریکیوں سمیت متعدد اہم شخصیات جاں بحق: پاکستانی خبریں 2 29-07-10 12:16 AM
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہہ کی نصیحتیں ابو عمار متفرقات 17 12-06-08 11:18 AM
بالی ووڈ شخصیات کا جیو ٹی وی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ خرم شہزاد خرم خبریں 2 21-11-07 12:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger