| عمرہ و حج عمرہ و حج |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 402
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔ دل میں اتر جانے والا مضمون ہے۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہمیں بھی ٰاخلاص کے ساتھ ہر عبادت اور ہر نیک عمل کی توفیق دے، آمین
اللہ آپ پر اپنی ہمیشہ رحمتیں نازل کرے، آمین ، |
|
|
|
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
و ما توفیقی اِلا باللہ ، اللہ تعالیٰ آپ کو بھی بہترین اجر سے نوازے ، خانم بہن ، اور آپ کی دعا قبول فرمإئے ، اگلا حصہ ملاحظہ فرمایے ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (21-11-11) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
:::::: حج سے ملنے والے تربیتء نفس کے عملی اسباق ::::: دوسرا حصہ ::: دوسرا اور تیسرا سبق ::: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ، عربی عبارات کو درست طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے درج ذیل فونٹس انسٹال کر لیجیے Al qalam quran Al Qalam Quran.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download al_Mushaf Al_Mushaf.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ::: (2) ::: اللہ کی توحید کی متابعت میں اتباع ء رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تربیت ::: جی ہاں ، اتباع رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ کی توحید کی متابعت ہے ، اسے رسالت کی توحید بھی کہا جا سکتا ہے، رسالت کی توحید اس لیے کہ اس توحید کا اقرار کرنے والا اپنے عمل سے یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ سوائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے کسی بھی دوسرے کو قولی ، فعلی ظاہری یا باطنی غرضیکہ کسی بھی طور پر اللہ کا آخری رسول نہیں مانتا ، اور اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے احکام کے مخالف کسی بھی حکم کو نہیں مانتا ، اور ان صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے علاوہ کسی بھی اور کے طریقے کے مطابق کوئی عبادت نہیں کرتا ، عام مشاہدے میں یہ آتا ہے کہ حج کرنے والے تقریباً سب ہی حجاج کرام اپنے اپنے مسلکوں اور مذھبوں کے اختلاف کے باوجود یہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے حج کے تمام تر مناسک سنت مبارکہ کے مطابق ادا ہوں ، اُن کی یہ کوشش حج کے تربیتی پھلوں میں اس دوسرے أہم پھل یعنی اتباعء رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بیج بوئے جانے ، اورحج کے روحانی ماحول کی آبیاری میسر ہو کر اُس کے پنپنے کی علامت ہوتی ہے ،سوائے ایسے لوگوں کے جن کے دِلوں پر مہریں لگی ہوں اور وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے علاوہ صِرف انہی کے پابند رہیں جن کے پابند انہیں کر دیا گیا ہو ،اللہ تعالیٰ ہر کلمہ گو کو ایسی اور ہر گمراہی سے محفوظ رکھے ۔ ::: (3) ::: شِرک اور مُشرکین سے برأت اور بیزاری ::: شِرک سے برأت اور بیزاری کی تربیت کے بارے میں ابھی پہلے بند میں بات کی گئی ہے ، رہا معاملہ مُشرکین اور ان کے اعمال سے عملی طور پر برأت اور بیزاری کا معاملہ تو اس کی تربیت ہمیں حج کے تقریباً ہر منسک میں ملتی ہے ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اشھر الحج ، یعنی حج کے مہینوں میں عُمرے کے لیے اھلال فرمایا ، تلبیہ جس کے بیان سے میری بات کا آغاز ہوا، حج تمتع کا حکم، عرفات میں قیام ، مزدلفہ سے نکلنا ، غرض یہ کہ حج کے تقریباً ہر منسک میں مُشرکین کی مُخالفت کی ، اور یقیناً بِلا شک و شبہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے رضا کے مطابق کی ،
اور اب سب ہی حجاج کرام وہی سب کچھ کرتے ہیں ، اور ہم سب مسلمان انہیں وہ سب کچھ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور ان کی مددگاری کی کوشش کرتے ہیں، لیکن شاید ہی کسی کو یہ احساس ہوتا ہو کہ ان مناسک کو ادا کرنا صرف حج کی تکمیل کے لیے لازم نہیں ہیں بلکہ ان میں پوشیدہ یہ تربیت بھی حاصل کرنا مقصود و مطلوب ہے کہ بحیثیت مُسلمان ہمیں کفار و مُشرکین کے تمام اعمال و عادات خواہ وہ عبادات کے زُمرے میں آتی ہوں یا عادات کے ز ُمرے میں ، کی مخالفت کرنا ہے اور اپنا منفرد اسلامی تشخص برقرار رکھنا ہے ، اگر ہم اپنے اس اسلامی تشخص کو برقرار نہیں رکھیں گے تو اُس ذہنی ،رُوحانی ، معاشی، معاشرتی اور معاذ اللہ مادی غلامی ، اور ذلت و رُسوائی میں اضافہ ہی ہوتا جائے گا جِس کا ہم اس وقت شِکار ہیں اور صِرف اور صِرف اپنے دِین کی تعلیمات کو پس پُشت ڈال کر ہر دُرست و نا دُرست کام میں کفار و مُشرکین کی پیروی کرنے کے نتیجے میں شِکار ہیں ، اللہ تعالیٰ ہمیں یہ ہمت دے کہ ہم اپنے دِین پر فخر کریں ، کفار و مُشرکین کے دجل و فریب زدہ فلسفوں کے سامنے شرمندہ ہونے کی بجائے اور اپنے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی پیروی پر فخر کے ساتھ قائم رہیں ، اپنے اللہ کا ہی خوف رکھتے ہوئے اس کی تابع فرمانی کریں ، اپنے اللہ ہی کی محبت اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کو ہر کسی کی محبت سے بڑھ کر حق دار مانتے ہوئے ان کی محبت میں ان کی پیروی کریں اور ان کے احکامات کی خلاف ورزی کی طرف اکسانے والے ہر شخص اور ہر سوچ کو ٹھکراتے چلیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مضمون جاری ہے ۔ |
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (21-11-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آمین۔۔۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔ اتنی پیاری باتیں سمجھانے کا اللہ آپ کو اجر عظیم دے،آمین۔۔۔۔۔۔۔ خوش رہیں ہمیشہ
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔ آمین ۔۔۔۔۔ دعاؤں کی مجھے بہت ضرورت۔۔۔۔۔۔۔ دعاؤں میں اپنی بہن کو یاد رکھئے گا۔۔!
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میری بہن ہم سب کو ہی ایک دوسرے کی دعاؤں کی ضرورت ہے ، میں بھی اِن شاء اللہ آپ کے لیے دُعا کرتا رہوں گا اور آپ بھی اپنے عادل بھائی کے لیے دعا کرتی رہا کیجیے ، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو حق جاننے ماننے اپنانے اور اسی پر عمل پیرا رہنے کی توفیق عطاء فرمائے ، اور دِین دُنیا اور آخرت میں اپنی رضا سے نوازتا رہے ، اگلا حصہ ملاحظہ فرمایے ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (22-11-11) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
:::::: حج سے ملنے والے تربیتء نفس کے عملی اسباق ::::: تیسرا حصہ ::: چوتھا سبق ::: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ، عربی عبارات کو درست طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے درج ذیل فونٹس انسٹال کر لیجیے Al qalam quran Al Qalam Quran.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download al_Mushaf Al_Mushaf.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ::: (4) ::: دِلوں کے لیے تقویٰ کے حصول کی تربیت ::: حج کے احکام سے متعلقہ آیات مبارکہ میں اللہ سُبحانہ ُ وتعالی نے اِرشاد فرمایا ((((( ذَلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ::: یہ ہے اصل معاملہ(جو سابقہ آیات میں بیان ہوا ہے)اور جو کوئی بھی اللہ کی مقرر کردہ ادب والی چیزوں کی تعظیم کرتاہےتواُسکاایساکرنادِلوں کےتقویٰ میں سےہے))))) سُورت الحج/آیت32،
اللہ تبارک و تعالیٰ کا یہ فرمان ہمیں یہ سمجھاتا ہے کہ حج کے دوران وہاں یعنی بیت اللہ ، مکہ المکرمہ ، منیٰ عرفات ، مزدلفہ کے مقامات میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات اور تعلیمات کے مطابق مشاعر مقدسہ کی پہچان کر کےاُن کی تعظیم کرنا دِلوں میں تقویٰ کے ہونے کی دلیل ہے ، پس حجاج کرام میں سے جو کوئی بھی میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات اور تعلیمات کے مطابق مشاعر مقدسہ کی تعظیم کرتا ہے اُس کے دِل کےتقوے کا عملی اظہار ہوتا ہے اور وہ اظہار خود اس کے لیے اور دوسروں کے لیے ان میں چھپے ہوئے تقوے کے اظہار اور تقویت کا سبب بنتا ہے ، یوں اس کام میں حجاج اور ساری اُمت کے لیے ایک دوسرے کے تقوے کوعملی طور پر ظاہر کرنے اور اس کو مضبوط کرنے میں مددگاری کی تربیت دی جاتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مضمون جاری ہے ۔ |
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (22-11-11) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
:::::: حج سے ملنے والے تربیتء نفس کے عملی اسباق ::::: چوتھا حصہ ::: پانچواں سبق ::: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ، عربی عبارات کو درست طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے درج ذیل فونٹس انسٹال کر لیجیے Al qalam quran Al Qalam Quran.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download al_Mushaf Al_Mushaf.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ::: (5) ::: خوش اخلاقی اور اچھی صِفات کی تربیت ::: اگر سمجھنے کی کوشش کی جائے تو بہت اچھی طرح سے سمجھ آتا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام کو اور ان سے متعلق دیگر مسلمانوں کو اور ان کے ذریعے ساری ہی اُمت کو خوش اخلاقی اور اچھی پسندیدہ صِفات کی تربیت بھی دی جاتی ہے ، مثلاً ::: ::: (5-1) اللہ تبارک و تعالیٰ کے احکامات کو ماننے کی تربیت ::: حج کے دوران حاجی اپنی ذاتی پسند نا پسند کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے ، اللہ کے احکام پر عمل پیرا رہتا ہے ، اس کیفیت میں یہ تربیت ہے کہ مُسلمان کو ہمیشہ ہی اپنے رب کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے اپنی پسند یا نا پسند کو چھوڑنا ہی چاہیے ۔ ::: (5-2) غصے کو ضبط کرنا ۔ ::: (3۔5) لڑائی جھگڑا کرنے سے مکمل پرہیز کرنا ، نہ خود لڑائی کرنا اور نہ ہی کسی دوسرے کو اس طرف مائل کرنا ۔ ::: (4۔5) جنسی خواہش اور اس خواہش کو متحرک کرنے والے کاموں اور باتوں سے پرہیز کرنا ۔ ان سب مذکورہ بالا کاموں سے دُور رہنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے اس فرمان مبارک میں دِیا ہے ((((( الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ،،،،، :::حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں جو شخص ان مقرر مہینوں میں حج کا اِرادہ کر لے تو اُسے حج کے دوران جنسی عمل اور اس عمل کے محرکات ، اور ہر برائی ، اور لڑائی جھگڑے اور اس کے ہر سبب سے باز رہنا چاہیے ،،،،،)))))سُورت البقرہ/آیت 197، ان کے عِلاوہ خوش اخلاقی اور اچھی صِفات کی تربیت کے ز ُمرے میں درج ذیل صِفات بھی شامل ہیں ::: ::: (5-5) پسندیدہ، یا آرام دہ لباس استعمال کیے بغیر گذارہ کرنا ::: جس کی تربیت دوران حج اححرام کا لباس پہننے کی صورت میں ہوتی ہے ، ::: (5-6) وقار ، اطمینان اور نرم مزاجی کی تربیت ::: جیسا کہ مناسک حج کی ادائیگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے حکم فرمایا ((((( أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالإِيضَاعِ :::اے لوگو ، تُم لوگوں پر اطمینان اور سکون سے کام کرنا لازم ہے ، کیونکہ جلد بازی کرنے میں کوئی نیکی نہیں)))))صحیح البخاری/حدیث1671/کتاب الحج/باب94، ::: (5-7) اپنے مسلمان بھائیوں ، بہنوں کے ساتھ برابری اور مساوات کی تربیت ::: حج کے تمام تر مناسک میں کسی حاجی کو دوسرے پر کوئی فضیلت یا فوقیت نہیں ، سب ہے کے لیے ایک ہی جیسے مناسک ہیں اور سب ہی کو اپنی نیت کے مطابق اختیار کردہ حج کے مناسک ایک ہی طرح سے ادا کرنا ہوتے ہیں ، جس میں اس امر کی تربیت ہے کہ اللہ کی عبادت کرنے میں اللہ کے سامنے سب ہی مسلمان ایک جیسے ہیں ، جی عبادت کے معیار اور قبولیت کے مطابق کسی کا رتبہ اللہ کے ہاں کیا مقرر ہوتا ہے یہ اللہ ہی جانتا ہے ، ::: (5-8) مختلف معاملات میں صبر کرنے کی تربیت ::: جن میں سے سب سے أہم ترین معاملات اللہ کی عِبادت کرنا، اور اللہ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تابع فرمانی کرنا ہے کہ حج کے دوران ان کاموں کی تکمیل میں عام معمولات سے زیادہ مشکلیں اور مُشقت در پیش ہوتی ہیں ، جن پر صبر کر کے ہی حاجی اپنے مناسک کو درست انداز میں ادا کر پاتا ہے ، اس کے علاوہ اِرد گِرد کے رش ، اور ماحول کی تنگی اور مُشقت پر صبر ، اپنی پسند کے خلاف کھانے پینے ، رہنے سہنے کے معاملات میں مُشقت پر صبر ، اور دیگر بہت سے ایسے ہی تکلیف دہ اور پُر مُشقت معاملات مسلسل صبر کرنا ہوتا ہے ، یہ سب امور حجاج کرام کے لیے بالخصوص اور ان کا مشاھدہ کرنے والوں کے بالعموم صبر کی تربیت ہیں۔ ::: (5-9) اللہ کی رضا کے لیے مال خرچ کرنے کی تربیت ::: حجاج کرام میں عموماً ایسے بھائی ہوتے ہیں ، اور ان کے علاوہ غیر حاجی لوگوں میں سے ایسے لوگوں کی کثرت ہوتی ہے جو اس عبادت کے دوران اپنے حاجی بھائی بہنوں کی مشکلوں اور مُشقتوں کو دیکھ کو اُن کی آسانی اور خدمت کے لیے اپنا مال خرچ کرتے ہیں ، اپنے مسلمان بھائی بہنوں کی لیے نیکی میں آسانی مہیا کرنے کے لیے ان پر اپنا مال خرچ کرنے کی یہ ہمت ساری اُمت کے لیے ایک تربیتی درس ہے کہ ایسا صرف حج میں ہی مطلوب نہیں بلکہ ہمیشہ ہی ہوتے رہنا چاہیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔::: (5-10)ساری دُنیا کے مُسلمانوں میں ، رنگ و نسل ، ز ُبان و عادات اور جغرافیائی تقسیموں سے بالا تر ہو کر اسلامی بھائی چارے اور محبت کو اجاگر کرنے کی تربیت ::: دوران حج مختلف رنگ و نسل ، زبانوں اور علاقوں والے مُسلمان ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کے احوال جانتے ہیں جس میں ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی تکالیف جان کر انہیں دور کرنے میں ایک دوسرے کے مددگار ہوں ، اور ساری ہی دُنیا کے مسلمانوں میں وہ بھائی چارہ جو اسلام کی منفرد خصوصیات میں سے ایک تھا اور عین مطلوب ہے لیکن افسوس ، صد افسوس کی فی الوقت عملی طور پر یہ مفقود ہے ، اپنی پوری قوت اور شان کے ساتھ مستقل طور پر موجود رہے۔ مضمون جاری ہے ۔ |
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (23-11-11) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
:::::: حج سے ملنے والے تربیتء نفس کے عملی اسباق ::::: پانچواں ، آخری حصہ ::: پانچواں سبق ::: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ، عربی عبارات کو درست طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے درج ذیل فونٹس انسٹال کر لیجیے Al qalam quran Al Qalam Quran.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download al_Mushaf Al_Mushaf.ttf - 4shared.com - online file sharing and storage - download ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ::: (5-11) اپنی غلطی کا احساس کرنے اور غلطی کی سزا قبول کرنے کی تربیت::: حج کے مناسک میں سے اگر کسی میں کوئی ایسی کمی واقع ہو جائے جس کے خمیازے میں ، یا جس کی سزا کے طور پر ، یا جس کے جرمانے میں حاجی کو ایک جانور ذبح کرنا پڑتا ہے ، اور بسا اوقات وہ عمل بھی پورے کا پورا دھرانا پڑتا ہے جس میں غلطی ہوئی ، یہ عمل حاجی کے لیے اپنے دینی اعمال میں ذمہ داری کی تربیت ہے ، اور کسی غلطی کی صورت میں اس کی سزا قبول کر کے اس سزا کو نافذ کرنے کی تربیت ہے ، جو کوئی اس تربیت کو پا لیتا ہے وہ اپنی زندگی کے شعبے میں اپنا ہر کام بہت احتیاط سے کرنے والا بن جاتا ہے اور اللہ کی رحمت سے ایک کامیاب مُسلمان بن جاتا ہے ۔ :::(5-12) دوچادروں میں خودکولیپٹےرکھنے،اپنےاہل خاندان اور پیاروں کوچھوڑنےمیں آخرت کی فِکرکی تربیت ::: حاجی ایک لمبے وقت کے لیے اور واپسی کی غیر یقینی کیفیت میں اپنے اہل خانہ و خاندان اور اپنے دیگر پیارے لوگوں اور پسندیدہ چیزوں کو چھوڑ کر ایک اجنبی ماحول میں چلا آتا ہے اور طرح طرح کی جسمانی اور مالی اور ذہنی مُشقتوں کا سامنا کرتا ہے، اپنے آپ کو دو سُفید چادروں میں لپیٹے رکھتا ہے جس طرح مُردے کو کفن میں لپیٹا جاتا ہے ، انہی چادروں میں وہ لاکھوں لوگوں کی بِھیڑ میں دھکے کھاتا ، گُھٹتے ہوئے سانسوں میں ،تکلیفیں اُٹھاتا بھول و پیاس ، گرمی سردی اور موسم کی دیگر سختیاں جھیلتا ہوا اپنے حج کے مناسک ادا کرتا ہے گویا کہ میدانءحشر کا سماں عملی طور پر اُس پر وارد ہوتا ہے ،اِن سب اعمال میں حجاج کرام اور اُن کے مشاھدین کے لیے آخرت کی فِکر تازہ رکھنے ، موت ، کفن ، دفن کے مُقام سے اُٹھائے جانے ، ہمیشہ کے لیے اپنوں کو چھوڑ کے جانے کی سوچ کو زندہ رکھتے ہوئے ہمیشگی والے ٹھکانے میں پیش آسکنے والی مشکلوں اور مُصیبتوں سے بچاؤ کر لینےکی تربیت ہے ۔ ::: (5-13) اللہ سُبحانہُ وتعالیٰ کےذِکر میںمشغول رہنےکی تربیت::: اور اِرشاد فرمایا ﴿﴿﴿﴿﴿وَاذْكُرُوااللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ ،،،،،:::اور (حج کےاِن)گنے چنے ایام میں اللہ کا ذِکر کرتے رہو،،،،،﴾﴾﴾﴾﴾سُورت البقرہ/آیت203، پس حج میں اللہ کے ذِکر میں خوب اچھی طرح سے جوش اور ہوش کے ساتھ ذِکر میں مشغول رہنے کی تربیت بھی میسرہے۔ ::: (5-14) نظام اورترتیب کی پابندی کی تربیت::: اپنے مزاج، اپنی سوچ ، اپنی عقل اور پسند وغیرہ کے خِلاف یہ جبر اس بات کی تربیت ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے مقرر کردہ نظام کو ہی نافذ کیا جانا بہر صُورت مطلوب و مقصود ہے اور اِسی میں دُنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ::: (5-15) امربالمعروف اورنہی عن المنکرکی تربیت::: یہ مذکورہ بالا اسباق حج میں سے ملنے والے تربیتی اسباق میں سے کچھ اسباق ہیں نہ کہ سارے ، اختصار کے پیش نظر میں نے صِرف ان کو اس لیے چُنا کہ یہ زیادہ أہم اور اساسی اسباق ہیں ، دیگر اسباق انہی کے ضمنی اسباق میں شمار کیے جا سکتے ہیں ، اپنی بات کو اختتام تک پہنچانے سے پہلے میں امام حسن البصری رحمہ ُ اللہ کا ایک قول اور ایک أہم معاملے کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں ، امام حسن البصری رحمہ ُ اللہ کا کہنا ہے """"" قبول شُدہ حج یہ ہے کہ حج کرنے والا واپس آئے تو دُنیا سے بیزار ہو اور آخرت کا فکرمند ہو """"" بحوالہ تفسیر القرطبی/سورت آل عمران/آیت 96کی تفسیر میں ، اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ سب حجاج کرام کے حج قبول فرمائے اور حج کے بعد وہ ہمیں سچے پکے عملی اِیمان والوں کی صُورت میں ملیں اور ہماری غلطیوں کی بھی اصلاح کرنے والے بنیں ، آخرت کی بہتری اور خیر کمانے والے بنیں نہ کہ """حاجی صاحب """ کا پھریرہ اُڑا کر دُنیا کی گندگی کمانے والے بنیں ۔ آخر میں ایک أہم معاملے کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں ، اور وہ یہ ہے کہ حج سے متعلق اعلانات یا خبروں یا بات چیت میں عموماً الفاظ کی زبردستی دکھاتے ہوئے یا انداز بیان کو بوجھل بناتے ہوئے ہمارے ہاں اکثر لوگ کچھ حاجیوں کے لیے """ فرزندانء توحید """ لکھتے کہتے ہیں ، جبکہ یہ الفاظ شدید غلطی پر مشتمل ہیں ، اِس بیان کی غلطی کے لیے کسی لمبے چوڑے بیان کی ضرورت نہیں صِرف اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ """ وہ توحید کیسی جس کے فرزند ہوں ؟؟؟ """ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق جاننے ، ماننے ، اپنانے اور اسی پر عمل پیرا رہنے کی ہمت دے ، و السلام علیکم۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مضمون کا برقی نسخہ """ یہاں """ سے نازل کیجیے ۔ |
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (30-11-11) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام
سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین۔۔۔۔۔اور اللہ آپ کو بھی بہترین اجر دے،آمین |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, download, ہوتا, کورس, پہلی, وقت, لوگ, نظر, مکمل, موقع, اللہ, اسلام, بے, توحید, جائے, ذرا, زندگی, طور, عقیدے, عادات, عدم, غور, صدیوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| دل دیتا ہے رو رو دھائی | سیپ | گانے | 1 | 07-01-11 11:51 PM |
| امیتابھ بچن خوف کا شکار ہوگئے | جاویداسد | فلمی دنیا | 3 | 16-11-10 04:28 PM |
| آتا جو لگا دیتاہے دو چار طمانچے | The Great | مزاحیہ شاعری | 0 | 09-09-09 03:58 PM |
| مجھ کو روشن خیال دیتا ہے | محمدعدنان | شاعری اور مصوری | 0 | 24-06-08 03:39 PM |
| منگیتر | چاچا کمال | قہقہے ہی قہقے | 0 | 21-12-07 01:10 PM |