واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اعزازات کس کے لیے ؟؟؟؟؟؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-11, 05:39 AM   #1
اعزازات کس کے لیے ؟؟؟؟؟؟؟؟
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 16-08-11, 05:39 AM

کسی ملک کے حکمراں طبقے کی سوچ پرکھنے کے کئی طریقے ہیں۔ان میں سے ایک کسوٹی ایوارڈز اور تمغوں کی تقسیم بھی ہے۔ آئیے اس تناظر میں بھارت کے اعلی ترین سول ایوارڈ بھارت رتنا اور پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان کی فہرست کا جائزہ لیں۔
بھارت رتنا کا اجرا دو جنوری انیس سو چون کو ہوا۔بھارت رتنا کسی بھی مقامی یا بین الاقوامی شخصیت کو سیاست ، سماج ، ادب ، فن ، سائنس اور دیگر شعبوں میں اعلی ترین خدمات کے اعتراف میں دورانِ حیات یا بعد از حیات عطا کیا جاسکتا ہے۔

بھارت رتنا آج تک اکتالیس شخصیات کو عطا کیا گیا ۔ان میں چھ بھارتی سربراہانِ مملکت ( گورنر جنرل راج گوپال اچاریہ ، صدر رادھا کرشنن، ڈاکٹر راجندر پرشاد، ڈاکٹر ذاکر حسین، وی وی گری، اے پی جے عبدالکلام) ، چھ وزرائے اعظم ( جواہر لعل نہرو، لعل بہادر شاستری، اندراگاندھی، راجیوگاندھی، مرارجی ڈیسائی، گلزاری لعل نندہ،) چار وزراِئے اعلی ( چیف منسٹر بنگال بی سی رائے، چیف منسٹر مدراس کے کامراج، چیف منسٹر تامل ناڈو ایم جی راما چندرن، چیف منسٹر آسام گوپی ناتھ بردولی) اور چار وزیر( وزیرِ داخلہ گوئند ولبھ پنت اور ولبھ پائی پٹیل، وزیرِ تعلیم ابوالکلام آزاد، وزیر زراعت چدم برم سبرامنیم) شامل ہیں۔

چھ سماجی کارکن و تحریکِ آزادی کے کارکن( ڈی کے کاروے، پرشوتم داس ٹنڈن، ونوبا بھاوے، ارونا آصف علی، جے پرکاش نارائن ، بھارتی آئین کے خالق بی آر امبیدکر) ، پانچ موسیقار و گائک ( ایم ایس صبحلکشمی، روی شنکر، لتامنگیشکر، استاد بسم اللہ خان، پنڈت بھیم سین جوشی) ایک فلم ساز ( ستیہ جیت رے)، ایک صنعت کار( جے آر ڈی ٹاٹا) ، ایک ادیب ( بھگوان داس) ، ایک سنسکرت عالم ( پی وی کانے) ، ایک ماہرِ اقتصادیات ( امرتیا سین) ، ایک سول انجینیر ( ایم وسوے سوارئیا) اور ایک ماہرِ طبیعات ( سی وی رمن)بھی بھارت رتنا وصول کرچکے ہیں۔

مدر ٹریسا یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد غیرملکی نژاد بھارتی شہری تھیں جبکہ سبھاش چندر بوس کو بعد از مرگ دیا گیا اعزاز سپریم کورٹ کی اس رولنگ کے بعد واپس لے لیا گیا کہ یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ بوس مرچکے ہیں۔ اب تک صرف دو غیر ملکیوں یعنی خان عبدالغفار خان اور نیلسن منڈیلا کو بھارت رتنا سے نوازا گیا ۔

نشانِ پاکستان کا اجرا انیس مارچ انیس سو ستاون کو ہوا اور یہ اعلٰی ترین اعزاز کسی بھی پاکستانی یا غیر پاکستانی کو زندگی کے مختلف شعبوں اور ملک و قوم کے لیے اعلٰی ترین خدمات پر عطا کیا جا سکتا ہے۔

اب تک جن بیاسی شخصیات کو نشانِ پاکستان عطا ہوا ہے۔ان میں صرف تین پاکستانی ہیں۔ یعنی سابق گورنر جنرل و وزیرِ اعظم خواجہ ناظم الدین ( انیس سو اٹھاون) ، نشانِ پاکستان کا اجرا کرنے والے صدر اسکندر مرزا ( انیس سو اٹھاون) اور انکا تختہ الٹنے والے جنرل محمد ایوب خان ( انیس سو باسٹھ)۔

نشانِ پاکستان حاصل کرنے والوں میں پرنس کریم آغا خان اور نیلسن منڈیلا ( بحیثیت سربراہ افریقن نیشنل کانگریس ) واحد غیر ملکی غیر سرکاری شخصیات ہیں ۔باقی سب کے سب حاضر و سابق بادشاہ ، ولی عہد، ملکائیں، فوجی ڈکٹیٹرز، صدور اور وزرائے اعظم ہیں۔

مرار جی ڈیسائی واحد بھارتی تھے جنہیں نہ صرف بھارت رتنا ملا بلکہ وزارتِ عظمی سے سبکدوشی کے بعد نشانِ پاکستان بھی عطا ہوا۔

کئی شخصیات کو تو دو دو دفعہ بھی نشانِ پاکستان عطا ہوا جیسے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ ( انیس و اٹھانوے اور دو ہزار چھ) ، ملکہِ برطانیہ( انیس سو ساٹھ اور ستانوے) ، تھائی لینڈ کے شاہ بھومی بھول( انیس سو باسٹھ اور انیس سو ستاسی میں ملکہ سمیت) ، اردن کے شاہ حسین ( انیس سو چھیاسٹھ اور اٹھاسی) ، جاپان کے شہنشاہ ہیرو ہیٹو ( انیس سو ساٹھ اور تراسی ۔ جبکہ ولی عہد اکی ہیٹو کو انیس سو باسٹھ میں عطا کیا گیا)۔ قطر کے امیر شیخ حماد الثانی( انیس سو چوراسی اور ننانوے)۔

ترکی کے چھ صدور و وزرائے اعظم ( صدر جلال بایار، صدر جنرل جودت ثنائے، صدر جنرل کنعان ایورن، صدر سلمان دیمرل، صدر عبداللہ گل ، وزیرِ اعظم رجب طیب اردگان) ، سعودی عرب کے پانچ بادشاہ یا ولی عہد ( شاہ سعود بن عبدالعزیز، شاہ فیصل، شاہ خالد، ولی عہد عبداللہ اور شاہ عبداللہ) ، ایران کے بادشاہ ( رضا شاہ پہلوی) اور ملکہ ( فرح دیبا) کے علاوہ دو ایرانی صدور ( ہاشمی رفسنجانی اور محمد خاتمی)، چین کے چار صدور و وزرائے اعظم ( لی شئین نین، لی پنگ، وہ بن جیاؤ، جیاؤ باؤ ۔۔۔۔ مگر چیرمین ماؤزے تنگ اور وزیرِ اعظم چواین لائی کو اس قابل نہیں سمجھا گیا) ۔

جرمنی کے تین چانسلرز اور امریکہ ( آئزن ہاور ، نکسن) ، فرانس ( ڈیگال اور متراں)، سوڈان ( صدر ابراہیم عبود اور انکا تختہ الٹنے والے جنرل جعفر النمیری) ، فلپینز ، انڈونیشیا ( سوئیکارنو اور انکا تختہ الٹنے والے جنرل سہارتو) اور سابق یوگو سلاویہ کے دو دو صدور اور نیپال کے دو بادشاہوں ( شاہ مہندرا اور شاہ بریندرا) کو نشانِ پاکستان عطا ہوا۔

رومانیہ کے سابق ڈکٹیٹر چاؤسسکو، مصر کے جمال عبدالناصر اور پھر حسنی مبارک اور یمن کے موجودہ صدر علی عبداللہ صالح کو اس اعزاز سے نوازا گیا مگر پی ایل او کے بانی یاسر عرفات محروم رہے ۔جبکہ ایک زمانے میں پاکستان کےقریبی دوست شمار ہونے والے شام کے صدر حافظ الاسد اور لیبیا کے کرنل قذافی بھی کسی شمار قطار میں نہیں لائے گئے۔

افریقہ میں گنی ، نائجر ، نائجیریا ، ماریطانیہ ، گیمبیا، سینگال اور زمبیا کے فوجی ڈکٹیٹرز ، کینیا کے ایک سویلین ڈکٹیٹر ( ڈینیل موئے) اور ایتھوپیا کے شاہ ہیلِ سلاسی بھی اعلی ترین عالمی خدمات کے عوض نشانِ پاکستان سے نوازے گئے ۔

وسطی ایشائی ریاست تاجکستان کے ڈکٹیٹر ( رحمان امام علی) بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن سوویت یونین اور بعد میں روس واحد ویٹو پاور ہے جسے کوئی نشانِ پاکستان نصیب نہیں ہوا۔ افغانستان کے حصے میں بھی کوئی اعزاز نہیں آیا۔البتہ بنگلہ دیش کے ڈکٹیٹر جنرل حسین محمد ارشاد واحد بنگلہ دیشی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا۔

پاکستان یا پاکستان سے باہر کوئی سائنسداں، موسیقار ، گلوکار ، سماجی کارکن ، ماہرِ تعلیم، مصور یا ادیب اس قابل نہیں ہوسکا کہ نشانِ پاکستان کا خواب دیکھ سکے۔

حالانکہ نشانِ پاکستان بعد از مرگ دینے پر کوئی قانونی پابندی نہیں لیکن خود محمد علی جناح پاکستان لینے کے باوجود نشانِ پاکستان تو کجا پرائڈ آف پرفارمنس لینے میں بھی ناکام رہے۔

وسعت اللہ خان
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2...baat_zs.shtmll

نوٹ یہ اعدادو شمار مئی 2011 سے پہلے کے ہیں‌
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (16-08-11), پاکستانی (17-08-11), ھارون اعظم (18-08-11), نیلم خان (16-08-11), شمشاد احمد (16-08-11), عبدالقدوس (16-08-11), غلام خان (19-08-11)
پرانا 16-08-11, 05:45 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حالانکہ نشانِ پاکستان بعد از مرگ دینے پر کوئی قانونی پابندی نہیں لیکن خود محمد علی جناح پاکستان لینے کے باوجود نشانِ پاکستان تو کجا پرائڈ آف پرفارمنس لینے میں بھی ناکام رہے۔

گڈ شاٹ
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (17-08-11), محمد یاسرعلی (16-08-11), غلام خان (19-08-11)
پرانا 16-08-11, 05:51 AM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صاحبِ تحریر کو بہت بہت مبارک
اس تحریر میں ڈبل اور چوکے بھی بہت ہیں اور یہ آخری چھکا ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (16-08-11)
پرانا 16-08-11, 06:21 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صیحح فرمایا آپ نے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (17-08-11), محمد یاسرعلی (16-08-11)
پرانا 16-08-11, 08:48 AM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہاہاہا لگتا ہے پاکستان نے جن لوگوں کو نشان پاکستان دیا ہے وہ اچھا خاصا چندہ کرتے تھے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (17-08-11), مہتاب (16-08-11)
پرانا 17-08-11, 07:02 AM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ہاہاہاہا لگتا ہے پاکستان نے جن لوگوں کو نشان پاکستان دیا ہے وہ اچھا خاصا چندہ کرتے تھے
کنفرم رپورٹ ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Kamran_Tabasum (17-08-11)
پرانا 18-08-11, 04:39 AM   #7
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
افریقہ میں گنی ، نائجر ، نائجیریا ، ماریطانیہ ، گیمبیا، سینگال اور زمبیا کے فوجی ڈکٹیٹرز ، کینیا کے ایک سویلین ڈکٹیٹر ( ڈینیل موئے) اور ایتھوپیا کے شاہ ہیلِ سلاسی بھی اعلی ترین عالمی خدمات کے عوض نشانِ پاکستان سے نوازے گئے ۔
کیا ادھر سے بھی ہم کو چندہ ملتا ہو گا
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, فن, کورٹ, کنعان, پاکستان, پاکستانی, یوگو سلاویہ, وزیر, چین, موجودہ, آج, ایران, اللہ, امیر, امریکہ, استاد, تعلیم, جیت, دوست, زندگی, سپریم, سیاست, سائنس, عالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پہچانیے یہ کون ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ محمدخلیل گپ شپ 10 22-05-11 07:02 PM
کیا کہنے جناب کے ؟؟؟؟؟؟؟؟ احمدنواز سیاست 10 01-08-10 01:02 AM
یہ تصویر کہاں‌کی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ ابن جلال دلچسپ اور عجیب 28 05-11-08 01:28 AM
اُمیدوار کے درمیان الیکشن کروانا ؟؟؟؟؟؟؟؟ wajee تجاویز اور شکایات 4 07-10-08 12:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger