واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > عمرہ و حج



عمرہ و حج عمرہ و حج


::::: حج اکبر (اکبری حج) :::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-11-10, 01:19 AM   #1
::::: حج اکبر (اکبری حج) :::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 03-11-10, 01:19 AM

::::::: حج اکبر :::::::
بسم اللہ و الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ ، اما بعد ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر حج جمعہ کے دِن آ جائے تو اُس کا أجر و ثواب بڑھ جاتا ہے اور اُس حج کو """ حجءِ اکبر """ کہا جاتا ہے
یہ ایک ایسی بات ہے جس کی کوئی دلیل ہمیں نہ تو اللہ کی کتاب میں ملتی ہے اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تعلیمات میں ، اور نہ ہی صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے ہاں ، اور نہ ہی ایک لمبے عرصہ تک اُن کے بعد والوں کے ہاں ،
::::::: اللہ سُبحانہ و تعالی نے حج کا ذِکر کسی بڑے اور چھوٹے یعنی حج اکبر یا حج اصغر کی تفریق کے بغیر ہی فرمایا ہے ، یعنی اس کو حج اکبر فرمایا ہے جیسا کہ جیسا کہ ((((( وَ أَذَانٌ مِّنَ اللّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَومَ الحَجِّ الأَكبَرِ ::: اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے تمام لوگوں کی طرف حجِ اکبر کے دن اعلانِ ہے )))))سورہ التوبہ 9 / آیت 3 ،
::::::: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نےیہ بتایا کہ قُربانی کرنے کے دِنوں میں سے پہلا دِن یعنی عید الاضحیٰ والا دِن """ حج ءِاکبر """ ہے ،
جیسا کہ عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ '""""جس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے حج اداء فرمایا تو اُس حج میں ، قُربانی والے دِن (یعنی دس ذی الحج ،عید کے دن ) جَمرات (شیطانوں کو پتھر مارنے کے مقامات)کے درمیان کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا ((((( ہذا یَومُ الحَجِّ الأَکبَرِ::: یہ آج کا دِن (ہی) حجءِ اکبر (والا دِن)ہے )))))، اور نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نےفرمانا شروع کر دیا ((((( اللَّہُمَّ اشہَد ::: اے اللہ گواہ رہنا ))))) اور لوگوں کو الوادع کیا ، تو لوگوں نے کہا یہ حج الوادع (یعنی رخصتی والا آخری حج ) ہے """"" صحیح البُخاری /حدیث 1655/کتاب الحج /باب131،
::::::: ہو سکتا ہے کوئی یہ خیال کرے کہ اس آیت اور حدیث میں یہ کہیں نہیں کہ اُس دِن جمعہ نہ تھا ، تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اُس دن جمعہ ہوتا ، یا جُمعہ کے دن کو حج اکبر سمجھا جانا مقصود ہوتا تو اس کے بارے میں صحابہ رضی اللہ عنہم ، اور تابعین کی طرف سے ہمیں ضرور کوئی صحیح ثابت شدہ خبر ملتی ، جبکہ ایسا نہیں ہے ، اور جو خبر وہاں سے ملتی ہے وہ اس مندرجہ بالا حدیث کے مطابق ہے ،
جیسا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ """"" بَعَثَنِي أبو بَكرٍ رضي الله عنه فِيمَن يُؤَذِّنُ يوم النَّحرِ بِمِنًى لَا يَحُجُّ بَعدَ العَامِ مُشرِكٌ ولا يَطُوفُ بِالبَيتِ عُريَانٌ وَيَومُ الحَجِّ الأَكبَرِ يَومُ النَّحرِ وَإِنَّمَا قِيلَ الأَكبَرُ من أَجلِ قَولِ الناس الحَجُّ الأَصغَرُ ::: ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے یوم النحر (یعنی دس ذی الحج ،قربانی کرنے والے دن ) ان لوگوں کے ساتھ بھیجا جو منی میں یہ اعلان کریں کہ """ اس سال کے بعد کوئی مُشرک حج نہ کرے گا اور نہ ہی کوئی ننگا ہو کر کعبہ کا طواف کرے گا اور حج اکبر یہی یوم النحر (یعنی قربانی کرنے والا دن) ہے """ اور اس کو اکبر اس لیے کہا گیا کہ لوگ حج اصغر کہا کرتے تھے """""صحیح البُخاری حدیث3002/کتاب الجہاد و السیر /ابواب الجزیۃ و الموادعۃ کا باب 16 ، صحیح مسلم /حدیث 1347/کتاب الحج /باب78،
پہلے بلا فصل خلیفہ امیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ ُ و أرضاہ ُ کی اس بات کو صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے قبول فرمایا ، جو """ الجماعت """ کے سکوتی اجماع کی دلیل ہے،
::::::: اس کے علاوہ کتب التفسیر اور حدیث میں صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین، تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے بہت سے أقوال میسر ہیں جو یہی ثابت کرتے ہیں کہ""" یوم النحر یعنی قُربانی والے دِن ، عید کے دِن "کو ہی """حج اکبر """ کہا جاتا تھا ، سمجھا جاتا تھا ، اِس کے علاوہ کوئی اور دن "حج اکبر" نہ تھا """، اور جو کُچھ اُس وقت دِین نہ تھا وہ بعد میں کسی صورت دِین نہیں ہو سکتا ، کیونکہ اُس وقت اللہ نے دِین مکمل فرمایا دیا ، جِس میں کسی بھی تبدیلی کی کوئی بھی گنجائش نہیں ۔ وعلیکم السلام۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی فورمز میں حج اور عمرہ کے متعلق دیگر کئی اہم معلوماتی مضامین موجود ہیں ، سب قارئین کرام انہیں پڑھیں اور پڑھانے کا سلسلہ بھی چلائیں ، جزاکم اللہ خیراً ، والسلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 269
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (03-11-10), ارشد کمبوہ (03-11-10), شمشاد احمد (03-11-10), ضِرار Derar (06-11-10), عبداللہ حیدر (03-11-10)
پرانا 03-11-10, 01:33 AM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فضائل حج

حج کا فلسفہ اور حقیقت

ذي الحجہ کے فضائل اور احکام

حج کی اِقسام
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-10, 01:37 AM   #3
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر ہے، شئیر کرنے کا شکریہ


والسلام
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-10, 09:47 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستانی مراسلہ دیکھیں
ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر ہے، شئیر کرنے کا شکریہ


والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، یہ سب اللہ کی عطا کردہ توفیق سے ہے ، بھائی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ضِرار Derar (06-11-10)
جواب

Tags
color, green, فورمز, پہلے, یوم, وقت, مکمل, مطابق, آج, اکبر, اللہ, امیر, جواب, حدیث, خبر, سال, شروع, طور, عید, علی, عمرہ, عبداللہ, عرصہ, صحیح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger