واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


آخر کیوں ———–

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-10, 01:29 AM   #1
آخر کیوں ———–
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 20-10-10, 01:29 AM

کچھ دن پہلے ٹی وی آن کیا تو ایک پروگرام لگا ھوا تھا جس میں موجودہ حالات پہ بحث ھو رھی تھی کچھ لوگ کہہ رھے تھے سیلاب کی وجہ سے بہت سے جانور ھلاک ھو گئے ھیں اور اب عید آنے والی ھے عید پہ پھر لاکھوں جانور قربان کیے جائیں گے اگر اس کے بجائے زندہ جانور سیلاب ذدگان کو دے دئے جائیں ان کی ضروریات ِ زندگی میں جانور سب سے اھم ھیں گائے بھینس اونٹ بھیڑ بکرے کچھ لوگ مل کرجو دے سکتے ھیں دے دیں ان لوگوں کی روز مرہ کی ضرویات پوری ھوں گی یہ ان کی روز گار کا بھی زریعہ بنیں گے کچھ لوگ اس کے حق میں تھے کچھ لوگ قربانی کی فضیلت بیان کر رھے تھے کچھ لوگ کہہ رھے تھے اس بارے میں فتویٰ لے لینا چاھیے

پتا نہیں اس بارے میں علما ء اکرام کا کیا کہنا ھے مگر آج کل فیس بک پہ اس بارے مین جنگ چھیڑی ھوئ ھے کچھ لوگ قرآن کھول کے بیٹھے ھوئے ھیں قرآن میں قربانی کی کیا فضیلت ھے کچھ لوگ حدیثوں کی کتابیں کھول کر بیٹھے ھیں کچھ سنت کا ذکر کر رھے ھیں کچھ لوگوں کا تو کہنا ھے قربانی فرض ھے اور جو فرض اور قرآن کے فیصلے سے انحراف کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ھے

اسلام کیا اتنا مشکل مذھب ھے جس کے ماننے والے ابھی تک اسے سمجھ نہیں سکے اللہ کے قانون انسان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ھیں نہ کہ مشکل بنانے کے لیے بات بات پہ لوگ ترازو لے کر کیوں کھڑے ھو جاتے ھیں فوراً پیمائش شروع ھو جاتی ھے اسلام کا دائرہ کہاں تک ھے کون اس دائرے سے باھر جا رھا ھے کس کا اسلام خطرے میں ھے کون اسلام کے دائرے سے نکل گیا ھے ایک دوسرے کا کافر قرار دے دینا ایک کھیل بن گیا ھے ھر کوئ اپنے فرقے اور مسلک کے حساب سے دوسرے کا کافر سمجھ رھا ھے خود کو جنت کا حقدار سمجھتا ھے

میں صرف ایک بات پوچھنا چاھتی ھوں جب کوئ برا کام کرنا ھو کون قرآن و حدیث اور سنت رسول اللہ کو دیکھتا ھے فتویٰ لیتا ھے کون سوچتا ھے اسلام میں اس گناہ کی کیا سزا ھے کیا ایسا کام کسی مسلمان کو کرنا چاھیئے یا نہیں اس وقت سب اپنے دل کی سنتے ھیں نہ انھیں اللہ یاد آتا ھے نہ قرآن نہ سنت

جب کوئ اچھا کام کرنا ھو تو ھم مشکل میں پڑ جاتے ھیں کیوں
اسلام خطرے مین پڑ جاتا ھے
جب کسی کی ماں بہن کی عزت سرِ عام پامال کی جاتی ھے باپردہ خواتین کو نچایا جاتا ھے
جب کسی یتیم کا مال کھایا جاتا ھے
جب ایک مسلمان دوسرے بے گناہ مسلمان کو بے دردی سے قتل کرتا ھے
جب ایک بد کار بد کاری کرتا ھے
جب کسی کو دھوکہ دیا جاتا ھے
جب قرآن کو گواہ بنا کر جھوٹی گواھی دی جاتی ھے
ھر ایک طرح کا گناہ کیا جاتا ھے نہ اسلام سامنے آتا ھے نہ کسی
کا کوئ فتوٰٰی سامنے آتا ھے اسلام کی بنیادیں نہیں ھلتی کوئ اسلام کے دائرے سے باھر نہین جاتا نہ کسی ملا کا ترازو سامنے آتا ھے نہ کوئ تحریک چلتی ھے نہ کوئ جلوس نکلتا ھے نہ قرآن و حدیث کے حوالے دئیے جاتے ھیں نہ کسی کا اسلام خطرے میں پڑتا ھے کیا اسلام میں بڑے بڑے گناہ معاف ھیں ؟؟

اسلام کیا ھے ؟؟؟

اللہ کو ماننے کا نام اسلام ھے ؟؟؟
رسول کریم کو اللہ کا نبی ماننے کا نام ھے ؟؟
قرآن کو اللہ کی کتاب ھے اس پہ ایمان لانے کا نام اسلام ھے ؟؟

نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام اللہ کی ماننے کا نام ھے
اسلام رسول ِ کریم کی اسوہ پہ عمل کرنے کا نام ھے
اسلام قرآن کی تعلیم پہ عمل کرنے کا نام ھے

میں ان لوگوں سے کہنا چاھتی ھوں جو کہہ رھے ھیں قربانی لازمی ھے مین مانتی ھوں اور جانتی ھوں قربانی ایک فرض ھے
اس کے ثواب کیا ھے وہ بھی جانتی ھوں اگر اس بار میں قربانی نہین دیتی اللہ کے حضور کہتی ھوں میں اس بار قربانی نہیں دے رھی اس جانور کو کسی غریب کو دے رھی ھوں یا میں حج پہ جاتا چاھتی تھی اب حج پہ نہیں جا رھی وہی پیسہ بے سہارا لوگوں میں تقسیم کر رھی ھوں تو کیا ھوگا میں دائرہ اسلام سے خارج ھو جاؤں گی ؟؟‌

میں ایسے کسی فتوے کو نہیں مانتی جو لوگ ترازو لے کر بیٹھے ھیں ان سے کہنا ھے اسلام پیمائشوں کا نام نہیں عمل کا نام ھے نیکی کو پھیلانے کا نام ھے ایک انسان کا دوسرے انسان کے کام آنے کا نام ھے خود کو گناھوں سے بچانے کا نام اسلام ھے

سعدیہ سحر
کے بلاگ سے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (15-05-11)
پرانا 20-10-10, 01:33 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی اچھی تحریر ہے!!!!!
شئیرنگ کا شکریہ فیصل جانی!!!

ویسے آپس کی بات ہے میں‌قربانی کا عام مسلمان پر فرض ہونے کا قائل نہیں ہوں!!!
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-10, 02:59 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کہ یہ تحریر پہلے پیش کی جا چکی ہے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-10, 03:16 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہوسکتا ہے لیکن بلاگ پر ٹائم فریم
اقتباس:
October 15، 2010 کو sadiasaher نے مذہب اور ھم، کالم کے تحت شائع کيا.
دیا گیا ہے

پچھلے پانچ دنوں میں اگر لگی ہے تو میری نظر سے نہیں گذری دو تین دن سے میں مصروفیت کے باعث کم آرہا تھا

مرج کرنے کی سفارش ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-05-11, 01:31 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فتاوٰی کا مسئلہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-05-11, 09:51 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہی منطق سامنے رکھیں تو نماز پڑھنے پر جتنا وقت خرچ ہوتا ہے، اس میں سارے مسلمان مل کر کچھ کام کرکے معاشی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں۔ اسلام کا کوئی بھی رکن اس منطق سے نہ بچ سکے گا۔

مجھے یاد نہیں آرہا، شائد حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے، کہ اگر اسلام عقل سے ہوتا تو موزے پر نیچے مسح کیا جاتا، کیونکہ گندگی کا زیادہ امکان موزے کے نیچے ہے، لیکن اسلام نے موزے کے اوپر مسح کرنے کا حکم دیا ہے۔

جو لوگ اتنے مشکل حالات میں بھی قربانی کے اہل ہوں، ان کو قربانی کی رقم کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنے کی تاویل ڈھونڈنے کی بجائے صدقے اور خیرات سے اپنے غریب مسلمان بھائیوں‌ کی مدد کرنی چاہیئے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-05-11), مسٹر شیف (16-05-11), آبی ٹوکول (15-05-11), راجہ اکرام (15-05-11), سام (15-05-11), سحر (15-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 15-05-11, 10:09 PM   #7
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
یہی منطق سامنے رکھیں تو نماز پڑھنے پر جتنا وقت خرچ ہوتا ہے، اس میں سارے مسلمان مل کر کچھ کام کرکے معاشی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں۔ اسلام کا کوئی بھی رکن اس منطق سے نہ بچ سکے گا۔

مجھے یاد نہیں آرہا، شائد حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے، کہ اگر اسلام عقل سے ہوتا تو موزے پر نیچے مسح کیا جاتا، کیونکہ گندگی کا زیادہ امکان موزے کے نیچے ہے، لیکن اسلام نے موزے کے اوپر مسح کرنے کا حکم دیا ہے۔

جو لوگ اتنے مشکل حالات میں بھی قربانی کے اہل ہوں، ان کو قربانی کی رقم کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنے کی تاویل ڈھونڈنے کی بجائے صدقے اور خیرات سے اپنے غریب مسلمان بھائیوں‌ کی مدد کرنی چاہیئے۔
دبنگ براوووووو ۔ ۔ ۔ مختصر مگر جامع جواب ۔گریٹ بردر جیتے رہو ۔ ۔والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (15-05-11), مسٹر شیف (16-05-11), سام (15-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 15-05-11, 10:16 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
جزاک اللہ خیر برادرم ہارون اعظم
مجھے خود بسا اوقات شدید حیرت ہوتی ہے کہ فتووں کے خلاف صفحات کے صفحات کالے کیے جا رہے ہوتے ہیں اور لکھنے والا اس بات کا احساس ہی نہیں رکھتا کہ میں خود اپنی اس تحریر میں ان گنت فتوے صادر کر رہا ہوں۔۔

اگر اس طرح کا طے کر لیا جائے تو پھر ۔۔۔۔۔ ایک این جی اور بنائیں اور بس ٹینٹ لگانا شروع کر دیں غریبوں کے لیے۔ باقی ارکان اسلام کو اللہ حافظ کہہ دیں ۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (15-05-11), مسٹر شیف (16-05-11), آبی ٹوکول (15-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
جواب

Tags
فرض, کس, وقت, قرآن, لوگ, موجودہ, ماں, مسلمان, آج, ایمان, اللہ, اچھا کام, انسان, اسلام, بے, تعلیم, خواتین, دل, زندگی, شروع, عید, علما, عزت, غریب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:08 AM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger