واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


کیا کرسمس منانا مسلمانوں کے لئے جائز ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-12-11, 05:54 PM  
کیا کرسمس منانا مسلمانوں کے لئے جائز ہے؟
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 24-12-11, 05:54 PM




۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1184
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-12-11), پاکستانی (28-12-11), مرزا عامر (24-12-11), زارا (28-12-11), سحر (24-12-11), عادل سہیل (19-01-12), عبداللہ آدم (28-12-11)
پرانا 28-12-11, 08:50 PM   #76
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عقیدہ ۔ ۔ ۔ مبارکباد۔۔۔۔شمولیت ۔ ۔ ۔ ایمان
کیا کسی کو "محض" مبارکباد دینے سے ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

آخر یہ سادہ سی بات سمجھ میں کیوں نہیں آتی کہ مبارکباد اُسی چیز کی ہوتی ہے جو وقوع پذیر ہو چکی ہو۔ حضرت عیسیٰ کی پیدائش کی خؤشی منانا (صرف وہی کیوں۔۔۔باقی پیغمبر کیوں یاد نہیں آتے) پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے۔ مسئلہ آتا ہے حضرت عیسیٰ کے بطور ابن اللہ خوشی منانے پر۔
عیسائی حضرت مسیح کو بطور ابن اللہ مان کر خوشی مناتے ہیں۔ اگر جرات ہے تو قرآنی کے مطابق کی مبارکباد دے کر دیکھ لو۔۔۔جس طرح کی حضرت جعفر طیار نے کی تھی۔

لیکن مجھے اُمید ہے کہ سوال پھر بھی وہیں رہے گا کہ عید کی مبارک باد دینے سے عیسائیوں کا ایمان خطرے میں نہیں پڑتا۔۔۔ کرسمس کی مبارکباد سے ہمارا ایمان کیوں؟

ہم اپنی اولاد کو بُرے لوگوں کی صحبت میں بیتھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ ایمان و عقیدہ تو وہاں بھی سلامت رہتا ہے۔
ہم خؤد ۔۔شراب اور جُوا، زنا کی محفل میں بیٹھنے سے کیوں کتراتے ہیں؟ حالانکہ ہم نہ تو ان میں ملوث ہوتے ہیں اور ہمیں تو اپنے ایمان پر پورا بھروسہ ہوتا ہے۔
ہم قتل و خون خرابے کے وقت محفوظ پناہگاہیں کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ حالانکہ ہمیں یقین ہوتا ہے کہ اللہ نے جو وقت معین کر دیا وہ آ کر رہنا ہے۔

حدیث پاک ہے اور خود ہمارا مشاہدہ بھی ہے کہ ہمارا ایمان ایک مخصوص سطح پر نہیں رہتا۔ یہ زیادہ کم ہوتا رہتا ہے۔ جب ہم نیک لوگوں کی صحبت میں ہوتے ہیں تو ایمان برھتا ہے۔۔۔۔۔ جب ہم بُرے لوگوں کی صحبت میں ہوتے ہیں تو ایمان کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

بعینہ یہی ہماری گفتگو اور روز مرہ بول چال سے بھی ہے۔ ہمیں بار بار متنبہ کیا جاتا ہے اسلام میں کہ بات کرتے وقت احتیاط کیا کرو۔ ایسا نہ ہو تم کسی بات کو معمولی سمجھ رہے ہو اور وہ تمہارے اعمال کو جلا کر خاک کر دے۔

عیسائیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور انسانیت دکھانے کے لیے اگر کوئی "ابن اللہ" کی پیدائش کی مبارک دے سکتا ہے تو کوئی اور ہندووں سے اسلامی ٹرمز بڑھانے کے لیے اپنے عقیدے کو مضبوط جانتے ہوئے اور ایمان پکا کرتے ہوئے ان کے بتوں کو سجدہ بھی کر سکتا ہے۔ دور کیوں جائیں ۔۔۔ انڈیا میں خان فیملی کا حآل دیکھ لیں۔ شاہ رُخ خان بھی اسی سوچ میں بہے جا رہا ہے۔


میرے پاس تو لاجکس ختم ہو گئی ہیں۔ باقی لکم دینکم ولی دین
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-12-11), ھارون اعظم (28-12-11), حیدر Rehan (29-12-11), عادل سہیل (19-01-12), عبدالقدوس (29-12-11)
پرانا 28-12-11, 09:11 PM   #77
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی
میں نے تو آجتک کسی کو کرسمس مبارک نہیں کہا
لیکن اگر میں کہونگا تو صرف ایک شخص کا دل رکھنے کے لئے اور اس سے یقینا میرے عقیدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
میں حضرت عیسی کا اللہ کا رسول اور پیغمبر ہی مانتا ہوں اور مانتا رہونگا

اور غیر ممالک میں رہنے والے غیر مسلموں کے کولیگ اور پڑوسی اور ملنے جلنے والے

میری ساری دلیل اس بات کے لئے ہے کے ایسا کرنے سے کفر کا فتوی کیونکر لاگو ہوسکتا ہے
احتیاط کریں ، گریز کریں ، اس طرح کی بات سمجھ میں آتی ہے
لیکن ناقابل معافی کفر کے فتوے ‌ !!!
یار تھوڑا خیال کرو

ایک اور بات بتائیں
اہل کتاب سے شادی جائز ہے
ظاہر ہے شادی کے بعد لڑکی یا عورت اپنے مذہب کے مطابق ہی زندگی بسر کرے گی
اس سے کسی پر فتوی نہیں لگتا
لیکن کسی کا دل رکھنے ،اس کو تھوڑی سے خوشی دینے پر بندہ کافر

چلیں جی میں اس بحث سے کنارہ
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (29-12-11), ھارون اعظم (28-12-11), حیدر (29-12-11), حیدر Rehan (29-12-11), عبدالقدوس (29-12-11)
پرانا 28-12-11, 09:28 PM   #78
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اس پورے دھاگے میں شدت پسندی ابھی تک صرف آپ نے دکھائی ہے ۔
ویری سمارٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ ذرا ایک دفعہ پھر سے دھاگے یعنی تھریڈ کو پڑھیے۔ تھریڈ میں لگے ہوئے پوسٹرز کو دیکھیے۔ اصل میں شاید آپ کو اس شدت پسندی کے ماحول اور گفتگو کی اس قدر عادت ہو گئی ہے، کہ اب آپ کو فیل ہی نہیں ہوتا کہ اس سے کسی کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔

عیسائی ہو چاہے مسلم، دل سب کا اللہ نے ایک ہی بنایا ہے۔ جس طرح سے کچھ لوگ "میری کرسمس" پر بڑا سا کراس لگائے ہوئے ہیں، اگر "اللہ اکبر" پر کوئی کراس لگائے تو آپ کے جذبات کا کیا ہو گا۔ پھر آپ ہمدردی کی چادر پھیلا دیں گے۔

آپ تو کم از کم پاکستان سے باہر ہیں۔ میرا خیال ہے آپ کو اس چیز کا سب سے ذیادہ خیال ہونا چاہیے۔ آخر کنعان صاحب نے بھی تو اس قدر تفصیل سے بیان کیا ہے۔
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں

اداس ساحل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (29-12-11), مرزا عامر (28-12-11)
پرانا 28-12-11, 11:10 PM   #79
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے بھی تفصیل سے بیان کیا ہے شاید آپ کو نظر نہیں آیا۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-12-11), کنعان (29-12-11), اداس ساحل (28-12-11), عبدالقدوس (29-12-11)
پرانا 29-12-11, 12:54 AM   #80
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اداس ساحل مراسلہ دیکھیں
ویری سمارٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ ذرا ایک دفعہ پھر سے دھاگے یعنی تھریڈ کو پڑھیے۔ تھریڈ میں لگے ہوئے پوسٹرز کو دیکھیے۔ اصل میں شاید آپ کو اس شدت پسندی کے ماحول اور گفتگو کی اس قدر عادت ہو گئی ہے، کہ اب آپ کو فیل ہی نہیں ہوتا کہ اس سے کسی کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔

عیسائی ہو چاہے مسلم، دل سب کا اللہ نے ایک ہی بنایا ہے۔ جس طرح سے کچھ لوگ "میری کرسمس" پر بڑا سا کراس لگائے ہوئے ہیں، اگر "اللہ اکبر" پر کوئی کراس لگائے تو آپ کے جذبات کا کیا ہو گا۔ پھر آپ ہمدردی کی چادر پھیلا دیں گے۔

آپ تو کم از کم پاکستان سے باہر ہیں۔ میرا خیال ہے آپ کو اس چیز کا سب سے ذیادہ خیال ہونا چاہیے۔ آخر کنعان صاحب نے بھی تو اس قدر تفصیل سے بیان کیا ہے۔
واہ آزادی اظہار کے علم برداروں کا یہ رویہ حیران کن ہے بلکہ قابل مذمت ہے

یہ ساری شدت پسندی تب کہاں‌گم ہوجاتی ہے جب کوئی پادری قرآن کو جلا رہا ہوتا ہے ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-12-11), ھارون اعظم (29-12-11), مرزا عامر (29-12-11), حیدر (29-12-11), عادل سہیل (19-01-12), عبدالقدوس (29-12-11), عبداللہ آدم (08-01-12)
پرانا 29-12-11, 01:30 AM   #81
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,725
شکریہ: 13,534
4,914 مراسلہ میں 16,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
یہ ساری شدت پسندی تب کہاں ‌گم ہو جاتی ہے جب کوئی پادری قرآن کو جلا رہا ہوتا ہے ؟؟


امریکہ میں مقیم مسلمان



----------------------------
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-12-11), مرزا عامر (29-12-11), حیدر (29-12-11), حیدر Rehan (29-12-11), رضی (29-12-11)
پرانا 29-12-11, 08:45 AM   #82
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میری ساری دلیل اس بات کے لئے ہے کے ایسا کرنے سے کفر کا فتوی کیونکر لاگو ہوسکتا ہے
مجھے نہیں معلوم "کفر کا فتویٰ" کس مستند عالم نے دیا ہے۔ گر میرے جیسا کوئی نام نہاد عالم بن کر ایسے فتوے دے دیتا ہے تو الگ بات ہے۔
ہاں حرام ہونے کا فتویٰ دینا الگ بات ہے۔ حرام فعل کا ارتکاب ہونے سے کوئی کافر تو نہیں ہو جاتا ۔۔۔۔بس ایمان پر سوالیہ نشان آ جاتا ہے تاوقتیکہ وہ توبہ کر لے۔
یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی شراب پی لے یا زنا کر لے ۔۔۔تو اس پر کفر صادر نہیں ۔ لیکن "توبہ" پھر بھی "لازم" ہے۔

معمولی سی بات پر ایمان کس طرح ضائع ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ مجھے کل رات کو خؤاب میں معلوم ہوا۔

میرا خیال ہے کہ قرآن میں ہی کہیں اُن بدووں کو اللہ کی طرف سے شدید تنبہی کی گئی تھی کہ جو نبی ہاک صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے باہر آ کر اونچی آواز لگا کر ان کو بُلایا کرتے تھے ۔ تنبیہ شاید یہ تھی کہ "ایسا نہ ہو تمہارے اعمال غارت کر دئیے جائیں اور تم کو علم بھی نہ ہو"۔
حالانکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر محنت کرتے تھے لوگوں کو اسلام کی طرف لانے کے لیے، کس قدر محبت تھی انکو لوگوں سے، راتوں کو جاگ جاگ کر امت کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔۔۔۔ لیکن اللہ ایک معمولی بات پر شدید وارننگ جاری کر رہا ہے۔


اسی لیے علما کئی بظاہر معمولی دکھنے والی باتوں پر سخت احکام لگاتے ہیں کہ کہیں مسلمان بھٹک کر "حدود اللہ" کے پاس نہ چلا جائے۔
حدود اللہ کی مثال ایک دو چراہگاہوں کی سی ہوتی ہے۔ جن کے درمیان نہ نظر انے والی باونڈری یا حد ہوتی ہے۔ جب کوئی بھیڑ بکری اس حدود کے پاس چرتی ہے تو اس بات کا خطرہ ہوتا ہے کہ وہ گھاس چرتے چرتے دوسری چراہگار میں نہ چلی جائے اور اس کو علم بھی نہ ہو پائے۔ حتیٰ کہ اس کو بھیڑیے کھا جائیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-12-11), ھارون اعظم (29-12-11), مرزا عامر (29-12-11), حیدر Rehan (29-12-11), راجہ اکرام (29-12-11), عادل سہیل (19-01-12), عبداللہ آدم (08-01-12), عبداللہ حیدر (29-12-11)
پرانا 29-12-11, 11:51 AM   #83
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,299
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
موجو بھائی بات آپکی ٹھیک ہے
لیکن
عقیدہ کس پر رکھنا ہے سوال یہ ہے ؟

ہر من پسند بات کو عقیدہ کہدینا کس طرح سمجھ میں آسکتا ہے
بنیادی بات یہ ہے کے ایک مسلمان کا عقیدہ کیا ہونا چاہئے اور اس کی سند یا بنیاد کیا ہونی چاہئے ؟

کچھ لوگوں کے نزدیک رسول اللہ نور ہیں اور یہ ان کا عقیدہ ہے
کیا آپ اور راجہ بھائی اس عقیدہ کو تسلیم کرینگے ؟
ہم جس عقیدے کی بات کر رہے ہیں وہ ہے عیسائیوں کا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق عقیدہ
بنی کو نور یا بشر تسلیم کرنے میں اور کسی کو اللہ کا بیٹا تسلیم کرنے میں کچھ فرق ہے یا نہیں ؟

نور اور بشر والا عقیدے میں اختلاف توحید کے حوالہ سے تباہ کن ہے یا کسی کو نعوذ باللہ خدا کا بیٹا تسلیم کرنے والا؟؟

کہاں کی مثال کہاں دے رہے ہیں آپ
جب عقیدے کی بات ہو تو ہماری مراد یہاں عقیدہ توحید و تنزیہہ ہے۔۔ باقی نور ماننا یا زندہ ماننا یہ بعد کی باتیں ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-12-11), ھارون اعظم (29-12-11), حیدر (29-12-11), عادل سہیل (19-01-12)
پرانا 29-12-11, 11:59 AM   #84
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,486
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
کسی کفریہ کام کرنے سے ہمیشہ یہ لازم نہیں آتا کہ اس کا مرتکب کافر ہو جائے۔
تکفیر معین کی شروط و ضوابط یہاں دیکھیے:
تکفير معين کے اصول و قوانين
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-12-11), فیصل ناصر (29-12-11), کنعان (29-12-11), ھارون اعظم (29-12-11), حیدر (29-12-11), راجہ اکرام (29-12-11), عادل سہیل (19-01-12), عبدالقدوس (31-12-11), عبداللہ آدم (08-01-12)
پرانا 19-01-12, 01:56 AM   #85
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر ایک کلمہ گو کو ہر وسوسے سے بچنے کی ہمت عطاء فرمائے ،
بڑی دُکھ زدہ حیرت کے ساتھ یہاں اپنے بھائیوں کے تبصرے پڑھے ہیں ، کہ ہم لوگ اپنے دِین کی بنیادی معلومات سے اس قدر دور ہیں کہ عقائد اور عمل کو ایک دُوسرے سے جدا سمجھے ہوئے ہیں ،
جبکہ دونوں لازم و ملزوم ہیں اور ایک دوسرے کی حقیقت کے آئینہ دار ہیں ، اِنسان کی ز ُبان سے خواہ کسی بھی عقیدے کا اظہار ہوتا ہو ، اُس کے اعمال اُس کے اظہار کی سچائی یا جھوٹے پن کی گواہی ہوتے ہیں ، اور اسی طرح اِنسان کے اقوال اُس کے عقائد کا اظہار ہوتے ہیں ، کیونکہ عموماً الفاظ بولنے والے کے باطن میں پائے جانے والے خیالات کے سانچے ہوتے ہیں ، سوائے منافقین کے الفاظ کے، پس اگر کوئی یہ کہے کہ میں فلاں عمل کو کافروں کا عمل تو مانتا ہوں لیکن انہیں اُس عمل کی مبارکبادی دے کر ان کے عمل پر رضامندی کا اظہار نہیں کرتا تو ایسی بات کو سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایسی بات کہنے والا شخص دھوکے کا شکار ہے ،
میں نے """ ویلنٹائن ڈے عیدء محبت """ والے مضمون میں لکھا تھا :::
""""" یہ بات واضح ہے کہ ویلنٹائن کا دن یا محبت کی عید غیر اسلامی دینی تہوار ہیں اور ان کو منایا جانا اسلام کی بجائے دوسرے دین کے لیے رضامندی کا اظہار ہے اور اس باطل دِین کو پھیلانے کی کوشش اور سبب ہے ،خواہ منانے اور منوانے والے اپنی بدعملی کی کوئی بھی تاویل کرتے رہیں لیکن اس حقیقت سے اِنکار نہیں کیا جا سکتا کہ اُن کی ایسی بد عملیاں اُن کے دِلوں میں کافروں اور اُن کے تہوراوں کے لیے پسندیدگی کی موجودگی کا پتہ دیتی ہیں ، اللہ توتعالیٰ کا فرمان ہے (((((وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ::: اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کچھ اور کو دین چاہے گا تو اس کا کوئی عمل قُبُول نہ ہوگا اور وہ آخرت میں نقصان اُٹھانے والوں میں ہو گا)))))سُورت آل عمران / آیت 85،
یہاں یہ تاویل بھی کام نہیں دے سکتی کہ ہم یہ کام کافروں کے دِین کا حصہ سمجھ کر نہیں کرتے ، کیونکہ اگریہ سمجھ کر کرنے لگیں تو پھر تو کرنے والے کسی شک و شبہ کے بغیر کافروں کے ولی ہو گئے ، کفر پر راضی ہوگئے اور اگر توبہ کیے بغیر اور اپنے پھیلائے ہوئے ، اپنے چلائے ہوئے گناہوں کا ازالہ کیے بغیر مر گئے تو اللہ کے ہاں اُن کے برے انجام کی خبر اللہ پاک دے چکا ہے ،
اور اگر کوئی مُسلمان ایسا کام کافروں کا دِین سمجھ کر نہ بھی کرے تو بھی وہ کام بذات خود کافروں کے دِین ، اُن کی خاص عادات و روسومات میں سے ہونے کے سبب مُسلمانوں کے لیے حرام ہی ہے ، اور مُسلمانوں کی اُس میں کسی بھی طرح کی شمولیت انتہائی خوفناک نتیجے کی حامل ہے """""

بھائیو ، کافروں کے کسی بھی تہوار میں کسی بھی قسم کی شمولیت کسی بھی مسلمان کے جائز نہیں ، اس مسئلے سے متعلق معلومات ایک الگ تھریڈ """ غیر مسلموں کے تہواروں میں شمولیت """ میں ارسال کر چکا ہوں ، سب ہی سے درخواست ہے کہ بڑے تحلی اور توجہ سے اس تھریڈ کا مطالعہ کیجیے ، اُس تھریڈ میں بھی """ خلافء قران ، قران فہمی """والوں نے حسبء عادت قران کریم کی آیات مبارکہ کی وہی غلط تاویلات لکھی ہیں جو یہاں اِس تھریڈ میں ہیں ، اُن تاویلات کی حقیقت بھی الحمد للہ وہاں بیان ہپو چکی ہے ،
اور """ میلاد النبی """ کے دلائل کے طور پر جو آیات غلط بیانی کے ساتھ دلیل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اُس کوشش کی حقیقت جاننے کے لیے درج ذیل لنک سے میری کتاب """ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور ہم""" کا نسخہ اتاریے اور اُس کا مطالعہ فرمایے ، اِن شاء اللہ فائدہ ہو گا ،

پہلا ربط

دوسرا ربط
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ یہاں اِس تھریڈ میں کچھ ایسی باتیں پڑھنے کو ملی ہیں جن سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ بھائیوں کو کفریہ عمل اور کفریہ عقیدے کے فرق کا اندازہ نہیں ،
عقیدہ ہی وہ چیز ہے جو کسی انسان کو مسلمانوں یا کافر وں کی صفوف میں گنے جانے کا فیصلہ کرنے کا پہلا اور آخری ذریعہ ہوتا ہے ،
جبکہ کوئی کفریہ ، یا شرکیہ عمل کرنے والے کو کافر یا مشرک قرار دینا درست نہیں ہوتا ، پس اگر کوئی کسی کفریہ یا شرکہک عمل کے کلمہ گو عامل کو محض اُس عمل کا عامل ہونے کے سبب کافر یا مشرک کہتا ہے تو وہ غلط کہتا ہے ،
لیکن جو کوئی کسی کفریہ یا شرکیہ عقیدے کی موجودگی میں ، اور اس عقیدے کے کفر یا شرک ہونے کا علم رکھنے کے بعد بھی اُس عقیدے کی موافقت والے کام کرتا ہے اُس کا معاملہ الگ ہوجاتا ہے ،
رہا معاملہ حرام اور ناجائز کام کرنے کا تو اُن میں سے بہت سے کام ایسے ہیں جو حرام ہونے کے باوجود اِسلام سے خارج کر دینے والے نہیں ہوتے ،جِن میں سے ایک کام کافروں کے تہواروں میں کسی بھی قِسم کی شمولیت بھی ہے ،
خواہ اُس تہوار کی وجہ کچھ بھی رہی ہو ، جب وہ تہوار کفار سے متعلق ہے، اُن کے لیے خاص ہے تو وہ انہی کا ہے ،
پس اُس میں کسی بھی قِسم کی شرکت کسی مُسلمان کے لیے جائز نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اِس تھریڈ میں بھائیوں کے خیالات پڑھ کر سب سے زیادہ دُکھ اس بات کا ہوا کہ بھائی اِسلام کا ایسا روپ بنانا چاہتے ہیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ، صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ، تابعین ، تبع تابعین اور صدیوں تک اُمت کے ہاں نہ تھا ، کہ اپنے دِین کی حدود سے خارج ہو کر کافروں کے سامنے اُن کی رضا مندیاں حاصل کرسکنے والی خوش اخلاقی اپنائی جائے ، ایسی خوش اخلاقی جس میں حلال و حرام کی بھی تمیز نہ رہے،
افسوس کہ میرے بھائی اپنی کوتاہ علمی کو وسیع نظری سمجھتے ہیں ، اور اپنی کوتاہیوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سیرتء مبارکہ کے کسی ایک پہلو کے ذریعے دُرست بنانےکی کوشش بھی کرتے ہیں ، انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سیرتء مبارکہ میں یہ نظر نہیں آتا کہ انہوں نے کافروں کے ساتھ تلوار سے جہاد بھی کیا ، کافروں کو پابندء سلاسل بھی کیا ، کافروں اور منافقوں کے لیے کسی بھی قِسم کی نرمی کو رد بھی کیا ،
ارے اللہ کے بندو ، کیا ہمارے سارے ہی عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سیرتء مبارکہ کے مطابق ہیں !!! ؟؟؟
اور تو اور ہمارے تو حلیے ،معاشرت ، معیشت کسی میں بھی سیرتء مبارکہ کا عکس نہیں ملتا ، لے دے کے ہمیں کافروں سے دوستیوں اور محبتوں کے اظہار اور اُن کے تہواروں میں شمولیت اور مبارکبادیں دیتے ہوئے سیرتء مبارکہ یاد آتی ہے ،

اسے کہتے ہیں """ العُذر أقبح مِن الذنب ::: بہانے بازیاں گُناہ سے زیادہ بری ہوتی ہیں """،
بھائیو ، اگر کوئی اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فرامین ، خلفاء راشدین اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے اقوال و افعال کے بر عکس کافروں کے تہواروں میں شمولیت ، اور اُن کو مبارکبادیں دینے کو حرام نہیں سمجھتا تو اسے چاہیے کہ وہ ہمارے ذِکر کردہ دلائل کے درجے والے دلائل سے اپنی بات ثابت کرے ، اور اپنی ذاتی سوچوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکام کے تابع کرے ، اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت کے اقوال و افعال کے مطابق تابع کرے ،اپنی ذاتی سوچوں کو اللہ کا دِین سمجھنے کا ذریعہ نہ بنائے ،
اور کسی کو یہ سمجھائی دے رہا ہے کہ ہر انسان کا دل اللہ نے ایک جیسا بنایا ہے لہذا اُس کے ہر انسان کے جذبات کا خیال رکھا جانا چاہیے ،
لا حول ولا قوۃ الا باللہ ،
اِن لوگوں کی تنگ نظری اور شدت پسندی اس قدر بڑھ چکی کہ کفر یہ عقیدے کا نشان صلیب سینے پر لگائے پھرنے والے کافر ، اور اللہ کی تکبیر کے کلمات سینے پر لگائے ہوئے مُسلمان میں انہیں کچھ فرق ہی نہیں لگتا، دونوں ہی کے جذبات انہیں درست لگتے ہیں ،
ان کی شدت پسندی اور تنگ نظری انہیں یہ بھی نہیں دیکھنے دیتی کہ جن دِلوں کو ایک ہی دِل کہہ رہے ہیں اُنہی دِلوں میں سے وہ دِل بھی ہیں جن پر اللہ کی طرف سے مہریں لگی ہوئی ہیں ، اور انہی دِلوں میں سے وہ بھی ہے جو اللہ کی نافرمانی سے لبریز ہیں ، انہی دِلوں میں سے وہ بھی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر ایمان نہیں رکھتے ، انہی دِلوں میں سے وہ بھی ہیں جو ابلیس کے پیروکار ہیں ، انہی دِلوں میں سے وہ بھی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حقوق پامال کرنے والے ہیں ،
ہر انسان کے جذبات کا خیال رکھنے والوں کو انسانوں کے خالق و مالک کے حقوق اور عزت کا ،اور اُس کے بعد سب سے زیادہ بلند رتبے اور حق والی ہستی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حقوق اور عزت کا خیال رکھنا یاد نہیں ،
اللہ ہی ہے جو ان لوگوں کو ہدایت دینے پر قادر ہے ،
اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو حق جاننے ، ماننے ، اپنانے اور اُسی پر عمل پیرا رہنے کی توفیق عطاء فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (31-01-12), حیدر (19-01-12), شکاری (19-01-12), عبداللہ حیدر (19-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger