واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


الفت رسول

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-12, 06:28 PM   #1
الفت رسول
رضی رضی آف لائن ہے 17-01-12, 06:28 PM

میرے دادا مرحوم گاوں کے زراعت پیشہ مکین اور چٹے ان پڑھ تھے ۔ غالبا بچپن میں مولوی صاحب سے تھوڑا بہت ناظرہ قرآن کی تعلیم حاصل کی تھی چنانچہ قرآن پاک کی تلاوت اٹک اٹک کر کر لیتے تھے مگر اردو سے نا بلد ہونے کی وجہ سے دیگر کتب سے فیض یاب نہیں ہو سکے تھے ۔ حقہ کی عادت بچپن سے گھٹی میں پڑی ہوئی تھی ۔ کچھ اور چھوٹ جائے تو چھوٹ جائے مگر حقہ پینا قضا ہو جاتا تو خود سلفے کی لاٹ بن جاتے اور اپنی مرصع پنجابی میں بلاغت کے دریا بہانے لگتے جس پر گھر کے سب افراد میں بشمول میرے والد محترم اور چچا کے ایک بھگدڑ سی مچ جاتی اور حقے کے انگارے تیار ہونے اور چلم بھرنے تک وہ خود دہکتے رہتے اور دوسروں کو اس آتش سوزاں سے خاکستر کرتے رہتے ۔ تمباکو کون سا اور کس علاقے کا اچھا ہے ، چلم میں ڈالنے والا گڑ کالا ہو یا سفید نیا جو چلم میں کس قدر ملایا جائے تو سینے میں اترتا دھواں اذیت آمیز لطف پیدا کرتا ہے ، ظرف حقہ میں سطح آب ، قرینے کی مناسب لمبائی اور ان سب اجزا کو کتنا ہوا بند ہونا چاہئے ان معاملات میں ان کی پسند کا پیمانہ بہت سخت تھا ۔ حقے کا پہلا کش لیتے ہی ان کے چہرے پر وہ طمانیت آ جاتی تھی جو شیر خوار کو عضو مطلوب میسر آنے پر آنی ہے ۔ میں آج بھی ان کا تصور بغیر حقے اور ان کی ہر لمحہ کی مشغولیت کے نہیں کر سکتا ۔ میں نے کبھی انہیں بے کار بیٹھے نہیں دیکھا تھا ۔ زراعت سے فراغت کے بعد گھر میں حقہ پینے کے شغل کے ساتھ ساتھ بان کی رسی بٹے رہتے یا ڈھیلی چارپائیاں کستے رہتے ۔ جلانے کی لکڑیاں چیرتے رہتے یا گھریلو اشیا کی مرمت میں مصروف رہتے ۔

عمر گذری حقہ نوشی کے نقصانات سے آگاہ ہوئے تو حقہ ترک کرنے کی سعی میں رہنے لگے ۔ ایک دن حقہ نوشی سے توبہ کرتے ، دوسرے دن کسی اور کو اپنے سامنے حقہ پیتے دیکھتے تو ان کے منہ میں بھی پانی آ جاتا اور توبہ توڑ کر پھر سے رندوں میں شامل ہو جاتے کیونکہ ان کے منہ کو تو یہی کافر لذت دو آتشہ لگی ہوئی تھی ۔

ایک دن ان کے اور چچا کے درمیان دوران گفتگو نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کا ذکر آ گیا ۔ چچا کہنے لگے ” حقہ پینا حرام تو نہیں مگر نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو اس کی بو نا پسند ہے ۔ ایک صاحب کا ذکر کیا کہ خواب میں زیارت ہوئی تو تاجدار دو عالم صل اللہ علیہ وسلم نے منہ دوسری طرف پھیر رکھا تھا ان صاحب کے استفسار پر فرمایا کہ تمہارے منہ سے حقے کی بو آتی ہے ” ۔

دادا نے یہ سن کر سر جھکا لیا ، تھوڑی دیر کے بعد سر اٹھایا اور پر نم آنکھوں سے کہنے لگے ” اگر ہمارے سوہنے نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کو یہ فعل پسند نہیں تو پھر ہم نے اس دنیا سے کیا لینا ہے ” یہ کہ کر حقہ کو ایک طرف کھسکایا اور پھر بقیہ عمر اسے ہاتھ تک نہ لگایا ۔

میں سوچتا ہوں کہ ایک غریب ان پڑھ دیہاتی کی محبت اپنے نبی صل اللہ علیہ وسلم سے اتنی مضبوط تھی کہ وہ ان سے منسوب ایک صحیح یا غلط ارشاد اپنے پاس پہنچنے پر اپنی سب سے پختہ اور دیرینہ عادت ترک کرنے کی ہمت رکھتا تھا اور میں آج ان کی سیرت کا یک پہلو تک اپنانے کی جرآت نہیں رکھتا ۔ یوم حشر جب نبی صل اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو گی تو میں کیسے ان کا سامنا کروں گا ۔ مجھ سے تو ان پڑھ دیہاتی اچھا ہے ۔

حوالہ
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

 
رضی's Avatar
رضی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 101
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (19-01-12), کنعان (19-01-12), ننھا بچہ (17-01-12), مرزا عامر (17-01-12), حیدر Rehan (19-01-12), زارا (17-01-12)
پرانا 17-01-12, 06:55 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,212
شکریہ: 1,155
6,271 مراسلہ میں 14,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم!!
جزاک اللہ خیر
سرورق کیلئے اپلائی کریں۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (19-01-12)
پرانا 19-01-12, 01:48 AM   #3
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیراً۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! بہت خوبصورت انتخاب ہے،
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (19-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
ہر گستاخ رسول سن لے، ہر شاتم رسول جان لے عبدالہادی احمد اپکے کالم 13 02-02-11 08:32 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم گوندل اخلاق و آداب 0 25-10-09 11:21 PM
اسوہ رسول (ص) کی عظمت و اہمیت Real_Light پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 15-07-08 01:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger