| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 351
|
||||
| 4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آج بھی ہو جو براھیم کا ایماں پیدا۔۔
بہت اچھا لکھا کافی دُشواری آئی کیونکہ فونٹ چھوٹا تھا مگر دو بار پڑھ ہی لیا۔ شکریہ
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بنیادی نکتہ یہی ہے کے جب سے دنیا بنی ہے ایک طرف حق اور ایک طرف باطل
یہی کشمکش دراصل ہمارا امتحان ہے کے ہم اس جنگ میں کہاں حصہ ڈالتے ہیں بہت اچھی تحریر ہے ارحم بی بی یونی کوڈ میں ہوتا تو سرورق کی سفارش کرتا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ماشاء اللہ.............اللہ آپ کو اجر دے.
ملت ابراہیم کی اتباع کا اللہ نے قرآن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم تک کو حکم دیا ہے. ابراہیم کے ایمان والے آج بھی باطل کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں اور................ ہم نے اتباع ملت ابراہیم کو صرف بقرہ عید کے لیے رکھ چھوڑا ہے......................دنبوں اور بکروں کی قربانیاں دینے والے کاش کہ کبھی یہ بھی سوچیں کہ اصل میں قربانی دنبے نہیں اسما عیل کی تھی!!! کیا آج ہم تیار ہیں قربانی کے لیے،،،،،،،،،،،،،جیسے ابراہیم علیہ السلام تیار تھے؟؟؟ گر یہ نہیں ہے بابا تو سب کہانیاں ہیں ابراہیم علیہ السلام کی دعوت بھی کوئی دیتا نظر نہں آتا اور اس پر عمل پیرا تو بہت ہی کم ہیں......... آخر کون حق گوئی کے لیے ہجرتیں اور سختیاں طعن و تشنیع، اور قتل و ظلم برداشت کرتا ہے.............. جب عزیمت علماء کا خاصہ تھی تو عامۃ الناس رخصت اختیار کر لیا کرتے تھے............اور اب جب علماء ہی نے رخصتیں ڈھونڈ لائی ہیں تو حق کیونکر ظاہر ہوگا..............!!! براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے ہوس سینوں میں چھپ چھپ کر بنا لیتی ہے تصویریں والسلام |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (05-11-10), فیصل ناصر (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10), راجہ اکرام (05-11-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آج بھی ہو جو براھیم کا ایماں پیدا دنیا کی تخلیق کے بعد ابتدا سے ابد تک حق اور باطل ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ۔۔ حق کے علمبرداروں اور باطل کے پرستاروں کی کشمکش بھی اس وقت سے اب تک جاری و ساری ہے اور قیامت تک جاری رہے گی ۔ ایک طرف حق کے علمبردار اپنی ساری توانائی اسے غالب کرنے کے لیے اور اس کا پلڑا ہمیشہ بھاری رکھنے کے لیے استعمال کررہے ہیں تو دوسری طرف بدی کی طاقتیں باطل کو پھیلانے میں مصروف عمل ہیں ۔۔ حق کے علمبرداروں نےحق کے غلبے کی یہ سنت اللہ کے پیغمبروں سے اپنائی اور حق کی سچی گوہی دینے کی ذمہ داری و منصب ورثہ میں پایا ۔۔۔ اگر ہم پیغمبروں کی سیرت کو پڑھیں تو حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک ہر پیغمبر نے اللہ کی طرف سے عائد کی گئی اس ذمہ داری کو اپنی جان مال اولاد سے بھی عزیز جان کر نبھایا ۔۔۔ اور اپنی ہر قیمتی شے کو اللہ کی کبریائی اور توحید کے پیغام کو اپنی قوم اور سرداروں تک پہچانے اور عام کرنے کے لیے اپنی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا ۔۔ اللہ کے دین کو سربلند کرنے کے لیے چاہے انھیں کتنا ہی ستایا گیا اور اللہ نے کتنی ہی آزمائشوں میں ڈالا لیکن ہر تکلیف پر اللہ ہی کی حمد وثناء کرنے اللہ کا کلمہ بلند کرنے اور ہر آزمائش کے بعد بھی لبیک کی صدا لگانے والی اللہ کی یہ برگزیدہ ہستیاں ہمیشہ پیش پیش رہیں ۔۔ پھر دینا نے یہ بھی دیکھا کہ اللہ کا وعدہ اپنے محبوب بندوں سے کیسے پورا ہوا جنت کی بشارت اور نہ ختم ہونے والے انعامات کا سلسلہ ۔۔۔ کیا اللہ کے یہ انعامات اللہ کی پیغمبروں نے صرف اس وجہ سے حاصل کئے کہ اللہ نے انھیں اپنا نبی بنا دیا ؟ کیا ان تمام پیغمبروں کے لیے حالات ساز گار تھے ؟؟ کہ اللہ کی توحید کا علم لے کر اٹھے اور ہر چھوٹا بڑا ساتھ ہوتا چلا گیا ؟؟ نہیں ہر گز نہیں ۔۔۔۔۔ !!! کوئی پیغمبر ایسے نہیں گزرے کہ جن کی قوم نے ان کی پہلی ہی پکار پر ان کا ساتھ دیا ہو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان ان کے قبیلے ان کے شھر کے لوگوں اور سگے رشتہ داروں تک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناصرف سازسیں کر کے تنگ کیا بلکہ اس حد تک وہ باطل کے دب جانے سے خوف زدہ ہوئے کہ بالآخر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ چھوڑ دینے ہر مجبور ہونا پڑا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ ہجرت کر گئے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جانثار صحابیوں رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کے پایہء استقلال میں ذرا بھی لغزش نہیں آئی ۔۔ اس سے قبل لوح علیہ السلام ، لوط علیہ السلام کے گھر والوں نے ان کی مخالفت کی ۔۔۔ حضرت یوسف علیہ السلام اپنے بھائیوں کے ہاتھوں ستائے گئے ۔۔ حضرے ابراہیم علیہ السلام پچپن سے بڑھاپے تک آزمائشوں میں گھرے رہے اور ہر آزمائش نے انھیں اتنا نکھارا کہ انھوں نے اللہ کی طرف سے خلیل اللہ کا خطاب پایا ۔۔ والد کی سختی ۔۔ بادشاہ وقت کی سزا آگ میں ڈالا جانا ، گھر بار چھوڑ دینا ، بڑھاپے کی اولاد حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں اللہ کی رضا کے لیے قربان کر دینا ۔۔ اور ماتھے پر ایک بل نہ آیا ۔ یہ کو ن سا جذبہ تھا ؟ کیسی محبت تھی اپنے رب سے کہ رگ و پے میں سرائیت کر گئی ؟ اپنے دین کے لیے کیسی تڑپ تھی کہ جب تک ایک ایک فرد تک نہ پہنچ جائیں چین نہ آئے ؟ ایک پل نافرمانی کا گزارنا ممکن نہ ہوا ؟ بے دیکھے اللہ سے یہ محبت صرف نام کی نہیں تھی ۔۔۔ اپنے ہر عمل سے اسے ثابت بھی کر کے دکھا دیا ۔۔۔ عام انسانوں تک بھی گئے اور بڑے بڑے فوعونوں کو بھی للکار کر اللہ کی طرف متوجہ کیا انھیں بتایا کہ ہماری اور تمھاری فلاح اپنی بادشاہت قائم کرنے میں نہیں بلکہ اس دو جہاں کے بادشاہ کے آگے سر تسلیم خم کر دینے میں ہے ۔۔۔ اگر اس سے ایک انچ بھی ہٹے تو تباہی ، ذلت اور عذاب مقدر ہے ۔۔۔ ۔۔ اور اس سارے مراحل میں کبھی کوئی خوف دامن گیر ہوا نہ جسم و جاں نے سستی دکھائی ۔۔ کیا نبیوں کے قصے قرآن کے ذریعے ہم تک پہنچا دینا صرف اس لیے کہ ہم سبحان اللہ کریں اور آگے بڑھ جائیں ۔۔ اللہ نے اپنے نبیوں کے قصے اس لیے ہم تک پہنچائے کہ جو بھاری ذمہ داری اب ہمارے کاندھوں پر پے اس میں مشعل راہ ہمارے لیے ہمارے نبی ہیں اب اس کے بعد ہمارے لیے کوئی حجت نہیں کہ ہم اس ذمہ داری کے اہل نہیں ۔۔ اب آج کے حالات دیکھیں تو کسی طرح بھی ممکن نہیں کہ ہم خاموش تماشائی بنے رہیں ۔۔ آج بھی کم و بیش وہی حالات ہیں جو انبیاء علیہ السلام کو اپنی قوم میں در پیش رہے ۔۔ آج بھی حکمراں اللہ کے نافرمان اور غیر اللہ کے غلام ہیں ۔۔۔ آج بھی حکمرانوں کی ترجیحات دنیا اور مال ہیں ۔۔ آج بھی وقت کے فرعونوں اور نمرودوں نے اللہ کے نام لیواؤں کے لئے آگ کے کتنے گڑھے کھود دیے ۔۔ امت کے ایک ایک انگ کو زخمی کر دیا ۔۔ آج بھی ماؤں بہنوں کی چادریں تار تار ہیں ۔۔ آج بھی اللہ کا نام لینے کی کڑی سزا دی جارہی ہے ۔۔ قید و بند کی تکلیفیں سہنا پڑ رہا ہے آج بھی اللہ کا نام لینے والے لا پتا کر دیئے جاتے ہیں ۔۔ آج بھی معاشرے بے دینی اور بے حیائی کی طرف گامزن ہے آج بھی عزت ذلت کا معیار شان و شوکت ہے۔۔ ایسے میں وقت ہمیں پکار رہا ہے کہ اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے اٹھیں ۔۔ باطل کو اپنے پاؤں سے ٹھکرا دیں ۔۔ وہ اللہ کا ہی سہارا تھا وہ اللہ ہی کی بشارتیں تھیں جو پیغمبروں کے ساتھ تھیں ۔۔ آج کے حالات میں ہمارے لیے بھی واحد سہارا اللہ کی ذات ہے اور ہمارے لیے بھی اللہ کی ویسی ہی بشارتیں ہیں ۔۔ بس کمی ہے تو جذبہء ایمانی کی کمی ہے ۔۔ وہ جذبہ آج ہم میں بھی بیدار ہو جائے تو بظاہر مسلمان ۔۔ زیر نظر آنے والے زبر ہو جائیں اور بدی کی طاقتیں جو آج ہمیں ہی آلہء کار بنا کر ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہیں ۔۔ نیست و نابود ہو جائیں ۔۔ اور یقیناً اللہ کی نصرت و کامرانی ہمارے ساتھ ہو گی ۔۔ اقبال نے اس خوبصورت پیغام کو اپنے شعر میں اس طرح سمو دیا کہ ۔۔ آج بھی ہو جو براھیم کا ایماں پیدا آگ کر سکتی ہے انداز گلستاں پیدا
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10), راجہ اکرام (05-11-10), عبداللہ آدم (05-11-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لئے اپلائی کردیا گیا
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ فیصل بھائی ۔۔۔
میں نے یہ مضمون دوسرے فورم پر بھی دیا ہے ۔۔ اگر کسی رول کے خلاف نہیں ہے تو اسے سرورق پر لگا دیں ۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| jpg, net, pak, url, فونٹ, ہے۔۔۔۔, کیونکہ, کافی, کاش, پوسٹ, یونیکوڈ, لکھا, چھوٹا, مگر, معذرت, آئی, آج, السلام, امتحان, ابھی, بار, تحریر, دیکھیں, دیکھتا, شکریہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر | proiub | ایس ایم ایس | 17 | 27-07-11 09:07 PM |
| فوج کو دعوت ،عمران خان بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے | جاویداسد | خبریں | 38 | 30-08-10 12:13 AM |
| عوام بھی الطا ف حسین کے پیچھے پیچھے | فرحان دانش | خبریں | 5 | 24-08-10 11:39 PM |
| ایسا بھی ہوتا ہے کھیل کھیل میں | مسافر | دلچسپ اور عجیب | 7 | 03-10-09 10:26 PM |