واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


آستین کے سانپ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-05-09, 11:07 PM   #1
آستین کے سانپ
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 21-05-09, 11:07 PM

کیاامر یکی فضائی حملے رک پائیں گے ؟ساری سفا ر تی کو ششوں اور سرکا ری احتجاج سے لے کر صدر زرداری اورصدربش ملاقات تک مزید فضا ئی حملے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت نہیں مل سکی ، لہٰذاعام قبائلی بدستور امریکی دہشت گردی کی زد میں ہے۔بظاہریہ فضا ئی حملے عسکریت کے خلا ف کے انتہائی قدم ہیں، مگر ان سے عا م لو گ ،خو ا تین اور بچے زیادہ جاں بحق ہورہے ہیں۔اس نا قص امریکی انٹیلی جنس پرعام شہریوں کی مسلسل امو ا ت سے بڑی کوئی دلیل نہیں ۔ امر یکا نے قبا ئلی علا قو ں میں مقا می مخبر وں کا تعا ون حا صل کرلیا ہے، اور ہماری انٹیلی جنس پر اپنا ا نحصا ر کم کر دیا ہے ،اس بات کی تصد یق اس سے ہو تی ہے کہ متعدد بار پا کستا نی انٹیلی جنس نے امریکہ کومعلومات فر اہم کیں ، مگر ا س نے کا رروائی نہ کی اوراتنی تا خیر کر د ی کہ عسکر یت پسندوں کو نکلنے کا مو قع مل گیاپاکستان کو مسلسل لاعلم رکھ کر میزائل حملے اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ امریکا نے پاکستانی اداروں پر اپنا انحصار ختم کر دیا ہے۔اورا س نے اپنا جاسوسی نظام خود کفیل بنا لیا ہے ،امریکا کی قبائلی علاقوں میں جاسوسی کی دیوار جن پتھروں پر کھڑی ہے وہ اس کے مقامی ایجنٹ ہیں۔ قبائلی علاقوں اور افغانستان میں امریکی جنگ کا دارومدار جن ایجنٹوں پر ہے، ان کا انٹیلی جنس معیار کتنا بلند ہے ؟یہ جاننے کے لیے ماہر سراغ رسان ہونا ضروری نہیں،عام آدمی بھی بچوں بوڑھوں اور خواتین کی مسلسل اموات سے ناقص انٹیلی جنس کا بخوبی اندازہ لگا سکتاہے ۔ کرائے کے ایسے مقا می بھیدی با لعمو م غیر تر بیت یا فتہ ہو تے ہیں، یہ کم علمی کی و جہ سے جا نچ پڑ تا ل کی زحمت نہیں اٹھا تے اورمعلو ما ت جوں کی توں آگے بڑ ھا د یتے ہیں، امر یکی ان کی تصد یق کیے بغیربٹن د با دیتے ہیں۔ قبا ئلی علا قو ں میں صد یوں پر ا نی ر نجشیں چلی آر ہی ہیں، اس لیے مقا می مخبروں کو ذا تی مخالفت سے الگ نہیں کیاجا سکتا۔ بیشترفضائی حملو ں میں مختلف لو گو ں کی بجا ئے عا م طور پر ایک ہی خا ند ان اور ایک ہی گھر کے افر ا د نشا نہ بنے ہیںجس سے انتقام کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔یہ رنجش اور اس کے ذریعے دشمنی نکالنے کا معا ملہ صرف قبائلی علاقوں تک محدوود نہیں

اس وقت ملک میں طا لبا ن اور القا عد ہ کے نا م پر گر فتا ر کر ا نے کی دھمکیا ں دینا عام سی بات بن گئی ہے، کسی کو خوف زدہ کرنے کے لیے یہ دھمکی کافی ہے۔ یہی وجہ ہے اب یہ دھمکی ہر گلی محلے کی چھوٹی لڑائیوں کا حصہ بن گئی ہے اور تو اور مذہبی افراد کو تھانے دار معمولی تنازعوں میں طالبان کے نام پر فٹ کر انے کی دھمکی دے کر پیسے بٹورلیتے ہیں۔اس عذاب میں پھنسنے کے لیے مذہبی ہونا ضروری نہیں اس لیے یہ رسک کوئی نہیں لے سکتا۔ یہ وبا ءپورے ملک میں کسی موذی مرض کی طرح پھیل گئی ہے۔جب پر امن شہروں کی صورت حال یہ ہو تو جنگ زدہ اور صدیوں پرانی رنجشوں کے جنگل میں انتقامی صورت حال سے قبائلی علاقوں کوکیسے الگ کیا جا سکتا ،لہٰذا مقامی ایجنٹوں کی معلومات ذاتی مخالفت کے شک سے خالی نہیں ۔قبائلی علاقہ جات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹتے رہتے ہیں۔ان علاقوں میں تو بطور خاص یہ وبا ءطاعون کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ فرقہ وارانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے جھوٹی اور من گھڑت اطلاعات پہنچائی جاتی ہیں، جب امریکا یا فورسز کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں تو پھر بدلہ ان سے لیا جاتا ہے ،جن پر مخبری کا شک گزرے۔ایسے لوگوں کی معلومات پر کارروئی کر نا اتنی بڑی بے وقوفی ہے ،جس کا امریکابار بار ارتکاب کر تا جارہاہے اور ایسی بدنامی کا بیج کاشت کر تا جا رہا ہے، جس کی فصل بر سوں امریکی دشمنی اگاتی رہے گے۔

امریکا کی قبائلی علاقوں پر گہری نظر تھی ،بر طانیہ کی ماضی میں قبائلیوں سے شکست اسے یاد ہے ۔ امریکاکو روس دور کی پاکستان کی دور اندیشی اور اپنی غلطی بھی یاد تھی، جب پاکستان نے امریکا کو مجاہدین سے براہ راست ڈیل کی رسائی نہ دے کر اس کے ہاتھ پاوں باندھ دیے تھے۔ اس بار امریکا نے ایسا نہیں ہونے دیا، خودترقیاتی فنڈ دیے ،سڑکیں بناکر دیں ، اوراس بہانے قبائلیوں میں جگہ بنالی ۔، مزاحمت کم کرنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے مدد لی اوراپنا نیٹ ورک پھیلا دیا۔ جس سے قبائلیوں میں باہمی تصادم ہوا اوران کی طاقت تقسیم ہو گئی ۔حکومت نے امن معاہدے کیے اورجانی ومالی نقصان سے بچنے کی کوشش کی۔ امریکا نے فضائی حملے شروع کردیے اوریوں جلتی پر تیل کے اس چھڑکاو نے امن معاہدے ختم کر وادیے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ امریکا نے میزائل حملوں کوعملا بچوں کا کھیل بنا دیاہے ،جب مرضی آئی میزائل داغ دیے۔امریکا نے اب جس تواتر سے حملے شروع کردیے ہیں۔اتنے حملے مشرف کے آٹھ سالہ دور میں نہیںہوئے ،معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کو اقتدار اعلی جمہوری حکومت اور پارلیمنٹ میں بکھر اہوا قطعی پسند نہیں اسے تو ایک آمر چاہیے جو یک جنبش قلم امریکہ کی مان لے ۔آج پاکستان میں جمہوری حکومت دن بدن کمزور ہورہی ہے اس کی وجہ اپوزیشن ہے نہ فوج بلکہ امریکہ ہے

پاکستان نے امریکا کے لیے کیا کچھ نہیں کیا؟پاکستان کے سیکورٹی حکام نے امریکا کی جانب بڑھتی گولیاں اپنے سینے پر کھا کر یہ جنگ لڑی،کندھوں سے کندھے ملا کر ڈنکے کی چوٹ پر امریکا کا ساتھ دیا۔ایک ہزار فوجیوں کی قربانی دی ،ایک لاکھ بیس ہزارفوجی امریکا کے تحفظ کے لیے افغان سر حد پرلگادیے۔امریکی حملوں میں اپنے سیکڑوںشہریوں کی مظلومانہ موت پر خاموشی اختیار کر لی ،فوجی آپریشن کے دوران اپنے ہزاروں شہریوں کی اموات قبول کرلیں، قر بانی سے لے کر بدنامی تک اس ساری محنت پر امریکا اس وقت پانی پھیر دیتا ہے،جب افغانستان سے اندھیرے میں تیر چلا تاہے، ا نہیں لا علم رکھ کر ا مر یکا جب فضا ئی حملے کر تاہے ،تو یہ لا علمی کے حملے قبائلی علاقوں میں آستین کے سانپوں کی موجودگی کی چغلی کھا تے ہیں ،جن کی چغلی قبائلیوں کے خون بہنے پرمنتج ہوتی ہے۔امریکا فضاءسے جاسوسی کی لاکھ کوشش کرلے ،جب تک ہدف کاتعین زمین سے نہیں ہوتا ،جاسوس طیاروںاورسیٹلائیٹ کی تصاویر کی اہمیت اندازے اورتخمینے سے زیادہ کچھ نہیں ہوتی۔

ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے مسائل ہماری طر ح ہیں۔ امریکا اس پر حملوں کی آئے روز دھمکیا ں دیتا ہے اور ہمارے اوپر آئے روز حملے کر تاہے۔ایران میں بارہ سال پہلے ایک بم دھماکہ ہوا تھا، ایران نے اس کی تفتیش میں بال کی کھال نکال دی، جس کا اثر بارہ سال رہا۔ گزشتہ دنوں جو بم دھماکہ ایران میں ہوا یہ بارہ سال بعد ہوا ہے۔ ایک ہمار ملک ہے،جہاں ہر نیا بم پہلے دھماکے سے بھاری ہوتا ہے۔آخر کیا وجہ ہے؟ ایران امریکا کو دھمکیاں دے اوراسرائیل پرتڑیاں جمائے۔ امریکا ایران سے زیادہ سے دور بھی نہیں،عراق کی سرحدیں ایران سے متصل ہیں اوراندر خفیہ علیحدگی کی تحریکیں بھی چل رہی ہے، مگر مجال ہے کہ امریکا ایران کا بال تک بیکا کرسکے۔جب ایرانی صدر امریکا کو دھمکی دیتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کی سیکورٹی ایجنسیاں کسی کو ایران کے اندر پر نہیں مارنے دیں گی، اس لیے ایران میں در اندازی میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکا۔ ایران کے اس امن کا راز یہ ہے کہ اس کی قوم ڈالروں کی لالچ میں مخبری جیسی غلاظت میں ہاتھ نہیں ڈبوتی، ایک پاکستان ہے کہ جس پتھر کو اٹھائیں ڈالروں میں بکا لگتاہے۔ اگر ہم امریکی میزائل حملے نہیں روک سکتے، توان غداروں کو تو لگام دے سکتے ہیں۔ قبائلی علاقوں سے آئے روز جاسوسوں کو مارے جانے کی خبریں آتی ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قبائیلوں کو بغل میں چھپے دشمن کا ادراک ہے۔

امریکا کے پاس جاسوسی کی جدید ٹیکنالوجی ہے ،یہ فضا سے مچھر کے پر گن سکتی ہے۔مان لیا ،مگریہ ٹیکنالوجی ہے کو ئی دیو جن قسم کی مخلوق ہر گز نہیں۔ امریکا کے پاس ان عسکریت پسندوں کی تصاویر ہیں،نہ ان کی آواز ہے ۔امریکی حملے آواز یا سیٹلائٹ کی تصاویر کی مددسے ہوتے ہیں۔اگر یہ مان لیا جائے تواسامہ بن لادن پر ایسے کتنے حملے ہوئے ہیں ؟اور کتنے کامیاب ہوئے

ہم نیٹو افواج کی سپلائی بند نہیں بند کرسکتے اور ہم مخبری کے جال کوبھی پھلانگ نہیں سکتے تو قبائلی علاقوں میں کفن دفن کا انتظام کم از کم حکومت اپنے ذمے لے،اگر ہم زندگی نہ دے سکیں، یہ ہمارے بس میں نہیںرہا تو آخر ی مذہبی رسومات کا حق تونہ چھنا جا ئے، جو حکومت اپنے شہریوں کو زندہ رہنے کی ضمانت نہ دے سکے وہ ان سے اپنے مطالبات بھی نہیں منوا سکتی۔روس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکاکو مجاہدین تک رسائی نہ دے کر جس دور اندیشی کا مظاہر ہ کیا تھا، آج اسی دور اندیشی کو امریکا نے ہمارے اورپرالٹ دیا ہے، روس کے خلاف جنگ کاکنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا ہماری مجبوری تھا ،وہ پاکستان کے دفاع کی جنگ تھی ،اس بار امریکا نے ابتداءہی سے ماضی کی غلطی نہیں دہرائی اورافغانستان اور قبائلی علاقوںمیں براہ راست اپنے حامی پیدا کیے اور مخبروں کا جال بچھا لیا، لہٰذا آج اس جنگ کا کنٹرول امریکا کے پاس ہے ،وہی اسے طول دے سکتاہے اورمختصر کر سکتاہے۔ہم ویسے تماشائی ہیں جسے روس کے خلاف جنگ میں امریکہ تھا۔







زبیر احمد ظہیر
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 377
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-09), نورین خان (02-09-09), اخترحسین (02-09-09), حیدر (02-10-09), راجہ اکرام (25-05-09), رضی (21-05-09), شاہد جمیل حفیظ (02-10-09)
پرانا 21-05-09, 11:29 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-09), ابن آدم (24-05-09), اخترحسین (02-09-09), حیدر (02-10-09), راجہ اکرام (25-05-09), رضی (21-05-09)
پرانا 29-07-09, 03:59 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک مکمل اور جامع تبصرہ اسے ہی کہتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-09), اخترحسین (02-09-09), حیدر (02-10-09)
پرانا 31-08-09, 01:41 AM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تبصرہ کرنے کا شکریہ،،،،،
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-09), اخترحسین (02-09-09), حیدر (02-10-09), شاہ جی 90 (31-08-09)
پرانا 02-09-09, 04:09 PM   #5
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آستین کے سانپوں سے ھوشیار رہنا بھائیو
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-09), حیدر (02-10-09)
پرانا 02-09-09, 07:38 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابن آدم بھائی شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-09)
پرانا 02-09-09, 08:26 PM   #7
Senior Member
 
نورین خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: انگلینڈ
مراسلات: 370
کمائي: 5,192
شکریہ: 365
321 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورین خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا آرٹیکل لکھا ھے۔ شیئر کرنے کا شکریہ۔
نورین خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نورین خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-09)
پرانا 01-10-09, 09:25 PM   #8
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 69
کمائي: 3,278
شکریہ: 41
37 مراسلہ میں 190 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

اچھی شیئرنگ ہے۔ بہت خوب


والسلام
جاویداقبال
جاویداقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-09)
پرانا 01-10-09, 10:21 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا بات ہے ہم مسلمان ہر جگہ ناکام و نامراد ہی ہو رہے ہیں امریکہ کی مجال جو کسی مسلمان ملک پر ڈروان حملہ کریں لیکن غدار کیسے کہتے ہیں

غدار سب غدار
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-09)
جواب

Tags
پاکستانی, قدم, نظر, مکمل, موت, مسائل, آپریشن, آدمی, امریکہ, احتجاج, بھائی, بچوں, تصاویر, حال, خون, خواتین, خلاف, دھماکہ, زندگی, زرداری, طالبان, صدیوں, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آدھی آستین کے کپڑوں سے سیپ شعبہ طب 1 15-02-11 05:48 AM
جامۂ مستیِ عشق اپنا مگر کم گھیر تھا خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:14 PM
قبائلی علاقوں میں آستین کے سانپ؟ کالم زبیر احمد ظہیر ZUBAIR سیاست 6 08-10-08 05:01 PM
معروف بھارتی اداکار ستین کپو چل بسے عبدالقدوس فلمی دنیا 0 29-10-07 10:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger