واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


السلام علیکم کی اہمیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-11-09, 09:23 AM   #1
السلام علیکم کی اہمیت
sahj sahj آف لائن ہے 07-11-09, 09:23 AM

خطبہ حرم مکی


الحمد للہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونعوذ باللہ من شرور انفسنا ومن سیات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضللہ فلا ھادی لہ واشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمداً عبدہ ورسولہ اما بعد:
آپ نے حسب معمول اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناءاور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام سے خطبے کا آغاز کیا اور تمام ایمان والوں کو نیکی اور تقویٰ کی ترغیب دی پھر آپ نے فرمایا امت اسلامیہ کو چاہیے کہ امن و سلامتی قائم کر کے امتیازی اسلامی خصوصیات کا بول بالا کریں اور اسلام کا پیغام دینے والے اہل ایمان اور بندگان خدا کے دل جیت لیں اپنے اور غیروں کے احترام میں باہمی محبت پیدا کرنے کا لحاظ رکھیں۔ اور چاہیے کہ ہمیشہ خود اپنے محاسبے کا خیال رکھیں، خود احتسابی سے آپ کی آپ کے دین سے وابستگی باقی رہے گی اور ان شاءاللہ اور پختہ ہوتی جائے گی۔ امن سلامتی اسلام کی پہچان ہے، اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ایک دوسروں سے ملتے وقت سلام کی ہدایت کی ہے۔ چنانچہ جب بھی کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی سے ملتا ہے تو وہ گفتگو کا آغاز السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سے کرتا ہے اور سلام کا جواب دینا ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان بھائی پر حق ہے۔

جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( حق المسلم علی المسلم خمس۔ خمس تجب للمسلم علی اخیہ۔ ردالسلام، وتشمیت العاطس، واجابۃ الدعوۃ وعیادۃ المریض، واتباع الجنائز )) ( صحیح مسلم، کتاب السلام حدیث: 2162 ) ” مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں۔ ( 1 ) سلام کا جواب دینا ( 2 ) چھینکنے والے کی چھینک کا جواب ( یرحمک اللہ کہہ کر ) دینا۔ ( 3 ) دعوت کو قبول کرنا ( 4 ) بیمار کی تیمارداری کرنا۔ ( 5) نماز جنازہ پڑھنا۔ “
یہ حق ضرور اداکرنا چاہیے۔ سلام کا جواب دینا حقوق العباد میں سے ایک ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( والذی نفسی بیدہ! لا تدخلوا الجنۃ حتی تُومنوا، ولا تومنوا حتیٰ تحابوا، افلا ادلکم علی امر اذا فعلتموہ تحاببتم: افشوا السلام بینکم )) ( سنن ابی داود، کتاب الادب، حدیث: 5193 ) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک تم مومن نہ بنو ( ایمان نہ لاؤ ) اور تم اس وقت تک ایماندار نہیں بن سکتے جب تک تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتا دوں جس سے تمہارے درمیان محبت اور بھائی چارہ بڑھے، صحابہ نے فرمایا جی ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سلام عام کرو۔ “ سلام محبت کی علامت ہے اس سے دل صاف ہو جاتے ہیں۔ نب

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( وتقرا السلام علی من عرفت وعلی من لم تعرف )) ( صحیح البخاری، کتاب الاستئذان، حدیث:6236 ) ” کہ سلام کیا کرو جس کو جانتے ہو اور جس کو نہیں جانتے ہو اس کو بھی۔ “

اس سے دوسرے کے لیے احترام کے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور بڑھتے ہیں۔ سلام جنت کا راستہ ہموار کرتا ہے۔ جنت میں بھی اہل ایمان کا سلام یہی سلام ہو گا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
تحیتھم یوم یلقونہ سلم ( الاحزاب: 44 )

اور فرمایا:
دعوٰھم فیھا سبحنک اللھم وتحیتھم فیھا سلم ( یونس10: 10 )

سلام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( ان اللہ ھو السلام )) ( صحیح البخاری، حدیث:6230 ) ” یعنی اللہ تعالیٰ کا نام ” السلام “ ہے۔ “
لہٰذا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ سلام عام کر دیں یہ بات پیش نظر رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے سلام کی نسبت خود اپنی طرف کی ہے۔

ارشاد ربانی ہے:
سلٰم قولا من رب رحیم ( یسٓ36: 57 )
کہ سلامتی ہو رب رحیم کی تم پر۔ اس سے بڑھ کر سلام کا اور کیا درجہ ہو سکتا ہے۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے جنت کے فرشتے بھی اہل جنت کو داخل ہوتے وقت اور خوش آمدید کہتے وقت سلام کہا کریں گے۔

قرآن پاک میں ہے:
وقال لھم خزنتھا سلم علیکم طبتم فادخلوھا خٰلدین ( الزمر: 73 )
” اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو، تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کے لیے چلے جاؤ۔ “

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سب کو سلام کرنے کا حکم دیا ہے، سلام کے بغیر سوال کرنے والے کا جواب نہ دیا جائے، جب ملاقات ہو تو پہلے سلام ہی کیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ وہ بچوں کو بھی سلام کیا کرتے تھے۔

حدیث پاک میں ہے:
(( عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ : انہ مر علی صبیان فسلم علیھم وقال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یفعلہ )) ( صحیح البخاری، حدیث: 6247 )
” حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان کو سلام کہا اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے یعنی بچوں کو سلام فرمایا کرتے تھے۔ “

ہاتھ اور سر کے اشارے سے سلام کرنا درست نہیں ہوتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہودی ہاتھ اور سر کے اشارے سے سلام کرتے ہیں تم ان کی مخالفت کرو۔ “ انسان اگر دور ہو تب بھی اس کو اشارے کے ساتھ منہ سے سلام کہنا ضروری ہے، آواز اس تک نہ پہنچتی ہو سلام تو پہنچتا ہے، سلام کی جگہ اھلا وسھلا ومرحبا یا خوش آمدید کہنا درست نہیں، چنانچہ چاہیے کہ تمام اہل اسلام اہل ایمان سلام کو اپنی خصوصیات میں شامل کریں۔ آخر میں دعائیہ کلمات پر جمعۃ المبارک کا اختتام کیا۔
واٰخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔

فضیلۃ الشیخ صالح بن حمید (امام کعبہ)
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 150
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (07-11-09)
پرانا 07-11-09, 11:29 AM   #2
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھیلو ۔۔ ہائے ۔۔۔ گذ مارنگ۔۔۔ آفٹر نون۔۔۔ ناٹ۔۔۔ نمستے کے چکروں سے نجات کے لئے السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کتنے رحمتوں والے الفاظ ہیں اور اس سے سلامتی و امن کا پیغام خودبخود نشر ہوتا ہے۔ سلام کرنا بھائی چارہ کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سلام کرنا ذہنوں میں چھپی ہوئی کدورتوں، خباثوں کو ختم کرتا ہے۔ اور غرور و تکبر کا ملیا میٹ کر دیتا ہے۔ ایک دوسرے سے بات چیت کے آغاز کے لئے کم از کم ایک بار تو لب کشائی کا موقع ضرور فراہم کرتا ہے۔
ایسے میں جب کہ ھیلوکا رواج مُلک میں بہت زیادہ ہو چکا ہے تو اس بات کی اشد ضرورت ہے ایسی تھریڈز ضرور منظر عام پر لائی جائیں اور ایک دوسرے کو خاص طور پر اپنے قریبیوں کو پیار محبت سے اس عظیم نعمت و رحمت سے آگاہ ضرور کرنا چاہے اور چھوٹے بچوں کو بھی اس اچھے کام تلقین کرنی چاہئے تا کہ وہ کیبل سے متاثر ہو کر نمستے کے جھنجٹ میں نہ پڑجائیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
sahj (07-11-09), راجہ اکرام (07-11-09)
پرانا 07-11-09, 11:29 AM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھیلو ۔۔ ہائے ۔۔۔ گذ مارنگ۔۔۔ آفٹر نون۔۔۔ ناٹ۔۔۔ نمستے کے چکروں سے نجات کے لئے السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کتنے رحمتوں والے الفاظ ہیں اور اس سے سلامتی و امن کا پیغام خودبخود نشر ہوتا ہے۔ سلام کرنا بھائی چارہ کی راہ ہموار کرتا ہے۔ سلام کرنا ذہنوں میں چھپی ہوئی کدورتوں، خباثوں کو ختم کرتا ہے۔ اور غرور و تکبر کا ملیا میٹ کر دیتا ہے۔ ایک دوسرے سے بات چیت کے آغاز کے لئے کم از کم ایک بار تو لب کشائی کا موقع ضرور فراہم کرتا ہے۔
ایسے میں جب کہ ھیلوکا رواج مُلک میں بہت زیادہ ہو چکا ہے تو اس بات کی اشد ضرورت ہے ایسی تھریڈز ضرور منظر عام پر لائی جائیں اور ایک دوسرے کو خاص طور پر اپنے قریبیوں کو پیار محبت سے اس عظیم نعمت و رحمت سے آگاہ ضرور کرنا چاہے اور چھوٹے بچوں کو بھی اس اچھے کام تلقین کرنی چاہئے تا کہ وہ کیبل سے متاثر ہو کر نمستے کے جھنجٹ میں نہ پڑجائیں۔
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (07-11-09)
جواب

Tags
color, پہچان, پاک, نماز, نظر, محبت, ایمان, المبارک, انسان, بھائی, بچوں, جیت, جواب, جمعۃ المبارک, حکم, حال, حدیث, خوش, خدا, دل, راستہ, صاف, صالح, صحیح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger