واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


آخر کیوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-06-09, 03:08 AM   #1
آخر کیوں؟
shafresha shafresha آف لائن ہے 17-06-09, 03:08 AM

السلام عیکم!
میری وائف نے مجھے اپنی ایک سہیلی (جس کا تعلق فقہ جعفریہ سے ہے) کے بارے میں بتایا کے اُس کے خاوند کا انتقال گلشنَ اقبال میں واقع ایک امام بارگاہ میں ہونے والے ایک "بم دھماکے" میں‌ ہوا تھا۔ شوہر کی وفات کے بعد اللہ کی اُس نیک بندی نے اپنی ذندگی کا مقصد اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کو بنا لیا اور ایک تعلیمی ادارے میں نوکری کرلی۔
اُس خاتون نے بتایا کے جب بھی اُس کا دل اُداس ہوتا یا گھبراتا ہے تو وہ اپنے بچوں کو ساتھ لیکر گھر کے قریب واقع "امام بارگاہ" میں‌چلی جاتی ہے اور وہاں نماز، تسبیحات و دیگر عبادات سے اپنے دل کو سکون و اطمینان پہنچاتی ہے۔

میری وائف بیمار ہے اور اُس کی خواہش ہے کے وہ بھی کسی مسجد میں کچھ لمحات اللہ عزوجل کی بارگاہ میں سربسجود ہو کر گذارے۔ مشکل یہ ہے کہ ایسی کوئی مسجد ہمارے علاقے میں نہیں ہے۔
میری بیوی مجھ سے سوال کرتی ہے کے اسلام میں "خواتین کا مسجد میں عبادت کرنا" پسندیدہ فعل کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
کیا آج کے زمانے میں جب خواتین معاشرے کی دیگر شعبوں حتیٰ کے مذہبی حلقوں میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں، تو کیوں نا مساجد میں خواتین کے داخلے پر لگی غیر مرئی پابندی کے خلاف احتجاج کیا جائے اور دیگر مسالک (اہل حدیث و فقہ جعفریہ) کی طرح مسلک اہلسنت کی خواتین کو بھی مساجد میں داخلے کی اجازت دی جائے بلکے اُن کے اس شوق کی حوصلہ افزائی کی جائے؟

میری اس فورم کے اہل علم و دانش حضرات سے گذارش ہے کے وہ اس معاملے پر اپنی قیمتی اور صائب رائے سے نوازیں۔
شکریہ!

نوٹ: برائے کرم اس تھریڈ میں محض اس حساس موضوع سے متعلق علمی اور عقلی گفتگو کی جائے اور کسی قسم کی مسلکی بحث کو درمیان میں نہ لایا جائے۔

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 649
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), فاروق سرورخان (30-11-09), فرحان دانش (07-12-09), محمدخلیل (07-12-09), مرزا عامر (14-08-11), ایس اے نقوی (01-12-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر (12-08-11), حیدر Rehan (01-12-09), رانا امر (08-12-09), رضی (17-06-09), شمشاد احمد (14-08-11), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 17-06-09, 03:52 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیکب لائن کی تھانوی صاحب کی مسجد میں عورتوں کا الگ سیکشن ہے میری نانی جمعہ اور تراویح باقاعدگی سے وہاں پڑھتی تھیں
طارق روڈ پر مدینہ مسجد ڈولمن سینٹر کے برابر میں عورتوں کا الگ سیکشن ہے
اور بھی شہر میں کئی مساجد مل جائیں گی جہاں عورتوں کے لئے علیحدہ جگہ مخصوص ہو

یہ کوئی رائے نہیں ہے صرف کچھ نشاندہی ہے اگر کسی کو ضرورت ہو تو

باقی صاحب علم افراد اپنی رائے دے سکتے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (17-06-09), بزم خیال (01-12-09), حسنین ایوب (03-09-09), رضی (17-06-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 17-06-09, 11:41 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لاہور میں‌اہل تشیع، اہلسنت، اہل حدیث کی بہت سی مساجد ہیں جہاں خواتین بھی جاسکتی ہیں لیکن ان کا سیکشن اور مسجد میں داخل ہونے کا دروازہ الگ ہے جہاں سے کسی مرد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور مردوں کو نماز پڑھتے ہوئے محسوس نہیں ہوتا کہ خواتین بھی یہاں نماز پڑھتی ہیں لیکن مردوں اور عورتوں کی امامت مرد امام کراتا ہے
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (03-09-09), فاروق سرورخان (30-11-09), بزم خیال (01-12-09), حسنین ایوب (03-09-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 03-09-09, 01:23 AM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
لاہور میں‌اہل تشیع، اہلسنت، اہل حدیث کی بہت سی مساجد ہیں جہاں خواتین بھی جاسکتی ہیں لیکن ان کا سیکشن اور مسجد میں داخل ہونے کا دروازہ الگ ہے جہاں سے کسی مرد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور مردوں کو نماز پڑھتے ہوئے محسوس نہیں ہوتا کہ خواتین بھی یہاں نماز پڑھتی ہیں لیکن مردوں اور عورتوں کی امامت مرد امام کراتا ہے
سہی فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (03-09-09), بزم خیال (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 03-09-09, 03:41 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دیگر دوستوں سے درخواست ہے کے اپنا نقطہ نظر سے آگاہ کریں!
خصوصاً بدر الزماں، شاہ صاحب، انجم شاہ جی، کنعان، عبداللہ بھائی، عادل صاحب اور سحر بہن وغیرہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), بزم خیال (01-12-09), حیدر Rehan (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:08 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,645
کمائي: 28,550
شکریہ: 7,151
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکہ کی تمام مساجد میں عورتوں کا سیکشن الگ ہوتا ہے۔ ان کے داخلہ کا دروازہ الگ ، لیکن امامت ایک ہی شخص کی کی جاتی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عورتیں کسی بھی جگہ نماز پڑھ سکتی ہیں۔ کم از کم 70 اور 80 کی دہائی میں یہ دیکھ چکا ہوں۔ اب کہہ نہیں‌سکتا۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (30-11-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر Rehan (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 01:32 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دور نبوت میں عورتوں کا مسجد میں جانا قطعا ممنوع نہیں تھا۔ یہ بعد میں معاشرتی رویوں کا مذہب پر حاوی ہونا ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (30-11-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر Rehan (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 02:17 PM   #8
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمارے خاندان کی تقریبا سبھی خواتین رمضان میں بطور خاص مسجد میں نماز جمعہ اور تراویح ادا کرتی ہیں۔
شہر کی بہت سی مساجد میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہے اور سبھی مکتبہ فکر اہلحدیث سے تعلق رکھتی ہیں۔
وہ مسجد کے بناتے وقت عورتوں کے لیے علیحدہ سیکشن تعمیر کرتے ہیں زیادہ تر اوپری منزل ، اور ہماری جو زیادہ مساجد ہیں جو اہلسنت سے تعلق رکھتی ہیں ان کے ڈیزائن اسطرح ہیں کہ خواتین کے لیے جگہ بنانا خاصہ مشکل ہوتا ہے۔ اگر تعمیر کے وقت اس ضرورت کو مد نظر رکھا جائے تو پھر ہی ممکن ہے۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (30-11-09), بزم خیال (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 02:21 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,506
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل بیشک دلوں کو سکون اللہ کی یاد سے ملتا ھے، کراچی میں بھی بہت مساجد ہیں جن میں عورتوں کا خاص حصہ ھوتاھے،آپ انہیں درس وغیرہ میں بھی بھیجے!
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafirajput کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (30-11-09), بزم خیال (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:03 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ذاتی طور پر میں اس بات کا قائل ہوں کہ مساجد میں خواتین کیا غیر مسلموں تک کو آنے کی اور بیٹھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
اس میں کوئی شک نہیں کئی عاقبت نا اندیش قسم کے مولوی حضرات خواتین کا مسجد میں داخلہ ممنوع قرار دیتے ائے ہیں تاہم اب وقت انکی گرفت سے آزاد ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم مسئلہ وہی ہے کہ خواتین کا حصہ جدا ہونا چاہیے(بخدا اس پر کوئی فقہی بحث نہ شروع کر دینا۔کسی اور کا کوئی اور موقف ہو وہ بخوشی اس پر عمل کرے) اور اکثر جتنی بھی مساجد بنائی جاتی ہیں ان میں ان باتوں کا قطعا کوئی خیال نہیں کیا جاتا۔ چناچہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مساجد میں "جب دل چاہے" نہیں جا سکتیں۔
چناچہ اکثر مساجد میں مسئلہ کوئی فقہی کے بجائے "سہولیات" کا ہے۔
اگر کسی جگہ ایسا کوئی مسئلہ ہو تو کسی اور فقہ جیسے اہلحدیث یا فقہ جعفریہ کی مساجد ہوں تو میرے نزدیک ان میں جا کر بھی سجدہ بسجود ہوا جا سکتا ہے۔ میں خود اہلسنت مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود ضرورت پڑنے پر مکتبہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والی مساجد میں بھی نماز پرھ لیا کرتا ہوں۔
میں پھر کہوں گا کہ اگر کسی کو میرے نظریات سے اختلاف ہو تو بخوشی ان پر عمل کر سکتا ہے جو اسکو پسند ہوں۔
واللہ عالم
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), فاروق سرورخان (01-12-09), منتظمین (30-11-09), معظم (01-12-09), ایس اے نقوی (01-12-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر Rehan (01-12-09), راجہ اکرام (10-12-09), رضی (04-09-11), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:16 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,947
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
میں خود اہلسنت مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود ضرورت پڑنے پر مکتبہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والی مساجد میں بھی نماز پرھ لیا کرتا ہوں
واہ سائیں دل خوش کردیا ہم تو خود اسی بات کے قائل ہیں اور اللہ کے کرم سے آجتک کبھی یہ تخصیص نہیں کی کہ یہ مسجد کس مسلک یا فرقہ کی ہے بس مسجد ہونی چاہئے اور دل اللہ صاحب کی طرف متوجہ ہونا چاہئے
شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), منتظمین (30-11-09), ایس اے نقوی (01-12-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر (30-11-09), حیدر Rehan (01-12-09), راجہ اکرام (10-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:23 PM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے لیے ہر مسجد اللہ کا گھر ہے اور دل میں جب اللہ ہو تو پھر اور کسی چیز کی کیا پرواہ۔ جو ادھر ادھر دیکھتے ہیں وہ نماز نہیں پڑھ رہے ہوتے اپنے مسلک کی پوجا کر رہے ہوتے ہیں۔ ان میں اور ایک بت کے پوجنے والوں میں فرق کچھ خاص نہیں ہوتا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), ایس اے نقوی (01-12-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر (30-11-09), حیدر Rehan (01-12-09), رضی (04-09-11), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:28 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میرے لیے ہر مسجد اللہ کا گھر ہے اور دل میں جب اللہ ہو تو پھر اور کسی چیز کی کیا پرواہ۔ جو ادھر ادھر دیکھتے ہیں وہ نماز نہیں پڑھ رہے ہوتے اپنے مسلک کی پوجا کر رہے ہوتے ہیں۔ ان میں اور ایک بت کے پوجنے والوں میں فرق کچھ خاص نہیں ہوتا ہے۔
بالکل درست فرمایا آپ نے۔ واقعی وہ اللہ کی نہیں بلکہ مسلک کی پوجا کر رہے ہوتے ہیں ۔ واہ کیا بات کی ماشا اللہ
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), بزم خیال (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:52 PM   #14
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ جب مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم اور خانہ کعبہ میں مرد و خواتین اکٹھے عبادت کر سکتے ہیں تو عام مساجد میں تفریق کیوں ، لیکن اگر ہمارا معاشرہ خواتین کے الگ حصے کو مسجد میں گوارا کر لے تو یہ بھی بڑی بات ہے ، میرے خیال میں تو ہر مسجد میں بلا تفریق کہ وہ کس مسلک کی ہے ، خواتین کے لیئے الگ حصہ ہونا چاہئیے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی مسجد میں خواتین کا الگ حصہ ہے جہاں سے نہ وہ مردوں کو دیکھ سکتی ہیں نہ مرد انہیں اور ان کا دروازہ اور وضو کرنے کی جگہ تک باپردہ اور الگ ہے لیکن نماز مرد و خواتین ایک ہی امام کے پیچھے پڑھتے ہیں ۔ اول تو ہماری ناقص رائے میں حج اور عام نماز میں اور خانہ کعبہ اور عام مسجد کی نمازوں میں یہ فرق نہیں ہونا چاہئیے ، اگر فرق رکھنا ضروری ہو تو خواتین کا الگ سیکشن مسجد میں ضرور ہونا چاہئیے
شافریشہ بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے
اور بھابی کو صحت دے ، اگر فوری طور پر ایسا بندوبست نہیں ہو سکتا کہ وہ کسی مسجد تک جا سکیں تو آپ اپنے گھر کے ایک حصے کو مسجد قرار دے کر خود امامت کر سکتے ہیں اور بھابی معہ بچوں کے آپ کی اقتدا میں نماز ادا کر سکتی ہیں ، دیکھئیے گا جب آپ روزانہ یہ عمل کریں گے اور اس کمرے کو مسجد کے ہی نام سے پکاریں گے تو کچھ عرصہ میں بھابی بھی اسے مسجد ہی سمجھنے لگیں گی اور وہاں انہیں ایسا ہی سکون ملے گا جیسے کہ ایک مومن مسجد میں پہنچ کر محسوس کرتا ہے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), shafresha (02-12-09), فاروق سرورخان (01-12-09), ایس اے نقوی (01-12-09), بزم خیال (01-12-09), حیدر (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 11:00 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے صحیح احادیث میں منع کیا گیا ہے عام مساجد میں ایسا کرنے سے۔درست عادل سہیل بھائی اور حیدر بھائی بتا سکیں گے۔مجھے درست ریفرنس یاد نہیں۔ واللہ عالم
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-02-12), فاروق سرورخان (01-12-09), بزم خیال (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
جواب

Tags
color, فورم, گذارش, پسندیدہ, نوکری, نماز, نظر, مسجد, آج, اللہ, احتجاج, اسلام, بہترین, بچوں, تعلیم, حدیث, حضرات, خواتین, خلاف, دل, درخواست, شہر, عبادت, عبداللہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسنت منانے پر اصرار کیوں؟ ALI-OAD سیاست 4 23-02-10 06:35 AM
خبطِ عظمت کا جنون !!,,,,آخر کیوں؟ shafresha عمومی بحث 9 30-11-09 11:29 PM
شادی دیر سے کیوں؟ بھائی عمومی بحث 15 07-01-09 09:36 AM
امت مسلمہ مدد الہیٰ سے محروم کیوں؟ چیتا چالباز اسلامی عقیدہ 7 18-12-08 08:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger