واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی

اس موضوع کے 24 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 276 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-09, 01:00 PM  
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 30
مراسلات: 5,346
کمائي: 29,978,951
ميرا موڈ:
شکریہ: 16,915
4,316 مراسلہ میں 11,572 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی

جرم سے پہلے کبھی قانون نہیں ببن سکتا جب جرم ہوتا ہے تب اس ملک کےحکمران اس کی روک تھام کےلئے قانون بناتے ہیں پاکستانمیں جرم ہونے کے بعد جب وہ یا تو کئی انسانوں کی جانیں لے چکا ہوات ہے یا معاشرے کو تباہی کی طرف جا چکا ہوات ہے تو قانون بنتا ہے بیرون ملک رہنے والوں سے جب ہماری بات ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں جب بھی کوئی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کرتے ہیں جو نہ صرف ہمیں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ تسلی کے ساتھ ساتھ قانونی طور پر بھی آخری وقت تک ساتھ دیتی ہے
پاکستان میں شریف شہری کو اگر پولیس سے صرف ایک گھنٹہ کا واسطہ پڑجائے تو وہ اپنی نسلوں کو بھی ان سے دور رہنے کی ہدایت کرتا ہے یہاں پولیس والے کو دیکھ کر شہری مزید خوفزدہ اور خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگتے ہیں
اگر کسی کے ہاں چھوٹی موٹی چوری ہوجائے یا کوئی حادثہ ہو جائے تو کہا جات ہے کہ تھانے جانے سے مزید مال جائے گا بار بار تفتیشی آئے گا یا پھر فون پر بلا کر گھنٹوں تھانے بیٹھا دے گا جو کسی اذیت سے کم نہین اگر حادثاتی طور پر کوئی مجرم پکڑا جائے تو پولیس والے اسے شرفا کے گھروں میں لے جا کر نشاندہی کرانے کے ساتھ ساتھ پورے اہل خانہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہیں ہمارے ہاں ایک مزاحیہ مثال دی جاتی ہے کہ اگر کسی ”ہاتھی“کو تھانے لے جا کر اس پر بغیر سوچے سمجھے لاتوں مکوب اور فحش گالیوں کی بارش کی جائے تو وہ بھی کہے گا کہ میں ہاتھی نہیں بکرا ہوں

اگر کوئی شریف شہری پکڑا جائے تو اسے تھانیدار کے خفیہ سیل میں رکھا جاتا ہے پولیس کے مخبر کی اطلاع پر کہ اس شہری کے ورثاء عدالت سے رجوع کر رہے ہیں تو اس شہری کو دوسرے تھانے میں منتقل کر دیا جاتا ہے تاکہ عدالتی بیلف کی آمد پر تھانے سے برآمدگی نہن ہوسکے بات یہی ختم نہں ہوتی شریف شہری کے پکڑے جانے پر ورثاء یا چھوٹی موٹی سیاسی شخصیت کسی اعلی افسر سے رابطی کرتی ہے تو ٹیلی فون سننے والا پوری بات سن کر کہتا ہے کہ ”صاحب“ میٹنگ میں ہیں نہ جانے کب فارغ ہوں گے اور یہ سلسلہ کئی گھنٹوں بلکہ بعض اوقات تو کئی دن چلتا رہتا ہے آخر شریف شہری کے ورثاء جو اذیت کاٹ رہے ہوتے ہیں مک مکا پر مجبور ہوجاتے ہیں اس طرح پولیس کی تنخواہ کے علاوہ ان کی اوپر کی کمائی ہزار گناہ زیادہ ہوجاتی ہے مراعات کی بات پر یاد آیا کہ کبھی کسی حکمران ،سیاستدان،وڈیرے نے توجہ دی ہے کہ انسپکٹر،سب انسپکٹر اے ایس آئی حوالدار یا سپاہی کی تنخواہن سے زیادہ اس کا رہن سہن ہے تنخواہ تو الگ ایک معمولی سپاہی کے پاس بھی گاڑی ہے گھر اگر اپنا نہیں تو اسکی تنخواہ کے برابر کرایہ پر ضرور ہے
یہاں یہ بات بھی مانی جاتی ہے کہ پولیس کے محکمہ میں خاندانی افراد بھی موجود ہیں جنکی زمین جائیداد بہت ہے تو وہ آٹےمیں نمک کے برابر ہیں ہمارے ملک میں بہت سے ایماندار ،ذہین اور اعلی کردار کے مالک پولیس افسران اب بھی موجود ہیں جن کی وجہ سے محکمہ پولیس کا نام روشن ہے ایسے ہی ایک اعلی کردار کے مالک ایک SP صاحب ہیں جن کے نام کے ساتھ ”امام“ آتا ہے نے ایک روایت قائم کی تمام تھانیداروں کے ساتھ کام کرنے والے کارخاص ختم کر دیئے ان کا موقف تھا کہ یہ کارخاص اصٌ خرابی کی جڑ ہیں ان کے‌ذریعے معاملات طے ہوتے ہی‌یہ سلسلہ کچھ عرصہ تک چلا ایس پی کی ٹرانسفر ہوئی سلسلہ پھر شروع ہو گیا
اسی طرح ایک ایس پی الحاج عمر فاروق بھٹی تھے جن کی پوسٹنگ لاہور میں تھی اور ہارٹ اٹیک ہونے وہ وفات پاگئے مرحوم سے میرا بہت اچھی دوستی تھی اور یہ میرٹ پر فیصلہ کرتے تھے ان کا قول تھا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خیال رکھا جائے عمر فاروق بھٹی کام کام بس کام کا مشن لئے ہوئے تھے
بات ہو رہی تھی کارخاص کی تو یہ علاقے کئ سیاہ و سفید کے مالک ہوتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اکثر ایماندار پولیس افسر یا اہلکار نے‌آج تک وردی نہیں پہنی پھر ہمارے حکمران اور پولیس والے کہتے ہیں کہ
”پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی“
دوستون آپ کو یاد ہو گا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر ایک ڈرامہ ””اندھیرا اجالا““ کے نام سے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا تھا
جس میں جمیل فخری ہوشیارترین ایس ایچ او اور حوالدار عرفان کھوسٹ جو تھانہ کا محرر تھا انتہای سادہ شخصیت کا مالک ہوتا ہے ہمارے معاشرے میں بھی ایسے کردار موجود ہیں بہت سے پولیس کے ایماندار افسران اور اہلکار اس معاشرے کو سدھارنے میں لگے ہوئے ہیں صرف چند کالی بھیڑوں اور گندی مچھلیوں نے معاملی خراب کر رکھا ہے اگر ہمارے سیاستدان پولیس کو اپنے مخصوص مقاصد کےلئے استعمال نہ کریں اور قانون کی وردی میں چھپا بھیڑیا پکڑا جائے تو اسے نشان عبرت بنا دیا جائے تا کہ معاشرہ درست سمت کی طرف بڑھ سکے اس کےلئے‌حکومت کو بھی پولیس ملازمین کی ضروریات اور ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی حکومت آنے کی گفتگو ہوری تھی اور میں نے بہت سے پولیس افسران کو دیکھا اور کہتے سنا کہ بندے دے پتر بن جائو وزیر اعلی معاف نئی کرنا کسے نوں وی
اور وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد موجودو وقت میں انہوں نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ ضرور کیا ہے تا کہ وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کےلئے رشوت نہ لیں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو ایک شکایت سیل قائم کیا گیا مگر محترم وزیر اعلی صاحب پنجاب کی عوام آپ سے اپیل کرتی ہے کہ تھانوں میں چھاپے مارنے کا سلسہ جاری رکھیں اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے
اللہ ہم کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
__________________
دستخط:
کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا
میں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی.....!
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 12 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
arshad khan (09-05-09), hasnan_1983 (03-09-09), فیصل ناصر (09-05-09), منتظمین (09-05-09), ماہی (18-06-09), yashaka (10-05-09), ام غزل (09-05-09), تانیہ رحمان ستارہ (09-05-09), خلیل (09-05-09), راشد احمد (10-05-09), رضی (11-05-09), طارق راحیل (19-05-09)
پرانا 11-05-09, 05:35 PM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,262
کمائي: 35,010
ميرا موڈ:
شکریہ: 193
991 مراسلہ میں 2,824 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پولیس آپ کی ھر حال میں مدد کرے گی

مگر اس کے لیے پہلے آپ کو پولیس کی مدد کرنی پڑے گی

سمجھے یا نہیں سمجھے ؟؟؟
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے Haya 786 کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (12-05-09), ام غزل (19-05-09)
پرانا 11-05-09, 05:40 PM   #17
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,241
کمائي: 139,729
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,497
5,857 مراسلہ میں 14,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پولیس کا ہے فرض مدد آپکی
کریں پاکٹ سے ان کی مدد آپ بھی
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (12-05-09), ام غزل (19-05-09)
پرانا 11-05-09, 05:47 PM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 831
کمائي: 7,971
ميرا موڈ:
شکریہ: 409
246 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
yashaka کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں yashaka کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی اب تو پولیس والوں کی تنخوہ ڈبل ھو گئی ھے
yashaka آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے yashaka کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), ایس اے نقوی (12-05-09), ام غزل (19-05-09)
پرانا 11-05-09, 06:01 PM   #19
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,241
کمائي: 139,729
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,497
5,857 مراسلہ میں 14,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سندھ پولیس کی نہیں ہوئی
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-05-09, 12:09 PM   #20
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 30
مراسلات: 5,346
کمائي: 29,978,951
ميرا موڈ:
شکریہ: 16,915
4,316 مراسلہ میں 11,572 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیا جی آپ نے فرمایا کہ پولیس مدد کرتی ہے
مگر واضح کرتا چلوں کہ اس محکمہ میں گو کہ اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے مگر مدد کا سوال اس محکمہ سے ایک عجیب سا لگتا ہے

جب کسی شہری کے ساتھ کوئی مسلئہ ہوتا ہے تو وہ 15 یعنی پولیس کنٹرول کو آگاہ کرتا ہے اور موقع پر پہنچنا پولیس کہ ذمہ داری ہے مگر جب بھی آپ کا تھانہ جانا ہو تو اندازہ ہو گا کہ مدد کس چڑیا کا نام ہے یہاں متعدد افراد کا پولیس سے واسطہ پڑتا ہو گا کسی کا لڑائی جگڑے میں کسی کو موٹر سائیکل چھڑوانے میں وہ آپ کو بتا سکتے ہین کہ پولیس کی مدد کیسی جا سکتی ہے علاوہ ازیں تنخواہ ڈبل ہوجانے کے باوجود پولیس اپنے روایتی ہھتکنڈوں سے باز نہیں آ سکتی
میرا روزانہ ان لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ لوگوں کو تھانہ کچہری اور سرکاری ہسپتالوں سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), فیصل ناصر (12-05-09), منتظمین (19-05-09), ماہی (18-06-09), ام غزل (19-05-09)
پرانا 19-05-09, 02:23 AM   #21
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 955
کمائي: 21,625
ميرا موڈ:
شکریہ: 619
746 مراسلہ میں 2,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم جی بات یہ ہے کہ ہماری پولیس کو تنخواہ کتنی ملتی ہے اس لیے بس وہ اتنی مدد کرتے ہیں ۔ اس سے زیادہ کا ان کو کوئی شوق نہیں میٹرک پاس بچارہ پولیس والا
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے تانیہ رحمان ستارہ کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (19-05-09)
پرانا 19-05-09, 09:33 AM   #22
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 30
مراسلات: 5,346
کمائي: 29,978,951
ميرا موڈ:
شکریہ: 16,915
4,316 مراسلہ میں 11,572 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ستارہ مراسلہ دیکھیں
انجم جی بات یہ ہے کہ ہماری پولیس کو تنخواہ کتنی ملتی ہے اس لیے بس وہ اتنی مدد کرتے ہیں ۔ اس سے زیادہ کا ان کو کوئی شوق نہیں میٹرک پاس بچارہ پولیس والا
بہت شکریہ ستارہ جی آپ کا اسی لئے آپ کو عہد صدارتے پر فائز کرنے کا سوچا جارہا ہے مگر
جناب ایک پولیس انسپکٹر کی تنخواہ 28ہزار ہے اور جب وہ کسی تھانہ میں ایس ایچ او تعینات ہوتا ہے تو 10 ہزار کا اضافہ ہوتا ہے اسی طرح پولیس کانسٹیبل کی تنخواہ 12ہزار روپے ہے اس میں اب ھکومت پنجاب نے اضافہ کرتے ہوئے ہر اہلکار کی تنخواہ کو ڈبل کر دیا ہے اور میٹرک پاس صرف پولیس کانسٹیبل ہوتا ہےمگر بےچارہ نہیں میرے کئی ایسے ملنے والے ہیں جو تنخواہ کے علاوہ اوپرئی کمائی سےکا آپ اندازہ کر لو
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), ماہی (18-06-09), ام غزل (19-05-09)
پرانا 27-06-09, 09:34 AM   #23
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 246
کمائي: 5,414
ميرا موڈ:
شکریہ: 737
191 مراسلہ میں 474 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السّلام علیکم انجم بھائی!
آپ نے بالکل صحیح موضوع چنا ہے پنجاب کی پولیس کے لیے تو خیر خواہ حکومت پنجاب ہے لیکن یہاں سندھ پولیس کی حالت بہت خراب ہے ابھی کچھ عرصے پہلے مئی میں وزیرِ اعلٰی سندھ نے سندھ پولیس کی تنخواہیں بڑانے کا ناٹکی ڈھنگ سے اعلان کیا تھا لیکن تنخواہیں نہیں بڑھیں اور وہ اعلان صرف اعلان ہی رہا پولیس میں موجود کافی ساری کالی بھیڑیں تو سیاسی پارٹیوں کی ناجائز بھرتیاں ہیں جن کی وجہ سے 8 سے دس سال تک کا عرصہ ایک اے ایس آئی کو لگتا ہے سب انسپکٹر بننے میں اور بندے کی ریٹائرمنٹ کی نوبت آجاتی ہے کیوں ہمارے سیاستدان پولیس کے محکمے کو آرمی کی طرح خودمختار نہیں ہونے دیتے اس لیے کہ یہ سب پولیس کے ڈنڈے کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں تا کہ وقت پڑھنے پر اپنے مخالف کے خلاف استعمال کر سکیں سب یہ کہتے ہیں کہ جوڈیشری ایک اہم ستون ہے صحافت ایک اہم ستون ہے جمہوریت ایک اہم ستون ہے کوئی یہ نہیں کہتا کہ قانون بھی ایک اہم ستون ہے جس کو آزاد ہونا چاہیے جب تک قانوم آزاد نہیں ہو گا ان تمام ستونوں کی آزادی کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا باہر ممالک میں پولیس کا محکمہ آزاد ہے وہاں کے ایک سپاہی کو بھی یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ملک کے پریذیڈنٹ کو قانون توڑنے پہ اریسٹ کر سکتا ہے کیا ہمارے ملک کے کسی بھی صوبے کے سپاہی کو یہ اختیار ملا؟ نہیں ملا ۔ حالانکہ قانون میں اس کی اجازت ہے ضابطہ فوجدرای کی دفعہ 54 کے تحت ایک پولیس کے سپاہی سے لے کہ آئی جی تک پاکستان کے کسی بھی شہری کو چاہے اسکا تعلق کسی بھی محکمے سے ہو یا چاہے وہ صدر یا وزیر اعظم یا کوئی بھی شخصیت ہو قانون کہ توڑنے پہ گرفتار کر سکتا ہے لیکن کیا ایسا ہوا ہے نہیں ایسا نہیں ہوا ابتک پولیس والوں کو تو میڈیکل کی سہولت بھی دستیاب نہیں یہاں سندھ میں۔ جبکہ ہماری آرمی ایئر فورس نیوی کے اہلکاروں کے لیے بہترین سہولیات ملے ہیں لیکن پولیس کا محکمہ کیوں محروم ہے ان سہولیات سے ہم عوام یہ تو کہتے ہیں کہ پولیس والے رشوت لیتے ہیں بھتہ لیتے ہیں اگر حکومت کی جانب سے صحیح توجہ اس محکمےکو ملے گی تو انشاء اللہ یہ سب برائیاں ختم ہو جائیں گی آج کرپشن میں پولیس کا محکمہ نمبر ون پر ہے تو انشاء اللہ مناسب توجہ ملنے پر اس محکمے میں بھی سدھار آئے گا آج سندھ پولیس کا ایک افسر 10 ہزار تنخواہ لے رہا ہے تو پنجاب پولیس کا وہی افسر 25 ہزار تنخواہ لے رہا ہے اس میں قصور کس کا ہے آپ خود ہی اندازہ کر سکتے ہیں!
مباح آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے مباح کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
hasnan_1983 (03-09-09), ایس اے نقوی (03-09-09)
پرانا 27-06-09, 09:35 AM   #24
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 246
کمائي: 5,414
ميرا موڈ:
شکریہ: 737
191 مراسلہ میں 474 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ڈبل ریپلائی ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Last edited by مباح; 27-06-09 at 09:39 AM.
مباح آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مباح کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-09-09, 12:44 AM   #25
Senior Member
 
hasnan_1983's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 391
کمائي: 4,924
ميرا موڈ:
شکریہ: 635
205 مراسلہ میں 387 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا لکھا ہے شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
hasnan_1983 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
hasnan_1983 کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Bookmarks

Tags
color, فرض, پولیس, پاک, پاکستان, لوگ, موبائل, معاشرہ, آدمی, اللہ, الزام, امیر, بہترین, بھائی, تحریر, تعلیم, جواب, حال, حضرات, خوش, خلاف, سال, غزل, صحافت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Jihad Farz Hay جہاد فرض ہے میاں شاہد جہاد 29 04-12-09 10:21 AM
کیامیں آپ کی مدد کر سکتا ہوں محمدمبشرعلی MCSE and MCSA 20 29-03-09 12:06 PM
آپ كى مدد چاہئے Atia jamali بچوں کے لیے کہانیاں 28 01-12-08 10:55 PM
جہاد فرض کب ہوتا ہے پیاسا جہاد 1 29-07-08 10:48 AM
فرض شناسی فوجی کی زندگی کا طرہٴ امتیاز ہونا چاہئے،جنرل اشفاق کیانی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger