واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اسا مہ بن لاڈن کی موت یا موت کا ڈرامہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-05-11, 04:38 PM   #1
اسا مہ بن لاڈن کی موت یا موت کا ڈرامہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 03-05-11, 04:38 PM

نگہت نسیم۔سڈنی
‎اسا مہ بن لاڈن کی موت کا ڈرامہ آج بلکل ایسے ہوا ہے جیسے رات کے اندھیرے میں کوئی چور ڈاکو کسی گھر میں گھس کر پہلے اس گھر کی بجلی اور فون کی تاریں کاٹ دیں۔ ۔ پھر اس گھر کے مکینوں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق چھانٹ چھانٹ کر مار دیں ۔ بلکل ایسے ہی کچھ امریکی جہازوں پر سوار پاکستان میں داخل ہوئے اور پاکستانی اینٹلیجنس نیٹ ورک کو ڈسکنکٹ کر کے اسامہ بن لاڈن کو مارنے کا معرکہ سر انجام دیا اور کسی انڈین فلم کی طرح اپنے بگ باس اوباما کو اپنی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا “ کام ہوگیا بھائی آپ کا دشمن اسامہ بن لاڈن کو ٹپکا دیا “ ۔ پھر دن چڑھے ، چھوٹے بدمعاش بھائی زرداری کو فون پر یہ کہتے ہوئےاطلاع دی “ اے بھائی اپن کو تم کیا سمجھے تھے۔۔ بس سوئے رہو اور کچھ نہ کرو ، ہم نے اپنا کام کر لیا ہے “ ۔۔

‎ کتنی حیرت کی بات ہے کہ دس برسوں سے دنیا کا سب سے زیادہ مطلوب شخص اور مغربی حکمرانوں کا محبوب ہدف جس کے سر کی قیمت بھی پانچ کروڑ امریکی سرکار نے خود لگا رکھی ہو وہ اتنی خاموشی سے مار دیا گیا کہ نہ گھر والوں (پاکستان) کو پتہ چلا اور نہ انڈر ورلڈ ( امریکہ ، برطانیہ ) کے کسی ملک کے کسی ٹی وی چینلز پر اس کی موت کا ٹیلپ دکھایا گیا، اور مزید حیرت یہ کہ اسامہ بن لادن کو اسی خاموشی سے شریعی طور سمندر برد بھی کر دیا گیا ( سمندر میں لاشوں کو آخری رسومات کے بعد دفنانا کس مذہب میں رائج ہے ) ۔ جس طرح سے اسامہ بن لادن کے چرچے دنیا میں ہوا کرتےتھے اس سے تو یہی خیال رہا کرتا تھا کہ مرنے کے بعد عبرت کے نام پر اسے فرعون کے ساتھ ممی بنا کر رکھا جائے گا ۔۔ اسامہ کی موت کی اس اچانک ڈرامائی کاروائی سے رام گوپال ورما کی ڈائرکٹ کی ہوئی کئی سسپنس سے بھرپور کئی فلمیں یاد آ گئیں ۔ چونکہ امریکہ کی حالیہ سیاست بھی اب ہالی ووڈ اور بولی ووڈ سے زیادہ متاثر لگتی ہے ۔ اس لئے یہ بھی یہ بھی ڈر ہے بعید از قیاس نہیں ہے کہ کہیں فلمی انداز میں اسامہ بن لاڈن کا ڈبل رول نہ ہو ۔۔ اور اصلی اسامہ بن لاڈن کی اینٹری ابھی رہتی ہو ۔۔اور یہ بھی کہ گھر والوں (پاکستان ) کی “چپ “ کسی گہری سازش کا اشارہ نہ بن جائے جس میں چھوٹے چور اپنی سلامتی کے لئے ڈاکوؤں سے آن ملتے ہیں ۔۔

‎بحر حال معاملہ کچھ بھی ہو لیکن بڑے بھائی اوباما نے اس تمام کاروائی میں اپنے چھوٹے بھائی زرداری کو کانوں کان ہوا نہیں لگنے دی ۔ اوباما کی خفگیوں کا کچھ کچھ علم زرداری کو پہلے ہی ہو چکا تھا اسی لئے انہوں نے مایوسی اور بیکاری سے بچنے کے واسطے پی پی پی کے ارکان کے ساتھ مل کر کچھ نیا گٹھ جوڑ کرنے کا سوچا تاکہ ارکان پی پی پی کا دل بہلا رہے ۔ اس بار پی پی پی دور کی کوڑی لائی ہے ، وقت گزاری کے لئے ق لیگ سے دوستی کا سوچ بیٹھی ہے ۔ حالانکہ یار لوگوں نے بہت سمجھایا کہ یہ ملن ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ آپ اور آپ کی جماعت کئی بار انہیں “ قاتل لیگ“ سے پکار چکی ہے لیکن جی وہ زرداری ہی کیا جو اپنی بات نہ منوائے ۔ سو تا دم تحریر پی پی پی ، ق لیگ کے ساتھ ، سات پھیرے لے چکی ہو گی ۔ دوستی کی انوکھی مثال قائم کرتے ہوئے ا ب یہ کسے یاد رہتا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ۔۔ سو پی پی پی کو بھی کیا خبر کے پاکستان میں یہ یہ ہو رہا ہے ۔
‎ٹارگٹ کلنگ
‎بھوک ننگ
‎اغوا برائے تاوان ڈاکہ ، چوری
‎فرقہ پرستی
‎قبائلی مسائل
‎ڈرون حملے
‎پٹرولیم اور بجلی کے مسائل
‎تعلیمی معیار اور نوکریوں کی عدم دستیابی
‎کارخانے اور معشیت کی تباہ کاریاں
‎کسان اور ان کی زمینوں کی خرد برد
‎ان حالات میں اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ پہلے تو پاکستان کے حکمرانوں کے پاس بہانہ ہوتا تھا کہ یہ سب کچھ القائدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لاڈن کا کیا دھرا ہے ۔۔ اب ان بہانوں کا کیا ہو گا ۔۔ پاکستانی حکمران کس کو مورد الزام ٹہرائیں گے اور کس منہ سے امریکہ سے بھیک مانگیں گے ۔۔ لو جی اس چکر میں زرداری ، گیلانی اور رحمانی سب جاب سے بھی گئے ۔۔ خیال یہ ہے امریکہ بھی پاکستان کو خرچہ پانی دیتے دیتے تھک سا گیا تھا ۔ آخر اپنے بچوں کے منہ سے چھین چھین کر کب تک پاکستانی حکمرانوں کا پیٹ بھرتا ۔۔ لیکن یہاں یہ مت بھولئے کہ امریکہ دو مونہہ والا سانپ ہے ، یونہی جان نہیں چھوڑے گا ۔۔ جتنا مال پانی اس نے جہاں جہاں لگایا ہے اسے وصولنے کے لئے کہیں اور نیا باب کھولے گا ۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب اگلی عالمی ٹارگٹ کلنگ کب شروع ہوتی ہے ۔

‎ خیر یہ تو بعد کی باتیں ہیں ۔۔ اس وقت کی بات تو یہ ہے کہ آج یعنی دو مئی دوہزار گیارہ کے دن اسامہ بن لاڈن ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کاروائی میں مر چکا ہے ۔۔ اسے پورے تالاب کو گندہ کرنے والا مگر مچھ جان کر پانچ گھنٹوں کے اندر اندر سمندر برد بھی کیا جا چکا ہے ۔۔ اس کے ڈی این اے کی پڑتال بھی بھیج دی گئی ہے ۔ اس کے بیوی بچی کے بیان بھی سامنے آ گئے ۔ لوگوں میں یہ خوشخبری اور خوش فہمی بھی بانٹ دی گئی کہ طالبان کمزور ہو گئے ہیں ۔۔ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ۔۔عالمی براداری کے چور ڈاکوؤں نے ایک دوسرے کو مبارک سلامت بھی کہہ دیا لیکن یہ بات امریکہ کو کون سمجھائے گا کہ اس نے اسامہ بن لاڈن کی موت کا ڈرامہ ، ڈرامائی انداز میں رچا کر اسے موت نہیں دی بلکہ اسے ہیرو بنا دیا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب اس کے نام کے شہید جیسا لفظ بھی لکھا جائے گا ۔

‎اسامہ بن لاڈن عالمی سیاست کا ایک ایسا ہیرو تھا جس کی دہشت کی حکومت دس برس تک رہی ۔ اس کی وجہ سے امریکہ نے وہ سب کر ڈالا جو کسی مہذب ملک کو زیب نہیں دیتا . وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے کئی کمزور مسلمان ملکوں کے ساتھ اپنی دہشت کا مکروہ کھیل کھیلا ۔ اپنی اسی طاقت کے نشے میں نائن الیون کو بہانہ بنا کر عراق کو نیست و نابود کر دیا ۔۔ سارے مسلمانوں کو مختلف بہانے بنا کر ان کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیا ۔ امریکہ نے اسی اسامہ بن لاڈن کی تلاش میں افغانستان سے جنگ کاجواز پیدا کیا اور جب ان سے اپنی جنگ ہارنے لگا تو امداد کی مد میں مال دیکر پہلے تو پاکستان کے لالچی حکمرانوں کا مہنہ بندکیا پھر اپنی جان چھڑا نے کے لئے کمال ہوشیاری سے پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں گھسیٹ لیا ۔۔ پھر اسی اسامہ بن لاڈن کی تلاش میں 30,000 بے گناہ پاکستانی موت کے گھاٹ اتار دئے گئے اور 5000 فوجی اہلکار امریکہ نوازی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔۔

‎ آج جب اسامہ بن لاڈن کی موت کا تمغہ لینے کی باری آئی تو امریکہ نے کسی پاکستانی فوجی ، سی آئی اے یا اینٹلیجنس کو منہ نہیں لگایا اور رات کے اندھیرے میں چور ڈاکوؤں کی طرح آئے اور اسے مار کر اپنے ساتھ ہی لے کر چلے گئے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان ان کا منہہ دیکھتا رہ گیا ۔ جبکہ اصولی طور پر اسامہ بن لاڈن اگر پاکستان میں تھا تو اسے مارنے کا حق صرف پاکستان کو تھا ۔۔ اور اگر امریکہ نے مار ہی دیا تھا تو اس کی لاش پر قبضہ اور اس کی آخری رسومات کا اختیار صرف پاکستان کو تھا ۔۔

‎کیا اب بھی پاکستانی حکمرانوں اور فوجیوں کو لگتا ہے امریکہ پاکستان کا وفادار ہے ۔۔ ؟
عالمی اخبار - اسا مہ بن لاڈن کی موت یا موت کا ڈرامہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 580
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (03-05-11), mama_shalla (03-05-11), shafresha (04-05-11), مرزا عامر (03-05-11), آبی ٹوکول (03-05-11), احمد بلال (04-05-11), حسن قادری (09-06-11), شھزادباجوہ (09-06-11)
پرانا 03-05-11, 06:09 PM   #2
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,099
شکریہ: 1,347
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن یہاں یہ مت بھولئے کہ امریکہ دو مونہہ والا سانپ ہے ، یونہی جان نہیں چھوڑے گا ۔۔ جتنا مال پانی اس نے جہاں جہاں لگایا ہے اسے وصولنے کے لئے کہیں اور نیا باب کھولے گا ۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب اگلی عالمی ٹارگٹ کلنگ کب شروع ہوتی ہے ۔


Exactly...................................
mama_shalla آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے mama_shalla کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), آبی ٹوکول (03-05-11), احمد بلال (04-05-11)
پرانا 03-05-11, 06:12 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کفارکیونکر مسلمانوں کے دوست ھونے لگے؟؟؟؟؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), آبی ٹوکول (03-05-11), احمد بلال (04-05-11), سیفی خان (03-05-11)
پرانا 03-05-11, 06:19 PM   #4
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,719
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حالات میری سمجھ سے تو باہر ہین
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے صبیحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), احمد بلال (04-05-11)
پرانا 03-05-11, 06:39 PM   #5
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Deception اور Illusions کا دور ہے کون درست کون غلط کچھہ سمجھ نہی ائے گا
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), ھارون اعظم (06-05-11), منتظمین (04-05-11), مرزا عامر (03-05-11), احمد بلال (04-05-11), عبداللہ آدم (03-05-11)
پرانا 03-05-11, 06:52 PM   #6
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
کفارکیونکر مسلمانوں کے دوست ھونے لگے؟؟؟؟؟
جی ہاں یہی بات تو ” ہمارے بعض مسلمان بھائیوں“ کی سمجھ میں نہیں آرہی

حالانکہ یہ تو قرآن کریم میں رب کریم کا فیصلہ
ہے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (03-05-11), shafresha (04-05-11), مرزا عامر (03-05-11), احمد بلال (04-05-11), حسن قادری (09-06-11)
پرانا 03-05-11, 08:05 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے مخمصے کا جواب قرآن میں ہے۔کفار سے دوستی کو حرام قرار دیا گیا ہے۔کفار سے جڑ گئے تو سمجھ لیں اللہ رب العالمین سے کٹ گئے:
لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ مَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّٰهِ فِيْ شَيْءٍ اِلَّاۤ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقٰىةً وَ يُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِيْرُ
"مومنین اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق اور یارو مددگار ہرگز نہ بنائیں ۔ جو ایسا کرے گا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ہاں یہ معاف ہے کہ تم ان کے ظلم سے بچنے کے لیے بظاہر ایسا طرزِ عمل اختیار کر جاؤ ۔ مگر اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور تمہیں اُسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے"۔(آل عمران:2
دوسری جگہ ارشاد ہوتا ہے:
وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْيَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهھُمْ قُلْ اِنَّ ھُدَى اللّٰهِ ھُوَ الْهُدٰى وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھوَآءَھُمْ بَعْدَ الَّذِيْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّ لَا نَصِيْرٍ
"یہودی او ر عیسائی تم سے ہرگز راضی نہ ہوں گے ، جب تک تم اُن کے طریقے پر نہ چلنے لگو صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اُس علم کے بعد ، جو تمہارے پاس آچکا ہے ، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے" ۔(البقرہ:120)
آئیں قرآن سے رجوع کریں۔اسی میں نجات ہے

Last edited by عبدالہادی احمد; 03-05-11 at 08:08 PM.
عبدالہادی احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), ھارون اعظم (06-05-11), مرزا عامر (03-05-11), احمد بلال (04-05-11), حسن قادری (09-06-11), سیفی خان (04-05-11), عبداللہ آدم (05-05-11)
پرانا 03-05-11, 09:08 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسامہ نےتو ابھی بھی کتنے مسلمانوں کے خون کا حساب دینا ہے جو اس نے اسلام اور جہاد کے نام پر کیے- اور میرے پیارے بھائیو اوربہنو- آپ لوگوں کو خوشی ہونی چاہیے کہ دنیا سے ایک دہشت گرد کم ہو گیا ہے- آپ لوگ خدارا- کبھی تو مثبت سوچا کریں؟

اس انسان نماء درندے نے کتنے خودکش حملہ آوروں کو موت کا نشانہ بنایا اور وہ بھی پاکستان کے لوگوں پر- آپ لوگوں کو ان خاندانوں پر ترس نہیں آتا جن کے جوان بچے زندہ نہیں رہے
اداس ساحل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), اویسی (04-05-11), احمد بلال (04-05-11), سیفی خان (04-05-11)
پرانا 04-05-11, 06:54 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اداس ساحل مراسلہ دیکھیں
اسامہ نےتو ابھی بھی کتنے مسلمانوں کے خون کا حساب دینا ہے جو اس نے اسلام اور جہاد کے نام پر کیے- اور میرے پیارے بھائیو اوربہنو- آپ لوگوں کو خوشی ہونی چاہیے کہ دنیا سے ایک دہشت گرد کم ہو گیا ہے- آپ لوگ خدارا- کبھی تو مثبت سوچا کریں؟

اس انسان نماء درندے نے کتنے خودکش حملہ آوروں کو موت کا نشانہ بنایا اور وہ بھی پاکستان کے لوگوں پر- آپ لوگوں کو ان خاندانوں پر ترس نہیں آتا جن کے جوان بچے زندہ نہیں رہے
میں آپ کے تبصرے پرآپ کے انداز میں جواب تو نہیں دے سکتا،لیکن اتنا ضرور کہوں گا یہ وہ پروپیگنڈا ہے جوامریکا اور اس کا عطائی میڈیا دنیا بھر میں کررہا ہے۔وہ شخص جسے چالیس برس پہلے نوے کروڑ ڈالروراثت میں ملے تھے،اور جس کی اپنی کمائی ہوئی دولت کا کوئی حساب اور شمارنہیں تھا،اچانک کیا افتاد پڑی کہ وہ عیش ومسرت کی زندگی چھوڑ کر پہاڑوں اور جنگلوں میں مشقت کی زندگی گزارنے لگا اور ساری دنیا کو اپنا دشمن بنا بیٹھا۔سوچ سمجھ کر جواب دیجیے۔۔۔اور یاد رکھیے کہ اگر آپ نے دوسروں کی دیکھا دیکھی یا سنی سنائی سے کام لیا توآپ کے کندھے پر بیٹھے نگران یہ سب کچھ درج کر رہے ہیں۔اپ نےجس شخص کو درندہ کہا،اگر اللہ کے ہاں وہ درندہ نہ ہوا تو آپ کا انجام کیا ہو گا۔اداس ساحل صاحب کیاآپ نے مرنا نہیں؟
عبدالہادی احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-05-11), ھارون اعظم (06-05-11), موجو (05-05-11), مسٹر شیف (04-05-11), احمد بلال (04-05-11), سیفی خان (04-05-11), عبداللہ آدم (05-05-11)
پرانا 04-05-11, 09:21 AM   #10
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
Deception اور Illusions کا دور ہے کون درست کون غلط کچھہ سمجھ نہی ائے گا
لگتا ہے کہ آپ نے دونوں ہی بڑی غور سے دیکھی ہیں!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-05-11, 12:10 PM   #11
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,512
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اداس ساحل مراسلہ دیکھیں
اسامہ نےتو ابھی بھی کتنے مسلمانوں کے خون کا حساب دینا ہے جو اس نے اسلام اور جہاد کے نام پر کیے- اور میرے پیارے بھائیو اوربہنو- آپ لوگوں کو خوشی ہونی چاہیے کہ دنیا سے ایک دہشت گرد کم ہو گیا ہے- آپ لوگ خدارا- کبھی تو مثبت سوچا کریں؟

اس انسان نماء درندے نے کتنے خودکش حملہ آوروں کو موت کا نشانہ بنایا اور وہ بھی پاکستان کے لوگوں پر- آپ لوگوں کو ان خاندانوں پر ترس نہیں آتا جن کے جوان بچے زندہ نہیں رہے
ہمارے وزیراعظم نے ہزاروں قتل اسامہ کے کھاتے میں ڈال دیئے۔ انہیں امریکی ڈرونز کا لقمہ بننے والوں کی یاد نہ آئی جو نائن الیون کے ہلاک شدگان سے بہر حال زیادہ ہیں۔ پہلے دفتر خارجہ اور پھر وزیراعظم نے قومی تاریخ کا سب سے لغو، سب سے بے معنی، سب سے بے حمیت اور سب سے لایعنی بیان داغا کہ ”امریکہ نے سب کچھ اپنی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق کیا ہے“ کیا معنی ہیں اس بے سروپا جملے کے، سب جانتے ہیں کہ امریکہ نے جو کچھ کیا، وہ اس کی پالیسی اس کی تاریخ، اس کے مزاج اور اس کی رعونت کے عین مطابق ہے لیکن پاکستان کی پالیسی کیا ہے؟ اگرکل امریکہ اپنے اہداف اور اپنی پالیسی کے مطابق ہمارے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ایسا ہی آپریشن کر ڈالے تو سید زادہ کیا یہی تسلی دے گا کہ ”یہ امریکی حکومت نے اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق کیا ہے؟“ یہ بے حمیتی کا وہ مقام ہے جس پر بات کرتے ہوئے قلم کو بھی ندامت محسوس ہوتی ہے۔سوالات ہیں اور ان گنت ہیں۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قوم اندھیرے میں ہے۔ سوالات کے اس لق و دق جنگل سے کوئی راستہ نہ نکلا تو پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ ابھی سے آثار نظر آرہے ہیں کہ اس ڈرامے کے ذریعے حکومت، فوج اور آئی۔ ایس۔ آئی کو مجرم بنا کر عالمی کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا ہے دیکھئے آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے؟ اور اوباما کو کون بتائے کہ ہمارے بچے بھی درختوں پر نہیں لگتے، ماؤں کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں اور دنیا اسامہ کے نہ رہنے سے امن نہیں پائے گی، اس دن سکون آشنا ہو گی جب فرعون مزاج امریکہ دوسروں کو بھی انسان سمجھنے لگے گا۔اب شیخ اسامہ بن لادن کا معاملہ اپنے اللہ کے ساتھ ہے۔ جو ہر انسان کے ظاہری عمل کو بھی دیکھتا ہے اور نیتوں کا حال بھی جانتا ہے۔ اسے ہم جیسے خود فروشوں، بزدلوں، کمزوروں، شکم پرست بونوں اور بندگان امریکہ کی طرف سے ”شہادت“ کے کسی تمغے کی حاجت نہیں۔ اگر وہ اللہ کی میزان میں کم وزن نکلا تو سزا پائے گا۔ اگر اس کے اعمال بارگاہ عالی میں مقبول ٹھہرے تو اس کی لاش سمندر کی مچھلیاں کھائیں یا جنگل کے درندے، وہ شہیدوں کے جلو میں کسی سنہری مسند پر بیٹھا ہو گا۔
اگر شہنشاہ عالم برا نہ مانیں اور اس کی چوکھٹ پہ سجدہ ریز ہمارے حکمران خفا نہ ہوں تو آیئے اس کے لئے دست دعا بلند کریں۔ اللہ اس کی لغزشوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرمائے، اسے اپنے بے پایاں عفو و کرم سے نوازے اور اسے اپنے بندگان خاص کے مقام سے سرفراز فرمائے۔ (آمین)
عرفان صدیقی ۔ ۔ ۔

Last edited by سیفی خان; 04-05-11 at 12:14 PM.
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-05-11), موجو (05-05-11), احمد بلال (04-05-11)
پرانا 05-05-11, 02:09 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالہادی احمد مراسلہ دیکھیں
میں آپ کے تبصرے پرآپ کے انداز میں جواب تو نہیں دے سکتا،لیکن اتنا ضرور کہوں گا یہ وہ پروپیگنڈا ہے جوامریکا اور اس کا عطائی میڈیا دنیا بھر میں کررہا ہے۔وہ شخص جسے چالیس برس پہلے نوے کروڑ ڈالروراثت میں ملے تھے،اور جس کی اپنی کمائی ہوئی دولت کا کوئی حساب اور شمارنہیں تھا،اچانک کیا افتاد پڑی کہ وہ عیش ومسرت کی زندگی چھوڑ کر پہاڑوں اور جنگلوں میں مشقت کی زندگی گزارنے لگا اور ساری دنیا کو اپنا دشمن بنا بیٹھا۔سوچ سمجھ کر جواب دیجیے۔۔۔اور یاد رکھیے کہ اگر آپ نے دوسروں کی دیکھا دیکھی یا سنی سنائی سے کام لیا توآپ کے کندھے پر بیٹھے نگران یہ سب کچھ درج کر رہے ہیں۔اپ نےجس شخص کو درندہ کہا،اگر اللہ کے ہاں وہ درندہ نہ ہوا تو آپ کا انجام کیا ہو گا۔اداس ساحل صاحب کیاآپ نے مرنا نہیں؟
محترم عبد الہادی صاحب

السلام علیکم



یہ بات پوچھنے کی جسارت کروں گا کہ ایک طویل عرصے سے اس کا طرز زندگی دیکھیے، نہ دنیا کا، نہ دین کا- نہیں، صاحب ایک پرانے گانے کے کچھ اشعار ہیں

جس کے لیے سب کو چھوڑا

اسی نے میرے دل کو توڑا


وہ بے وفا

کسی اور کے ساجن کی سہیلی ہو گئی

ہم اسے ایسے کر دیتے ہیں

جس کے لیے سب کو چھوڑا

انھوں نے ہی چھرا گھونپا

وہ بے وفا

کسی دہشت گرد کا چیلہ ہو گیا
اداس ساحل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-05-11, 07:14 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے پوچھا کیا آپ نے مرنا نہیں اورآپ مجھے گانا سنانے بیٹھ گئے؟
بھائی کیا اب" دین اور دنیا "کی تشریح فلمی گانوں سے کی جایا کرے گی؟دراصل آپ کاقصور بھی نہیں آپ اس نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو قرآن کے سائے میں پروان چڑھنے کے بجائے فلموں کی لوریاں سنتے بڑی ہوئی ہے۔
اس لیے مجھے آپ سے کوئی گلا نہیں، میں آپ کو اپنی بات سمجھا سکتا ہوں نہ آپ سمجھنا چاہتے ہیں ۔پھر بھی ایک بار پھر آپ کے سامنے اپنا سوال دہرا دوں کیا آپ نے مرنا نہیں؟
عبدالہادی احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (06-05-11), موجو (05-05-11), عبداللہ آدم (05-05-11)
پرانا 05-05-11, 07:30 AM   #14
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 436
کمائي: 9,696
شکریہ: 1,642
321 مراسلہ میں 944 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
انہیں مرنے سے امریکہ بچا لے گا یا عین وقت پر کوئی یہودی یا ہندو اداکار" یم راج" سے چھڑا لے گا۔
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
موجو کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (06-05-11)
پرانا 05-05-11, 02:16 PM   #15
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,680
شکریہ: 873
1,314 مراسلہ میں 2,842 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیرت نہیں ہوئی کیونکہ یم راج کا کسے بہتر علم ہو گا؟
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, php, کلنگ, کمال, پاکستان, پاکستانی, چور, موت, مسائل, آج, الزام, امریکہ, بھائی, بچوں, تلاش, تحریر, خبر, دل, رات, زرداری, سیاست, شخص, طالبان, عراق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا موت ہے! علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ ALI-OAD اسلام اور عصر حاضر 6 03-01-11 09:22 PM
:::لکی مروت میں سلیم سیف اللہ کے آبائی گاؤں پرراکٹ حملہ::: ابو کاشان خبریں 0 09-01-08 11:07 PM
لکی مروت میں سلیم سیف اللہ کے آبائی گاؤں پرراکٹ حملہ ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger