واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جنسی معلومات پر بحث

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-07, 07:51 PM  
جنسی معلومات پر بحث
دیوانیکسکا دیوانیکسکا آف لائن ہے 31-07-07, 07:51 PM


پیارے دوستو!
مجھے یقین ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے. یار جیسا کہ منتظمین کا دعوہ ہے ہم جمہوریت پسند ہیں تو یار پلیز سیکس کا کوئی ٹاپک بھی شروع کریں نا پلیز، صاف ستھری سیکس دسکشن کیا کریں، اگر کوئی حد سے بڑھ کر بکواس کرے تو منتظمین بےشک اس کا یوذر نیم ڈسیبل کر دیں، یار دیکھیں ہر ایک کی پسند کا خیال رکھیں نہ آپ لوگ.

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ میری اس درخواست پر ٹھنڈے دل سے غور ہونا چاہئے. اگر بری لگے تو میں پیشگی معزرت خواہ ہوں. دیکھیں اگر یہ فورم پاکستان کی آواز ہیں تو پھر سب کو اپنی آواز سب تک پہچانے کا حق دیں نہ.
آخر میں‌ایک بار پھر گذارش ہے کہ میری اس درخواست پر ٹھنڈے دل سے غور کریں، شکریہ

دیوانیکسکا
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 2
شکریہ: 0
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 4379
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 03:46 PM   #31
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جنسی معلومات پر بحث

اس موضوع پر ہرگز بات نہیں ہوگی بلکہ یہ تھریڈ ہی بند کریں یہ فیملی فورم ہے اس پر ہاں یا نا کا فیصلہ کرنے کی گنجائش ہی نہیں اسکا جواب صرف نا ہے نا۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
مسافر (02-06-09), Zullu230 (25-01-11), اکرم (02-06-09), ایس اے نقوی (02-06-09), ابو عمار (27-10-08), ابن جلال (28-10-08), راجہ اکرام (10-06-09), رضی (15-06-09)
پرانا 30-10-08, 02:54 AM   #32
محسن
مقبول
 
الو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: London
عمر: 34
مراسلات: 116
کمائي: 2,121
شکریہ: 29
90 مراسلہ میں 245 بارشکریہ ادا کیا گیا
الو کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جنسی معلومات پر بحث

السلام و علیکم دوستو۔
میں نے آج ہی یہ تھریڈ پڑھا، ابھی میں پہلے ہی صفے پر تھا کی کچھ اس طرح کے جوابات پڑھے پھر دلچسپی پیدا ہوئی تو بقیہ تین صفھے بھی پڑھ لئے۔ بہرحال مین حیث القوم ہم ایک طرح کی منافقت کا شکار ہیں جس نے ہمارے معاشرے میں بے شمار برائیوں کو جنم دیا، اور وہ ہے
so-called شرم و حیا، معاشرتی اقدار وغیرہ وغیرہ۔ کیا اتنے سارے ممبران سے میں یہ پوچھتا ہو کہ یہ معاشرتی اقدار کیا ہوتی ہیں ، کیسے پیدا ہوتی ہیں اور کن ارتقائی مراحل سے گزر کر یہ ایک مکمل قدر کی شکل اختیار کر کہ مستقل کسی معاشرے میں رائج ہوتی ہے، تو میں سو فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شاید چند ایک کہ اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ اور افسوس کے ساتھ یہ بھی کہہ دوں کہ ہمارے ملک میں بے شمار اقدار نہ اسلامی ہیں اور نہ ہماری اپنی بلکی دیگر مذاہب کی ہیں ، جب برصغیر تقسیم نہیں ہوا تھا اور انہی اقدار کو اب ہم اپنی اقدار سمجھتے ہیں اور، چونکہ ہم مسلمان ہیں لہذا ان اقدار کو اب ہم نے آہستہ آہستہ اسلامی اقدار سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

میرے بھائیو، اس فورم پر الحمد اللہ اکثریت چونکہ مسلمانو ں کہ ہے اور جس معاشرے اور ملک میں رہ رہے ہیں اس میں بھی۔ اور اس سے زیادہ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ اسی معاشرے میں رائج بے شمار اقدار نہ تو اسلامی ہیں اور نہ ہی قابل فخر ہیں لیکن ان کو پورا کرنے کے لئے ہم کیا کیا جتن نیہں کرتے، جس کی مثال شادی بیاہ کی رسوم، رشتہ طے کرنے، لڑکی سے اس کی پسند پوچھنا سمیت بہت ساری دوسری چیزیں جنہیں ہم لازمی سمجھتے ہیں لیکن وہ ہیں قابل شرم، اور غیراسلامی بھی، اور ہمارے معاشرے کا ایک اہم جزو بھی ، جس پر اکثر لوگوں کی خواہ مخواہ میں ناک بھی کٹتی ہے۔ لیکن باوجود اس کے ہم اس پر نہ تو آواز اٹھاتے ہیں اور نہ ہی کھلے عام احتجاج کرتے ہیں اور نہ ہی ان موضوعات پر میں نے کوئی احتجاجی جلسہ دیکھا اور نہ کوئی اہم بیان سوائے چند ایک دفعہ کی پابندیوں کے۔

جہاں تک بات ہے عمومی مسائل کی ان کا تو یہ حال ہے اور جہاں بات آتی ہے مذہبی مسائل کی تو ہمارے مولوی حضرات اپنی تقریروں میں سوائے قصوں کے اور کچھ بیان نہیں کرتے، تو عوام ایک دوہری غفلت کا شکار رہتی ہے جو کہ بالاخر بحثیت مجموعی معاشرتی اقدار کے بھگاڑ کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ ہماری اکثریت عوام کی پہنچ اپنی مسجد کا امام تک ہوتی ہے، اور ہمارے اماموں کی اکثریت سوائے نماز اور قرآن پڑھانے سے زیادہ جانتی نہیں۔ میں نے لوگوں کی اکثریت کو نماز میں غلطیاں کرتے دیکھا ہے، جو کہ بہت بنیادی مذہبی فریضہ ہے، اور اس کے متعلق بھی عام لوگوں کی معلومات ناقص ہوتی ہیں تو دیگر مسائل شرعیہ کا کیا عالم ہو گا؟ اگر ہم ہر آنے والے شخص کا راستہ اسی طرح بند کریں گے تو یقینا ایک کم پڑھا لکھا سماج وجود میں آئے گا، اور نیم حکیم خطرہ جان کے مصداق کم علمی کے خطرات کا سامنا کرتے رہیں گے۔

ابھی ایک تھریڈ میں ایک صاحب نے سیکس کے لفظ کو جنس سے تبدیل کرنے کی تجویز دی، یہ میرے لئے کوئی اجنبی بات نیہں، یہ وہی لفظ ہے، جس کو ہم جنسی تسکین کے مقصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، لہذا ہم زہنی طور پر اس چیز کو قبول کر چکے ہیں کہ جب بھی یہ لفظ آئے گا، اس کا مطلب ایک بیہودہ بات ہے نا کہ اس کا اردو مطلب جنس۔ یہ ہماری وہ زہنی اختراع ہے جو ایک ایسے ہی گھٹے ہوئے معاشرے کی وجہ سے ہے جہاں جب بھے آپ ایسی کسی معلومات کے حصول کی کوشش کریں گے تو آپ کو ڈانٹ کر یا شرمندہ کر کہ روک دیا جائے گا اور خدا نخواستہ جب واقعی ایسا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو ہم ایک گونا مشکل کا شکار ہو کر اکثر اوقات اپنا نقصان کرتے ہیں اور جسمانی اور نفسیاتی پچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ لفط کو تبدیل کرنے کا نیہں بلکہ اپنے زہن کو ہے۔ یہ ہم ہی ہیں جنہوں نےاس ایک لفظ کو بےہودہ بنایا ہے، اس کے برعکس جنس اور سیکس کامطلب تو ایک ہی ہیں۔ اور کچھ نیہں تو احادیث کا مطالع کیجئے تو دیکھیں گے کہ حضورپاک نے خود ان مسائل کو اپنے درس و تدریس میں پوچھنے والوں کو واضع بتائے اور یہاں تک خواتین بھی اپنے مسائل دریافت کرتی تھیں، تو ہم اور آپ کون ہیں جو ان مسائل اور ان کے پوچھنے کو بہیودہ کہے۔آج ہمارے معاشرے میں جنسی بے راہ روی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی مسائل اور ان کا حل دریافت نہ کرنے یا نا بتائیا جاناہے۔

جہاں تک معاملہ اس فورم کو ایک فیملی فورم ہونے کا ہے، تو براہ کرم آپ سب ممبر حضرات یہ بتائے کہ آپ کا بیٹا یا چھوٹا بھائی آپ سے ایسے سوالات کرے گا؟ تو اگر وہ نیہں کر سکتا یا آپ شرم کے باعث اس کو نیہں بتا سکتے تو کتنا بہتر ہو گا کہ ان مسائل کو یہاں پر بحث کر لیں ، اور یہ ایک ایسا فورم ہے جو ماشااللہ اچھے لوگوں کی نگرانی میں جہاں پر جنسی معاملات پر علمی بحث تو ہو گی مگر کوئی بہیودہ بات نہ ہو گی، اگر ہو گی تو اسے حذف کر دیا جائے گا، تو کم از کم آپ کو یہ تو اطمینان ہو گا کہ آپ کے گھر والے ایسے معاملات جو بڑھوں سے نہیں پوچھ سکتے ان کے مطعلق یہاں سے مثبت معلومات حاصل کر سکتے ہیں مگر بری نیہں، تو کیوں نہ اس فورم پر ان تمام مسائل کو زیربحث لایا جائے جن کو ہم عام حالات میں نہیں جان سکتے۔ آپ ایک سمجھدار بڑے ہونے کا ثبوت دیں نہ کہ ایک کم علم اور کم عقل بڑے کا۔ ورنہ آپ اپنے جوان ہوتے بچے جب بے راہ روی کا شکار ہوں گے، تو یا تو آپ ان پر پابندیاں لگائیں گے اور سزا دیں گے، اور اگر نہ کچھ کہہ سکیں تو دیکھ کر کڑھیں گے۔ اور ساتھ میں لوگوں کی باتیں بھی سن کر شرمندہ ہونا پڑے گا، تو کیا آپ کو اپنے بچوں کے بگڑھنے اور پھر معاشرے سے شرمندہ ہونا اچھا لگتا ہے یا ان کی تعلیم و تربیت کرنا؟

براہ کرم اپنی آنے والی نسل کو بے راہ روی یا نفسیاتی مریض بنانے کی بجائے ایک مثبت انداز میں ان کی تربیت کریں تا کہ جو وہ آج آپ سے سیکھیں گے وہی وہ کل اپنے بچوں کو سکھائیں گے۔ اور آپ کے طرزعمل سے آپ اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کریں گے، اور دوسری بات یہ کہ آپ اپنے سے چھوٹوں کے درمیان اعتماد کی ایسی فضا قائم کریں کہ وہ اپنے مسائل ڈھکے چھپے الفاظ میں آپ سے ڈسکس کر لیں نہ کہ وہ شرماتے شرماتے نقصان کر بیٹھیں۔ اس فورم پر اس ان مسائل کو ضرور ریربحث لائیں اور فورم پر مکمل کنٹرول رکھیں تا کہ اس پر کوئی غیرضروری بات نہ کہی جا سکے۔ اس بحث کو علمی بحث بنائیں نہ کہ اپنی جبلی اور حیوانی جذبات کی تسکین کا ذریعہ۔

مجھے آپ سب قاری اور لکھاری حضرات کے جوابات کا انتظار رہے گا۔
الو آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے الو کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-10-08), منتظمین (01-06-09), مسافر (02-06-09), Zullu230 (25-01-11), ایس اے نقوی (02-06-09), عبدالقدوس (30-10-08), عبداللہ آدم (24-01-11), عروج (24-01-11)
پرانا 30-10-08, 03:13 AM   #33
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جنسی معلومات پر بحث

وہ تمام لوگ جو سیکس کے بارے میں گفتگو کے خواہشمند ہیں اور ان کا کوئی مسئلہ ہے تو
ان کو مشورہ ہے اپنے بزرگوں سے بات کریں‌ وہ آپ کے مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں
اور اگر نفسانی خواہش کی لذت کے واسطے یہ کام کرنا ہے تو کوئی اور جگہ تلاش کریں
پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
کی سب سے خاص بات یہی ہے کہ یہ ایک فیملی فورم ہے اور اتنا صاف ستھرا ہے کہ آپ اپنے بچوں بھی یہاں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں

اور پیارے بہن بھائیوں کوشش کریں کہ نماز قائم کریں کیونکہ
نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (10-06-09), مسافر (02-06-09), ایس اے نقوی (02-06-09), راجہ اکرام (10-06-09), رضی (15-06-09), عبدالقدوس (30-10-08), عبداللہ آدم (24-01-11)
پرانا 31-10-08, 12:15 AM   #34
محسن
مقبول
 
الو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: London
عمر: 34
مراسلات: 116
کمائي: 2,121
شکریہ: 29
90 مراسلہ میں 245 بارشکریہ ادا کیا گیا
الو کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جنسی معلومات پر بحث

میں حیران ہوں بھائی ایک طرف تو آپ مجھے شاباش دے رہے ہیں اور دوسری طرف، انہی باتوں کی نفی بھی کر ریے ہیں۔ بحر حال میں آپ سب دوستوں ستے گزارش کرتا ہوں کہ براہ کرم اس فورم پر بے حیائی کی تعریف کر دی جائے۔ ورنہ مسئلہ گھمبیر ہو جائے گا۔ اور میں یہ چاہتا ہوں کہ یہاں پر ہم ان تمام موضوعات پر بحث کریں جو کہ بہت اہم بھی ہیں لیکن ہم عام حالات میں ان پر بحث نہیں کر سکتے، یا دوسرے راستے ڈھونڈتے ہیں جن سے اکثر اوقات ہمیں نقصان اٹھانا پڑھتا ہے۔
الو آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے الو کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-10-08), عبداللہ آدم (24-01-11)
پرانا 31-10-08, 03:56 AM   #35
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جنسی معلومات پر بحث

شکریہ اس لئے ادا کیا کہ آپ نے اپنا موقف ایک اچھے پیرائے میں بیان کیا
اختلاف اسلئے کہ اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے لیکن اسکا مطلب دشمنی نہیں ہے
اب سوال ہے کہ
وہ کونسا صاف ستھرا سیکس کہ جسکو ہم یہاں ڈسکس کرسکتے
کوئی مثال ابھی تک کسی بھائی نے نہیں دی
اور جبکہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ایک فیملی فورم ہے
تو جو کچھ ہم یہاں ڈسکس کرنا چاہتے ہیں وہ ہم اپنے گھر کے ڈرائینگ روم میں اپنی
فیملی کے ساتھ کیوں نہیں کرتے
اور کچھ ھم اپنی فیملی کے ساتھ ڈسکس نہیں کرسکتے اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوگی
اور وہی وجہ یہاں بھی لاگو ہوگی
اور بھائی کیا پورے انٹرنیٹ پر یہی ایک فورم رہ گیا ہے
اگر آپ سرچ کریں گے تو بے شمار ایسے فورم مل جائینگے جہاں صاف ستھرا اور غیر صاف ستھرا سیکس
آپ کے مسائل کے حل فزیکل یا سائیکالوجیکل علاج اور اسی طرح کی بھرمار ہوگی
اور رہ گیا کوئی شرعی مسئلہ "جس کے لئے بار بار قرآن و حدیث کے حوالے دئے جارہے ہیں"
تو اس کے لئے فورم پر پہلے سے ہی جگہ موجود ہے

معذرت کے ساتھ اگر کوئی بات تکلیف دہ ہوگئی ہو تو

چوں می چاں پوں

Last edited by فیصل ناصر; 31-10-08 at 04:01 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مسافر (02-06-09), Zullu230 (25-01-11), ایس اے نقوی (02-06-09), راجہ اکرام (10-06-09), رضی (15-06-09)
پرانا 31-10-08, 04:07 AM   #36
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جنسی معلومات پر بحث

کیا آپ لوگوں نے ایک بات اور نوٹ کی کہ ابھی تک کسی خاتون ممبر نے اس موضوع میں شرکت نہیں کی
اسی سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کے ہمارے معاشرے کی کیا اقدار ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (25-01-11), راجہ اکرام (12-01-10), رضی (15-06-09)
پرانا 02-06-09, 10:22 AM   #37
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل میں نے پورا مرسلہ نہین پڑھا صرف عادل سہیل صاحب کے مراسلے سے لنک لیا ہے مگر آخری چند افراد کے تبصرہ سے ہی اندازہ ہو گیا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے
چونکہ یہ ایک فیملی فورم ہے اس لئے یہاں اس طرح کی گفتگو کی اجازت نہ ہو گی دوسری بات کہ آج تک پاک نیٹ پر جنتے بھی افراد آئے ہیں سب سمجھدار آئے ہیں شعور رکھنے والے افراد آئے ہیں اگر وہ مختلف موضوعات پر بھر پور بحث کر سکتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ علم رکھتے ہیں اگر وہ علم رکھتے ہیں تو وہ سیکس کے بارے میں بھی بخوبی آگاہ ہوں گے میں فیصل ناصر کی تمام باتوں سے متفق ہوں اور انتہائی قابل اھتارم رکن ام طلحہ جی کی بات سے متفق ہوں

اقتباس:
اس موضوع پر ہرگز بات نہیں ہوگی بلکہ یہ تھریڈ ہی بند کریں یہ فیملی فورم ہے اس پر ہاں یا نا کا فیصلہ کرنے کی گنجائش ہی نہیں اسکا جواب صرف نا ہے نا۔


حیران کن امر یہ ہے کہ ابھی تک اختیارات رکھنے والے افراد نے اس تھریڈ کو بند کیوں نہیں کیا اس کو جاری رکھنے کی وجہ بادی النظر میں تو یہ ہی لگتی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس موضوع کو زیر بحث لایا جائے
امید ہے کہ میری آخری دو سطروں میں کی گئی تنقید کو سمجھا جائے گا شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (15-06-09)
پرانا 02-06-09, 10:44 AM   #38
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب سے پھلے تو آپ کی رکنیت معطل ھونی چاھیے جناب یہ پاکستانی ویب سائیٹ ھے اور نام بھی پاک نیٹ ھے اسکو ناپاک بنانے کی سازش نامنظور امید ھے دوسرے ممبر بھی بھر پور اور کھل کر اس ناپاک تجویز کی مخالفت میں کمر بستہ ھوکر اچھے مسلمان ھونے کاثبوت اور اچھے گھرانے کا سپوت ھونے کا مظاھرہ کرینگے وما علینا اللبلاغ
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (25-01-11), ایس اے نقوی (02-06-09)
پرانا 02-06-09, 10:48 AM   #39
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتظامیہ اور اراکین کا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ پاک۔نیٹ اس قسم کی بحث کے لیے مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے۔
لیکن اس موضوع کو بند اس لیے نہیں‌کیا گیا کہ بہت سارے ذہنوں میں جو شبہات ہیں وہ اپنے شبہات یہاں آ کر دور کر لیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (25-01-11), ایس اے نقوی (02-06-09), رضی (15-06-09)
پرانا 02-06-09, 10:54 AM   #40
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یار پھر تو فحاشی کا دروازہ بلکہ پٹارہ کھل جائے گا یہ ایک طرح کی نیم رضامندی ھی ھوئ
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا گیا
مسافر (02-06-09)
پرانا 02-06-09, 10:56 AM   #41
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپ تسلی رکھیں ایسا کچھ نہیں ہوگ۔۔ ہم موجود ہیں۔ ابھی تک کچھ نہیں ہوا تو اب کیا ہو گا؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
مسافر (02-06-09), ایس اے نقوی (02-06-09), ابن آدم (02-06-09)
پرانا 02-06-09, 11:00 AM   #42
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,019
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
انتظامیہ اور اراکین کا متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ پاک۔نیٹ اس قسم کی بحث کے لیے مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے۔
لیکن اس موضوع کو بند اس لیے نہیں‌کیا گیا کہ بہت سارے ذہنوں میں جو شبہات ہیں وہ اپنے شبہات یہاں آ کر دور کر لیں۔

والسلام
شکریہ منتظمین کا مگر اکثریت کا جواب یہ ہو ہے اور ہو گا کہ اس طرح کے موضوعات کی اجازت نہ دی جائے چونکہ یہ ایک فیملی فورم پے اور منتظمین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ یہاں پر موجود لڑکیاں اور خواتین تمام ممبران کو بھائی کہتی ہیں اور تمام ممبران انکو بہنوں کا درجہ دیتے ہیں جبکہ کسی اور پلیٹ فارم پر یہ نہیں ہے اور چونکہ یہاں تمام ایک انجانے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس میں ایک احترام ہے ایک دوسرے کےلئے اور میں نہیں سمجھتا کہ ایک با شعور انسان اس موضوع پر بات کرنا پسند کرے گا
میرا منتظمین سے ہی سوال ہے کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آج کی نسل سیکس کے موضوع سے نا آشنا ہے ؟
آج سے پندرہ بیس سال قبل سیکس سے نوجوان واقف نہ تھے مگر آج کے دور میں بچہ جوانی کی دہلیز پر بعد میں قدم رکھتا ہے اور سیکس کی دنیا میں پہلے
اس لئے بہتر ہے کہ اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے تاکہ اس طرح کے دیگر تھریڈ شروع ہی نہ ہونے پائیں شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
مسافر (02-06-09), عبداللہ آدم (24-01-11)
پرانا 02-06-09, 11:49 AM   #43
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,309
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب سب سے گزارش ہے کہ فورم کے ماحول کو گھر جیسا ہی رہنے دیں ورنہ کل کو آپکے بچے آپکی شب عروسی کا احوال بھی پوچھیں گے
' پہلے ہی معاشرے میں اتنا سیکس پھیلا ہوا ہے وہی نہیں سنھبالا جا رہا اس لیے مزید سے پرہیز کریں۔
آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے باقی کوئی حکیمی یا روحانی مشورہ چاہیے تو پرائیوٹ پیغام کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔
اور بات اگر صرف چسکے مسکے کی ہے تو چب کر کے نکل جاؤ جنگل وال تے ۔ روزے رکھو ، توبہ استغفار کرو ۔
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-06-09), راجہ اکرام (12-01-10), عبداللہ آدم (24-01-11)
پرانا 05-06-09, 09:23 PM   #44
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 30
کمائي: 614
شکریہ: 3
23 مراسلہ میں 78 بارشکریہ ادا کیا گیا
Talking

پا جی پرویز مشرف ٹر گیا لیکن لگتا ہے اس کے اثرات باقی ہیں
یہاں جو گل بات ہو رہی ہے اس مین کش تھیک وی ہے اور کش غلط وی
رل مل کے گل کرو جے تو انتظامیہ پابندی لا کے کوئی اچھی گل کی تعلیم دینے کی کوشش کر سکتی ہے تو شاید چنگا ہی ہو ورنہ ایس کھیڈ کو بند ہی کر دو
شاہ جی ، پا فیصل ، پا مسافر ، باجی ام طلحہ سب ٹھیک کہتے ہیں ، جس نے جنس سیکھنی ہے وہ ایسی سائٹس پر جا سکتا ہے جہاں اس کی بات ہوتی ہے اور جس نے مذھب مسائل سکھنے ہیں وہ مذھب والے پاسے جائے
میں تو فی الحال ادھر نہیں جاتا لڑائیاں ہی ملیں گی
دل جلا آف لائن ہے   Reply With Quote
دل جلا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-06-09, 10:05 PM   #45
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ لڑائیاں ملینگی با ت کچھ ھضم نھیں ھورھی کچھ لڑائیوں کے خلاف اور محبتیں بھی بانٹنے پر مامور سچی جستوجو ھونی چاھئے مثلاً مدنی چینل کو ھی لے لیں
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, com, php, فورم, فورمز, فرض, پوسٹ, نظر, موجودہ, منشور, مجید, مسائل, اللہ, انسان, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حل, حضرات, دعا, زندگی, عالم, صلاحیتیں, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger