واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


سمندر کا پھوڑا۔۔۔ لڑکیوں کا جزیرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-07-07, 08:00 AM  
سمندر کا پھوڑا۔۔۔ لڑکیوں کا جزیرہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 11-07-07, 08:00 AM

سمندر کا پھوڑا۔۔۔ آج بقعہ نور بنا ہوا تھا !-لیکن اب وہ سمندر کا پھوڑا نہیں کہلاتا تھا۔۔ اس کے بہت سے نام تھے - نوجوانوں میں وہ لڑکیوں کے جزیرے کے نام سے مشہور تھا- ویسے سرکاری کاغذات پر وہ سمندر کا پھوڑا ہی لکھا جاتا ہے- انگریزوں نے اسے یہی نام دیا تھا اور وہ بندرگاہ سے چار میل کے فاسلے پر واقع تھا- 1877سے پہلے اس کا نام سمندر کا پھوڑا بھی نہیں تھا-اس وقت شاید اس کا کوئی نام ہی نہیں تھا-۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ ویران جزیرے کے نام سے اسے یاد کیا جاتا رہاہو-1877ع میں انگریزوں نے اس پر بحری فوج کی ایک چھوٹی سی چوکی قائم کی-اور وہ جزیرہ آہستہ آہستہ آباد ہوتا گیا! - پھر ٹھیک دس سال بعد 1887ع میں وہ یک بیک تہہ نشین ہو گیا- بہت تھوڑے سے آدمی اپنی جانیں بچا سکے -۔۔۔۔ لیکن ان میں ان کے ارادے کو دخل نہیں تھا! سینکڑوں لاشیں بڑی بڑی گہروں کے ساتھ شہری ساحل سے آ لگیں تھیں ۔ ان لاشوں میں کچھ بیہوش آدمی بھی تھے جب کی جانیں بر وقت طبی امداد سے بچ گئیں تھیں -- اس جزیرے کا ڈوبنا انیسویں صدی کی سب سے بڑی ٹریجڈی تھی !-اس کا ماتم عرصے تک ہوتا رہا ! پھر آہستہ آہستہ لوگ بھول ہی گئے کے وہاں بھی کوئی جزیرہ ہوتا تھا ۔۔۔۔!
1905ع میں جزیرہ پھر سمندر کی سطح پر ابھر آیا !-۔۔۔ لیکن چونکہ اس سے بڑی تلخ یادیں وابستہ تھیں -اس لئے اس کی طرف دھیان تک نہ دیا گیا-اور وہ اسی طرح پڑا رہا! اور سرکاری طور پر “ سمندر کے پھوڑے “ کے نام سے یاد کیا جاتا رہا !۔۔۔۔
دس پندرہ سال بعد اس کی ہیئت بدل گئی پہلے وہ ریت کا ایک بہت بڑا تودہ معلوم ہوتا تھا- مگر اب اس پر ہریالی نظر آنے لگی تھی -۔۔ خاصی زرخیز زمیں معلوم ہوتی تھی لیکن وہ ویران ہی رہا!۔۔۔ اکثر ماہی گیر وہاں شب بسری کر لیے کرتے تھے ! ۔۔۔

پھر آہستہ آہستہ وہ ایک تفریح گاہ میں تبدیل ہوتا گیا- لوگ وہاں پکنک کے لئے جانے لگے ۔۔۔ پھر ایک بار دوسری جنگ عظیم کے دوراں وہان ریڈ کراس چیریٹی فنڈ کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی گئیں !۔۔۔۔ اسی دن سے سمندر کا پھوڑا ایک بہترین تفریح گاہ قرار دے دیا گیا۔۔۔ شہر کی سالانہ نمائش کے لئے منتخب کر لیا گیا! لہذا آج بھی وہ جزیرہ روشنیوں کا جزیرہ معلوم ہو رہا تھا-۔۔۔۔ شہر سے یہاں تک بے شمار لانچیں اور بادبانی کشتیاں چل رہی تھیں ۔۔۔ پہلے پہل تو نمائش کے منتظمیں کے درمیان کچھ اختلاف رائے ہو گیا تھا-۔۔۔۔۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہاں اس ویرانے میں تجارتی نقطہ نظر سے نقصان ہی ہوگا-۔۔۔ لیکن ان کا یہ خیال غلط نکلا کیونکہ پہلے ہی دن وہاں اتنا اژدھام ہو گیا کہ منتظمین کے ہاتھ پیر پھول گئے-!۔۔۔
صد ہا سال کے ویران جزیرے پر رنگ و نور کا طوفان سا آ گیا تھا!-شاید ہی کوئی درخت ایسا رہ گیا ہو جس پر رنگین برقی قمقمے نظر نہ آتے ہوں !-مائیکروفون فضا میں موسیقی منتشر کر رہا تھا اور زمین پر حسن کی مورتیں متحرک نظر آ رہی تھیں -اور یہ اس وقت سچ مچ لڑکیوں کا جزیرہ معلوم ہو رہا تھا -
تماشائیوں کا انہماک اتنا بڑھا ہوا تھا کہ جیسے انہیں یہ رات یہیں گزارنی ہو!- کوئی بھی جلدی میں نہیں معلوم ہوتا تھا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 826
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-02-11), کنعان (20-02-11), شبنم (21-02-11), عروج (20-02-11)
پرانا 22-02-11, 07:51 PM   #16
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

اچھا لکھا ہے۔ شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
akbar, allah, ہورہا, ہے؟؟, کہاں, کیو, کاپی, کس, پھول, لوگ, ناول, نام, نظر, معلوم, آج, آدمی, بہترین, بھائی, جواب, حسن, ذکر, رات, سال, عمران, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
’زیرِ آب صدیوں پرانی عمارات حیدر دیگر تحقیقات 3 16-10-10 06:35 PM
لڑکیوں کا جزیرہ عبدالقدوس ابن صفی 0 16-11-08 07:50 PM
ایران پر مزید پابندیوں کےلیےاتفاق وجدان خبریں 0 23-01-08 09:57 AM
جیو کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ،ہر مکتبہ فکر کا اظہار یکجہتی،شہریوں نے پھولوں کے ڈھیر لگادیئے عبدالقدوس خبریں 1 19-11-07 08:06 PM
امریکا نے ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کردی عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 09:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger