واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اردو کا لیبل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-09, 12:21 PM   #1
اردو کا لیبل
Wahid Mahmood Wahid Mahmood آف لائن ہے 09-11-09, 12:21 PM

آپ نے مشہور انگریزی فلمیں اور بچوں کیلئے کارٹون اردو ترجمہ کے ساتھ کی سی ڈی بازار میں ضرور دیکھی ہوں‌گی۔ اس ترجمہ کا زیادہ تر کام انڈیا میں ہو رہا ہے اور عموما یہ ہندی زبان ہے جو اردو کا لیبل لگا کر پاکستان بھیجی جاتی ہے۔
ان ترجموں کو جس طرح پزیرائی مل رہی ہے، 10 سال بعد پاکستان میں شائد ہی کوئی شخص ایسا ملے جو ہندی اور اردو میں فرق بتا سکے۔
یہ ہمارے لیئے لمحہء فکریہ ہے۔ صدیوں سے جاری قومی تشخص کی جنگ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے سے ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے۔
میں اپنی اردو کے توسط سے اس اہم نکتے کی طرف نہ صرف آپکی توجہ مبزول کروانا چاہتا ہوں بلکہ یہ بھی چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر اس کا کوئی حل سوچیں۔

 
Wahid Mahmood's Avatar
Wahid Mahmood
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 258
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-09), محمدعمر (09-11-09), wajee (09-11-09), راجہ اکرام (09-11-09), عامرشہزاد (10-11-09)
پرانا 09-11-09, 03:06 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل بالکل صحیح کہاں ۔۔۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
Wahid Mahmood (10-11-09), راجہ اکرام (09-11-09)
پرانا 09-11-09, 09:21 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,886
شکریہ: 121
1,160 مراسلہ میں 2,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بالکل ٹھیک کہا آپ نے
محمدعمر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
Wahid Mahmood (10-11-09), راجہ اکرام (09-11-09)
پرانا 09-11-09, 09:52 PM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ کیوں پاکستانی اردو میں ان تمام کارٹون وغیرہ کو ٹرانسلیٹ نہیں کرسکتے ہیں ،
کیوں ہم پہلے انگلش کے محتاج بنے ہوئے تھے اب ہندی کے بن گئے ہیں ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
Wahid Mahmood (10-11-09), راجہ اکرام (10-11-09)
پرانا 09-11-09, 10:01 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام واحد بھائی
بہت ہی اہم مسئلہ کی جانب آپ نے توجہ مبذول کروائی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا کی آزادی سے جہاں فائدے ہوئے ہیں وہیں نقصانات کی بھی اک لمبی فہرست ہے۔
معاشرتی اور اخلاقی پہلو تو کبھی کبھار زیر بحث آجاتے ہیں لیکن اردو زبان میں ہندی کی آمیزش کے جو وار ہم پر کیا جا رہا ہے اسے بہت کم لوگ محسو س کرتے ہیں۔۔

ہمیں یقینا اس جانب توجہ کی ضرورت ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-11-09), Wahid Mahmood (10-11-09)
پرانا 09-11-09, 11:35 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ کیوں پاکستانی اردو میں ان تمام کارٹون وغیرہ کو ٹرانسلیٹ نہیں کرسکتے ہیں ،
کیوں ہم پہلے انگلش کے محتاج بنے ہوئے تھے اب ہندی کے بن گئے ہیں ۔
السلام علیکم،
میری ذاتی اور تجربے کے مطابق اس کے اہم وجہ "مطلوبہ تکنیکی صلاحیت" کا دستیاب نا ہونا ہے۔ جو لوگ ڈبنگ کے طریقہ کار سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کے یہ کام کتنی مہارت کا متقاضی ہے۔
بھارت کی ویڈیو مارکیٹ کا شمار دُنیا کی بڑی ویڈیو مارکیٹس میں ہوتا ہے۔ اربوں روپوں کی اس انڈسٹری کے لیئے کئی کروڑ روپوں کے ساز و سامان کو مہیا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (10-11-09)
پرانا 10-11-09, 12:06 AM   #7
Senior Member
مقبول
 
شہزاد وحید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Pakistan
عمر: 23
مراسلات: 195
کمائي: 2,969
شکریہ: 60
87 مراسلہ میں 210 بارشکریہ ادا کیا گیا
شہزاد وحید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہندی زبان تو اب ہندوستان میں بھی بہت کم بولی جاتی ہے۔ صرف چند الفاظ ہندی کے ہونے سے وہ زبان ہندی نہیں ہو جاتی۔ ہندوستان میں بڑی تعداد میں لوگ اب اردو ہی بولتے ہیں اور منافقت یہ کہ اسے اردو زبان ماننے کو تیار نہیں اور جانتے ہیں کہ یہ ہندی بھی نہیں اسی لئیے اسے ہندوستانی زبان بولتے ہیں۔

خیر یہ بات صحیح ہے کہ جتنی بھی فلموں پر "اردو زبان میں" کا لیبل لگا ہوتا ہے وہ تمام کی تمام انڈیا میں ہی ڈب کی جاتی ہیں۔ اور اگر انٹیرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جائیں تو "ہندی میں" کے لیبل سے ہی ملتی ہیں۔
میرے خیال سے وجہ یہ ہے کہ ایک تو یہ کافی محنت طلب کام ہے اور مہنگا بھی۔ اور اس میں کافی تکنیکی مہارت بھی چاہیئے ہوتی ہے۔ انڈیا میں جو لوگ فلم کی ڈبنگ کرتے ہیں ان کو اپنے کام کے پیسے اور منافع بھی ملتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں پیسے پورے ہو جاتے ہیں اور مزید فائدہ منافعے کی صورت میں ملتا ہے۔ کیونکہ وہاں کی مارکیٹ بہت بڑی ہے۔
پاکستان میں بھی یہ کام چل سکتا ہے لیکن شاید پاکستانی لوگوں‌ کے پاس مناسب ٹیکنالوجی نہیں ہے اور تکنیکی مہارت جیسے مناسب آوازیں منتخب کرنا، آواز کی پچ کنٹرول، الفاظ منتخب کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یا پھر پاکستان میں جو ڈبنگ کرنے والے ہیں وہ بس کام سے پیچھا چھڑانے والی بات کرتے ہیں۔ کیونکہ ایک دو پاکستانی ڈبنگ والی فلمیں میری نظر سے گزری ہیں یقین کریں ہنسی آتی ہے دیکھ کر اور پانچ منٹ سے زیادہ کی بندہ دیکھ ہی نہیں پاتا کہ اتنی گھٹیا ڈبنگ تھی۔
خیر لیکن "جیو چینل" والوں نے کچھ فلموں کی ڈبنگ کی ہے جسے میعاری کہا جا سکتا ہے اور "سٹار لائیٹ چینل" والے بھی اب آکر کچھ اچھی ڈبنگ کرنا شروع ہوئے ہیں۔ امید ہے عام مارکیٹ میں بھی کام مزید اچھا ہو گا۔
شہزاد وحید آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شہزاد وحید کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-09), Wahid Mahmood (10-11-09), عامرشہزاد (10-11-09), عبدالقدوس (10-11-09)
پرانا 10-11-09, 12:40 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اہم مسئلہ کی جانب آپ نے توجہ مبذول کروائی شکریہ
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-09), Wahid Mahmood (10-11-09)
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, لوگ, چینل, نظر, آزادی, انگلش, اردو, بچوں, حل, سال, شخص, صلاحیت, صحیح, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger