واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


آئینہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-10, 04:55 PM   #1
آئینہ
اداس ساحل اداس ساحل آف لائن ہے 19-11-10, 04:55 PM

سڑل سڑل کی آوازیں اور بھینی بھینی سی بکرے کی چانپوں کی خوشبو، شہر کے وسط میں سلطان کے دل میں اتر رہی تھی۔ ایک گہما گہمی کا عالم تھا اور چھوٹے ادھر آ، صاحب کو چٹنی دے۔ بوتل کو اس میز پر پہنچا، یہ سب آوازیں پیٹ میں دوڑتے ہوئے چوہوں کو آزادانہ گھومنے پر مجبور کر رہی تھیں۔

اگلے روز سلطان نےمسجد میں رضا کار اور دوسرے لوگوں کو دیکھا جو خون دھونے میں مصروف تھے، اور ہر کوئی غم اور غصّے میں اپنے آپنے جزبات کا اظہار کر رہا تھا۔ محّلے میں ایک ماتم کا سماء تھا۔ جس کو دیکھو آنکھوں میں ایک انجانا سا سوال لیکر نظر آ رہا تھا۔ لگتا تھا جسم تو ہیں لیکن جان سے خالی تھیں اور جزبات سے عاری تھیں۔

اگلے دن اخبار نے سلطان کو چونکا دیا ۔ شہر میں کافی لوگ ایک موزی بیماری کا شکار ہو گئے کور گجھ تو درد کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط جو تکّے لگانا والا تھا، اس کے پاس جو تیل تھا وہ مرے ہوئے کتے کی چرتی سے بنایا گیا تھا اور وہ کئی سالوں سے یہ کام بناء کسی ڈر کے کر رہا تھا۔


مسجد میں جو دھماکہ ہوا، عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو بم دھماکے سےاڑا دیا تھا۔ لوگوں کے ملے جلے تاثرات تھے۔ کوئی دہشت گردی کو کوس رہا تھا تو کوئی حکومت کی نا اہلی کی دلیلوں پر دلیلیں دے رہا تھا۔ غرض مختصر یہ کہ جتنے منہ تھے، اتنی ہی باتیں تھیں اور قیاس آرائی کی فضاء تھی۔

سلطان نے ہاتھ میں اخبار کو تھامے سامنے برآمدے میں لگے ہوئے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھ رہا تھا۔ دماغ میں ٹھاٹھیں مارتی ہوئی سوچیں کبھی اسے مسلمان سوداگر کو کوس رہی تھیں جو حرام جانور کی چربی سے لوگوں کو مار رہا تھا اور کچھ سوچیں اس جوان کی جانب تھیں جو مسجد میل لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹا رہا تھا۔


آئینہ انسان کا عکس ہوتا ہے اور آنکھیں انسان کو اپنے اندر کے انسان کے بارے میں بتاتی ہیں ۔ یہ ہلاکتیں، یہ دنگے، یہ بے ایمانی ، یہ انتشار کہاں سے آیا اور اندر آ کر بس گیا۔ کیا یہ مزہب سے آیا یا لوگوں کی سوچوں سے اسے جنم دیا؟ یہ انسان کے اندر بسے ہوئے کسی لالچ نے؟؟؟؟

اداس ساحل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 308
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-11-10), مرزا عامر (19-11-10)
پرانا 19-11-10, 05:09 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ مذہب کی تعلیم کا نتیجہ نہیں، انسان کی غلطیوں اور ہوسِ زر کا نتیجہ ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-11-10), مسٹر شیف (19-11-10), عبداللہ آدم (20-11-10)
پرانا 19-11-10, 07:39 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب نوٹوں کی ہوس ہے ۔ کاغذ کے چند ٹکڑے انسان کو انسان سے حیوان بلکہ حیوان سے بھی بد تر بنا دیتے ہیں
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 23-11-10, 12:46 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
یہ مذہب کی تعلیم کا نتیجہ نہیں، انسان کی غلطیوں اور ہوسِ زر کا نتیجہ ہے۔
ھارون بھائی!!!


السلام علیکم!!!

آپ کا بہت بہت شکریہ- یہ واقعی مذہب کی تعلیمات نہیں ہیں، انسان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ آ‏ئے دن کی دہشت گردی پر انگلیاں یا تو سیاست پر یا مذہب پر اٹھتی ہیں۔ حالانکہ یہ دہشت گردی مذہب سے کوسوں میل دور ہے۔ پھر بھی لوگ اسے کسی نہ کسی طرح سے مذہب سے ضرور ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اداس ساحل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کوئی, کار, کتے, نظر, میل, مسلمان, مطابق, آئینہ, انسان, اتنی, بے, بس, تاب, خون, خود, دھماکہ, دیکھو, دیکھا, دل, سوال, شہر, عالم, غم, صفحہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger