واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اصل تفریح کیا ہے-کھیل کھلینا یا ٹی وی اور موویز دیکھنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-11, 10:15 AM   #1
اصل تفریح کیا ہے-کھیل کھلینا یا ٹی وی اور موویز دیکھنا
حمیرا کنول حمیرا کنول آف لائن ہے 23-06-11, 10:15 AM

تفریح انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔یہ انسان کو پریشانیاں بھلانے اور فریش ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اور انسان کو صحت مند رکھتی ہے۔






سوال یہ ہے کہ

اصل تفریح کیا ہے-کھیل کھلینا یا ٹی وی اور موویز دیکھنا


کھیل یہ ہے کہ انسان اپنی طاقت اور قوت کو استعمال کرے یعنی کوئی جسمانی کام کرے۔ بغیر قوت صرف کیے کھیل تو نہیں ہوسکتا۔ وہ تو کچھ اور ہی ہو گا جسے میں بھی نہیں جانتی اور شاید آپ بھی نہیں۔ اگر جانتے ہیں ضرور بتائیے۔
کھیل تو بہت سارے ہیں۔

اس کے بر عکس ٹی وی اور موویز دیکھنا کھیل تونہیں ۔کیونکہ یہ انسانی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ایک طرف تو سر درد کا اوردوسری طرف اعصاب پر بوجھ یعنی ڈپریشن کا باعث بنتےہیں۔
ایک ہی عمر کے بچوں کی دو طرح کی مصروفیات ہیں۔ایک اپنے گلی محلےمیں کھیل (کرکٹ وغیرہ) کھیلتا ہےاور دوسراٹی وی یا مویز دیکھتا ہے۔

اہم سوال یہ ہے کہ ان دونوں میں فرق کیا ہے؟
فرق صرف اتنا ہے کہ پہلا صحت مند اور دوسرا کمزور ہے۔دوسرا خوامخوا ساس بہو کی لڑائیوں کی وجہ سے اپنا خون جلاتا ہے
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ

صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے۔

فیصلہ آپ کریں کہ

اصل تفریح کیا ہے؟



یا



Last edited by حمیرا کنول; 24-06-11 at 09:14 AM..

 
حمیرا کنول's Avatar
حمیرا کنول
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 22
شکریہ: 47
8 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 332
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے حمیرا کنول کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-06-11), فخر بٹ (25-06-11), کنعان (23-06-11), محمد یاسرعلی (23-06-11), احمد نذیر (23-06-11), بزم خیال (23-06-11), حیدر (23-06-11), عبداللہ آدم (26-06-11), عروج (23-06-11)
پرانا 23-06-11, 10:32 AM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تفریح عمر اور سوشل اسٹیٹس کے لحاظ سے ہوتی ہے ۔
چھؤٹے بچے اور ٹین ایج بچے کھیل کود کرنا پسند بھی کرتے ہیں اور ان کے لیے ضروری بھی ہے ۔
اب شادی شدہ خواتین کی ایکٹوٹی میں کھیل کود ہمارے معاشرے میں نہیں ہے اس لیے وہ اپنی تفریح ٹی وی اور موویز سے لیتی ہیں ۔
اسی طرح نوکری کرنے والے مردوں کی زندگی میں کھیل کود ٹائم کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوپاتا ہے ۔

اگر صرف بچوں کی بات ہے تو اگر آپ اپنے بچے کو آپشن دیں‌ کہ باہر گلی میں جاکر کرکٹ یا فٹ بال کھیلو یا گھر میں بیٹھ کر مووی دیکھو تو وہ گلی میں جاکر کھیلنے کو پریفر کرے گا لیکن آجکل کے برے حالات کی وجہ سے ہم اپنے بچون کو ذیادہ گھر سے باہر جانے نہیں دیتے ہیں اس لیے بچے موویز کی طرف اتے ہیں ۔
میں صرف اتنا کہتی ہوں کہ بچوں کو صرف منع نا کریں بلکہ ان کو الٹر نیٹ بھی بتا یا کریں ۔
اگر ان کو گھر سے باہر نہیں بھیج سکتے تو ان کو اجازت دیں کہ وہ گھر کے اندر کھیلیں ، اور اگر وہ گھر میں کھیلتے ہیں تو گھر کی چیزیں ٹوٹیں گی بھی اور گھر گندا بھی ہوگا ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-06-11), فیصل ناصر (23-06-11), فخر بٹ (25-06-11), کنعان (23-06-11), محمد یاسرعلی (23-06-11), احمد نذیر (23-06-11), بزم خیال (23-06-11), حیدر (23-06-11), حمیرا کنول (24-06-11), راجہ اکرام (23-06-11), رضی (24-06-11), شمشاد احمد (23-06-11), عبداللہ آدم (26-06-11), عروج (23-06-11)
پرانا 23-06-11, 01:28 PM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,426
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج کے دور میں اگر مناسب ہو تو دونوں کام ہی ضروری ہیں ۔ گراؤنڈ میں کھیل کود کے اوقات مقرر ہیں یعنی دن ڈھلے ۔ کمیونٹی سنٹرز کا ہمارے ہاں رواج نہیں ۔ جہاں انڈور گیمز کھیلی جاتی ہوں ۔ پھر اس شدید گرمی اور چھٹیوں میں صرف پڑھائی بھی ممکن نہیں رہتی ۔ جبکہ گھر میں ٹی وی بھی ہو اور انٹر نیٹ بھی ہو تو عمر اور مزاج کی مجبوری سے اپنی اپنی پسند مد نظر رہتی ہے ۔
میں ذاتی طور پر بچوں پر بے جا قسم کی پابندیوں کے خلاف ہوں ۔ مگر چیک رکھنے کے حق میں ہوں ۔ کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں اور کیا پڑھ رہے ہیں ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-06-11), فخر بٹ (25-06-11), کنعان (23-06-11), ننھا بچہ (23-06-11), محمد یاسرعلی (23-06-11), حمیرا کنول (24-06-11), عبداللہ آدم (26-06-11)
پرانا 23-06-11, 01:37 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,108
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مووووی دیکھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (25-06-11), حمیرا کنول (24-06-11)
پرانا 23-06-11, 07:09 PM   #5
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,099
شکریہ: 1,347
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تفريح .....كا لفظ فرح سے نكلا ہے- يعنى خوشى، فرحت اور تازگى كا إحساس ہونا -
ميڈيكلى اس بات كا تعلق دوران خون سے ہے، جسمانى اعتبار سے كهيل كود والى سرگرمياں إسى لئے ضرورى ہيں كه ان كى وجه جسم ميں خون كا بہاؤ ہموار هوتا هے- چاہے صرف چہل قدمى ہى هو، اسے اپنى صحت، عمر، وقت اور ضرورت کے مطابق تبديل كيا جاسكتا ہے-
كبهى كبهى كهيل كود محض تهكن كا سبب محسوس هوتا ہے جو اس بات كى دلالتindicationكرتا ہے كه آپ كے ذہن كو الگ سے تفريح كى ضرورت هے-
يه آپ كے انتخاب پہ منحصر هے كه آپ كيسى ذہنى تفريح چاہتے هيں ......كبهى كمپيوٹرگيمز بهى ذہنى تناؤ سے نجات ميں مدد دے سكتى ہيں، يا كوئى مووى، يه بات آپ كے مزاج اور كام كى نوعيت، دونوں سے تعلق ركهتى ہے- بچے كے لئے معيارى پروگرام ديكهنے كا اہتمام هو تو ٹى وى ايک سمعى،بصرىaudio/visualمعاون هوسكتا هے- كئى تفريحى پروگرام بهى سوچ اور فكر كى راہيں كهولتے ہيں-
سو ........
اصل تفريح ايسى مصروفيت جو ذہن اور جسم سے تهكان دور كرے، تازگى بخشے، انسان تازه دم هو، اور جب دوباره اپنى زندگى كى ذمہ داريوں اور فرائض كى طرف لوٹے تو بہتر طريقے سےنبها سكے- يہ بات ياد ركهنے كى ہے انسان كو زندگى كى مہلت درحقيقت تفريح(لہو و لعب) كےلئے نہيں دى گئى، اس كو "فى الأرض خليفه" كا بارگراں اٹھانا ہے-
mama_shalla آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے mama_shalla کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-06-11), shafirajput (03-07-11), فخر بٹ (25-06-11), کنعان (23-06-11), ننھا بچہ (23-06-11), محمد یاسرعلی (23-06-11), آبی ٹوکول (23-06-11), حمیرا کنول (24-06-11), سام (23-06-11), شمشاد احمد (23-06-11), عبداللہ آدم (26-06-11)
پرانا 23-06-11, 07:36 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تفریح ایک اضافی اصطلاح ہے۔ہرفردکاخوش ہونے یاری لیکس کرنےکااپناپیمانہ ہےکچھ لوگ pc یا tvکےسامنےبیٹھ کرفرحت محسوس کرتےہیں اورکچھ لوگ کھیل کودکےدلدادہ ہوتےہیں۔میری رائےمیں دونوں کی اپنی اہمیت ہےاول الذکرذہنی بالیدگی اورمؤخرالذکرجسمانی صحت اور نشوونماکےلیےضروری ہیں۔

جہاں تک خواتین کی واک اور ورزش کاتعلق ہےحالات کافی بہترہوئےہیں۔صبح وشام خواتین کی معقول تعداد”کم ازکم“لاہورمیں پارکون مین چہل قدمی کرتی دکھائی دیتی ہے۔جمز کی سہولت بھی بڑےشہروں میں موجودہے۔
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
asakpke (23-06-11), ننھا بچہ (23-06-11), محمد یاسرعلی (23-06-11), حمیرا کنول (24-06-11), شمشاد احمد (23-06-11)
پرانا 24-06-11, 12:26 AM   #7
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 24
کمائي: 692
شکریہ: 55
15 مراسلہ میں 36 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جوگ ہی اصل تفریح ہے۔ اے جو مولا نے نظارے بنائے نے، انھاں نو ویکھو۔ سرگی ایلے دی ٹھنڈی ہوا، تھاڈے پنکھیاں تو بہت اچھی ہے۔ مولا نے اے دنیا تھاڈے آسطے بنائی ہے اور آپ لوگ کس سیاپے میں ہو۔ چھڈو ٹی وی دی سنو کگی دی کوک۔ میرے آسطے تے کگی دی کوک ہی اصل تفریح ہے
کملا جوگی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کملا جوگی کا شکریہ ادا کیا
حمیرا کنول (01-07-11), راجہ اکرام (24-06-11), سام (24-06-11), عبداللہ آدم (26-06-11)
پرانا 24-06-11, 08:34 AM   #8
Junior Member
اجنبی
 
حمیرا کنول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 22
کمائي: 551
شکریہ: 47
8 مراسلہ میں 43 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
پڑھ کر بہت اچھا لگا اور میرے علم میں بھی اضافہ ہوا۔
حمیرا کنول آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حمیرا کنول کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (25-06-11), محمدخلیل (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 03:47 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کملا جوگی مراسلہ دیکھیں
جوگ ہی اصل تفریح ہے۔ اے جو مولا نے نظارے بنائے نے، انھاں نو ویکھو۔ سرگی ایلے دی ٹھنڈی ہوا، تھاڈے پنکھیاں تو بہت اچھی ہے۔ مولا نے اے دنیا تھاڈے آسطے بنائی ہے اور آپ لوگ کس سیاپے میں ہو۔ چھڈو ٹی وی دی سنو کگی دی کوک۔ میرے آسطے تے کگی دی کوک ہی اصل تفریح ہے
کگی دی کوک نال نے کوئل دی کوکو وی ہو جائے تے کیہو جا سر بنے گا؟
ویسے تے سانج سویرے بولن آلیاں ساریاں ای پنچھیاں دی بولی ٹی وی تے میوزک توں زیادہ تفریح بخش ہوندی اے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حمیرا کنول (01-07-11), عبداللہ آدم (26-06-11)
پرانا 25-06-11, 05:21 PM   #10
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہا ں اصل تفریح تو مو ویز دیکھنا ہی ہے وہ بھی اچھی اور سبق والی؎
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
فخر بٹ کا شکریہ ادا کیا گیا
حمیرا کنول (01-07-11)
پرانا 26-06-11, 03:23 PM   #11
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کملا جی کا مراسلہ پڑھ کے سواد اگیا پنجابی دا بڑے دن بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ز بردست
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حمیرا کنول (01-07-11)
جواب

Tags
com, diamond, images, ہوتا, کھیل, کوئی, کرے, کرے۔, کرتے, وجہ, موقع, متاثر, اہمیت, اپنے, انسان, اتنا, استعمال, بوجھ, بچوں, حامل, خون, زندگی, سوال, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیمرا نے جیو سمیت 4 ٹی وی چینلوں کو نوٹس جاری کردیئے گلاب خان خبریں 4 04-06-11 08:40 PM
N73 کے لیے سمارٹ موویز پلیرز کی ضرورت ہے ایکسٹو موبائلز سیٹنگز اور سوفٹ ویر 2 05-04-11 07:21 PM
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
نِت نئی موویز مفت ڈاؤن لوڈ کریں shafresha گپ شپ 11 01-09-10 06:29 AM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger