واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اسٹار پلس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-05-09, 09:52 PM   #1
اسٹار پلس
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 06-05-09, 09:52 PM

آج کے دور میں ٹی وی نہ صرف گھریلو تفریح کا اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے بلکہ اس کی حیثیت گھر کے ایک فرد جیسی ہو چکی ہے۔جس کے بغیر گھر نامکمل سا لگتا ہے۔ایک طرف اگر دنیا جہاں کی معلومات گھر بیٹھے ملتی ہیں تو دوسری طرف اس کے تفریحی پروگرام کسی طرح بھی طلسم ہوشربا سے کم نہیں۔آج ملک کے شہری علاقوں کی متوسّط درجے کی ہر فیملی کے گھر میں شام سات بجے سے گیارہ بجے تک خواتین اور اکثر مرد حضرات بھی ٹی وی کے سامنے بغیر پلکیں جھپکائے بیٹھے رہتے ہیں، وہیں کھاتے ہیں، وہیں پیتے ہیں،غرض یہ کہ لیٹرین جانے کی ضرورت بھی پیش آئے تو وقفہ آنے کا انتظار کرتے ہیں۔کبھی کبھی تو ٹیلی فون یا دروازے کی گھنٹی گھنٹوں بجتی ہے مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

ایک خاتون تو ڈراموں کے دوران بچے ّکو سیریلیکس کھلاتے کھلاتے کئی بار چمچہ اس کی ناک اور کان میں ڈال چکی ہیں۔معصوم بچہ ّ بھی اب اِن حادثات کا اتنا عادی ہوگیا ہے کہ چمچے کا رُخ غلط سمت دیکھ کر خود ہی ہاتھ سے پکڑ کر سیدھا کر لیتا ہے۔

ان ڈراموں کا رنگ ہماری زندگی پر اتنا چھونے لگا ہے کہ ہر لڑکی اپنے آپ کو ’’کشش‘‘، ہر بہو اپنے آپ کو ’’پاروتی‘‘ اور ہر ساس اپنے آ پ کو ’’تُلسی‘‘ سمجھنے لگی ہے۔شادی کے لیے اب لڑکی والوں کو لڑکا ’’سوجل‘‘(اب تُشال) جیسا چاہئے ہوتا ہے اور لڑکے والوں کو لڑکی ’’کُم کُم‘‘جیسی۔آج بچے ّ کسی شادی میں جاتے ہیں تو پوچھتے ہیں ’’یہ کیسی شادی ہے؟ ۔ ۔ ۔ نہ ’’ڈانڈیاں‘‘کھیلی گئیں، نہ ’’پھیرے‘‘ لگے؟‘‘۔ ۔ ۔ کچھ بچے ّ تو ایک دوسرے کو’’دل‘‘ دیتے بھی پائے گئے۔اب کسی بچے ّ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں رہی کہ ویلن ٹائن ڈے کیا ہوتا ہے؟اُسے خود پتا ہوتا ہے۔

پہلے فیشن برسوں میں بدلتا تھا۔ اب اسٹار پلس کے ہر ڈرامے کے ساتھ روز بدلتا ہے۔ پہلے مرد ٹخنوں سے اوپر شلوار پہنتے تھے،اب خواتین پہنتی ہیں۔بازاروں میں ’’کُم کُم ‘‘ کی چوڑیاں، ’’کشش‘‘ کی سینڈیلیں اور ’’تُلسی‘‘ کی ساڑھیاں تک ملنے لگی ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ اسٹار پلس کے ڈرامے جہاں ’’رنگین ‘‘ اور ’’گلیمر‘‘ سے بھرپور ہوتے ہیں وہیں ہندوانہ مذہبی شعائر کے اعلیٰ تربیتی مراکز بھی ہیں۔ان میں نہ صرف ہندومت کے نظریات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے بلکہ گھر بیٹھے لوگوں کو مفت ہندوانہ مذہبی رسومات کی تربیت دی جارہی ہے۔ ان کے شاندار نتائج سے روگردانی بھی نہیں کی جاسکتی ۔ ان ڈراموں کا ہی اثر ہے جو اب آہستہ آہستہ ہم لوگ اپنے اسلامی دنوں کو تو بھولتے جارہے ہیں مگر ہمیں ہند ؤوں کے خاص دن یاد رہتے ہیں۔

شاید ہم نے اس پر کبھی غور نہیں کیا ۔ہم نے اگر اب بھی نہ سوچا، اب بھی نہ سمجھا اور اب بھی نہ جانا تو شاید میڈیا کے ذریعے پھیلتا ہوا یہ ثقافتی زہر ہمارے معاشرے کے رگ و پے میں سرایت کر جائے گا۔آج اگر ایک ناپختہ ذہن بچہ ہندوانہ مذہبی رسومات کومعمولاتِزندگی سمجھ کرسیکھ رہا ہے تو کل وہ کس کے گریبان میں ہاتھ ڈال کراپنا ’’اسلامی تشخّص ‘‘ تلاش کرے گا؟
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

Last edited by ابن آدم; 06-05-09 at 10:16 PM..

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 261
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (06-05-09), محمدمبشرعلی (26-09-10), yashaka (06-05-09), ام غزل (26-05-09), سیپ (06-05-09), سام (06-05-09)
پرانا 06-05-09, 11:06 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (26-09-10), ام غزل (26-05-09), ابن آدم (07-05-09)
پرانا 06-05-09, 11:56 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپ نے زبردست موضوع پرقلم اٹھایاہے- ہندوثقافت ہماری ثقافت میں خلط ملط نہ ہو ہم اپناعلیحدہ تشخص نہ کھو بیٹھیں اسلئے لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان بنایا گیا ہندوجب طاقت کے استعمال سے ہمیں نہ جھکا سکا تو اس نے ثقا فتی یلغار کردی اےک بارسونیاگاندھی نے کھلے بندون کہا تھا کہ اب انہیں پاکستان سے مقابلے کے لئے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں انکامیڈیاہی کافی ہے- انکے دانشور کھلے عام اس نفسیاتی جنگ میں کامیاب ہونے کا دعوی کررہے ہیں ۔ایکتاکپورکاکہناہے کہ وہ گھرگھرہندوتعلیمات عام کرناچاہتی ہیں بچے اپنے دین سے زیادہ ہندو دھرم سے متاثر ہو رہے ہیں محمدبن قاسم سے زیادہ پرتھوی راج چوہان کی ویرتاکے گرویدہ ہیں لیکن سب کچھ جانتےھوے بھی ستارپلس کی مقبولیت مین کوی کمی نھین ای ۔۔کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتارہا
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (26-05-09), ابن آدم (07-05-09)
جواب

Tags
پاکستان, لڑکی, مفت, آج, اسلامی, اعلیٰ, تلاش, حضرات, خواتین, دل, زندگی, شاندار, شام, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک مشکل -------- وینڈوز 7 انسٹال کرنے کے بعد کورل ڈرا 9 انسٹال نہیں ہورہا عبیداللہ عبید کورل ڈرا 4 16-07-10 07:13 PM
چائلڈ سٹآر درشیل سفاری متعدد سٹارز سے بہتر ہیں، پریا درشن gorgeous فلمی دنیا 0 09-05-10 09:23 AM
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سٹریٹجک پروگرام اور آئی ایس آئی بارے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:07 PM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger