واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اسلام کی روشنی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-11, 02:35 PM   #1
اسلام کی روشنی
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 10-12-11, 02:35 PM

غار حرا سےچمکنے والے آفتاب نبوت کی کرنوں نے اپنے گھر سے سفر شروع کیا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے دل کو روشن کیا یہ روشنی بڑھی اور ابوبکر کادل روشن ہوا یہ روشنی غلام وآزاد کو منور کرتی ہوئی مدینہ پہنچی مدینہ کے درودیوار روشن ہو ے اندھیروں کے باشاہوں نے اس روشنی کو بڑھنے سے روکنا چاھا مگر آفتاب کی روشنی بھلا کسی سے رک سکتی ہے یہ بڑھتی ہی جاتی ہے کبھی
امیر کے گھر کو
غریب کے گھر کو
فقیر کے گھر کو
محلات کو
کچےگھروں کو
پکے گھروں کو
روشن کرتا ہے اسی طرح آفتاب نبوت کی روشنی بڑہتی رہی کوئی روک نہ سکا
اس نے امیر غریب سب کو روشن کیا اگر بلال جیسا غلام منور ہورہا ہے تو نجاشی جیسا بادشاہ بھی اس روشنی سے منور ہوااگر ہم دیکھیں تو کہیں
ثمامہ والی نجد
جبلہ شاہ غسان
فروہ بن عمرو جذامی گورنر شام جو قیصر روم کی طرف سے مقرر تھا مسلمان ہوا تو قیصر نےاسے بلایا اسلام چھوڑنے کا کہا اسنے انکار کردیا بھلا روشنی کو چھوڑ کرکون اند ھیرے میں جاتا ہے انہیں قیدکردیا گیا پھر پھانسی پر لٹکا دیا مگر اسلام کی روشنی نہ چھوڑی
پھر وہ لوگ جو اسلام کی روشنی کے خلاف تھے وہ خود روشنی لینے آپہنچے
حضرت خالد بن ولید عثمان بن ابو طلحہ عمروبن عاص مشہورسرداران مکہ عدی بن حاتم طائی حاتم طائی کا بیٹا
اکیدر دومۃ الجندل کا والی
ذی الکلاع جو لوگوں سے سجدے کرواتا اپنے سامنے جھکاتا خود اللہ کے سامنے جھکنے والا بن گیا
اسی طر ح جو لوگ زیادہ مخالف تھے ان کے گھر روشن ہونے لگے ابوجہل کا بیٹا عکرمہ اس کی بیٹی ابوجہل کا بھائی سلمہ بن ھشام حارث بن ھشام اور ابوجہل کا ماں جایا بھائی عیاش بن ربیعہ
عقبہ بن ابی معیط بڑے دشمنوں میں اس کا شمار ہوتا مگر اسکا بیٹا ولید بیٹی ام کلثوم مسلمان ہوگے
ابولہب جسکی بد بختی پر سورۃ لہب نازل ہوئی مگر اس کے بیٹے عتبہ اور معتب
اور اسکی دو بیٹیاں ایمان سے روشن ہوئیں
امیہ بن خلف دشمن اسلام مگر اس کا بیٹا صفوان مسلمان ہوا
ولید بن مغیرہ ،،،،،روشنی سے دور مگر اس کے دونوں بیٹے ولید بن ولید خالد بن ولید
اسلام کی روشنی سے منور
عاص بن وائل روشنی سے دور،،،،،مگر اسکے بیٹے ہشام بن عاص اور عمرو بن عاص مسلمان ہوے
ابو سفیان اس روشنی کی مخالفت کرتے رہے آخر کار اس روشنی سے خود بھی روشن گھر بار بھی روشن کرلیا
اور یہ روشنی بڑھ رہی ہے انشاءاللہ اسی طرح بڑھتی رہے گی

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 131
Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (11-12-11)
پرانا 11-12-11, 05:51 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,612
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب قادری بھائی
بہت خوبصورت تحریر ہے
جزاک اللہ خیرا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتا, کلثوم, گھر, لوگ, مکہ, ماں, مسلمان, ایمان, اللہ, اسلام, بھائی, بادشاہ, بار, خود, خلاف, دل, روشن, سفر, شام, شروع, عمرو, عثمان, غلام, غار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger