واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


یزید کا معاملہ

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-12-11, 11:25 AM  
یزید کا معاملہ
شعبان نظامی شعبان نظامی آف لائن ہے 11-12-11, 11:25 AM

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
کچھ بھی ہو جائے، زرداری ہمارا ""شرعی"" حکمران ہے، اب ہم اسے ہٹانے کے مجاز ہی نہیں ہیں ، چہ جائیکہ ہم ایسا سوچنے لگیں. . . . اس کو اللہ ہی اٹھائے گا ، بس اسی کی مشیت پر اپ کو بھی راضی ہو جانا چاہیے جیسے ہم سب راضی ہیں !!!


یہ نظام جس نے قران و سنت کے سپریم ائین ہونے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہوا ہے، جس میں اللہ کی بجائے بندے قانون سازی، حلال و حرام کے فیسلے کرتے ہیں، جہاں قران کی آیات قانون نہیں صرف ثواب دینے والی سطور ہیں. . . . . .

اس لیے اس نظام کی یزید کے نظام سے کوئی ادنی سی نسبت بھی نہیں ہے، اس دور میں اللہ کا قانون دستور العمل تھا، عدالتیں فیصلے قران و سنت سے کرتی تھیں،معاشی اور معاشرتی میدانوں میں غیر اسلامی اور حیا باختہ طرز عمل کو کسی بھی طرح سرکاری سرپرستی حاصل نہ تھی، درست ہے کہ زیادتیاں ہوئیں اور بہت ہوئیں لیکن زیادتیاں قانون کی شکل میں لازم نہیں ٹھہرائی گئی تھیں. . . . . جہاد فی سبیل اللہ اس وقت بھی جاری تھا جس کی وجہ سے ہی حسین رضی اللہ عنہ نے ایک شق یہ پیش کی تھی کہ مجھے سرحدوں پر جہاد کے لیے جانے دو.!!!

یزید ((اللہ اس کو معاف فرمائے(( نے کسی مرحلے پر بھی مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ میں کفار کا دست راست بننا گوارا نہیں کیاتھا، اور نہ ہی کفار سے دوستیوں کا کوئی اشارہ ملتا ہے، موسٹ وانٹڈ کی سطح تک اگے بڑھ جانا تو بڑی دور کی بات ہے.

وما علینا الا البلاغ المبین
کس نے کہا کہ زرداری ہمارا شرعی حکمران ہیں؟ ذرا سوچ سمجھ کر گفتگو کیا کریں!

اب میں یزید کے نظام حکومت پر بھی تبصرہ کرتا ہوںاور پھر فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں کہ یزید ملعون ہے یا نہیں۔
یہ اقتباس خلافت و ملوکیت از مولانا مودودی سے لیا گیا ہے۔

یزید نے مدینہ منورہ کی طرف مسلم بن عقبہ المری کو ۱۲ ہزار فوج دے کر مدینہ پر چڑھائی کے لیے بھیج دیا اور اسے حکم دیا کہ تین دن تک اہل شہر کو اطاعت قبول کرنے کی دعوت دیتے رہنا، پھر اگر وہ نہ مانیں تو ان سے جنگ کرنا، اور جب فتح پا لو تو تین دن کے لیے مدینہ کو فوج پر مباح کر دینا۔ اس ہدایت پر یہ فوج گئی، جنگ ہوئی ، مدینہ فتح ہوا اور اس کے بعد یزید کے حکم کے مطابق تین دن کے لیے فوج کو اجازت دے دی گئی کہ شہر میں جو کچھ چاہے کرے۔ ان تین دنوں میں شہر کے اندر ہر طرف لوٹ مار کی گئی، شہر کے باشندوں کا قتل عام کیا گیا جس میں امام زہری کی روایت کے مطابق سات سو معززین اور دس ہزار کے قریب عوام مارے گئے، اور غضب یہ ہے کہ وحشی فوجیوں نے گھروں میں گھس گھس کر بے دریغ عورتوں کی عصمت دری کی۔ حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ ان دنوں میں ایک ہزار عورتیں زنا سے حاملہ ہوئیں۔

(الطبری، ج ۴،ص۳۷۲۔
ابن الاثیر، ج۳ ص۳۱۰ تا ۳۱۳۔
البدایہ والنہایہ،ج۸،ص۲۱۹ تا ۲۲۱

اب یزید کے بارے کچھ کہیے مگر احتیاط سے!!!!!


استغفر اللہ العظیم کہ یزید ملعون کے بارے میں آپ کے ایسے نظریات ہیں۔ آپ کی سوچ پر میں انا للہ وانا الیہ راجعون ہی پڑھ سکتا ہوں۔
اب آپ نے علمی دلیل کے ساتھ بات کرنی ہے۔اور یزید کے بارے میں اپنے موقف کو ثابت کرنا ہے۔آپ نے مجھے بہت جذباتی کر دیا اور میں یہ سارا کچھ اپنے جذبات پر کنٹرول کرتے ہوئے لکھ رہا ہوں۔

آپ کا مسئلہ یہ کہ آپ ہر تھریڈ میں مراسلے بھیجتے ہیں اور پھر جب آپ کی وہاں بنتی نہیں تو چپکے سے کھسک جاتے ہیں۔
اللہ ہم سب کی ہدایت فرمائے!
والسلام علی من التبع الھدی
سلامتی ہو اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔

Last edited by شعبان نظامی; 16-12-11 at 11:42 PM..

شعبان نظامی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مراسلات: 165
شکریہ: 439
140 مراسلہ میں 371 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2233
8 قاری/قارئین نے شعبان نظامی کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (13-12-11), ننھا بچہ (18-12-11), نبیل خان (19-12-11), مفتی (15-12-11), ملک اظہر (13-12-11), ملک زوالفقار (16-12-11), آبی ٹوکول (13-12-11), حیدر Rehan (17-12-11)
پرانا 23-12-11, 06:59 PM   #121
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,603
کمائي: 17,608
شکریہ: 6,996
953 مراسلہ میں 1,567 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مرزا حیرت دہلوی ‘انگریزی ترجمہ قرآن کریم ‘مکمل طبع ہوا۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال الراعی مراسلہ دیکھیں
رانا صاحب اگر مرزا حیرت دھلوی کی کتاب کا لنک ھو تو بتا دیں۔ عین نوازش ھو گی۔

کتاب ۳۰ سال پہلے پڑھی تھی، نیٹ پر شائید نہیں ہے، صرف اتنا ہے

پاک وہند میں اہلحدیث کی قرآنی خدمات

مرزا حیرت دہلوی ‘انگریزی ترجمہ قرآن کریم ‘مکمل طبع ہوا۔
__________________
كان شعبة بن الحجاج بن الورد يقول لأصحاب الحديث: "يا قوم! إنكم كلما تقدمتم في الحديث تأخرتم في القرآن"
rana ammar mazhar آن لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-12-11), بلال الراعی (23-12-11)
پرانا 23-12-11, 07:53 PM   #122
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,754
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شعبان نظامی مراسلہ دیکھیں
اب آپ کے سوال کی طرف آتا ہوں:

آپ مکہ و مدینہ کی بے حرمتی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
آپ کو یزید کا اتنا دفاع کرنے کی کیا ضرورت پڑی؟ میں نے آپ کو کہا کہ آپ یزید کو ملعون کہیں نہیں بلکہ آپ خاموشی کو بعض وجوہات کی بنیاد پر پسند کر رہے ہیں آپ اپنے موقف پر رہیں آپ کو کسی نے کچھ نہیں کہا ۔۔۔۔۔۔
ہم اس کےافعال بد اور اس کی بد کرداریوں کی وجہ سے لعن طعن کرتے ہیں آپ اپنے موقف پر رہیں ہمیں ہمارے موقف پر چھوڑیں۔

یہاں بعض لوگ واقعہ کربلا کے بارے میں انتہائی غیر محتاط گفتگو کر رہیں شکاری صاحب آپ نے ان میں سے کسی کو بھی کنڈم نہیں کیا!!!!
ان لوگوں کو مکہ و مدینہ کی بے حرمتی کاذرا بھی دکھ نہیں۔ کہیں یزید کا دفاع کرتے ہوئے ایسے علاقے میں نہ پہنچ جائیں کہ آپ کی توحید بھی متاثر ہو جائے؟؟؟؟؟؟؟؟
بھائی اب اس قصے کا کوئی انت تو ہے نہیں۔ ہم ایک کربلا والے واقعے پر جوابات دے چکے تو اب آپ واقعہ حرہ کی طرف جا رہے ہیں۔ اور کتنی دفعہ بتائیں‌کہ ہم یزید کا دفاع نہیں کر رہے، بلکہ کسی بھی شخص پر معین لعنت یا تکفیر سے بچنے کی بات کر رہے ہیں۔

سو باتوں‌کی ایک بات ، ہمیں‌ صرف یہ بتا دیا جائے کہ کیا تاریخ میں‌بلا سند آنے والی روایات اس حد تک قابل قبول ہیں کہ ان کی بنیاد پر کسی بھی شخص پر لعن طعن یا تکفیر کی جائے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں‌ہے تو پھر یزید کا یقینی جنتی ہونا انہی تاریخی روایات کی مدد سے ثابت ہو جائے گا کیونکہ بعض‌روایات کی رو سے وہ قسطنطنیہ والے پہلے جہادی لشکر کا سپہ سالار تھا۔ اگر آپ کا جواب نہیں میں‌ہے تو بھائی پھر کیوں‌اپنا اور ہمارا وقت ضائع کر رہے ہیں؟ تاریخ‌ میں‌جو کچھ یزید کے بارے میں‌بیان ہوا ہے، جب امام غزالی رحمہ اللہ پانچویں‌صدی میں‌ حقیقت تک نہیں‌پہنچ پا رہے تو ہم چودہویں‌صدی میں‌کیسے پہنچیں۔ اور فرض کر لیں‌کہ یزید کائنات کا سب سے خبیث‌ترین شخص بھی ہے، تب بھی کیا اس پر لعنت کرنا مباح کے درجہ سے بڑھے گا؟

دیکھئے، میں‌ ابو لہب پر لعنت کر سکتا ہوں، ابوجہل پر لعنت کر سکتا ہوں۔ کیونکہ ان کے بارے میں‌وحی نے خبر دے دی ہے کہ یہ لوگ جہنمی ہیں۔ میں‌مرزا قادیانی پر لعنت کر سکتا ہوں جس کے مرتد اور جہنمی ہونے پر امت کا اجماع ہے، جو بذات خود حجت ہے۔ لیکن اس لعنت کا مجھے کیا کچھ ثواب ملے گا؟ میں ان دائمی جہنمی لوگوں پر لعنت کرنے کے بجائے ان کے افکار و نظریات کا رد کروں تو کچھ ثواب کی امید بھی ہوگی، ان شإاللہ۔ لیکن مجرد لعنت کرتے جانا اور ہر سال ایک خاص گروہ کے پروپیگنڈا سے متاثر ہو کر ویب سائٹس، فورم، بلاگز، مضامین میں‌یزید پر لعنت کئے جانا، یہ کون سا شرعی حکم پورا کیا جا رہا ہے؟ کیا ہم جھوٹ‌نہیں بولتے، کیا ہم نمازوں کو ضائع نہیں‌کرتے، تو کیا ہم خود لعنتی نہیں‌ہیں؟ تو کیا جھوٹ بولنے والوں پر ہمیں معین کر کے لعنت کرتے رہنا چاہئے؟ نمازیں‌ضائع کرنے والوں کے بارے میں‌پمفلٹ پر نام لکھ کر لعنت شائع کرنی چاہئے؟ کیا ہو گیا ہے ہمیں؟ کیا ہمارے اپنے گناہ ویسے ہی کم ہیں جو ایک اور گناہ بے لذت کا بار سر پر ڈالیں؟

اور بے فکر رہیں، جیسے آپ مجھے نہیں‌روک رہے لعنت نہ کرنے سے، میں‌بھی آپ کو لعنت کرنے سے روک نہیں‌ رہا۔ آپ بے شک یزید کو پلید بھی کہیں‌اور لعنت بھی کریں۔ لیکن بس یہ یاد رکھیں‌کہ آپ محققین اہل سنت والجماعت اور جمہور علمائے کرام کے مسلک کے خلاف یہ کام کر رہے ہوں گے۔ اور فرض کر لیجئے کہ یزید واقعہ حرہ کا ذمہ دار تھا، سانحہ کربلا پر خوش تھا، نمازیں‌چھوڑتا اور شراب پیتا تھا، لیکن کیا آپ یا میں‌ یہ بات جانتے ہیں کہ اس نے مرنے سے قبل توبہ کی تھی یا نہیں؟ اور زندگی میں‌ سچی توبہ کر لینے سے کون سا گناہ ہے جو معاف نہیں ہو سکتا؟ فرض کر لیجئے کہ وہ توبہ کر کے مر گیا، تو آپ زندگی بھر جو اسے لعنت دیتے رہے ہیں، وہ واپس لوٹ کر آپ ہی پر آئے گی یا نہیں؟ بروز محشر، اگر ہم سے یہ پوچھ لیا جائے کہ کون سی وحی نے آپ کو بتایا تھا کہ واقعی یزید لعنتی ہے، تو ہمارا کیا جواب ہوگا؟

اگر کسی کو لعنت کرنے کا اتنا ہی چسکا ہے اور وہ اہل بیت کی محبت کو کسی پر لعنت کر کے ہی ظاہر کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے بھی بہترین طریقہ یہ ہے کہ یوں کہے کہ جس نے اہل بیت کرام کو قتل کیا، اس پر اللہ کی لعنت ہو، جو واقعہ حرہ کا ذمہ دار تھا اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ اس طریقے سے بروز قیامت ہم پوچھ گچھ سے بھی بچ سکیں‌گے اور لعن طعن کرنے کی نفسانی خواہش بھی پوری ہوتی رہے گی۔

اور بھائی واقعہ کربلا کے جو لوگ انکاری ہیں۔ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی کربلا میں‌شہادت ہی کو نہیں‌مانتے، ، ان میں‌سے کوئی بھی بروز محشر سوال نہیں کیا جائے گا، کیونکہ کربلا کا انکار کرنا کوئی گناہ نہیں۔ جبکہ کسی بھی مومن پر لعنت کرنا گناہ ہے۔ ہمیں‌نہیں معلوم یزید مومن ہے یا کافر۔ یہ تو بس اللہ رب العزت ہی جانتے ہیں، ہمیں‌اتنا معلوم ہے کہ اگر وہ کافر ہوا تو ہماری لعنت سے اس کے کئے گئے مظالم کا کچھ بدلہ نہیں ہو سکتا، اگر وہ مومن تھا تو ہمارا اپنا ایمان خطرے میں‌پڑ جائے گا۔ اسی لئے میں اپنے ان متجددین بھائیوں‌ کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں‌سمجھتا، لیکن آپ کی بات کا جواب صرف اس لئے دے دیتا ہوں کہ شاید آپ یا آپ کی فکر کا کوئی ایک شخص‌بھی کسی لعن طعن والے فعل سے باز آ کر جمہور اہل سنت والجماعت کے معتدل مسلک کو اپنا لے تو اس کے ساتھ میرا بھی کچھ بھلا ہو جائے۔ ورنہ یقین مانیں کب کی طبیعت اکتا چکی اس بے کار کی تکرار سے اور بار بار ایک ہی بات کو دہرانے سے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو حق قبول کرنے کے لئے کھول دیں۔ آمین یا رب العالمین۔
__________________
نہیں، اے محمدؐ، تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں،پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں۔ [النساء: 65]
شکاری آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا
پرانا 24-12-11, 06:55 AM   #123
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مراسلات: 165
کمائي: 3,187
شکریہ: 439
140 مراسلہ میں 371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم! کون سا جمہور آپ کو کھائے جا رہا ہے؟
آپ نے بھی اہل سنت میں ڈیرھ اینٹ کی علیحدہ مسجد بنا لی ہے۔
آپ کو اپنے لوگوں کی بات تو کم از کم ماننی چاہیے۔
آپ نے علماء دیو بند کے حوالے بھی دئیے لیجیے علمائے دیوبند کا مسلک بھی دیکھیے

حضرت مولانا قاسم نانوتوی بانی دار العلوم دیوبند فرماتے ہیں:
” تاوقتیکہ امیر معاويہ رضی اﷲ عنہ یزید پلید راولی عہد خود کردند فاسق معلن نہ بود اگر چیزے کر دبا باشددر پردہ کہ دہ باشد کہ حضرت امیر معاويہ راازاں خبر نہ بود“

جس وقت حضرت امیر معاويہ رضی اﷲ عنہ نے یزیدپلید کو اپنا ولی عہد کیا تھا اس کا فسق ظاہر نہ تھا اگرکچھ کیا ہوگا تو در پردہ، جس کی خبر امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کو نہ تھی ۔(از مکتوبات شیخ الاسلام ج1ص2
حضرت حسین احمد مدنی ارشاد فرماتے ہیں:

”خلاصہ کلام یہ ہے کہ مورخین میں سے ان لوگوں کا قول کہ حضرت معاویہ رضی اﷲ عنہ کے زمانہ حیات میں یزید معلن بالفسق تھا اور ان کو اس کی خبر تھی اور پھر انہوں نے اس کو نامزد کیا بالکل غلط ہے، ہاں ہو سکتا ہے کہ وہ اس وقت میں خفیہ طور پر فسق وفجور میں مبتلا ہو مگر ان کو اس فسق وفجور کی اطلاع نہ ہو ان کی وفات کے بعد وہ کھیل کھیلا اور جو کچھ نہ ہو نا چاہيے تھا کر بیٹھا (مکتوبات ج1ص266)
اورحضرت مولانا رشیداحمد گنگوہی ہدایۃ الشیعہ میں فرماتے ہیں
اب حقیت خلفاء خمسہ کی اورتغلب یزیدپلید کا مثل آفتاب کے روشن ہوگیا
شعبان نظامی آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے شعبان نظامی کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (24-12-11), حیدر Rehan (24-12-11)
پرانا 24-12-11, 12:37 PM   #124
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,754
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شعبان بھائی،
میرے خیال سے آپ نے اور میں‌نے اپنی اپنی بات بہت مناسب الفاظ میں اور مفصل کہہ ڈالی ہے۔ اور پچھلے مراسلہ جات میں‌درج ذیل باتوں پر آپ کا ہمارا اتفاق ہے کہ:

1۔ یزید پر لعنت کرنا محقق اہل سنت والجماعت کا مذہب نہیں ہے۔ بلکہ لعنت سے سکوت کرنا چاہئے۔
2۔ یزید کی تکفیر بھی اگرچہ بعض علماء نے کر رکھی ہے۔ لیکن جمہور علماء کا مسلک اس کے برعکس ہے یعنی یزید کافر نہیں تھا، البتہ فاسق و فاجر تھا۔
3۔ ایک عام مسلمان کے لئے احتیاط والی راہ یہی ہے کہ نہ یزید پر اور نہ کسی اور پر معین کر کے لعنت کرے، بلکہ اس کے برعکس اہل بیت پر درود پڑھے، یا ان کے فضائل بیان کرے کہ جس پر ثواب کی بھی توقع ہے۔

باقی ہمیشہ سے کچھ علماء نے یزید پر لعنت کی ہے تو کچھ نے سکوت کیا ہے۔ کچھ نے یزید کی تکفیر کی ہے تو کچھ نے اس کے برخلاف کہا ہے۔ لہٰذا چونکہ علمائے کرام اس مسئلے میں تاریخی روایات کے متفرق ہونے کی وجہ سے باہم متفق نہیں‌ہیں۔ لہٰذا ہمیں‌احتیاط والی راہ پر عمل کرنا چاہئے تاکہ نادانستگی میں‌کہیں‌ اپنے اوپر بے لذت گناہوں‌کا بار نہ لادتے رہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں‌کو اہل بیت کرام کی محبت اور ان کی درست عملی اطاعت کے جذبے سے بھر دے۔ اور اہل بیت کے سب دشمنوں کو خاک میں‌ملا دے۔ اہل بیت کرام کے قتل اور ان کی عزت پر انگلی اٹھانے والوں پر، اور اس پر خوش ہونے والوں پر، اللہ تعالیٰ‌کی، فرشتوں کی اور سارے انسانوں‌و جنوں کی لعنت ہو۔ اہل مدینہ کو اور حرم پاک کی حرمت کی پامالی کرنے والوں پر سارے جہان والوں کی لعنت ہو۔ اور اے اللہ، ہمیں‌ دنیا میں‌بھی مومن زندہ رکھنا اور مرتے وقت بھی ایمان کی حالت میں‌موت دینا، ہمیں قبروں کی وحشت اور عذاب سے بچانا، اور اسے جنت کے باغوں سے ایک باغ بنانا، ایسے کاموں سے بچانا جو ہماری قبروں کو جہنم کے گڑھوں میں‌سے ایک گڑھا بنا دیں۔ اور انا و عصبیت کو قبول حق کی راہ میں‌رکاوٹ نہ بننے دینا۔ اور اے اللہ، اگر ہم گمراہ ہو گئے ہیں تو ہمارے دل تیرے ہاتھ میں‌ہیں، ہمارے دلوں کو صراط مستقیم کی جانب پھیر دے۔ جو لوگ صراط مستقیم پر تھے ان کی راہ ہمیں چلانا۔ اور بروز قیامت ہمیں‌ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اور اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا جنت میں‌ساتھ نصیب فرمانا۔ آمین یا رب العالمین۔
شکاری آن لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-12-11), rana ammar mazhar (24-12-11), فاروق سرورخان (27-12-11), بلال الراعی (25-12-11), شعبان نظامی (25-12-11)
پرانا 25-12-11, 12:05 AM   #125
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,882
شکریہ: 821
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شکاری مراسلہ دیکھیں
شعبان بھائی،
میرے خیال سے آپ نے اور میں‌نے اپنی اپنی بات بہت مناسب الفاظ میں اور مفصل کہہ ڈالی ہے۔ اور پچھلے مراسلہ جات میں‌درج ذیل باتوں پر آپ کا ہمارا اتفاق ہے کہ:

1۔ یزید پر لعنت کرنا محقق اہل سنت والجماعت کا مذہب نہیں ہے۔ بلکہ لعنت سے سکوت کرنا چاہئے۔
2۔ یزید کی تکفیر بھی اگرچہ بعض علماء نے کر رکھی ہے۔ لیکن جمہور علماء کا مسلک اس کے برعکس ہے یعنی یزید کافر نہیں تھا، البتہ فاسق و فاجر تھا۔
3۔ ایک عام مسلمان کے لئے احتیاط والی راہ یہی ہے کہ نہ یزید پر اور نہ کسی اور پر معین کر کے لعنت کرے، بلکہ اس کے برعکس اہل بیت پر درود پڑھے، یا ان کے فضائل بیان کرے کہ جس پر ثواب کی بھی توقع ہے۔

باقی ہمیشہ سے کچھ علماء نے یزید پر لعنت کی ہے تو کچھ نے سکوت کیا ہے۔ کچھ نے یزید کی تکفیر کی ہے تو کچھ نے اس کے برخلاف کہا ہے۔ لہٰذا چونکہ علمائے کرام اس مسئلے میں تاریخی روایات کے متفرق ہونے کی وجہ سے باہم متفق نہیں‌ہیں۔ لہٰذا ہمیں‌احتیاط والی راہ پر عمل کرنا چاہئے تاکہ نادانستگی میں‌کہیں‌ اپنے اوپر بے لذت گناہوں‌کا بار نہ لادتے رہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں‌کو اہل بیت کرام کی محبت اور ان کی درست عملی اطاعت کے جذبے سے بھر دے۔ اور اہل بیت کے سب دشمنوں کو خاک میں‌ملا دے۔ اہل بیت کرام کے قتل اور ان کی عزت پر انگلی اٹھانے والوں پر، اور اس پر خوش ہونے والوں پر، اللہ تعالیٰ‌کی، فرشتوں کی اور سارے انسانوں‌و جنوں کی لعنت ہو۔ اہل مدینہ کو اور حرم پاک کی حرمت کی پامالی کرنے والوں پر سارے جہان والوں کی لعنت ہو۔ اور اے اللہ، ہمیں‌ دنیا میں‌بھی مومن زندہ رکھنا اور مرتے وقت بھی ایمان کی حالت میں‌موت دینا، ہمیں قبروں کی وحشت اور عذاب سے بچانا، اور اسے جنت کے باغوں سے ایک باغ بنانا، ایسے کاموں سے بچانا جو ہماری قبروں کو جہنم کے گڑھوں میں‌سے ایک گڑھا بنا دیں۔ اور انا و عصبیت کو قبول حق کی راہ میں‌رکاوٹ نہ بننے دینا۔ اور اے اللہ، اگر ہم گمراہ ہو گئے ہیں تو ہمارے دل تیرے ہاتھ میں‌ہیں، ہمارے دلوں کو صراط مستقیم کی جانب پھیر دے۔ جو لوگ صراط مستقیم پر تھے ان کی راہ ہمیں چلانا۔ اور بروز قیامت ہمیں‌ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اور اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا جنت میں‌ساتھ نصیب فرمانا۔ آمین یا رب العالمین۔
اب تو مزید بحث کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ اللہ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے۔آمین۔
بلال الراعی آن لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (25-12-11), شعبان نظامی (25-12-11)
پرانا 25-12-11, 10:57 AM   #126
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مراسلات: 165
کمائي: 3,187
شکریہ: 439
140 مراسلہ میں 371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شکاری مراسلہ دیکھیں
اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں‌کو اہل بیت کرام کی محبت اور ان کی درست عملی اطاعت کے جذبے سے بھر دے۔ اور اہل بیت کے سب دشمنوں کو خاک میں‌ملا دے۔ اہل بیت کرام کے قتل اور ان کی عزت پر انگلی اٹھانے والوں پر، اور اس پر خوش ہونے والوں پر، اللہ تعالیٰ‌کی، فرشتوں کی اور سارے انسانوں‌و جنوں کی لعنت ہو۔ اہل مدینہ کو اور حرم پاک کی حرمت کی پامالی کرنے والوں پر سارے جہان والوں کی لعنت ہو۔
بالکل شکاری صاحب آپ نے بالکل ٹھیک فرمایا:
کیونکہ یہ تمام خرابیاں یزید میں پائی جاتی تھیں اور جمہور علماء اس پر متفق ہیں کہ یزید قتل حسین رضی اللہ عنہ اور واقعہ حرہ میں ملوث تھا اور یہ تمام باتیں درجہ تواتر اختیار کئے ہوئے ہیں اس لیے اسے معین کر کے لعنت کرنا بھی جائز ہے۔
والسلام
شعبان نظامی آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے شعبان نظامی کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (25-12-11), حیدر Rehan (26-12-11), سائل (25-12-11)
پرانا 25-12-11, 12:58 PM   #127
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قانون شکنی اور دوسروں کی درخؤاست کو نظر انداز کرتے رہنا ہم پاکستانیوں، خاص کر مسلمانوں اور مزید خاص کر اُن مسلمانوں کی عادت بن چکی ہے جو دین کے ٹھیکیدار بنے رہتے ہیں۔ پھر جب کاروائی ہوتی ہے تو جہاد کا علم بلند کر لیتے ہیں۔
حیدر آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (25-12-11), فاروق سرورخان (27-12-11), حیدر Rehan (03-01-12), شعبان نظامی (25-02-12), عبداللہ آدم (26-12-11)
پرانا 25-12-11, 02:39 PM   #128
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے اب ہر دو طرفین کی جانب سے کافی دلائل آچکے ہیں
اس سے زیادہ کی اب گنجائش نہیں ہے

حیدر بھائی چاہیں تو اس تھریڈ کو بند کردیں
رانا صاحب نے حضرت حسین کے بارے میں ایک نئی زاویہ پیش کیا ہے
وہ چاہیں تو اس سلسلے میں اپنے دلائل ایک نئے تھریڈ میں پیش کرسکتے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (25-12-11), بلال الراعی (25-12-11), شکاری (25-12-11), عبداللہ آدم (26-12-11)
پرانا 25-12-11, 08:17 PM   #129
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تھریڈ بند ہے۔
۔
حیدر آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (25-12-11), بلال الراعی (26-12-11), شکاری (25-12-11), شعبان نظامی (25-02-12), عبداللہ آدم (26-12-11)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
ہوں،, کتاب،, پہلے, ھو, پوچھ, وآلہ, وسلم, قرآن, نبی, مانتا, مجید, محمد, مراد, مسلک, اقرار, اللہ, الرسول, بتائیے, بریلوی, تعالیٰ, تصدیق, جواب, دیوبندی, دیتا, دے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یزید ، ایک تحقیق ایک جائزہ عارف اقبال عمومی بحث 10 17-12-11 01:51 AM
یزید بن عبدالملک طارق راحیل سیاست 0 03-01-09 07:09 AM
ولید ثانی بن یزید طارق راحیل سیاست 0 03-01-09 07:06 AM
یزید ثالث بن ولید طارق راحیل سیاست 0 03-01-09 07:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger