واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

نئی پوسٹ بنانا سیکھیں [نئے آنے والوں کے لیئے]

اس موضوع کے 22 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 412 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-03-09, 06:26 PM  
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,128
کمائي: 60,478
شکریہ: 9,912
2,987 مراسلہ میں 7,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نئی پوسٹ بنانا سیکھیں [نئے آنے والوں کے لیئے]

اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک نئی پوسٹ بنانے کے بارے میں بتائیں گے۔
اس پوسٹ کو پڑھنے سے پہلے ضروری ہے کے آپ یہ بات جان لیں کے یہ مضمون اُردو کی سیکنڈ لاسٹ (Second Last) کتاب جسکا ترجمہ آپ "قبل از آخیر" بھی کرسکتے ہیں کے لیئے لکھا گیا ہے ، حالانکہ یہ کتاب نہ ابھی تک چھپی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کے چھپنے کے کوئی امکانات ہیں۔
چلیئے تو شروع کرتے ہیں۔

.1 پوسٹ کو لکھنے/بنانے سے پہلے ضروری ہے کے آپ اپنی پوسٹ کا کوئی اچھا سا نام سوچ لیں یہ نام ایسا ہونا چاھیئے کے پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز کو وزٹ کرنے والا آپ کی پوسٹ کا عنوان دیکھ کر اُسے پڑھنے پر مجبور ہو جائے مثلا "مجھے پڑھنا ضروری ہے "،" آخری چانس"،"عبرت ناک واقعہ"وغیرہ۔ اب آپ کہیں گے کے یا کیا بات ہوئی بھئی مضمون ایسا ہے تو اُس کا مواد بھی ایسا ہی ہونا چاھیئے۔ تو جناب اس کا جواب ہے کے پوسٹ کے عنوان کا پوسٹ کے متن سے میل کھانا ضروری نہیں اگر ہماری بات پر یقین نہ ہو تو آپ دوسری پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیںآپ کو سینکڑوں نہیں تو درجنوں مثالیں ہماری بات کے ثبوت میں مل جائیں گی۔ آپ دور کیوں جاتے ہیں اس وقت بھی ہمارے ملک خداداد میں ایک "بڑی"مذہبی تنظیم کے سربراہ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں "کتابوں"کے مصنف ہیں اور آپ جناب کی کتابوں کے نام ملاحضہ فرمائیے، "وفادار اوٹنی"، "بھیانک اژدھا"، "موت کی تکالیف"،"شرارتی بچہ"، ٹی وی کی تباہ کاریاں"وغیرہ وغیرہ۔ آپ زرا اِن کتابوں کی ضخامت اور مواد کا معیار دیکھ لیجیئے ہماری بات کی صداقت آپ پر سورج کی طرح روشن ہو جائے گی۔

.2 آپ کی پوسٹ جتنی زیادہ ہوں گی اُتنے ہی آپ کو پوانٹس ملیں گے تو لہذا معیار کے بجائے مقدار پر دھیان دیجیے پھر دیکھیئے گا اگر آپ کے کھاتے میں رقم ہزاروں میں نہ پہنچ جائے تو ہمارا نام بھی ۔ ۔ ۔ نہیں۔

.3 پوسٹ کے متن کے مواد کے حصول کے لیئے آپ درجِ ذیل حربے اپنا سکتے ہیں:
.i گوگل پر جائیے اور کچھ بھی انٹ کا شنٹ لکھیئے اور نتائج کے ظہور کا انتظار کیجیئے۔ نتائج آنے کے بعد متعلقہ ویب سائیٹس کو باری باری ایک نئے TAB میں کھولتے رہیئے جلد ہی آپ کو کوئی نا کوئی ایسی بات یا تصویر مل جائے گی جو آپ کے خیال میں ابھی تک عوام الناس کی نگاہوںسے اوجھل تھی اور یہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کے آپ اُسے سب کے نظارے کے پیش کریں۔
آپ اس سلسلے میں مختلف جانب سے آنے والی میل کا انتخاب بھی کرسکتے ہیںچوں کے آپ یہ سمجھتے ہیں کے وہ میل اس ملک میں صرف آپ تک ہی پہنچ رہی ہیں لہذا ان میلز میں موجود مواد بھی آپ کی پوسٹ کی زینت بن سکتا ہے۔
.ii مشہور ویب سائیٹس (ہم یہاں پر کسی سائیٹ کا نام نہیں دے سکتے ورنہ حاسدین یہ سمجھیں گے کے ہم اُس سائیٹ کی پروموشن کررہے ہیں) جہاں پر امیجز یعنیٰ تصاویر اَپ لوڈ کی جاتیں ہیں کا وزٹ کریں اور اُن تصاویر کو اپنی پوسٹ میں استعمال کریں۔
.iii اس کے علاوہ اگر آپ کو گرافک ڈیزائینگ کا شوق ہے تو پھر سمجھئیے کے آپ کا نصف کام تو ہو ہی گیا۔ اب آپ کو کرنا یہ ہے کے اخباری تراشے یا کسی رسالے میں موجود اقوال زریں یاکسی مقدس تحریر کو اِن پیچ میں ٹائپ کریں اور پھر اسے کورل ڈرا میں امپورٹ کرکے کچھ اچھے سے ایفیکٹ وغیرہ دے کر اپنی پوسٹ میں اَپ لوڈ کردیں۔
.iv اگر آپ کو شاعری کا شوق ہے تو پھر سمجھیئے کے مزا آ گیا۔ اپنی کسی بھی غیر مطبوعہ و غیر منظورہ نظم کو ٹائپ کرکے بھی آپ ایک بلکہ کئی پوسٹس بنا سکتے ہیں ، رہی بات اوزان ، ردیف و قافیہ کی تو یہ آپ پڑھنے والوں پر چھوڑ دیجیئے اگر نظم یا غزل اُنھیں پسند آئی تو وہ خود ہی ردوبدل کرلیں گے۔
.v آپ دیگر فورمز کے مندرجات کو بھی کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں اور وہ بھی بنا کوئی حوالہ دیئے بغیر (ہم یہاں پر وکیپیڈیا کا حوالہ بھی دیتے مگر چوں کے فورم کے منتظمین نے وکیپیڈیا سے مواد کاپی پیسٹ کرنے پر پابندی لگادی ہے لہذا آپ اس ٹپ سے محروم ہوچکے ہیں)۔

.vi چھٹا یا آخری حربہ، آج کل آپ کو اپنے موبائل فون میں روزانہ کتنے ہی میسج ایسے ملتے ہوں گے جن میں کوئی نہ کوئی لطیفہ بیان کیا گیا ہوتا ہے ۔ آپ ان میسجز کو بھی اپنی پوسٹ کی زینت بنا سکتے ہیں۔

اُمید واثق ہے کے اب آپ "نئی اٹریکٹیو"پوسٹ بنانے کا طریقہ سیکھ چُکے ہوں گے لہذا دیر کس بات کی یہ بس ابھی سے شروع ہو جائیں اور ایک دن میں کم از کم ایک درجن پوسٹ تو بنا ہی ڈالیں۔

نوٹ: اس مضمون کو پڑھ کر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے والا اپنی پوسٹ کا خود ذمہ دار ہوگا۔

Last edited by shafresha; 29-03-09 at 02:42 AM. وجہ: چند تصیحات
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 13 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
champion_pakistani (16-03-09), فیصل ناصر (15-03-09), وسیم (26-04-09), منتظمین (16-03-09), مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), بالا کوٹ (18-09-09), خلیل (14-03-09), رضی (25-09-09), سحر (17-04-09), سعود (26-04-09), طارق راحیل (22-03-09)
کمائي نے shafresha کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
16-03-09 فیصل ناصر دستیاب نہیں 150
16-03-09 منتظمین ایک عمدہ ٹیوٹوریل کے لیے 150
14-03-09 خلیل for new post 50
پرانا 16-03-09, 11:00 PM   #16
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,468
کمائي: 37,300
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,090
3,827 مراسلہ میں 9,534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئی پوسٹ بنانا سیکھیں [نئے آنے والوں کے لیئے]

سلام!

یہ ایک بہت ہی سنجیدہ مسلہ ہے جس کی طرف اپ سب نے توجہ دلائی ہے اگرچہ یہ ایک مزاح ہی لگتا ہے لیکن بد قسمتی سے فورمز پر اس وقت مجموعی صورت کچھ اس طرح سے ہی ہے۔ یہ صورت حال صرف پاک۔نیٹ پر ہی نہیں بلکہ اردو کے اکثر و بیشتر فورمز پر کچھ اس طرح سے ہی ہے۔ جو اراکین ایک سے زائد فورمز پر جاتے ہیں وہ شائد اس بات کو نوٹ کریں کہ پاک۔نیٹ کی صورتحال پھر بھی بہت اچھی ہے لیکن اس کو مجموعی طور پر اسکو قابل رشک کہنا مناسب نہ ہو گا۔

اپ پاک۔نیٹ پر اگر دیکھیں تو بہت سارے فورمز ایسے ہیں جو کہ صرف پاک۔نیٹ پر ہی پائے جاتے ہیں اور یہ سراسر عوامی مفاد اور اراکین کو اچھی تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم دینے کے مقصد کے ساتھ شروع کیے گئے ہیں۔ اور ایسے فورمز کسی بھی دوسری سائٹ پر نہیں ہیں یا پھر انہوں نے ہماری نقل کرتے ہوئے ابھی شروع کیے ہیں۔

بحثیت انتظامیہ اور پاک۔نیٹ‌کے معمار کے ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم تعمیری اور میعاری مواد کو ترجیح دیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے پوائنٹس دینے میں کبھی بھی بخل سے کام نہیں لیا ہے۔ باقی سب کا انحصار اس بات پر ہے اراکین ہمارے ساتھ کتنا تعاون کرتے ہیں۔ اور وہ مواد کو کس طرح پیش کرتے ہیں۔
ہم کبھی بھی ناامید نہیں ہوئے ہیں اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن عام اراکین کے تعاون سے ہم میعاری مواد پیش کرنے کے قابل ہوں گے۔ قابل ذکر بات جس پر ہم فخر کرتے ہیں کہ ہم ناے کم از کم اس فورم کو ایک فیملی فورم بنانے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ جس پر کوئی بھی شخص اپنی ماں بہن باپ اور بیٹے کے ساتھ مل کر شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔

اپ سب کے تعاون کے متمنی

والسلام
__________________
"یہ ضروری تو نہیں کہ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ زندگی بھی بتا سکیں"
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 6 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (08-04-09), فیصل ناصر (16-03-09), پاکستانی (22-03-09), ایس اے نقوی (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), رضی (25-09-09)
پرانا 09-05-09, 01:20 PM   #17
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 30
مراسلات: 5,346
کمائي: 29,978,950
ميرا موڈ:
شکریہ: 16,915
4,316 مراسلہ میں 11,572 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک نئی پوسٹ بنانے کے بارے میں بتائیں گے۔

.2 آپ کی پوسٹ جتنی زیادہ ہوں گی اُتنے ہی آپ کو پوانٹس ملیں گے تو لہذا معیار کے بجائے مقدار پر دھیان دیجیے پھر دیکھیئے گا اگر آپ کے کھاتے میں رقم ہزاروں میں نہ پہنچ جائے تو ہمارا نام بھی ۔ ۔ ۔ نہیں۔

نوٹ: اس مضمون کو پڑھ کر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے والا اپنی پوسٹ کا خود ذمہ دار ہوگا۔
اسلام وعلیکم!‌سلسلہ تو ٹھیک ہے مگر معذرت کے ساتھ کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر ہم نئے اراکین کو یہ کہے کہ وہ معیارہ تحریر کی بجائے صرف مقدار پر توجہ دیں تو فورم پر ناقص تحاریر ہی شائع ہوں گی ماسوائے چند ایک احباب کے جو لکھنے میں کچھ حد تک مہارت رکھتے ہیں باقی میرے جیسے سب افراد اپنے پوائینٹس برھانے کےلئے تعداد پر توجہ دیں گے نہ کہ معیار پر اگر ہم شروع سے قارئین کو ایک معیاری تحریر پیش کرنے کا کہیں گے تو انکی کوشش ہو گی کہ کم لکھیں مگر اچھا لکھیں تاکہ پڑھنے والے اس پر بہتر رائے دے سکیں
کہا سنا معاف دعا گو سید انجم شاہ
__________________
دستخط:
کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا
میں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی.....!
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), رضی (25-09-09)
پرانا 09-05-09, 03:10 PM   #18
ذیلی ناظم

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,241
کمائي: 139,718
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,497
5,857 مراسلہ میں 14,111 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
اسلام وعلیکم!‌سلسلہ تو ٹھیک ہے مگر معذرت کے ساتھ کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر ہم نئے اراکین کو یہ کہے کہ وہ معیارہ تحریر کی بجائے صرف مقدار پر توجہ دیں تو فورم پر ناقص تحاریر ہی شائع ہوں گی ماسوائے چند ایک احباب کے جو لکھنے میں کچھ حد تک مہارت رکھتے ہیں باقی میرے جیسے سب افراد اپنے پوائینٹس برھانے کےلئے تعداد پر توجہ دیں گے نہ کہ معیار پر اگر ہم شروع سے قارئین کو ایک معیاری تحریر پیش کرنے کا کہیں گے تو انکی کوشش ہو گی کہ کم لکھیں مگر اچھا لکھیں تاکہ پڑھنے والے اس پر بہتر رائے دے سکیں
کہا سنا معاف دعا گو سید انجم شاہ
شاہ جی مزاحیہ پیرائے میں پڑھئے
یہ مزاح نگاری ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (10-05-09), اخترحسین (09-10-09), رضی (25-09-09)
پرانا 09-05-09, 03:15 PM   #19
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 30
مراسلات: 5,346
کمائي: 29,978,950
ميرا موڈ:
شکریہ: 16,915
4,316 مراسلہ میں 11,572 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
شاہ جی مزاحیہ پیرائے میں پڑھئے
یہ مزاح نگاری ہے
ٹھیک ہے موٹا بھائی میں سمجھا کہ سیریس گفتگو کا دور چل رہا ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (10-05-09), اخترحسین (09-10-09)
پرانا 09-05-09, 05:59 PM   #20
ذیلی ناظم
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,225
کمائي: 117,751
شکریہ: 14,155
5,230 مراسلہ میں 11,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
ٹھیک ہے موٹا بھائی میں سمجھا کہ سیریس گفتگو کا دور چل رہا ہے
شاہ جی میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا اسے پڑھ کر
راجہ اکرام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے راجہ اکرام کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (10-05-09), اخترحسین (09-10-09)
پرانا 10-05-09, 03:27 AM   #21
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,128
کمائي: 60,478
شکریہ: 9,912
2,987 مراسلہ میں 7,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری اس فورم پر لکھی گئیں تمام تحاریر میں سے یہ واحد تحریر ہے جسے پہلی مرتبہ پڑھ کر سوائے فیصل کے سب ہی غلط فہمی کا شکار ہوئے، یہیں سے فیصل سے دوستی کی ابتداء ہوئی تھی۔
مجھے یہ نہایت ہی نامُناسب سے بات لگتی ہے (آپ کو مجھ سے اختلاف کا حق ہے‌ ) کے مصنف اپنی تحریر کو سنجیدہ یا مزاحیہ کہے یا لکھے، اس لیئے میں نے بعد "آخری" سطر کا اضافہ کیا، مگر لگتا ہے کے اب تک لوگ مغالطے کا شکار ہو رہے ہیں۔
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
اخترحسین (09-10-09), رضی (25-09-09)
پرانا 10-05-09, 03:28 AM   #22
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,128
کمائي: 60,478
شکریہ: 9,912
2,987 مراسلہ میں 7,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری اس فورم پر لکھی گئیں تمام تحاریر میں سے یہ واحد تحریر ہے جسے پہلی مرتبہ پڑھ کر سوائے فیصل کے سب ہی غلط فہمی کا شکار ہوئے، یہیں سے فیصل سے دوستی کی ابتداء ہوئی تھی۔
مجھے یہ نہایت ہی نامُناسب سے بات لگتی ہے (آپ کو مجھ سے اختلاف کا حق ہے‌ ) کے مصنف اپنی تحریر کو سنجیدہ یا مزاحیہ کہے یا لکھے، اس لیئے میں نے بعد "آخری" سطر کا اضافہ کیا، مگر لگتا ہے کے اب تک لوگ مغالطے کا شکار ہو رہے ہیں۔
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 08:47 AM   #23
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,138
کمائي: 13,193
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,864
536 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاھد بھائی بہت صحیح نقشہ کھینچا ھے آپ نے
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
فورمز, کتابوں, پوسٹ, پاکستان, پسند, ویب, لطیفہ, موبائل, موت, ماں, مزاح, آج, انتظامیہ, اردو, اسلامی, تحریر, تعلیم, تصویر, تصاویر, جواب, جلد, شاعری, غزل, صداقت, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بارکوڈ بنانا سیکھیں الو ای کامرس 52 22-10-09 09:01 PM
نئی دہلی دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی زین خان خبریں 0 13-09-08 09:17 PM
وطن کے لیئے ایم اے راجا ایم اے ساگر 6 22-02-08 04:52 PM
دہلی : دیگرریاستوں سے آنے والوں کو رہائش کیلئے راشن کارڈ رکھنا لازمی قرار عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:38 AM
ارب لوٹ کر واپس آنے والوں کو عوام ہیرو بنادینگے تو چور کبھی نہیں پکڑے جائینگے،وزیر اعلیٰ سندھ عبدالقدوس خبریں 1 26-10-07 02:15 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger